Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • انڈوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرتے ہی انڈوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، پرچون میں فی انڈا 2 سے 5 روپے تک مہنگا ہو گیا۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب تھوک و پرچون میں انڈوں کی فروخت میں کمی آرہی ہے اور کوئٹہ میں خون جمانے والی سردی کی شدت عروج پر پہنچنتے ہی 2 روز کے دوان فی انڈا 20 سے بڑھ کر 22 روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ نواحی علاقوں میں 25 روپے تک بک رہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا طوفان تیزی پکڑ رہا ہے اور پوچھنے والا کوئی نہیں، انڈے کیسے کھائیں۔

    کوئٹہ کی ہول سیل مارکیٹ میں پنجاب کےمختلف شہروں سےآنےوالے انڈے 3 ہزار 500 اور کوئٹہ کے مقامی پولٹری فارم کے15 درجن انڈوں کا کاٹن 3 ہزار 750 روپے تک پہنچ گیا ہے، ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ سردی میں اضافے کے ساتھ ہی انڈوں کی ڈیمانڈ بھی بڑھ گئی ہے اور سپلائی کافی عرصہ سے کم آرہی ہے۔

    تجارتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والوں کاموقف ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب جہاں انڈوں کی تجارت کرنے والے بیشتر تاجر کاروبار کوخیر باد کہہ چکے ہیں وہیں اںڈوں کی فروخت میں بھی 30فیصد تک کمی دیکھی جا رہی ہے۔

  • ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کوئٹہ فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں شہید بچے کے اہلخانہ سے اظہارِ افسوس

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا آرچر روڈ کوئٹہ پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے 12 سالہ معصوم بچے امید خان کے اہلخانہ سے ٹیلیفون پر اظہارِ افسوس، تعزیت و فاتحہ خوانی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے امید خان شھید کے اہلخانہ کو دلاسہ دیا اور انھیں یقین دھانی کرائی کہ سفاک مجرموں کو جلد گرفتار کر کے ان سے کسی قسم کی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    قبل ازیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی بلوچستان پولیس محسن بٹ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں اس افسوسناک واقعے کی تفصیلات لیں اور انھیں اس واقعے میں ملوث مجرموں کی جلد ازجلد گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کی ہدایات دیں۔ آئی جی بلوچستان پولیس نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو مجرموں کی فوراً گرفتاری کی یقین دھانی کرائی اور بتایا کہ ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس اس افسوسناک واقعے کی خود تحقیقات کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ امید خان اپنے غمزدہ باپ کے اکلوتے بیٹے تھے جو گھر کے قریب تندور سے روٹی لیتے ہوئے سفاک مجرموں کے درمیان کراس فائرنگ کی زد میں آ کر شہید ہو گئے۔

  • بلوچستان سے ایک ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے آئس اور کرسٹال برآمد۔

    پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہمراہ بلوچستان کے علاقے جیوانی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 200 کلو گرام آئس اور 99 کلو گرام کرسٹل ڈرگ تحویل میں لے لی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب اسی کروڑ روپے لگایا گیا ہے جسے بحیرہ عرب کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا تھا۔ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیاگیاہے۔

    انسدادمنشیات کا کا میاب آپریشن سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور سمندری تحفظ کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کا مظہر ہے

  • سردی کے آتے ہی گیس پریشر میں کمی

    دارلحکومت کوئٹہ میں سردی کے آتے ہی گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے شہری مختلف مشکلات سے دوچار ہیں۔ گھروں میں صبح و شام گیس نہ ہونے کی وجہ سے سردی کے ساتھ گھریلو کام کاج کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ گیس نہ ہونے کے ساتھ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بلوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے۔ بروری روڈ بی یم سی کالونی میں بلکل گیس نہیں ہے اگر یہ گیس پریشر کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو سڑک کو مکمل بند کیا جا گا ۔ اور کسی کو نہیں جانے دیا جے گا اور سوئی سدرن گیس دفتر کو بھی گراؤ کیا جائے گا اور احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا

    ہم جانب ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی اپیل کرتے ہیں کہ جلد سے جلد بروری روڈ کے دونوں اطراف سے نئے آٹھ انچ گیس پائپ لائن بچھانے کے عمل تیز سے تیز کیا جائے. وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے وفاقی حکومت سے گیس پریشر میں اضافے کیلئے بھی رابط کریں اور بروری روڈ کے اس گیس پریشر کا مسئلہ جلد حل کیا جائے.

  • گورنر بلوچستان سے کمانڈر سدرن کمانڈ کی الوداعی ملاقات

    گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے آج یہاں گورنر ہاؤس کوئٹہ میں الوداعی ملاقات کی جس میں گورنر یاسین زئی نے لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کی بلوچستان کیلئے سرانجام دینے والی خدمات کو سراہا۔
    الوداعی ملاقات کے موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ کمانڈر سدرن کمانڈ کا منصب نہ صرف ایک بڑی زمہ داری ہے بلکہ ایک اعزاز بھی ہے. انہوں نے اس یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مؤثر اقدامات اور خدمات سے ملک وصوبے میں نہ صرف پائیدار امن قائم ہوگا بلکہ خطے میں رونما ہونے والی معاشی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے راہ بھی ہموار ہوگی۔ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ محمد وسیم اشرف نے کہا کہ وہ بلوچستان کے لوگوں کا خلوص و محبت کو ہمیشہ یاد رکھینے گے. گورنر بلوچستان نے لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کی مزید کامیابی اور سرخروئی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا.

  • بلوچستان سے لاشیں برآمد۔

    صوبہ بلوچستان کے مخلتف علاقوں سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں، تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو ضلع تربت میں موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے، تین افراد کی لاشیں تجابان اور دو لاشیں ہیرونک سے ملی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، واقعے سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، فوری طور پر لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

  • سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی  کس پارٹی میں جا رہے ؟

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کس پارٹی میں جا رہے ؟

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کس پارٹی میں جا رہے

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اور پارٹی کا صوبائی صدر بنائے جانے کا امکان ہے
    سابق صوبائی صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر اور دیگر لیگی صوبائی رہنماﺅں نے تائید کر دی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، نواب اسلم رئیسانی کو پارٹی میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ بلوچستان سے دیگر کئی اہم شخصیات کی بھی (ن) لیگ میں شمولیت متوقع ہےنواب اسلم رئیسانی کی (ن) لیگ میں شمولیت کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

    (ن) لیگ کی قیادت نے سگنل دیدیا ہے۔ نواب اسلم رئیسانی کے والد نواب غوث بخش رئیسانی کے نواز شریف، شہباز شریف کے والد میاں شریف مرحوم کیساتھ دوستانہ اور ذاتی تعلقات تھے جبکہ زمانہ طالب علمی کے دوران شہباز شریف اور اسلم رئیسانی کے درمیان بھی دوستی رہی ہے،

  • کریک ڈاون بڑے پہمانے پر غیر ملکی سامان ا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    کوئٹہ ۔ لکپاس چیک پوسٹ جو کوئٹہ سے اندورں ملک کراچی اور بعد ازاں سندھ جانے والی روٹ پر واقع ہے پر کسٹمز اور ایف سی نے مشترکہ طور پر دو لاکھ لیٹرز غیر ملکی ڈیزل جو چھ ٹینکرز میں لدھے ہویے تھے قبضے میں لے لیے گیے اس کے علاوہ دیگر سامان میں چھالیہ اور تین عدد نان کسٹمز پیڈ قیمتی گاریوں جن میں پراڈو پروئس اور دیگر شامل تھے قبضے میں لے لیے گیے غیر ملکی سامان کی ،قیمت تقریبا 8 کروڑ روپے بنتی ہے، سسمگلرز غیر ملکی سامان اندرون ملک سمگل کرنا چاہتے تھے،

    کاروائ چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان اور کلیکٹر پریوینٹو عرفان جاوید کی ہدایات پر ایڈشنل کلیکٹر یاسر کلواڑ ڈپٹی کلیکٹر اکبر جان سپرنٹنڈینٹ طارق سطان ،انسپیکٹر گل شیر زہری انسپیکٹر جمیل کاکڑ اور انسپیکٹر محمد ہاشم ور دیگر اسٹاف نے کی

  • کوئٹہ ون ویلنگ ریس کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی.

    ھدایت ایس پی سٹی نور محمد صاحب اور زیر نگرانی اے ایس پی محترمہ پری گل صاحبہ پر ایس آئ ایس ایچ او مٹھا خان صاحب کی بڑی کروائی

    حنہ اڑک بائی پاس (طور روڈ ) اوباش نوجوان جو ون ویلنگ اور ریسز کر رہے تھے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 سے زائد موٹر سائیکل کروائی کرتے ہوئے تھانے میں بند کر دی

    عوامی حلقوں نے ایس پی سٹی نور محمد صاحب اے ایس پی پری گل صاحبہ ایس ایچ او مٹھا خان صاحباور دیگر پولیس افسران کے اس عمل کو سراہا۔

  • تعلیم یافتہ اور خوشحال مکران میرا خواب ہے، ظہور بلیدی

    صوبائی وزیرخزانہ میر ظہوراحمد بلیدی نے کہاہے کہ لکھا پڑھا اور خوشحال مکران ان کا خواب ہے اس مقصد کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔کیونکہ تعلیم کسی بھی علاقے کی ترقی و خوشحالی میں ہمیشہ سے کلیدی کردار ادا کرتی آرہی ہے اس سمت میں گورنمنٹ انٹر کالج ھو شاب برائے طلباء اور گورنمنٹ انٹر کالج بلیدی برائے طلبا ء کو اپ گریڈ کرکے ڈگری کالجز کا درجہ دیا گیا ہے جس سے طلباء کا اعلیٰ تعلیم کے حصول کا خواب شرمند ہ تعبیر ہو گا اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی تربت کیمپس میں نیشنل ٹیکنالوجی کونسل نے بی۔ایس۔سی انجینئرنگ،کمپوٹر،ٹیکنکل اور میکینکل پروگراموں کی شرطیہ این اوسی بھی جاری کی ہے اور اس سب کیمپس میں عنقریب کلاسوں کا اجراء ہو گا۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہاہے کہ مکران کو دوسالوں کے کم عرصے میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے اور اپنے حلقے کے عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے وہ ہمہ وقت کوشا ں ہیں۔حلقے میں تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سٹرکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے انہو ں نے کہاکہ بلید ہ،ھو شاپ، تربت اور دیگر علاقوں میں سینکڑوں پرائمری،مڈل،ہائی سکولوں اور کالجز کے بنیادی ڈھانچوں کی بہتری اوران تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر خطیر فنڈ ز استعمال کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم یا فتہ اور خوشحال مکران ان کا وژن ہے اور اس تناظر میں اقتدار میں آنے سے پہلے عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامع پہنانے کیلئے ہرفورم پر اقدامات کئے جارہے ہیں کالجز میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی بسیں فراہم کی گئی ہے تاکہ دور دارز علاقوں سے آنے والے طلباء و طالبات بھی علم کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔