Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • وزیر داخلہ بلوچستان پاک افغان بارڈر پر شہیدا کی فاتحہ خوانی کے لیے چمن پہنچ گئے۔

    گزشتہ روز باڈر پر تصادم اور فائرنگ سے دو افراد شہید اور 32 زخمی ہوگئے تھے وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو،اور ڈیپٹی سپیکر شہید مطیع اللہ کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی
    ایم پی اے اصغر خان اچکزئی ،ڈیپٹی سپیکر بھی وزیر داخلہ کے ہمرا تھے گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر واقع کی شدید مزمت کرتے ہیں ،میر ضیا لانگو
    چمن:فائرنگ کرنے والا اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کیا جاچکا شہدا کے لیے پانچ لاکھ اور زخمیوں ایک لاکھ روپے کا اعلان کردیا ہے لیویز فورس کیلئے نئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل جلد فراہم کرینگے،کے بی اریا لیویز فورس کے زمہ میں ہے لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کی حمایت میں نہیں ہوں صوبہ میں مشکلات زیادہ ہے مل کر حل کرنے کی کوشش کرینگے اور ہمارے فورس اے اور بی دونوں ایرا میں کام کررہی ہے ہمارے سیکورٹی فورسز نے اس ملک کیلئے لازوال قربانیاں دی ہے ،وزیر داخلہ

  • نا جائزاثاثہ جات کیس میں عدالت نے سزا سنا دی

    نا جائزاثاثہ جات کیس میں عدالت نے سزا سنا دی

    نا جائزاثاثہ جات کیس میں عدالت نے سزا سنا دی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے نا جائزاثاثہ جات کیس میں سابق فوڈ آفیسر اور ان کے بھائی کو 10 کروڑ روپے جرمانے اور قید کی سزا سنا دی .

    بلوچستان کے‌ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی احتساب عدالت میں ناجائز اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ،احتساب عدالت کے جج اللہ دادروشنان نے کیس کی سماعت کی،

    عدالت نے 10 کروڑروپے کی کرپشن پر 10 کروڑ روپے جرمانہ کی سزاسنائی ،فوڈ آفیسرکو 6 سال قید اوربھائی کو4 سال قید کی سزاسنادی گئی۔عدالت نے سابق ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسرغلام مصطفی کو6 سال قیداور5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی ،

    عدالت نے سابق ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر کی جائیداد ضبطگی کا بھی حکم دیدیا،اس کے علاوہ کیس میں نامزد بے نامی دار ملزم کو 4 سال قید اور5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔

  • انجمن تاجران نے تمام دکانداروں کو مطلع کر دیا

    انجمن تاجران نے تمام دکانداروں کو مطلع کیاہےکہ کوئٹہ شہر اور اس پاس کے علاقوں میں کرونا وائرس کے پیش نظر تمام بازاروں مارکیٹوں بڑے بڑے شاپنگ مالز میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں۔

    کوئٹہ(پ ر )مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری سیدعبدالقیوم آغا حاجی ظفر کاکڑ اللہ داد اچکزئی حاجی خدائے دوست سعداللہ اچکزئ سیف الدین نثار عبدالوہاب خلجی سید کمال آغا کلیم اللہ داوی سید آفتاب آغا عبدالرحمان آغا سردار نعمت اللہ سلیمانخیل داود سلیمانخیل موسی جان خلجی اور عبدالوہاب خلجی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں تمام تاجروں اور دکانداروں کو مطلع کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر اور اس پاس کے علاقوں میں کرونا وائرس کے پیش نظر دکانداران تمام بازاروں مارکیٹوں بڑے بڑے شاپنگ مالز اور گلیوں میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد اور ماسک ضرور استعمال کرے اور ضلعی انتظامیہ کو یہ موقع نہ دے کہ وہ آکر اپ کا دکان مارکیٹ یا شاپنگ مال کو سیل نہ کرے کل بھی کوئٹہ شہر میں شاپنگ مال کو سیل کردیا گیا تو اس حوالے سے ہم مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹڑڈ کے توسط سے تمام تاجران کو خبر دیتے ہے کہ وہ اس بار بھی کرونا بیماری کو مزاق نہ سمجھے برائے مہربانی حکومت بلوچستان ضلعی انتظامیہ ڈی سی کوئٹہ اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے اور سخت سے سخت احتیاط اپنائے۔

  • بلوچستان کے 20 اضلاع میں آج سے جمعرات تک  بارش اور برف باری متوقع ہے.

    کوئٹہ: مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے جس سے بارش اور برف باری کا امکان ہے. کوئٹہ، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللّٰہ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، مستونگ، نوشکی، قلات خضدار، واشک، خاران، پنجگور، کیچ، آوارن، لسبیلہ، چاغی اور گوادر میں جمعرات تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے اور بلوچستان کے شمالی علاقوں کی پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کیلئے ایڈوائزی جاری کردی پی ڈی ایم اے کی جانب سے برف باری اور بارش کی صورت میں ہیوی مشینری الرٹ کردی گئی

    کوئٹہ: پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو اس دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کی بھی ہدایت کردی.

  • پشین میں دہشت گردی کی کوشش  ، پولیس نے کیسے کی کامیابی حاصل

    پشین میں دہشت گردی کی کوشش ، پولیس نے کیسے کی کامیابی حاصل

    پشین میں دہشت گردی کی کوشش ناکام ، پولیس نے کیسے کی کامیابی حاصل

    باغی ٹی وی : پولیس نے پشین میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ موٹر سائیکل پر رکھے سامان سے دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔

    پشین پولیس کے مطابق بند روڈ پر فلور ملز کے قریب مشکوک موٹر سائیکل کی اطلاع ملی تھی۔ فوری طور پر علاقہ بند کرکے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا۔

    بم ڈسپوزل سکواڈ نے موٹر سائیکل پر رکھے تھیلے سے بارودی مواد برآمد کر کے اسے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔ پولیس نے موٹر سائیکل تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

  • ضلعی انتظامیہ نے ملینیم مال کو سیل کردیا.

    کوئٹہ:(بلوچستان ٹی وی) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ حمیرا بلوچ نے ملینیم مال کو سیل کر دیا دو دن پہلے مال کی جانب سے کونسرٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور اب ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مال کو سیل کیاگیا، شہر میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر مزید کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، حمیرا بلوچ

    کوئٹہ: مال انتظامیہ کا سیل کے حوالے سے موقف دینے سے گریز۔

  • کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں

    رئیسانی روڈ کے مختلف محلوں میں 30 سے زائد غیر قانونی کنیکشن منقطع کردیئے گئےمنقطع کئے گئے کنیکشن 2 انچ قطر پائپ لائن میں ڈائریکٹ لگائی گئی تھی,ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس کی چوری کے باعث مذکورہ علاقے میں ایک عرصے سے گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ درپیش تھا2 انچ قطر پائپ لائن کو متاثر کرکے گیس چوری کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

  • بلوچستان اکتوبر میں 127 افراد جاں بحق.

    بلوچستان کی شاہرائیں انسانوں کو نگلنے لگیں، اکتوبر میں 127 افراد جاں بحق ہوۓ بلوچستان کی شاہرائیں انسانوں کو نگلنے لگیں، اکتوبر میں 127 افراد جاں بحق 1388زخمی بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابقبلوچستان میں اکتوبر کے مہینے میں 1025 حادثات رو نما ہوئے جن میں127 افراد جاں بحق اور 1388 زخمی ہوئے.
    جن کی مزید تفصیل کچھ اس طرح ہے
    بلوچستان: اکتوبر کے مہینے میں 1025 حادثات رو نما ہوئے جن میں 127 افراد جاں بحق اور 1388 زخمی ہوئے ہیں۔
    کوئٹہ، مستونگ پشین ، قلات بوستان، کچلاک 252 حادثات 350 زخمی اور 38 اموات۔

    خضدار، سوراب، لسبیلہ، گڈانی، حب، وندر، اوتھل، 465 حادثات، 593 زخمی اور 42 اموات ۔

    چمن، قلعہ عبدوللہ، مسلم باغ ، قلعہ سیف
    اللہ گلستان، 69 حادثات، 99 زخمی اور 7 اموات۔

    ژوب زیارت ہرنائی لورلائی دکی ،شیرانی خانوزئی، کاں میترزئی، سنجاوی، مانی خواہ، بادیزئ،
    110 حادثات، 129 زخمی اور 10 اموات۔

    نوشکی خاران ،دالبندین، ،چاغی، بیسیمہ، نوکنڈی
    37 حادثات، 61 زخمی اور 4 اموات۔

    گوادر، تربت،، اورماڑا، پسنی، پنجگور، کیچ،
    33 حادثات، 49 زخمی اور 4 اموات۔

    سبی، بولان، نصیرآباد، ڈیرہ مراد جمالی، ،بارکان، صحبت پور، ڈیرہ بگٹی ،جل مگسی، اوستہ محمد، جعفرآباد، سوئی، کوہلو،
    59 حادثات، 107 زخمی اور 22 اموات۔

    اموات میں 15 معصوم بچے اور 13 خواتین شامل ہیں۔

  • بلوچستان اکتوبر میں 127 افراد جاں بحق.

    بلوچستان کی شاہرائیں انسانوں کو نگلنے لگیں، اکتوبر میں 127 افراد جاں بحق ہوۓ بلوچستان کی شاہرائیں انسانوں کو نگلنے لگیں، اکتوبر میں 127 افراد جاں بحق 1388زخمی بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابقبلوچستان میں اکتوبر کے مہینے میں 1025 حادثات رو نما ہوئے جن میں127 افراد جاں بحق اور 1388 زخمی ہوئے.
    جن کی مزید تفصیل کچھ اس طرح ہے
    بلوچستان: اکتوبر کے مہینے میں 1025 حادثات رو نما ہوئے جن میں 127 افراد جاں بحق اور 1388 زخمی ہوئے ہیں۔
    کوئٹہ، مستونگ پشین ، قلات بوستان، کچلاک 252 حادثات 350 زخمی اور 38 اموات۔

    خضدار، سوراب، لسبیلہ، گڈانی، حب، وندر، اوتھل، 465 حادثات، 593 زخمی اور 42 اموات ۔

    چمن، قلعہ عبدوللہ، مسلم باغ ، قلعہ سیف
    اللہ گلستان، 69 حادثات، 99 زخمی اور 7 اموات۔

    ژوب زیارت ہرنائی لورلائی دکی ،شیرانی خانوزئی، کاں میترزئی، سنجاوی، مانی خواہ، بادیزئ،
    110 حادثات، 129 زخمی اور 10 اموات۔

    نوشکی خاران ،دالبندین، ،چاغی، بیسیمہ، نوکنڈی
    37 حادثات، 61 زخمی اور 4 اموات۔

    گوادر، تربت،، اورماڑا، پسنی، پنجگور، کیچ،
    33 حادثات، 49 زخمی اور 4 اموات۔

    سبی، بولان، نصیرآباد، ڈیرہ مراد جمالی، ،بارکان، صحبت پور، ڈیرہ بگٹی ،جل مگسی، اوستہ محمد، جعفرآباد، سوئی، کوہلو،
    59 حادثات، 107 زخمی اور 22 اموات۔

    اموات میں 15 معصوم بچے اور 13 خواتین شامل ہیں۔

  • آئی جی ایف سی بلوچستان کا خاران کا دورہ،کیا بڑا اعلان

    آئی جی ایف سی بلوچستان کا خاران کا دورہ،کیا بڑا اعلان

    آئی جی ایف سی بلوچستان کا خاران کا دورہ،کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل سرفراز علی ایک روزہ دورے پر خاران آئے۔

    آئی جی ایف سی بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام خان اچکزئی ، ونگ کمانڈر خاران رائفل کرنل عمر فاروق اور علاقائی معتبرین کے ہمراہ فیملی پارک اور ایف سی پبلک اسکول (جونئیر) کا افتتاح کیا۔ آئی جی ایف سی بلوچستان نے خصوصی بچوں کے تربیتی درسگاہ کا بھی وزٹ کیا۔

    آئی جی ایف سی نے دوران وزٹ کہا کہ بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کے لیے بہت سے ترقیاتی منصوبے لا رہے ہیں جس سے اہلیاں بلوچستان بہتر انداز میں مستفید ہوں گے۔آئی جی ایف سی بلوچستان نے ایف سی سکول کے اساتذہ اور بچوں کے لیے موسم گرما میں آل پاکستان ٹور کا بھی اعلان کیا۔ آئی جی ایف سی بلوچستان نے فیملی پارک کو علاقائی روایات کے مطابق تمام تر سہولیات کی فراہمی کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ ایف سی بلوچستان عوام کے فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

    آئی جی ایف سی بلوچستان نے علاقائی معتبرین کی درخواست پر مسنگ پرسنز کے مسئلے کو حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔