Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • ن لیگ سے علیحدگی اختیار کرنیوالے جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کریں گے آج اہم اعلان

    ن لیگ سے علیحدگی اختیار کرنیوالے جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کریں گے آج اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن بلوچستان کی مرکزی قیادت سے ناراضگی کا معاملہ ،مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کے زیرصدارت آج کوئٹہ میں اہم اجلاس ہوگا

    وئٹہ:اجلاس میں سابق وزیراعلی رکن بلوچستان اسمبلی ثناء اللہ زہری بھی شریک ہونگے ،آج ہونے والے اجلاس میں ،عبدالقادر بلوچ مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کے حوالے سے بھی اہم اعلان کریں گے ،اجلاس میں صوبائی ڈویژنل و ضلعی عہدیداران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے

    اجلاس میٹروپولیٹن کے سبزازار پر منعقد ہوگا ،اجلاس کے بعد باقاعدہ پریس کانفرنس کے زریعے فیصلوں سے آگاہ کیا جائیگا،مسلم لیگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑنے پہلے ہی اجلاس سے لاتعلقی کا اعلان کرچکے ہیں

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

    مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

    مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

    طے کچھ ہوا، نواز شریف نے کچھ کہا، نواز شریف آرمی چیف پر الزامات کے ثبوت دیں،بلاول

    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی میرعلی مددجتک نے کہا ہے کہ نواب ثناء اللہ زہری،جنرل(ر) عبدالقاد ر بلوچ سمیت 21 سابقہ اراکین اسمبلی رواں ہفتے جیالوں کے کارواں کا حصہ بن جائیں گے، ان کی شمولیت سے پاکستان جمہوری تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ ان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے یہ تحریک مزید مضبوط ہوگا بلکہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے نااہل حکمرانوں کیخلاف جدوجہد کی جائیگی

    ن لیگ کا بلوچستان سےصفایا،ثنااللہ زہری،عبدالقادربلوچ سمیت21ارکان پی پی میں‌ آنے کےلیے تیار‌،اہم شخصیت کادعویٰ

  • بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

    بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

    بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے پی ڈی ایم سے استعفے طلب کر لئے

    جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنمااور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل گیارہ جماعتیں، سینیٹ، قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے استعفے لیکر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حوالے کردیں تاکہ وقت آنے پر ان کا موثر استعمال کیا جاسکے اور ساتھ ہی معلوم ہوجائے گا کہ کون سی جماعتیں کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنے کے حوالے سے سنجیدہ اور مخلص ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ 2018ء کے انتخابات کے بعد دو ڈھائی سالوں میں معاملات کو لٹکا کر جس انداز میں ڈیل کرنے کی کوششیں کی گئیں وہ اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی ، لندن روانگی کے بعد گیارہ مہینے تک نواز شریف اور اُن کی بیٹی مریم نواز کی خاموشی کو کس کھاتے میں ڈالا جائے گا

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

    مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

    مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم حکومت کے خلاف جلسے کر رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ آخر میں استعفے دیے جائیں گے لیکن استعفے کب دیئے جائیں گے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا،پی ڈی ایم جلسوں میں اداروں پر بھی تنقید کی جا رہی ہے اور بھارت کا بیانیہ بیان کیا جا رہا ہے

  • کوئٹہ سے نان بائیان دو دھڑوں میں ہوۓ تقسیم

    کوئٹہ میں نان بائیان دو دھڑوں میان تقسیم ایک دھڑے نے تندور کھولنے کا اعلان کیا تو دوسرا ہڑتال جاری رکھنے پر بضد ہے شہر میں نان بائیوں کی ہڑتال آج دسویں روز میں داخل ہو گئی

    اکثر مقامات پر گلی محلوں میں تندور کھلنا شروع ہو گئے ہیں نان بائیان کے دونوں دھڑے آمنے سامنے آگئے آٹھ دنوں سے شہر کے تندور بندہونے سے شہری روٹی کے حصول کے لئے پریشان ہیں۔

  • اداکار پرویز بلوچ کسمپرسی کا شکار ،حکومت کی جانب سے اداکار کا علاج اور ویلفئیرانڈومنٹ فنڈ کے تحت مالی معاونت

    اداکار پرویز بلوچ کسمپرسی کا شکار ،حکومت کی جانب سے اداکار کا علاج اور ویلفئیرانڈومنٹ فنڈ کے تحت مالی معاونت

    بلوچی اور براہوئی زبان کےمعروف اداکار پرویز بلوچ کسمپرسی کا شکار ہوگئے-

    باغی ٹی وی : بلوچی اور براہوئی زبان کےمعروف اداکار پرویز بلوچ کسمپرسی کا شکار ہوگئے ہیں انہوں سریاب روڈ پررہنے کے لئے مسکن بنالیا ہے –

    خان ترین نامی بلاگر نے پرویز بلوچ کی کسمپرسی کے حال میں ویڈیو بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کی اور لکھا کہ ہمارے فنکار کی حالات آپ دیکھ سکتےہیں یہ شخص بروہی اور بلوچی زبان کےایک بہت اچھے اداکار تھے اور بہت سے ڈرامے بھی بنا چکے ہیں بروہی اور بلوچی زبان کی خدمت کی ہیں لیکن افسوس اب ان کی خدمت کرنے والےتو دور کی بات کوئی پوچھنے والا تک نہیں۔

    خان ترین نے اپنے ٹوئٹ میں ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی اور پریزیڈنٹ بلوچستان جام کمال خان کو بھی ٹیگ کیا-

    خان ترین کی ٹوئٹ پر ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے رد عمل دیا اور اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پرویز بلوچ بلوچستان کے معروف فنکارہیں وہ گزشتہ برس بیمار ہوئے تو حکومت نے علاج میں تعاون کیا۔


    لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچ اداکار منشیات کاعادی ہوگیاہے اسکا یہ حال دیکھ کر افسوس بلکہ دلی صدمہ ہوا۔

    ترجمان حکومت بلوچستان نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹرسوشل ویلفئیرکو بتادیا ہے۔ ٹیم متذکرہ ایڈریس پر پہنچ کر پرویز بلوچ کو منشیات بحالی سینٹر منتقل کردیگی جہاں ان کاعلاج معالجہ کیا جائیگا-


    ترجمان حکومت بلوچستان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ گیلو پمپ سریاب کے قریب ڈرامہ فنکار پرویز بلوچ کو سوشل ویلفئیر کی ٹیم تلاش کررہی ہے لیکن ابھی تک اسکا خبر نہیں ملا اسکے گھر و رفقاء سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے، انشاءاللہ کل صبح تک بہرصورت اسے تلاش کرکے ہسپتال منتقل کرکے علاج معالجہ شروع کردیا جائیگا-

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ویلفئیر ٹیم کی فنکار کو تلاش کرنے کے دوران لی گئیں تصاویر بھی شئیر کیں-


    بعد ازاں ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں اپنے سابقہ ٹوئٹس کے ساکرین شاٹس شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کے معروف ڈرامہ فنکار پرویز بلوچ کو کل رات سے سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم تلاش کررہی تھی اسے اب تلاش کرلیا گیا ہے اور علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا اسکے خاندان کوآرٹسٹ ویلفئیرانڈومنٹ فنڈ کے تحت مالی معاونت دی جارہی ہے

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی اس کاوش پر سراہتے ہوئے شاباش دی-

  • یہ کون لوگ ہیں؟   ازقلم: شاہین

    یہ کون لوگ ہیں؟ ازقلم: شاہین

    بچے تو بچے ہوتے ہیں
    بہت معصوم سے پھول
    اور
    طالب علم بھی سب طالب علم ہوتے ہیں
    علم کی چاہ میں چلنے والے مسافر
    ایک ہی ملک
    ایک ہی شہر
    ایک ہی مذہب
    کے
    دو ادارے
    ایک مدرسہ
    ایک سکول
    دونوں سانحات کا منبع بھی ایک ہی

    لیکن!!!

    یہ کوووووون لوووووگ ہیں
    جو
    ان سانحات کو بھی اپنے مقاصد میں استعمال کرنا چاہتے ہیں
    جو مدرسے اور سکول کے طالب علموں میں تفرقہ پھیلا کر میرے وطن کو ایک گہری سازش کی نذر کرنے میں ممد و معاون ثابت ہورہے ہیں
    دشمن تب بھی وہی تھا
    دشمن آج بھی وہی ہے
    وار تب بھی وہی تھا
    وار آج بھی وہی ہے

    خدارا!!!!!
    اس وطن عزیز کو ایک اور اندھی فرقہ واریت/خانہ جنگی جیسی خونی صورتحال میں نا دھکیلیں۔
    سوشل میڈیا کے دانشورو
    خدارا تمہاری دانشوری کو اور میدان بہت ہیں
    میرا وطن لہو لہو ہے
    ان گنت قربانیوں کے بعد دہشت گردانہ حملوں سے پاک ہوا تھا اب خدارا ایک اور جنگ نا کھڑی کرو

    خدارا
    تمہاری قرآن سے محبت اپنی جگہ
    مدارس میرا بھی عشق وجنون ہیں
    لیکن
    ہوش کے ناخن لو
    جذباتیت اور اندھی تقلید
    یا ریٹنگ کے چکر میں اس کلمے والی دھرتی کو تباہ نا کرو
    حکمرانوں سے تمہارے اختلافات اپنی جگہ
    محکموں سے شکایات اپنی جگہ
    لیکن ہوچھو ان ماؤں سے جن کے جوان اس سوہنی دھرتی کو بچانے میں شہید ہوئے
    پوچھو
    اس آزادی کی قدر
    اس دھرتی کی قیمت
    مقبوضہ کشمیر کی ماؤں بہنوں بیٹیوں بوڑھوں جوانوں سے جو اس دھرتی کی محبت میں جو اس سرزمین کی آرزو میں جو اس سبز ہلالی اور کلمے کے نام پہ حاصل ہونے والے ٹکڑے کی خاطر کٹے چلے جارہے ہیں
    پوچھو ان سے جنہوں نے خاندان کٹوا کر یہ دھرتی حاصل کی
    پوچھو ان معصوم بچوں سے جو اپنے بابا کی وردی پہ فخر کرتے ہیں اور صرف وہ وردی ہی ان کی امید ہے ان کا یقین ہے کہ ان کے بابا اس پاک دھرتی کی بقاء کی خاطر شہید ہوئے ہیں
    پوچھو اس ماں سے جس کا جوان اکلوتا بیٹا اس کا آخری سہارا اس وطن پہ قربان ہوا
    کوئی میجر جرنل کرنل نائیک حوالدار سپاہی سب کے سب
    دو چار کی غداری کی سزا اس وطن کو نا دو خدارا
    تم اپنے گریبان میں جھانکو تم بھی مکمل نہی ہو
    کتنی کوتاہیاں تمہارے اندر ہیں
    سمجھو
    خدارا سمجھو!!!!!
    جاؤ پڑھو تاریخ
    سمجھو دشمن کی چال
    کہ کیسے ہنستا ہے وہ تم پہ کہ گھر بھی اپنا جلاتے ہیں
    تمہاری جذباتیت کو آگ لگا کر تمہارا نشیمن بھی تمہارے ہاتھوں تباہ کرتے ہیں اس گلشن کی جڑوں کو کھوکھلا بھی تم سے کرواتے ہیں

    ارے او نام نہاد دانشوروں
    اپنی دانشوری کسی اور موقعے کے لئے اٹھا رکھو
    اپنے گھر کی ساس بہو کی لڑائیوں پہ اس دانشوری کو جھاڑ لو
    میرے وطن کو اپنی اس دانشوری سے معاف ہی رکھو
    خدا تمہارا بھلا کرے!!!!!
    @درد_ملت
    شاہین؂ کے قلم سے

  • بلوچستان انتظامیہ میں تبدیلیاں

    بلوچستان انتظامیہ میں تبدیلیاں

    محمد حیات کاکڑ سپیشل سیکرٹری صحت، شاہدسلیم قریشی سیکرٹری ساحلی ترقی وماہی گیری تعینات

    کوئٹہ محمد حیات کاکڑکو سپیشل سیکرٹری صحت بلوچستان تعینات کردیا گیا ہے?۔محکمہ سروسز اینڈ جرنل ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ نویفیکشن کے مطابق تقرری کے منتظر محمد حیات کاکڑ کو سپیشل سیکرٹری صحت تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ان کے پیشرو حافظ محمد طاہر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اسی طرح شاہدسلیم قریشی کو سیکرٹری ساحلی ترقی وماہی گیری کی خالی اسامی پر تعینات کردیا گیا ہے۔

  • چوری شدہ گاڑی برآمد چار افراد گرفتار

    گرفتار افراد کا تعلق پشین سے ہے نائب رسالدار ہیکلزئی لیویز چیک پوسٹ ملک حافظ اللہ ترین
    پشین ڈپٹی کمشنر قائم خان لاشاری اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ رسالدار میجر علی محمد ترین کے خصوصی ہدایت پر لیویز فورس ضلع پشین ہیکلزئی انچارچ رسالدار ملک حافظ اللہ ترین نے رات کے وقت کلی آسیڑان پشین سے چوری شدہ چکڑہ مازدا کو ہیکلزئی کے مقام خدائید زئی کے حدود میں برآمد کرلیا ہے چار چور کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جن کے قبضے سے ایک عدد پستول ایک عدد چوری شدہ گاڑی برآمد ہوا ہے چور شدہ افراد کا تعلق ضلع پشین کلی بسو کلی لمڑان چمن سے بتایا جارہا ہے ملزمان پر لیویز فورس کی جانب سے مقدمہ درج کردیا ہے
    ملزم محمود خان ولد عبدالرحیم قوم عدوزئی سکنہ چمن
    2 داود ولد برکت قوم استاکار سکنہ کلی لمڑان
    3 عطاء اللہ ولد فیض محمد قوم استاکار سکنہ لمڑان
    4 فضل محمد ولد نیاز قوم عشیزئی سکنہ حاجی بسو کلی

  • کٹھ پتلیوں اور ان کو ہلانے والوں کا کھیل ختم ہونے والا ہے ، مریم نواز

    کٹھ پتلیوں اور ان کو ہلانے والوں کا کھیل ختم ہونے والا ہے ، مریم نواز

    کٹھ پتلیوں اور ان کو ہلانے والوں کا کھیل ختم ہونے والا ہے . مریم نواز

    باغی ٹی وی : مریم نواز نے جلسہ سے خطاب کرے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے عوام کی مشکور ہوں،استقبال پر سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ ایک آمر نے جمہوریت پسند لیڈر کو قتل کیا،آج بلوچستان میں کھڑے ہوکر اکبر بگٹی کا واقعہ یاد آرہا ہے،
    ‏مریم نواز نے مِسنگ پرسنز کے حوالے سے کوئٹہ جلسے میں آواز بلند کرتے کہا کہ ایک بچی نے بتایا اس کے تین بھائیوں کو اٹھا لیا گیا ، میں نے اس کی داستان سنی تو میری آنکھوں میں آنسو آگئے حالانکہ میری ماں مر گئی میری آنکھ میں آنسو نہیں آئے میرے باپ کو جیل میں ڈالا گیا آنسو نہیں آئے.

    گھناونے مقاصد پورے کرنے کیلئے آئین توڑا جاتا ہے، نواز شریف کا کوئٹہ جلسہ سے خطاب


    مریم نواز نے کہا کہ ریاست کے اوپر ریاست مت بناؤ، عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکے مت ڈالو. بلوچستان کے اس حال میں‌پہنچنے کی ایک وہی وجہ ہے. یہ وہ ہیں جن کے ہاتھوں میں جعلی حکمران کی ڈوریاں ہیں. اس ملک میں رات کے اندھیر میں بہو بیٹی کے گھر اور کمرے میں شب خون مارا جاتا ہے اور چادر چار دیواری کی عزت پامال کی جاتی ہے . فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مکروہ اقدام سے تمام امت مسلمہ کے دل دکھی ہیں، اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیں۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے ہمارے جذبات بری طرح مجروع ہوئے۔

    مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کی طرح بلوچستان کے طلبہ بھی مجھے عزیز ہیں۔ اس بات پر افسوس ہے کہ بلوچ طلبہ کی سکالرشپ ختم کر دی گئی۔ اس کیخلاف سردی میں بلوچ طلبہ نے احتجاج کیا لیکن کسی کو رحم نہیں آیا۔ امید ہے کہ حکمرانوں کو رحم آئے گا اور سکالرشپس بحال ہوں گی
    جلسہ میں پی ڈی ایم کے دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا . ن لیگ کے قائدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگ اپنے گھناؤنے مقاصد کی خاطر آئین اور قانون توڑتے ہیں اور نام ادارے اور فوج کا استعمال کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں اسی لیے ان کا نام لے کر بتاتا ہوں تاکہ پورے ادارے پر دھبہ نہ لگے . کارگل میں ہمارے جوانوں‌کو شہید کرایا گیا اس مہم جوئی کا فیصلہ فوج نہیں تھا بکہ چند لوگو ں نے اپنے مقاصد کے لیے یہ معرکہ برپا کیا اور ملک و قوم کو نقصان پہنچایا

  • پی ڈی ایم کا ڈرامہ مریم نواز کا خاندانی قبضہ قائم کرنے کیلئے رچایا جا رہا ہے،شبلی فراز

    پی ڈی ایم کا ڈرامہ مریم نواز کا خاندانی قبضہ قائم کرنے کیلئے رچایا جا رہا ہے،شبلی فراز

    پی ڈی ایم کا ڈرامہ مریم نواز کا خاندانی قبضہ قائم کرنے کیلئے رچایا جا رہا ہے،شبلی فراز

    باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ڈرامہ مریم نواز کا خاندانی قبضہ قائم کرنے کیلئے رچایا جا رہا ہے، پارٹی صدر کے جیل جانے کے بعد نائب صدر پوری پارٹی کی ملکہ بن چکی ہیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سراج الحق کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، ان کا بیان ہمارے موقف کی تائید ہے.خیال رہے کہ گوجرانوالا اور کراچی کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عوامی طاقت کے مظاہرے کے لیے آج کوئٹہ میں جلسہ کرے گی۔

    پی ڈی ایم کی قیادت کا دعویٰ ہے کہ یہ جلسہ بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔

    نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔نیکٹا کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے بم اور خودکش دھماکوں سے سیاسی اور مذہبی قیادت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
    اسی طرح آج کوئٹہ میں‌دھماکہ ہوا ہے.جس میں‌ ہلاکتوں کی خبریں‌ہیں. . اسی طرح کوئٹہ ہزارگنجی کے علاقے میں زور داربم دھماکہ تین افراد ہلاک ایک زخمی دھماکے کے نتیجے میں ایک کار اور موٹرسائکل تباہ ریسکیوٹیمیں کی جانب سے امدادی کاروای جاری، اطلاعات کے مطابق 4 افراد جاں بحق اور 4 سے زیادہ زخمی ہوئے. کوئٹہ میں‌موبائل سروس بند ہونے کی وجہ سے مزید تفصیلات ملنے میں‌دشواری پیدا ہور ہی ہے ، اس سلسلے میں مزید اطلاعات آنے تک اپ ڈیٹ‌کر دیا جائے گا.
    واضح‌ رہے کہ اس سے قبل نیکٹا کی جانب سے کوئٹہ میں تھریٹ الرٹ‌جاری کیا گیا تھا . یشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کردیاتھا. الرٹ میں کہا گیا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گرد حملوں کی تیاری کررہی ہے ، کوئٹہ اور پشاور میں سیاسی اور مذہبی قائدین پر حملہ کیاجاسکتا ہے، دہشت گرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی شامل ہیں۔

  • گھناونے مقاصد پورے کرنے کیلئے آئین توڑا جاتا ہے، نواز شریف کا کوئٹہ جلسہ سے خطاب

    گھناونے مقاصد پورے کرنے کیلئے آئین توڑا جاتا ہے، نواز شریف کا کوئٹہ جلسہ سے خطاب

    گھناونے مقاصد پورے کرنے کیلیے آئین توڑا جاتا ہے، نواز شریف کا کوئٹہ جلسہ سے خطاب

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کوئٹہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگ اپنے گھناؤنے مقاصد کی خاطر آئین اور قانون توڑتے ہیں اور نام ادارے اور فوج کا استعمال کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں اسی لیے ان کا نام لے کر بتاتا ہوں تاکہ پورے ادارے پر دھبہ نہ لگے . کارگل میں ہمارے جوانوں‌کو شہید کرایا گیا اس مہم جوئی کا فیصلہ فوج نہیں تھا بکہ چند لوگو ں نے اپنے مقاصد کے لیے یہ معرکہ برپا کیا اور ملک و قوم کو نقصان پہنچایا ، یہ پرویز مشرف ہی تھا جس نے گھناؤنا کام کیا اور جب ان کو محسوس ہوا کہ اب ان کا محاسبہ ہو گاتو منتخب حکومت کا تختہ الت دیا. انہی لوگوں نے پاکستان کے اڈے امریکا کو دیے . اور شہریوں پر ڈرون حملے کیے . لال مسجد پر حملہ کیا ، بارہ اکتوبر کا واقعہ ہوا . اس سب کے عوض مشرف کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے شامل کیے گئے . اور اس کے ثبوت بھی ہیں. لیکن نیب اور عمران خان میں جرات نہیں ہے کہ ان اکاونٹ پر کوئی آواز اٹھائے.

    نواز شریف نے آرمی چیف جنرل باجوہ اور آئی ایس آئی چیف جنرل فیض پر شدید تنقید کی اور اپنے پرانے الزامات لگائے
    میاں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کو لانے والوں سے ہماری جنگ ہے ، عمران خان میں اتنی جرات نہیں ہے. میاں نواز شریف نے تین پیغام دیے ،ایک فوج کےجوانوں اور افسران کے نام ، دوسرا بیوروکریسی اور تیسرا عوام کے نام جس میں کہا آپ آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے رہو.جب قانون اور آئین شکنی کی جائے تب قانون شکنی کرنے والوں کی بات نہ مانو.

    واضح‌رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ آج کوئٹہ میں ہو رہا ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئیں۔

    پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں شرکت کے لیے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسٹیج پر مرکزی قائدین بھی پہنچ رہے ہیں۔جلسے کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی سمیت 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔کوئٹہ بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جبکہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، محمود خان اچکزئی، عبدالمالک بلوچ اور سردار اختر مینگل کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے 10 رکنی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز کوئٹہ پہنچی تھیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گلگت سے خصوصی پرواز کے ذریعے آج کوئٹہ پہنچیں گے اور اگر وہ کوئٹہ نہیں پہنچے تو ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کریں گے۔