Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کی پریس کانفرنس

    عوام سے گزارش ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور عید الفطر پر شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے 70 فیصد کیسز بڑے اگر عوام تعاون نہیں کرتے تو مارکیٹیں بند کرسکتے ہیں سمارٹ لاک ڈاون کے ایس او پیز پر کچھ عمل درآمد ہورہا ہے عید قریب ہونے کے ساتھ ہی اگر ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی تین روز قبل صرف ٹیسٹ کے 6فیصد رزلٹ مثبت آئے اگر کیسز میں کمی رہی تو عید کے بعد تمام شعبوں کو کھول دیا جائے گا پورے ملک میں کورونا کے کسیز میں کمی آئی ہیں صحتیاب افراد کی شرح اضافہ کے ساتھ 86 فیصد ہے جو خوش آئند ہے 11 ہزار 624 افرد اس وقت بلوچستان بھر سے کورونا کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے وزیر اعلیٰ نے اپیل کے ساتھ ہی سخت احکامات جاری کیے ہیں کورونا سے صوبائی حکومت کے معیشت سمیت غریب عوام بہت متاثر ہوئی ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بی ایم سی اسکمیات میں غیر معیاری کام کا نوٹس لیا ہے صرف 22 افراد مخلتف آئسولیٹ ہیں حکومت نے چھ ارب روپے کورونا کے تدارک کیلئے خرچ کئے صوبے میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے انسداد بدعنوانی ایکٹ میں ترمیم لائی جارہی ہے وزیر اعلی معائنہ ٹیم کی تشکیل بھی ازسرے نو ہوگی وزیر اعلی معائنہ ٹیم کو خود مختیار ادارہ بنایا جائے گا کوئٹہ بولان میڈیکل ہسپتال میں دس منصوبے زیر التوا تھے وزیر اعلی نے بی ایم سی کرپشن کا نوٹس لیکر تحقیقات کی ہدایت کی ہے بلوچستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے سی پیک منصوبے پر عمل درآمد کیا جارہا ہے عوام کورونا کی وبا کو سنجیدگی سے لیں ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں ہوگی بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اصلاحات کا عمل ناگزیر یے سی ایم آئی ٹی کے پاس متعلقہ افرادی قوت نہیں کورونا کی وبا کے پیش نظر سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز نہیں کھولی جارہی.

  • کوئٹہ دودھ کی قیمت122 روپے فی کلو کرنے کا فیصلہ

    ڈیر ی فارمز مالکا ن نے کوئٹہ شہر میں دودھ کی قیمتوں کو 15سے 20 روپے تک بڑھانے کی تیاریاں کرلیں،یکم اگست سے دودھ کے ہول سیل نرخ بڑھا کر 112روپے مقرر کرنے کا فیصلہ، گھریلو صارفین کو 122 روپے کا فروخت کیا جائے گا، انتظامیہ کے ساتھ گھٹ جوڑ کر لیا گیا، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیری فارم مالکان نے دودھ کے نرح 94روپے سے بڑھا کر 112روپے فی لیٹر کرنے کی تیاریاں کرلی ہیں۔اس حوالے سے ڈیری مارم مالکان نے انتظامیہ کے کچھ اہلکاروں کی پشت پناہی بھی حاصل کرلی ہے کوئٹہ میں دودھ کا سرکاری نرخ 94 روپے ہے جبکہ گھریلو صارفین کو دودھ 100سے 110روپے فی لیٹر فروخت کیا جاتاہے جبکہ ڈیری فارم مالکان نے اب دودھ کی قیمت 112روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد گھریلو صارفین کو دودھ 122روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جائیگا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیری فارم مالکا ن کی جانب سے دودھ کے نرخ یکم اگست سے شروع ہونے والے مہینے سے بڑھا ئے جائیں گے۔ تاہم دکاندار اس فیصلے سے نا خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے ردعمل کا دکانداروں کو گرفتاریاں اور عوام کی ناراضی کی صورت سامنا کرنا پڑتا ہے، انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ممکنہ اضافے کا فوری نوٹس لیں اور مالکان کو سرکاری نرخ پر دودھ کی سپلائی ممکن بنائیں۔

  • یونیورسٹی آف بلوچستان میں‌جنسی سکینڈل کا الزام ثابت ہونے پر دو اہلکار برطرف

    یونیورسٹی آف بلوچستان میں‌جنسی سکینڈل کا الزام ثابت ہونے پر دو اہلکار برطرف

    جامعہ بلوچستان میں‌جنسی سکینڈل کا الزام ثابت ہونے پر دو اہلکار برطرف

    باغی ٹی وی : جامعہ بلوچستان میں خفیہ کیمروں سے ویڈیوز بنانے کے اسکینڈل میں الزام ثابت ہونے پر دو اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

    جامعہ بلوچستان کا88واں سینڈیکٹ اجلاس پروفیسرڈاکٹرشفیق الرحمن کے زیرصدارت منعقد ہوا جس میں بلوچستان ہای کورٹ کے جج جسٹس محمدہاشم کاکڑ اور دیگر اعلی احکام نے شرکت کی۔ جامعہ بلوچستان میں جنسی ہراسگی اسکینڈل سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا۔

    ہراسگی کیس میں جامعہ بلوچستان میں خفیہ کیمروں سے ویڈیوز بنانے کا الزام ثابت ہونے پر اسکینڈل کے مرکزی کردار سابق وی سی کیخلاف گورنر بلوچستان سے جوڈیشل کارروائی کی سفارش کی گئی ہے.
    اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر جاویداقبال کیخلاف جوڈیشل انکوائری کرکے ان کے ایوارڈز اور ٹائٹلز واپس لیے جائیں۔

    خیال رہے کہ ہراسگی کیس بلوچستان ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ 30جون کی سماعت میں معزز عدالت نے یونیورسٹی انتظامیہ کو سینڈیکٹ اجلاس منعقد کرکے ایف آئی اے کی رپورٹ پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    ہراسگی سکینڈل پر بلوچستان کی طلبہ تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

    طلبہ تنظیموں نے چانسلر جامعہ بلوچستان و گورنر بلوچستان سے سابق وی سی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ خفیہ کیمروں کی تعداد ایف آئی اے کی رپورٹ میں 12بتائی گئی ہے تاہم وہ رپورٹ مکمل سامنے نہیں آ سکی۔

  • کوئٹہ:جناح روڈ فائرنگ سے وکیل زخمی، وکلا کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

    صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر فائرنگ سے وکیل شدید زخمی ہسپتال منتقل کردیاگیا بلوچستان کی وکلاء تنظیموں نے کل بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں بائیکاٹ کااعلان کردیاتفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر واقع اصغرپانیزئی لاء کے چیمبر میں فائرنگ کاواقعہ پیش آیا جس میں سپریم کورٹ کے وکیل اصغر پانیزئی ایڈووکیٹ کوشدیدزخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے تاہم فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی،دوسری جانب بلوچستان کی وکلاء تنظیموں بلوچستان بارکونسل،بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن،کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے وکیل اصغر پانیزئی ایڈووکیٹ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کل بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں بائیکاٹ کااعلان کردیاہے۔

  • شہید ہونے والے اینٹی نارکوٹکس فورس کے 2 جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    شہید ہونے والے اینٹی نارکوٹکس فورس کے 2 جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    دہشتگردوں اور اسمگلروں کے مشترکہ حملے میں شہید ہونے والے اینٹی نارکوٹکس فورس کے 2 جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے علاقے مہراب لوگ میں دہشتگردوں اور اسمگلروں کے مشترکہ حملے میں شہید ہونے والے اینٹی نارکوٹکس فورس کے 2 جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،شہید کانسٹیبل محمد کامران کو حافظ آباد موزہ کوٹھہ اتھرا، ضلع لودھراں میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا، شہید کانسٹیبل ڈرائیور عامر نواز خان کو مردان کی تحصیل چارسدہ کے گاؤں مناسب کلے میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا،

    شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں اے این ایف کے اعلیٰ افسران و اہلکاروں، ان کے عزیز و اقارب،سیاسی و سماجی شخصیات اور میڈیا نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی
    شہیدوں کا یونیفارم اور قومی پرچم ان کے اہلخانہ کو پیش کیا گیا،ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک، ہلال امتیاز ملٹری کی جانب سے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں،
    شہداء کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کے لوگوں کی جانب سے شہیدوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا،جمعہ کے روز بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے والی ٹیم پر مہراب لوگ ایریا کے قریب 50 سے 60 دہشتگردوں نے مشترکہ حملہ کیا تھا،

    اے این ایف کے جوانوں نے ساڑھے تین گھنٹے تک حملہ آوروں کا جواں مردی سے مقابلہ کیا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں اے این ایف کے 2 جوان شہید جبکہ 6 زخمی ہوئے تھے،حملہ آوروں نے راکٹ لانچر کے ذریعے اے این ایف کی دو گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ کر دی تھیں،

  • کوئٹہ میں بھی آٹے کا بحران سنگین ہونے لگا

    کوئٹہ میں بھی آٹے کا بحران سنگین ہونے لگا

    کوئٹہ میں بھی آٹے کا بحران سنگین ہونے لگا

    باغی ٹی وی : ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی آٹے کا بحران سنگین ہونے لگا، چکی کا آٹا 10 اور فائن 5 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے، محکمہ خوراک کی جانب سے فلور ملز اور چکی والوں کو گندم فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔

    کوئٹہ میں مہنگائی کے نئے طوفان نے شہریوں کو پریشان کر دیا، گندم کی فضل منڈی آ جانے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں چکی کے آٹے کا 20 کلو والا تھیلہ 200 کے اضافے بعد ایک ہزار 200 اور فائن آٹے کا تھیلہ 100 کے اضافے سے 1080روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ مہنگائی کے مارے لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کیوں کچھ نہیں کرتی۔

    ضلعی انتظامیہ لاہور آٹا کی سپلائی اور مقرر کردہ نئی قیمتوں پر اطلاق کروانے کے لئے متحرک.

    محکمہ خوراک بلوچستان نے رواں سال لاکھوں ٹن گندم خریدی ہے، فلور ملز اور چکی مالکان کا کہنا ہے کہ سرکاری طور پر انہیں گندم فراہم نہیں کی جا رہی ہے جس کے باعث اوپن مارکیٹ سے گندم مہنگے داموں خرید کر آٹا فروخت کرنے پر مبجور ہیں۔

    محکمہ خوراک کےحکام کا آٹا بحران کے حوالے سے موقف ہے کہ سرکاری گندم گوداموں میں موجود ہےاور بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

    آٹا اور پیٹرول نایاب شہری سخت پریشان

  • وزیرا علیٰ‌پنجاب کادورہ پیشین،  بلوچستان کے عوام کے لیے بڑا اعلان

    وزیرا علیٰ‌پنجاب کادورہ پیشین، بلوچستان کے عوام کے لیے بڑا اعلان

    وزیرا علیٰ‌پنجاب کا بلوچستان کے عوام کے لیے بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے پیشین میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کی ہے .
    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر بلوچستان کے عوام کیلئے بڑا اعلان کیا ہے ، تربت میں 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور تفتان میں کمیونٹی سنٹر کے قیام کا اعلان کیا وزیر اعلی عثمان بزدار نے دونوں منصوبوں کے لئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کو ایک ارب روپے کا چیک دیا.وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت پنجاب تربت میں 100بیڈ کا ہسپتال تعمیر کرے گی- تفتان میں زائرین کیلئے کمیونٹی سینٹربھی بنائیں گے-
    تربت کا ہسپتال اور تفتان کا کمیونٹی سینٹر صوبائی ہم آہنگی اورباہمی محبت کا نشان بنے گا۔ہم ایک ہیں اورایک رہیں گے،نفرتیں پھیلانے والے ناکام رگے۔ہم خالی نعرے نہیں لگاتے بلکہ عملی طور پر کام کر کے دکھاتے ہیں –
    بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے –
    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1283716075876683776?s=20
    بلوچستان آکر کبھی اجنبیت کا احساس نہیں ہو تا-آئندہ بھی بلوچستان آؤں گا .تربت میں ہسپتال اور تفتان میں کمیونٹی سنٹر کے منصوبے پنجاب کے عوام کی طرف سے بلوچ بہن بھائیوں کے لئے تحفہ ہیں – حکومت پنجاب بلوچستان کے شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے متعدد پرا جیکٹ لارہی ہے۔ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔
    وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا- قومی یکجہتی اور یگانگت کو فروغ دینے کے لئے ایسے دورے بے حد ضروری ہیں -بلوچستان کے لئے جام کمال کی خدمات قابل تحسین ہے۔
    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے تربت ہسپتال اورتفتان میں کمیونٹی سینٹر کیلئے فنڈز فراہم کرنے پر حکومت پنجاب اورعوام سے اظہار تشکر کیا ہے .
    جذبہ خیر سگالی کو فروغ دینے کیلئے حکومت پنجاب کی معاونت خوش آئند ہے۔ عثمان بزدار کی بلوچستان آمد پر بے حد خوشی ہے،ان کے آنے سے محبتیں بڑھیں گی۔ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات قابل ستائش ہے۔ہم نے مل کر عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنانی ہیں -لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے مزید محنت سے کام کرنا ہے – ایسے کام کر کے جائیں گے جو آنے والی حکومت کیلئے مثال بنے-

  • کوئٹہ میں چھرے والی کھلونا پستول اور بندوق پر پابندی عائد

    والدین کی شکایات اور گزشتہ کچھ عرصے سے ہونے والے نقصانات کے سبب چھرے والی کھلونا پستول کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس کی خرید و فروخت مکمل طور پر ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی نے بتایا کہ وہ تمام لوگ جو اس کاروبار کا حصہ ہیں انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کے پچھلے کچھ عرصے میں اس خطرناک کھلونے کی وجہ سے بہت سے بچوں کی آنکھیں ضائع ہوئی ہیں اور کچھ شریر بچوں نے اس کھلونے کو والدین کے لیئے وبال جان بنا دیا ہے۔ لہذا اپنی دکان پر یہ کھلونا ہرگز نہ رکھیں ورنہ آپ کی دکان کو ایک ماہ کے لیئے سیل کر دیا جائے گا۔ شہر کے مختلف مقامات پر نوٹس کی تقسیم کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ کسی بھی قسم کی شکایات کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس سے رابطہ کریں ۔

  • حکومت بلوچستان نے صوبے میں سمارٹ لاک ڈاﺅن میں مزید 15 دن کی توسیع کر دی

    محکمہ داخلہ کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاﺅن میں 30 جولائی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور سمارٹ لاک ڈاﺅن کے تحت مذہبی،سیاسی و دیگر اجتماعات پر مکمل پابندی برقرار رہے گی، جب کے کاروباری مراکز صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلے رہینگےاور عوامی مقامات ،دفاتر اور دکانوں پرماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا تفریحی مقامات،سینماگھر،کھیلوں کے میدان،شادی ہال اور جمز پر پابندی بھی برقرار، نوٹیفکیشن

  • بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاون 45 ویں روز میں داخل

    انتظامیہ کے مطابق صوبے میں سمارٹ لاک ڈاون کا آج آخری روز ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاون میں توسیع کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا اب سمارٹ لاک ڈاون کے تحت شاپنگ سینٹرز اور دکانیں ہفتے میں 6دن کھلی رہے گی جمعے کے روز تمام کاروباری مراکز ،مارکیٹیس اورشاپنگ سینٹرز بند رہیں گے، جب کے شاپنگ مالز ،مارکیٹس دکانوں، آٹو ریپئر شاپس سمیت دیگر دکانیں صبح9 بجے سے شام09 بجے تک کھلی رہے گی، تندور ڈیری پروڈکٹس شاپس میڈیکل سٹورز بلڈ بینک اور ٹیلر شاپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو بھی صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک آوے سروس کے لیئے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی، کسی بھی دکان میں ایک وقت میں 4 سے زائد افراد نہیں ہونگے،کوروناوائرس کے حوالے پہلے سے جاری کی گئے تمام ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا لازم ہو گا.