Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • کوئٹہ میڈیکل اسٹورز سیل۔

    کوئٹہ میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے ممکنہ خدشے پر شہر میں سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ماسک قبضے میں لےکر میڈیکل اسٹورز سیل کر دیے۔

    کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قائم میڈیکل اسٹورز میں 5 روپے والا سرجیکل ماسک مختلف قیمتوں میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر ندا کاظمی نے مختلف میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا اور مہنگے داموں ماسک فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد میڈیکل اسٹورز سیل کر دیے۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے صدر میڈیکل اسٹور اسوسی ایشن سے ملاقات کر کے انھیں کم قیمت پر ماسک فروخت کرنے کی ہدایت کی-

  • کرونا وائرس، سکولوں میں لمبے عرصے تک تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

    کرونا وائرس، سکولوں میں لمبے عرصے تک تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

    کرونا وائرس، سکولوں میں لمبے عرصے تک تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

    صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ھے.کرونا وائرس سے حفاظتی اقدام اور بچوں کے تحفظ کیلئیے صوبے کے تمام سرکاری ادارے مدارس اور پرائیوٹ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ھے.

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ

    کرونا وائرس، وزیراعظم نے چین کو بڑی پیشکش کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

    واضح رہے کہ پاکستان میں دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی،ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے 15 علاقوں میں مشتبہ مریض موجود ہیں، 15 کی تعداد کوئی بڑی تعداد نہیں ہے، ہم اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں اور الحمدللہ تمام کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ جن 2 لوگوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان لوگوں کا جن سے بھی رابطہ رہا ہے ان میں سے ایک شخص کے تمام رابطوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں جو کہ منفی آئے ہیں جبکہ دوسرے مریض کے رابطے میں رہنے والے افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اس معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں اور انتہائی مربوط انداز میں کام کر رہی ہیں.

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

  • وزیر ریلوے کا کوئٹہ سے تفتان کے درمیان ریل سروس معطل کرنے کا اعلان

    وزیر ریلوے شیخ رشید نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر کوئٹہ سے تفتان تک ٹرین سروس معطل کردی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ کوئٹہ اور تفتان کے درمیان چلنے والی چار ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے، یہ ٹرین سروس تاحکم ثانی معطل رہے گی۔دوسری جانب تفتان میں امیگریشن گیٹ چوتھے روز بھی بند ہیں جس سے لوگوں اورگاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے جب کہ سرحد کے دونوں اطراف زائرین بڑی تعداد میں پھنسے ہوئے ہیں۔

    گزشتہ روز تفتان میں پھنسے ایرانی ٹرانسپورٹرزکو ایران جانے کی اجازت دے دی گئی تھی واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے تفتان میں پاک ایران سرحد کو بند کر رکھا ہے جب کہ بلوچستان حکومت نے اندرون ملک سے بذریعہ تفتان ایران جانے والے زائرین کے صوبے میں داخلہ بھی بند کردیا ہے.

  • کتنے پاکستانی ایران میں‌ محصور ، واپسی کا کیا فیصلہ ہو گا ، بتایا وزیرِ داخلہ بلوچستان نے

    کتنے پاکستانی ایران میں‌ محصور ، واپسی کا کیا فیصلہ ہو گا ، بتایا وزیرِ داخلہ بلوچستان نے

    کتنے پاکستانی ایران میں‌ محصور ، واپسی کا کیا فیصلہ ہو گا ، بتایا وزیرِ داخلہ بلوچستان نے

    باغی ٹی وی :وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاءاللّٰہ لانگو نے کہا ہے کہ ایران میں اس وقت 6 ہزار پاکستانی موجود ہیں، ان کی واپسی کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

    وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاءاللّٰہ لانگو کا پاک ایران سرحدی شہر تفتان کا دورہ کیا اور سرحد پر کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاء اللّٰہ لانگو کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ہاؤس میں 250 سے زائد زائرین موجود ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ایران میں مجموعی طور پر 6 ہزار سے زائد پاکستانی ہیں، اور ان کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔صوبائی وزیرداخلہ ضیاء لانگو نے تفتان میں سرحد پر امیگریشن کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔

    واضح‌رہے کہ ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد بلوچستان حکومت نے ایران سے منسلک سرحدری اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہ کسی شخص کو بھی ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر میڈیکل ٹیمیں پہنچا دی گئی ہیں، تفتان بارڈر پر زائرین کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے

  • کرونا وائرس کا خطرہ، بلوچستان حکومت نے مانگی عالمی اداروں سے مدد

    کرونا وائرس کا خطرہ، بلوچستان حکومت نے مانگی عالمی اداروں سے مدد

    کرونا وائرس کا خطرہ، بلوچستان حکومت نے مانگی عالمی اداروں سے مدد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے وفاقی حکومت اور عالمی اداروں سے مدد مانگ لی

    ڈی جی ہیلتھ شاکر بلوچ نے وفاقی حکومت اور عالمی اداروں سے مدد مانگی ہے، ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے آلات نہیں اور وسائل بھی نہیں کہ انہیں خریدا جائے، عالمی ادارے یونیسف سمیت دیگر سے کہا گیا ہے کہ کٹس، ماسک وغیرہ فراہم کی جائیں

    ایران کے ساتھ بلوچستان کا طویل بارڈر ہے ، ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں ہو چکی ہیں، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے. پاک ایران سرحد تیسرے روز بھی بند ہے.

    ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد بلوچستان حکومت نے ایران سے منسلک سرحدری اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہ کسی شخص کو بھی ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر میڈیکل ٹیمیں پہنچا دی گئی ہیں، تفتان بارڈر پر زائرین کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے

    کرونا وائرس سے چین میں مزید 71 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار چھ سو تریسٹھ ہو گئی۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق پانچ سو آٹھ کرونا وائرس کے نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ہبئی صوبے میں لاکھوں افراد لاک ڈاؤن میں ہیں۔ جن کا گھروں سے نکلنا بند کر دیا گیا ہے وہاں سب کچھ بند ہے.

    دوسری جانب دنیا کے تیس ممالک کرونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔ جنوبی کوریا کے مزید 60 شہریوں میں کرونا وائرسکی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 893 ہو گئی، جنوبی کوریا میں کرونا سے آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جاپان میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد چار ہو گئی۔ اٹلی میں کرونا سے سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کویت، اومان، بحرین، عراق، افغانستان میں کرونا کے مریض سامنے آ گئے۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ

    کرونا وائرس، وزیراعظم نے چین کو بڑی پیشکش کر دی

    کرونا وائرس عالمی وبا بن سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبردار کر دیا

  • کوئٹہ ،ٹریلر میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق

    کوئٹہ ،ٹریلر میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق

    کوئٹہ ،ٹریلر میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جھلس کر 6 افراد جاں بحق ہو گئے

    واقعہ مغربی بائی پاس پرانا حاجی کیمپ کے قریب L.P.G ٹریلر میں گیس کے باعث دھماکے سے پیش آیا، جس کے نتیجے میں چھ افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیوں ٹیمیں موقع پر پہنچیں،

    لاشوں کو ایدھی ایمبولینسیز کے زریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ضروری کاروائی کے بعد میتیوں کو گھر منتقل کیا جائے گا ،

    واقعہ مین جاں بحق ہونے والے افراد میں جمیل احمد ولد عید محمد سکنہ سکنہ کیچی بیگ سریاب ،جان محمد ولد عبدالخالق سکنہ کلی کمالو ،عبدالرحیم ولد حاجی نیک محمد سکنہ کلی کمالو ،باسط ولد خان محمد سکنہ کلی کمالو ،عبدالعزیز ولد عبدالوہاب سکنہ کلی کمالو ،عبدالجبار ولد عبدالرفیق سکنہ کلی کمالو شامل ہیں.

  • کرونا وائرس، بلوچستان حکومت کے حفاظتی اقدامات جاری، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ

    کرونا وائرس، بلوچستان حکومت کے حفاظتی اقدامات جاری، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ

    کرونا وائرس، بلوچستان حکومت کے حفاظتی اقدامات جاری، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کا شبہ ہواتو مریض کاآئسولیشن وارڈمیں علاج کیاجائےگا ،اب تک کوروناوائرس کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں

    دوسری جانب چین میں اب تک کورونا وائرس کے77 ہزار 150 کیسز کی تصدیق ہوچکی،چین میں 24 گھنٹوں میں کوروناکے مزید 409 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی،چین بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد 2 ہزار 592 تک پہنچ گئی،چین کے علاوہ دیگر ملکوں میں کوروناوائرس سےاموات کی تعداد 27 ہوگئی،چین سمیت دنیابھرمیں کوروناوائرس سےاموات کی تعداد 2ہزار 619تک پہنچ گئی،

    صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایران میں ممکنہ کرونا وائرس کا پہیلنا نا افسوس ناک اور پریشان کن عمل ہے۔کیوں کہ پاکستان اور ایران کے بارڈر آپس میں ملتے ہیں اور یہاں کے لوگوں کا آمدورفت ایک دوسرے ممالک میں زیادہ ہے لہذا اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو یکجہتی کے جذبے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے.

    انہوں نے کہاکہ یہ تشویش کی بات یہ ہے کہ یہ وائرس ان ممالک میں نہ پھیل جائے جہاں صحت کے شعبے کا نظام کمزور ہے باقاعدہ طور پر ہنگامی صورتحال قرار دینے کا مطلب یہ ہے کے اس وائرس کے خلاف صوبائی حکومت زیادہ سے زیادہ معلومات عوام کو فراہم کی جاسکیں جبکہ صوبائی حکومت اس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے مزیدبتہر اقدامات بھی کرے گی

    ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد بلوچستان حکومت نے ایران سے منسلک سرحدری اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

  • ٹریفک پولیس کی کاروئی

    ایس ایس پی ٹریفک پولیس نزیراحمدکردصاحب کی خصوصی ہدایت پرایس پی ٹریفک ملک محمدجاوید صاحب کے زیرنگرانی انسپکٹرضمیرالحق کے ساتھ کالے پیپرفینسی نمبرپلیٹ گاڑیوں کے خلاف قندھارناکےپہ سخت کاروائی جاری جسمیں کالے پیپر40اتارے گئے اورساتھ ہی چالان بھی دیاگیا فینسی نمبرپلیٹ 15دانےٹوٹل چالان 70اوریہ کاروائی روزانہ کی بنیادپرجاری رہے گی۔تمام گاڑی مالکان سے گزارش ہے کہ وہ اپنی گاڑی کے کالے پیپرخوداتروادیں اورقانون کے مطابق نمبرپلیٹ لگائیں اوراپنی گاڑی کے کاغذات اوراپنے ڈرائیونگ لائسنس اپنے پاس رکھیں تاکہ تکلیف سے بچ سکے۔

  • وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر ایمرجنسی سینٹر قائم۔

    وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوۓ کورونا وائیرس کی روک تھام کے اقدامات اور احتیاطی تدابیر کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لییۓ کنٹرول فعال اور تفتان میں ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیا گیا ہے محکمہ صحت کے ایک اعلامیہ کے مطابق تفتان بارڈر پر پہلے سے دو ڈاکٹر تعینات ہیں جبکہ مزید سات ڈاکٹر آٹھ تھرمل گن کے ساتھ تفتان پہنچ گیۓ ہیں جو ایران سے آنے والے زائیرین اور دیگر مسافروں کی سکریننگ کریں گے ایران کے ساتھ آمد و رفت کے دیگر پانچ راستوں پر بھی مکمل احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کیۓ گیۓ ہیں اسلام آباد سے این آئ ایچ کی ٹیمیں بھی تفتان پہنچ رہی ہیں جو طبی عملے کو تربیت بھی دینگی محکمہ صحت پی ڈی ایم اے کی معاونت سے تفتان میں 100بیڈ پر مشتمل خیمہ اسپتال بھی قائم کر رہا ہے اور موبائل دفتر قائم کر دیا گیا ہے جبکہ ضرورت کے مطابق مزید طبی عملہ اور طبی آلات بھی بھجواۓ جا ئیں گے محکمہ صحت کی جانب سے جنوری 2020سے ابتک واپس آنے والے زائیرین سے کہا گیا ہے کہ وہ کھانسی اور بخار کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال میں اپنا طبی معائینہ کرائیں.

  • قاسم سوری کی روانگی کے وقت بدمزگی

    قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق شخص کے گھر فاتحہ خوانی کے لئے آنے کے بعد اہل خانہ کے سخت سوالات کا جواب دیئے بغیر روانہ ہوگئے۔

    قاسم سوری خودکش دھماکے میں جاں بحق نسیم کاکڑ کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی اور تعزیت کی۔ تعزیت کے بعد قاسم سوری کی روانگی کے وقت بدمزگی ہوئی جب نسیم کے اہل خانہ نے قاسم سوری کو روک کر سوالات کرنے کی کوشش کی۔

    قاسم سوری نے موقف اختیار کیا کہ فاتحہ خوانی کیلئے آیا ہوں، سیاسی بات نہیں کروں گا۔

    دھماکے میں جاں بحق ہونے والے نسیم کاکڑ کے لواحقین نے شکوہ کیا کہ ان کے ساتھ اتنا بڑا سانحہ ہوا مگر قاسم سوری 6 روز بعد ان کے پاس آئے۔ ہم نے کوئی سیاسی سوال نہیں کیا۔

    بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قاسم سوری کا کہنا تھا کہ وہ تعزیت کیلئے نسیم کاکڑ کے گھر گئے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کی تاہم چند نوجوان جذباتی ہوگئے۔ بحیثیت سیاسی کارکن اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ جاتاہے۔ وہ کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔