Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • کوئٹہ میں گٹکے کا استعمال

    کوئٹہ: کوئٹہ میں گٹکے کا استعمال بڑھنے کی وجہ سے منہ اور گلے کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار ہوگئی۔ملک بھر میں کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی گٹکا، ماوا اور پان پراگ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ اس کے استعمال سے منہ گلے اور سینے کے کینسر سمیت پیٹ اور آنتوں کا کینسر بھی ہونے لگا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے اب چلم اور حقے کا استعمال بھی بطور فیشن شروع کر دیا جس کے باعث کینسر کا مرض پھیلنے لگا۔

    ماہرین کے مطابق کوئٹہ میں ہر 10 میں سے پانچ لوگ مینتھول والی نسوار رکھنے کے ساتھ اب پان پراگ اور گٹکے کا استعمال بھی تیزی سے کررہے ہیں جس کے باعث کینسر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس وقت کوئٹہ میں کینسر کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 10 ہزار اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 7 ہزار ہے۔
    اس حوالے سے ڈاکٹر محمد نذر کے مطابق زیادہ تعداد کم عمر بچوں کی ہے جبکہ حقہ چلم پینے والے معمر افراد بھی امراض میں تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں، کوئٹہ میں پان پراگ اور گٹکے کا استعمال ختم کرنے کے لیے اس کی ترسیل پر پابندی لگائی جائے۔

  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا

    وادی کوئٹہ و گردونواح میں مطلع صاف، موسم سرد اور خشک

    کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب32 فیصد ، قلات میں 29فیصد ،جب کے کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2،قلات میں منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیارت میں منفی 6،دالبندین میں منفی 1،ژوب میں منفی صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، ہوا گوادر میں 11،بارکھان میں 3،جیونی میں 12ڈگری سینٹی گریڈ خضدار میں 7،نوکنڈی اور پنجگور میں 5،پسنی میں 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، ہوا اور سبی میں 6،تربت میں 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہا۔

  • سبی اجتماع سے خبر

    سبی تبلیغی اجتماع میں ابھی تک کوئی 2 لاکھ سے زائد ملک بھر سے فرزندان توحید سبی پہنچ چکے ہیں سبی میں جاری تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا اتوار کے روز صبح 8 بجے ہوگی تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا رائیونڈ مولانا خورشید کریں گئے اجتماع کی اختتامی دعا میں مزید 3 لاکھ سے زائد افراد شرکت کرنے کا امکان اجتماع کے موقع پر پنڈال کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ پہلے ایک ہزار سے زائد ایف سی ،پولیس اور لیویز کے اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔سیکورٹی زرائع

  • قدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت۔

    پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کو قلات میں گیس کے وسیع ذخائر مل گئے ہیں۔
    پی پی ایل اس بلاک کے 100 فیصد ڈرلنگ کرنے کے حقوق کا مالک ہے اور 30 جون 2019 سے مارگینڈ ایکس ون بلاک میں ڈرلنگ کر رہا تھا اور پچھلے سال ، پی پی ایل نے بلاک پر 4500 میٹر کی گہرائی میں ماڈیولر ڈائنامکس ٹیسٹنگ (ایم ڈی ٹی) کی۔
    ایم ڈی ٹی نے گیس کے بڑے ذخائر کی موجودگی کو ثابت کردیا۔
    پی پی ایل نے مزید ایک ڈرل اسٹیم ٹیسٹ (ڈی ایس ٹی) کرایا جس سے انکشاف ہوا ہے کہ گیس کے یہ ذخائر ممکنہ طور پر 1 ٹریلین مکعب فٹ سے تجاوز کر سکتے ہیں۔
    جانچ کے لئے ، سوئی نے اندازہ لگایا ہے کہ روزانہ کی پیداوار کی گنجائش 2 ٹریلین مکعب فٹ ہے جس کی اوسطا پیداوار تقریبا 604 ملین مکعب فٹ ہے۔
    صرف مارگینڈ ایکس ون کے ڈی ایس ٹی سے پتہ چلتا ہے کہ پورے بلاک میں یومیہ 10۔7 ملین مکعب فٹ گیس سپلائی کرنے کی صلاحیت ہے (ایم ایم سی ایف ڈی) 64/64 انچ کی گھٹاؤ پر اور بہتے ہوئے ہیڈ پریشر میں 516 پاؤنڈ فی مربع انچ (پی ایس) ہے۔
    سن 2000 کے بعد بلوچستان میں گیس کے ذخائر کی یہ پہلی اہم دریافت ہے۔ برٹش پٹرولیم ، پیٹروناس اور نیکو ریسورسز جیسی کمپنیوں نے اس وقت سے ان ذخائر کو نکانے کی کوشش کی تھی۔ تاہم ، تمام کمپنیاں اس بڑے ذخیرے کو دریافت کرنے میں ناکام رہیں اور واپس چلی گئیں۔
    مزید برآں ، پچھلی پچھلی حکومتوں کے دور میں معدنیات کی گھریلو دولت کا استحصال کرنے اور ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
    اس کے بجائے ، رینٹل پاور پلانٹس اور ایل این جی پاور پلانٹس جیسے قابل اعتراض معاہدوں پر دستخط ہوئے ، جن کی تحقیقات نیب کررہی ہے۔
    پی پی ایل بورڈ کے ایک سابق ڈائریکٹر کے مطابق ، اگر مارگنڈ گیس کے ذخائر ایل این جی کی جگہ لے لیں تو ، امپورٹ بل پر پاکستان 900 ملین ڈالر سے زیادہ کی بچت کرسکتا ہے۔

  • سالانہ تبلیغی اجتماع سبی

    سبی میں سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع آج سے شروع ہو گا تبلیغی اجتماع میں ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند لوگ شرکت کرتے ہیں تین روزہ تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا اتوار کے روز ہوگئی اجتماع کے موقع پر پنڈال کی سیکورٹی کے لئے ایف سی ،پولیس اور لیویز فورس کے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے اجتماع کے موقع اسپیشل برانچ کی جانب سے واک تھرو گیٹ لگے گئے ہیں تبلیغی اجتماع میں آنے والے لوگوں کو مکمل طور پر چیک کرنے کے بعد چھوڑا جائے گا اور اجتماع کے موقع ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں کو تین روزہ کے لئے مکمل طور پر بند رہے گے تین روزہ تبلیغی اجتماع کے موقع پر شہر کے تمام روڈ ون وائے رہے گے جب کے اجتماع کے موقع پر ملک بھر سے شرکت کیلئے آنے والے افراد کو بائی پاس کے راستے سے آنا ہوگا اور محکمہ صحت کی جانب سے تبلیغی اجتماع میں فری میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے جائیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈویژن ہیڈ کوارٹر سول اسپتال میں تین روزہ تبلیغی اجتماع کے موقع پر ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

  • بلوچستان میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات، وزیراعلیٰ نے کیا بڑا اعلان

    بلوچستان میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات، وزیراعلیٰ نے کیا بڑا اعلان

    بلوچستان میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات، وزیراعلیٰ نے کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئیں

    بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال نے یکجہتی کشمیرکے حوالہ سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی حکومت اور عوام یوم یکجہتی کشمیر اسی جوش و جذبہ سے منارہے ہیں جس طرح وہ یوم آزادی کا دن مناتے ہیں مودی جبر کے ذریعے کشمیریوں کو اپنے ساتھ رکھنا چاہ رہا ہے،آج وہاں کی اقلیتی برادری بھی خود بھی پاکستانی کہتی ہے،

    جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ اب تک ہزاروں کشمیری جانوں کی قربانیاں دے چکے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو کامیابی نصیب ہوگی۔ کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، اس جنگ میں پاکستان اپنی تما تر اخلاقی ، سفارتی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

    یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف

    مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام

    خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    یوم یکجہتی کشمیر، سربراہ پاک فضائیہ نے دیا کشمیریوں کو پیغام

    مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

    کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

    تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

  • بلوچستان کے لئے خوش خبری۔

    ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں تقریباً 80 لاکھ سے زائد افراد مختلف اقسام کے سرطان کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے۔اس تیزی سے پھیلنے والے مرض پر قابو پانے اور مریضوں کو موثر طبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کوئٹہ میں بلوچستان کے پہلے کینسر ہسپتال کا افتتاح کریں گے. ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کینسر کے خلاف آگاہی کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنی عوام کو بلوچستان حکومت نے ایک عظیم تحفہ سے نوازا ہے. ان کا کہنا تھا کہ کہ 1 ارب 60 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جانے والا یہ ہسپتال بلوچستان میں کینسر کے مریضوں کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔یاد رہے کہ ہر سال 4 فروری کو دنیا بھر میں کینسر کے خلاف آگاہی کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ 2032 تک دنیا بھر میں کینسر کے مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 40 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 50 لاکھ تک ہو سکتی ہے۔ترجمان لیاقت شاہوانی نے مزید کہا بلوچستان حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے اور آج عوام کے ایک دیرینہ مطالبے کی تکمیل بھی وزیر اعلی جام کمال خان کے دست مبارک سے ہو رہی ہے جس سے عوام کی صحت کا تحفظ ممکن ہو سکے گا.

  • کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے گھر دھماکا، دو بچے جاں بحق، متعدد زخمی

    کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے گھر دھماکا، دو بچے جاں بحق، متعدد زخمی

    کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے گھر دھماکا، دو بچے جاں بحق، متعدد زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں.

    کوئٹہ میں پولیس کانسٹبل کے گھر گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار اور سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں، دھماکے سے گھر تباہ ہو گیا،

    ریسکیو کے مطابق دھماکا گیس لیکج کے باعث ہوا، دھماکے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    واضح رہے کہ تین روز قبل کراچی کے علاقے محمود آباد میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئے تھے،محمودآباد کے علاقے دو نمبر مکان نمبر سی 94 میں واقع گھر میں سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں گھر میں موجود میاں بیوی اور گلی سے گزرتی ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ دھماکے کے نتیجے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس۔رینجرز اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا تھا

    اس سے قبل 10 جنوری کو خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں، واقعہ چارسدہ روڈ پر پیش آیا جب سی این جی سٹیشن میں فلنگ کے دوران دھماکا ہو گیا.

  • بلوچستان میں چینی کمپنی لگائے گی پاور پلانٹ، معاہدے پر ہوئے دستخط، کام شروع ہو گا کب؟

    بلوچستان میں چینی کمپنی لگائے گی پاور پلانٹ، معاہدے پر ہوئے دستخط، کام شروع ہو گا کب؟

    بلوچستان میں چینی کمپنی لگائے گی پاور پلانٹ، معاہدے پر ہوئے دستخط، کام شروع ہو گا کب؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان حکومت اور چینی کمپنی کے مابین 300 میگا واٹ بجلی پلانٹ کے تعمیر کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں.سیکرٹری انرجی شہر یار تاج اور سی آئی ایچ سی کے جنرل مینیجر سپیدلی نے گوادر میں 300 میگا واٹ پاور پلانٹ کے سلسلے میں مفاہمتی یاداشت دستخط کیے. اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان کپٹن (ر) فضیل اصغر بھی موجود تھے

    چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائر ڈفضیل اصغر نے بعد ازاں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان میں بجلی کی ضروریات پورا کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور سی پیک معاہدے کے تحت گوادر میں کوئلے سے چلنے والی 300 میگاواٹ بجلی پلانٹ کی تعمیر کے حوالے سے زمین کی حوالگی کا معاہدہ بلوچستان انرجی کمپنی اور سی آئی ایچ سی پاک پاور کمپنی چائناکے درمیان طے پایا۔

    چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹ کی تعمیر سے گوادر میں جاری تعمیرات اور مستقبل میں بجلی کی ضروریات پورا کرنے میں کافی حد تک مدد ملے گی اور اس کی تعمیر سے گوادر کے دوردارزعلاقوں میںبھی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گاچائنیزکمپنی کو زمین کی حوالگی کے بعد فوری طور پر کام شروع کیا جائے گا جو تین سال مدت کے اندر یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا اور اس منصوبے سے صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    چیف سیکرٹری بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں بجلی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کچلاک کے علاقے میں سو 100میگاواٹ کا سولر پلانٹ بھی لگایا جائے گا ۔جو مئی یا جون میں کام کرنا شروع ہو جائے گا

    واضح رہے کہ بلوچستان میں سعودی عرب کے تعاون سے توانائی کے شعبہ میں 14 ارب 50 کروڑ ڈالر کے منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے اور اس سے پاکستان کو 2030ء تک انرجی مکس 30 فیصد تک قابل تجدید توانائی تک لے جانے میں مدد ملے گی۔ بجلی کے شعبہ میں سعودی سرمایہ کاری کے تحت بلوچستان میں ساڑھے چار ارب ڈالر کی لاگت سے قابل تجدید توانائی کے 500 میگاواٹ کے منصوبے لگائے جائیں گے جبکہ گوادر میں آئل ریفائنری کے بڑے منصوبے پر 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی جو کہ سعودی ولی عہد کے پاکستان کے دورہ کے دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کا حصہ ہے

    چین کے تعاون سے گوادر میں بین الاقوامی ایئر پورٹ پر کام کا آغاز

  • تربت میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

    تربت میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کر کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

    باغی ٹی وی :سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

    ہلاک دہشتگروں کی شناخت نوار عرف کمانڈنٹ، ظفرعرف ڈودا، جمیل عرف ٹیٹک اور میرو کے نام سے ہوئی جبکہ ایک دہشتگرد کی شناخت تا حال نہ ہوسکی، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا جسے سیکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا۔