Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • قاسم سوری کی روانگی کے وقت بدمزگی

    قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق شخص کے گھر فاتحہ خوانی کے لئے آنے کے بعد اہل خانہ کے سخت سوالات کا جواب دیئے بغیر روانہ ہوگئے۔

    قاسم سوری خودکش دھماکے میں جاں بحق نسیم کاکڑ کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی اور تعزیت کی۔ تعزیت کے بعد قاسم سوری کی روانگی کے وقت بدمزگی ہوئی جب نسیم کے اہل خانہ نے قاسم سوری کو روک کر سوالات کرنے کی کوشش کی۔

    قاسم سوری نے موقف اختیار کیا کہ فاتحہ خوانی کیلئے آیا ہوں، سیاسی بات نہیں کروں گا۔

    دھماکے میں جاں بحق ہونے والے نسیم کاکڑ کے لواحقین نے شکوہ کیا کہ ان کے ساتھ اتنا بڑا سانحہ ہوا مگر قاسم سوری 6 روز بعد ان کے پاس آئے۔ ہم نے کوئی سیاسی سوال نہیں کیا۔

    بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قاسم سوری کا کہنا تھا کہ وہ تعزیت کیلئے نسیم کاکڑ کے گھر گئے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کی تاہم چند نوجوان جذباتی ہوگئے۔ بحیثیت سیاسی کارکن اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ جاتاہے۔ وہ کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

  • کوئٹہ میں آج بسنت منائی جارہی ہے

    من چلوں نے بسنت منانے کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں اور پولیس کے مطابق اندورن شہر بسنت منانے پر پابندی ہے پتنگوں ، کیمیل اور دھاتی ڈور کے استعمال اور خرید و فروخت پر بھی پابندی ہے کسی بھی حادثہ کی صورت میں پتنگ ,دھاتی ڈورکے استعمال اورفروخت کرنے والوں کےخلاف ایف آئی آر ہوگی پابندی کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیاجائےگا لیکن شہرسے باہر کھلے میدانوں میں پتنگ بازی کی اجازت ہوگی۔

  • دفاعی چیمپئن کوئٹہ اور اسلام آباد ٹکرانے کو تیار.

    پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ آمنے سامنے آئیں گے۔
    یہ میچ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
    پی ایس ایل فائیو کے دھواں دھار آغاز کے لیے سب تیار ہیں، پہلے میچ میں ٹی ٹوئنٹی سپر ہٹ کے سارے مصالحے موجود ہیں۔ بیٹنگ کے لیے سپورٹنگ وکٹ پر ہائی اسکورنگ میچ اور چوکوں چھکوں کی بارش متوقع ہے۔
    دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ تقریباً رات نو بجے آمنے سامنے ہوں گے۔
    کوئٹہ کو شین واٹسن، احمد شہزاد ، جیسن رائے اور بین کٹنگ جیسے ہارڈ ہٹرز دستیاب ہیں تو اسلام آباد کو رونکی ، کولن منرو، انگرام اور آصف علی کی خدمات حاصل ہیں۔
    شین واٹسن اور جیسن رائے اوپننگ کریں کے ، احمد شہزاد ون ڈاؤن آئيں گے۔
    دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے گیم پلان تشکیل دے دیا، وہ کہتے ہیں کہ انفرادی پرفارمنس اچھی ہوگی تو آگے بھی چیزیں بہتر ہو سکتی ہیں، پی ایس ایل فائیو سے دنیا بھر میں پاکستان کا اچھا امیج جائے گا، بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان آئيں گی۔

  • وزیراعلی ہاؤس کا گھیراو

    بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں کا وزیراعلی ہاوس کا گھیراو حکومتی اراکین کا وفد بلوچستان اسمبلی پہنچ گیا جس کی وجہ روڈ بلاک اور ٹریفیک کی روانی میں مشکلات کا شکار

    صوبائی وزراء زمرک اچکزئی، سلیم کھوسہ، مٹھا خان کاکڑ و دیگر کی اپوزیشن اراکین سے ملاقات احتجاجی دھرنا موخر کرنے کے حوالے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مزاکرات جاری ہیں۔

  • کوئٹہ میں ایک بار پھر دھماکا

    کوئٹہ میں ایک بار پھر دھماکا

    کوئٹہ میں ایک بار پھر دھماکا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوا ہے، پولیس کے مطابق دھماکا سلنڈر دھماکا تھا تاہم تحقیقات جاری ہیں.

    کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر کیمیکلز کی دکان میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچے سے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے قریبی دکانوں کو آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق ڈبل روڈ پر واقع پلازے میں واقع سپیئر پارٹس اور کیمیکلز کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنےسے زوردار دھماکا ہوا

    دھماکے سے دکان کا مالک عنایت اللہ اور وہاں کام کرنے والے بچے رحمت اللہ سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائر بریگیڈ کو طلب کیا جس نے آگ بجھائی

    تا ہم پولیس نے تحقیقات کرنا شروع کر دی ہیں کہ دھماکا سلنڈر دھماکا تھا یا کوئی اور، آئی جی بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات طلب کر لی ہیں.

    واضح رہے کہ کوئٹہ میں‌چند روز قبل بھی دھماکا ہوا تھا جس میں متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے

  • سبی میلے کے دعوت نامے پر ایسی ہوئی غلطی کہ  سرکاری اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

    سبی میلے کے دعوت نامے پر ایسی ہوئی غلطی کہ سرکاری اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

    سبی میلے کے دعوت نامے پر ایسی ہوئی غلطی کہ سرکاری اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

    باغی ٹی وی :سبی میلے کے دعوت نامے پرسابق وزیراعظم نوازشریف کی تصویر والا بینر موجود ہے۔ میلےکے دعوت نامے ڈپٹی کمشنر سبی اورآرگنائزنگ کميٹی کی طرف سے تقسيم کيے گئے تھے۔

    ضلعی انتظامیہ نے پرنٹنگ کی غلطی تسلیم کرلی ہے۔ سبی ميلہ 19سے 23 فروری تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اس موقع پر سبی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اہم سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے

  • ذرائع آمدن میں کیسے اضافہ کیا جاسکتا ہے؟ سبی میلے میں صدر مملکت کا بڑا دعویٰ

    ذرائع آمدن میں کیسے اضافہ کیا جاسکتا ہے؟ سبی میلے میں صدر مملکت کا بڑا دعویٰ

    ذرائع آمدن میں کیسے اضافہ کیا جاسکتا ہے؟ سبی میلے میں صدر مملکت کا بڑا دعویٰ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت نے بلوچستان کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، سی پیک اور ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، حکومت، فوج اور قوم نے مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے، پاکستان پر امن ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، ملک کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں تاہم جعلی خبروں کے ذریعے مایوسی پھیلائی جارہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سبی میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ سبی میلہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، حکومت بلوچستان کی ترقی پر بھرپور توجہ مرکوز کررہی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، گوادر بندر گاہ پر کام جاری ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چینی سامان اس تجارتی راستے سے گزر کر سمندر تک جائے گا۔ خصوصی اقتصادی زون کے قیام سے بلوچستان میں ترقی میں تیزی آئے گی، بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ بلوچستان کا رقبہ سب سے زیادہ ہے جبکہ یہ طویل ساحلی علاقہ بھی رکھتا ہے، اس علاقے میں فش فارمنگ کو فروغ دے کر برآمدات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے جس سے ملکی معیشت بھی مستحکم ہو گی۔

    صدر مملکت نے کہا کہ بکریاں چرانا انبیاء کرام کی سنت ہے، مویشی بانی کو فروغ دے کر ذرائع آمدن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چھوٹے ڈیم بنانے پر توجہ دینی چاہیے اس سے ہمیں پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی، پانی کی قلت کے باعث تہذیبوں کو نقل مکانی کرنی پڑتی ہے اور لوگ پانی کی تلاش میں دوسری جگہ منتقل ہوجاتے ہیں، ہمیں پائیدار بنیادوں پر پانی کے مسئلہ کے حل پر توجہ دینا ہوگی۔ حکومت، قوم اور پاک فوج نے مل کر ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیا ہے، دہشت گردی کے چند واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں، پاکستان پر امن ملک کے طورپر ابھر کر سامنے آرہا ہے جہاں بیرون ملک سے سرمایہ کاری آرہی ہے۔

    دوسری جانب سبی میلہ انتظامیہ کی فاش غلطی سے صورتحال دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب دعوت نامے میں وزیراعظم عمران خان کی بجائے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر والا بینر چھپوا دیا گیا، حیرت انگیز طور پر دعوت نامہ پرنٹ ہونے کے بعد بھی کسی نے غور کرنا مناسب نہیں سمجھا، میاں نوازشریف کے بینر کی تصویر نمایاں نظر آ رہی ہے۔

    قبل ازیں صدر مملکت کوئٹہ پہنچے تو صوبائی حکام نے انکا استقبال کیا

    سبی میلہ آج سے شروع ہوگیا ہے سبی میلے کےپہلے ہی دن سخت گرد غبارہواؤں کاسامنا ہے،بلوچستان کی محب وطن عوام پرعزم ہے کہ ہم میلہ کوہر صورت کامیاب بنائیں گے واضح رہےکہ اس میلے سے ہزاروں افرادکا روزگاروابستہ ہے میلے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لوگ مال مویشی لاتےہے.

    سبی میلہ کے لیے محکمہ صحت کے مدثر وحید ملک کے احکامات پر 4 ایمرجنسی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہےڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حماد زہری ایمرجنسی ٹیموں کے چیئرمین ہونگے

    سبی, کچھی, نصیرآباد اور جعفر آباد میں محکمہ صحت کی ضلعی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ایمرجنسی ٹیمیں سبی میلے کے موقع پر شہریوں کو بنیادی صحت کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرینگے, سیکرٹری محکمہ صحت کے ٹیمیں سبی میلے میں کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کریگی,

  • پانچ روزہ سبی میلہ

    صدرپاکستان ڈاکٹر محمد عارف علوی بلوچستان پوھنچ گئے جس کے بعد صدر پاکستان ڈاکٹر محمد عارف علوی سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم پپنچ گئے صدر پاکستان سبی کا پانچ روزہ سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ کا افتتاح کیا وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور گورنر بلوچستان جسٹسں ر امان اللہ یاسین زئی اور وزیر تعلیم سردار یار محمد رند بھی ہمراہ ہیں سبی میلہ کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر خطبہ استقبالیہ پیش کر رہے ہیں۔

  • صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بلوچستان روانہ

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم کے مشیر و صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند بلوچستان روانہ ہو گئے ہیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم کے مشیر سردار یار محمد رند سبی میلے کا افتتاح کرینگے صدر مملکت اور وزیر اعظم کے مشیر افتتاحی تقریب سے خصوصی خطاب بھی کرینگے صدر عارف علوی اور سردار یار محمد رند مختلف ثقافتی اسٹالز کا معائنہ اور لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترویج کے پروگرامز میں بھی شرکت کرینگے۔

  • صوبائی دارالحکومت میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    کوئٹہ میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہے کل عدالت روڈ پر ہونے والے بم دھماکہ میں بے گناہ شہریوں تاجروں اور سیکورٹی فورس کی شہادت کیخلاف سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کی کال پر کوئٹہ شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے کوئٹہ کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری بند ہے کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ اور تمام سیاسی اور مزہبی پارٹیوں اور عوام نے کی ہے۔