بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ایس پی ٹریفک ملک محمدجاویدصاحب کے زیر نگرانی منسٹرنمبرپلیٹ والے گاڑیوں اورکالے پیپروالے گاڑیوں کے خلاف کارواٸی جاری ہے اس سلسلے میں آج سرینہ چوک اور شہر کے مختلف علاقوں میں کروائی کرتے ہوۓ سرکاری اور غیر سرکاری گاڑیوں سے منسٹر نمبر پلیٹس اور غیر سرکاری گاڑیوں سے بلیک پیپر اور ڈیزائن نمبر پلیٹس ہٹا دی گئیں۔
Category: کوئٹہ
-
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا معائنہ پھر ہوۓ جرمانے
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی آپریشن ٹیم کاطوغی روڈ اور علمدارروڈ میں مختلف ہوٹلز، بیکرز اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کا معائنہ حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف اشیاءخوردونوش کی تیاری و فروخت پر معروف بیکری سیل، متعدد کو جرمانے اور وارننگ نوٹسز جاری.
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم نے پیر کے روز طوغی روڈ اور علمدارروڈ میں قائم مختلف ہوٹلز ، بیکرز اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔دوران معائنہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے مذکور کھانے پینے کے مراکز میں فروخت ہونے والی مختلف اشیاء کے معیار اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔فوڈ اتھارٹی حکام نے کاروائی کرتے ہوئے واؤ سویٹس اینڈ بیکرز کو انتباہ کے باوجود پروڈکشن ایریا میں گندگی، کھانے کی اشیاء ڈھکی ہوئی نہ ہونے اور ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر سیل کر دیا جبکہ کراچی بریانی اور سردار ہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری و مضر صحت اشیاء خوردونوش کی تیاری اور فروخت سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر 50،50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔مزید برآں اتھارٹی حکام کی جانب سے متعدد کھانے پینے کے مراکز کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے جبکہ مذکورہ مراکز کے مالکان وعملے کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردنوش کی تیاری یقینی بنانے اور صفائی کے انتظامات میں بہتری لانے کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی گئیں۔ -
کوئٹہ سول ہسپتال کے باہر پڑی عورت کی لاش کے متعلق خبریں حقائق کے برعکس ہے
میڈیکل سپرٹینڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پرسول ہسپتال کوئٹہ کے اندر تھڑے پر خاتون کی 2 دن تک پڑی لاش سے متعلق چلنے والی خبر حقائق کے برعکس ہے اس سلسلے میں ایف آئی اے کے شعبہ سائبر کرائم سے رابطہ کرلیا ہے، خاتون نشے کی عادی تھی اوران کے جسم پر خود کو انجکشن لگانے سے گہرے زخم بن گئے تھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اور انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہوئی جس میں لکھا گیا تھا کہ سول ہسپتال کے اندر تھڑے پر 2 دن سے خاتون کی لاش پڑی رہی جس کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔ میں میڈیا کے ذریعے اس خبر کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ مذکورہ خاتون کا عمر 44 سال اور نام لبنا قدرت ہے جو سندھ کے شہر سکھر کی رہائشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ خاتون تین چار سال سے اپنے خاوند کے گھر کو چھوڑ کر اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھی تاہم اسے طلاق نہیں ہوئی تھی۔ وہ نشے کی عادی بن چکی تھی خود کو مختلف انجکشنز لگاتی تھی جس کی وجہ سے انہیں کئی برس پہلے علاج کی غرض سے لاہور کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جبکہ 6 مہینے پہلے بھی کراچی کے ایک ہسپتال میں ان کا علاج ہوا ہے تاہم ڈیڑھ مہینے سے اس کا کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا گھر والے انہیں ڈھونڈتے رہے۔انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال کا تمام ریکارڈ چیک کیا گیا مذکورہ خاتون کا ہمارے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے اس کا علاج سول ہسپتال میں کوئی علاج نہیں چل رہا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا کہ خود کو انجکشنز لگانے کے باعث ان کے جسم کے مختلف حصوں پر گہرے زخم بن گئے تھے جو گینگ رین میں تبدیل ہوگئے تھے اور گینگ رین کے باعث خاتون پیدل 4 قدم بھی چل نہیں سکتی تھی۔ سوچنے کی بات ہے کہ جب وہ خود چل نہیں سکتی تھی تو اسے ضرور کوئی اور لے کر آئے ہیں یہ معلوم نہیں کہ اسے یہاں زندہ لا کھر چھوڑ دیا گیا تھا یا پھر اس کی لاش سول ہسپتال پہنچا دی گئی تھی۔ خاتون نے چونکہ کوئٹہ میں انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی تھی شاید وہ یہاں کسی سہیلی کے ساتھ رہائش پذیر ہوئی ہوگی۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر میں لکھا گیا تھا کہ لاش 2 دن تک تھڑے پر پڑی رہی حالانکہ خاتون کے ساتھ اس کا 12 سالہ کا بچہ بھی موجود تھے اگر ایسا ہوتا تو وہ کم از کم کھانے کے لئے کسی سے کہتا۔
انہوں نے کہا کہ خاتون کے ساتھ موجود بچہ ذہنی طور پر معذور ہے جو کچھ بتانے سے قاصر ہے۔ سیکورٹی ادارے کیس سے متعلق تحقیقات کررہی ہیں وہ سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈ اپنے ساتھ لے چکے ہیں چند دنوں میں حقائق سامنے آجائیں گے۔ -
قومی یکجہتی ایٹم بم سے زیادہ اہم چیز
کوئٹہ:- امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ قومی یکجہتی اور اتحاد ایٹم بم سے زیادہ اہم چیز ہے کوئٹہ میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، مظفر اباد کے جلسے میں ساری جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی تو ساری سیاسی قیادت ایک صف میں نظر آتی مگر افسوس کہ وزیراعظم نے ابھی تک اپنی ذمہ داری کو محسوس نہیں کیا۔
سراج الحق نے کہا کہ جب بات کشمیر کی ہو تو ساری سیاست ایک طرف رہ جاتی ہے، صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے خطاب کے موقع پر قوم کو سیسہ پلائی دیوار کی طرح نظر آنا اور کشمیریوں کو واضح پیغام جانا چاہیے تھا مگر صدر کے خطاب میں حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ایسا نظر نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ 13 ماہ سے ملک کے معاشی حالات ابتری کا شکار ہیں، آئی ایم ایف اور ولڈ بینک نے کہہ دیا ہے کہ اگلے سال اور مشکل ہوں گے، حکومت ضد چھوڑ کر ملک کی معیشت کو بہتر کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ رونا دھونا مسائل کاحل نہیں ہمیں مل کر بیٹھنا اور مسائل کو حل کرنا ہو گا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیر اعلی، بلوچستان کوئٹہ کو 20 سال کے لیے ٹیکس فری قرار دیں تو کراچی کے سارے تاجر اپنے سرمائے سمیت کوئٹہ آ جائیں گے -

جماعت اسلامی کا کشمیر مارچ کوئٹہ میں جاری۔ سراج الحق کریں گے خطاب
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج جماعت اسلامی کشمیر مارچ کر رہی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں آج عظیم الشان کشمیر مارچ ہو گا جس کے اختتام پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے
جماعت اسلامی کے کشمیر مارچ میں شرکت کے لیے کوئٹہ بھر سے قافلے سریاب روڈ پہنچ گئے ہیں مارچ کا آغاز ہو چکا ہے ۔کشمیر مارچ مختلف راستوں سے ہوتا ہوا میزان چوک پہنچے گا جہاں جلسہ عام ہو گا۔
اختتام پر بڑے عوامی جلسے سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے۔ سراج الحق کوئٹہ پہنچ چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے کوئٹہ کے بعد سرگودھا اور پھر لاہور میں کشمیر مارچ کریں گے
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلہ پر حکمران ٹویٹ سے آگے بڑھیں ۔کرفیو کو 42 روز گزر چکے کشمیری کرب میں مبتلا ہیں اسوقت قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی کشمیر پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد بھی کرے گی
-

کشمیرمیں حالات کی سنگینی کے باوجود وزیراعظم نے سیاسی قیادت کو مظفر آباد نہیں بلایا، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیرمیں 15 لاکھ سے زائد بھارتی فوج مظالم ڈھا رہی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبائلی رہنماؤں اورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ بھارتی حکومت پاکستان کی تباہی کے بچگانہ خواب دیکھ رہی ہے، کشمیرمیں حالات کی سنگینی کے باوجود وزیراعظم نے سیاسی قیادت کو نہیں بلایا، وزیراعظم دعوت دیتے تو سیاسی قیادت مظفرآباد جلسے میں جاتی،
انہوں نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد ان شاء اللہ کامیابی سے ہمکنار ہو گی،
-
وزیراعلیٰ بلو چستان کا اظہار اطمینان
وزیراعلیٰ بلو چستان جام کمال خان کا کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں عاشورہ محرم کے جلوسوں کے پر امن انعقاد اور احسن طریقے سے اختتام پر کیا اور عاشورہ محرم میں پر امن ماحول کے قیام پر اظہار اطمینان پولیس ،لیویز ،ایف سی ،انتظامیہ اور پاک فوج کی کارکردگی کی تعریف بھی کی تمام سیکیورٹی اداروں نے دن رات محنت کرکے سیکیورٹی کے موثر اقدامات کو یقینی بنایا ساتھ ہی ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں اور افسران کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد بھی دی اور ساتھ ہی عوام اور علماء کرام کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
-

قائمقام گورنر بلوچستان کا پولیس کنٹرول روم کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
قائم مقام گورنربلوچستان نے آئی جی آفس میں قائم پولیس کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردار بابر موسیٰ خیل نےبہترین سیکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہارکیا، بابراعظم موسیٰ خیل نےیوم عاشورکےجلوس کی براہ راست کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی، قائم مقام گورنربلوچستان کوسیکیورٹی اورانتظامات کےحوالےسےبریفنگ بھی دی گئی،
واضح رہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے پیش نظر ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں او ر پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے انتہائی مستعدی سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں،
-
کوئٹہ میں ہوا فلیگ مارچ
ایس ایس پی کوئٹہ کی سربراہی میں فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ میں سی سی پی او آفس سے شروع ہوکر واپس وہی اختتام پذیر ہوگئی،جلوس کے جتنے روٹس ہے وہاں فلیگ مارچ گزرے گا اور پولیس من و امان کے قیام کی جدوجہد میں پیش پیش ہے حالیہ دہشتگردی کیخلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا،حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد سیکورٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا گیا ہے پولیس کی کوشش ہوگی کہ یوم عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی موثر انتظامات کئے جائے دوسرے اضلاع سے آنیوالے دستوں کو بھی فول پروف سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ایس ایس پی آپریشن۔
-
کوئٹہ کاروبار بند
آج کوئٹہ شہر میں کاربار بلکل نہ ہونے کے برابر رہآ شہر کے بڑھے کاروباری مراکز لیاقت بازار اور عبدالستار روڈ کے ساتھ ساتھ شہر کے باقی روڈوں پر بھی کافی دکانیں بند رہیں ایک چھوٹے سروے کے مطابق کل صبح سی ہی اکثر دکانیں بند ہو نگی جبکہ کچھ دوپہر کے بعد بند کردیئے جائنگے اور زیادہ تر جمعراتیان نے ابھی یعنی آج عصر کو ہی دکانیں بند کرکے اپنے علاقوں کا روخ کرلیا جس کی وجہ سے آج کوئٹہ کے بازار تقریبن سنسان رہے جب کے ٹریفک بھی معمول سے کم دکھائی دی۔