Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی معروف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سیل.

    بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں مسجد روڈ، لیاقت بازار، عبدالستار روڈ اور آرچر روڈ میں کارروائی کرتے ہوئے معروف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا۔ڈائریکٹر آپریشنز بی ایف اے نداکاظمی کی سربراہی میں بدھ کے روز کی جانے والی کارروائی کے دوران کچن ایریا میں گندگی و حشرات کی موجودگی، کھانے پینے کی اشیاء ڈھکی ہوئی نہ ہونے،خراب و غیر معیاری گھی اور آئل کے استعمال اور ملازمین کےدستانےماسک،ہیڈکور نہ ہونے سمیت مختلف وجوہات کی بناءپر لہڑی سجی ہاوس کو سیل اور ایک لاکھ جرمانہ کیا گیا جبکہ راز بار بی کیو ٹونائٹ، کوئٹہ ریسٹورنٹ اور کبابش ریسٹورنٹ کو بھی سربمہر کر دیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز ندا کاظمی کا کہنا تھا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے قیام اور کاروائیوں کا مقصد عوام کو خالص، معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ غیر محفوظ مضر صحت اشیاء خوردونوش کی تیاری اور فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بی ایف اے کی بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی اور اس سلسلے میں بی ایف اے کی جانب سے عوام کو صاف اور معیاری غذائی اشیاء کی فراہمی و فوڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیم نے دیگر مختلف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کا بھی معائنہ کیا اور صفائی کے انتظامات و اشیاء خوردنوش کے معیار کا جائزہ لیا۔بی ایف اے حکام کی جانب سے مذکورہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے مالکان و عملے کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیا ءکی تیاری و فروخت کے حوالے سے خصوصی ہدایت نامے اور وارننگ نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔

  • خضدار سے اہم مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار۔

    ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی کی سربراہی و اے سی خضدار محمد نعیم عمرانی کی نگرانی میں لیویز کی چھاپہ مار ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے نواب امان اللہ زہری کے قتل کی مقدمہ سمیت 7 مقدمات میں مطلوب ملزم مرزا خان ولد فیض محمد زات نتھوانی کو 4 ساتھیوں سمیت سنی خضدار کے مقام سے گرفتار کیا گیا.
    ملزم کے قبضہ سے (3) عدد smgکلاشنکوف (7)عدد میگزین90 روند ( 2) بنڈولی (1)عدد MP 5کلاشنکوف 10 روند و صرف گاڈی برآمد کرلی
    جبکہ گرفتار افراد میں 1 نائب مرزا ولد فیض محمد قوم نتھوانی 2 مقبول ولدعلی اکبر قوم جام ساکن مولہ 3ارشاد ولد محمد پناہ قوم جتک ساکن مولہ4زبیراحمد ولدغلام رسول 5 قدیر احمد ولدغلام رسول شامل ہیں جب کے ملزم مرزاخان قتل کے 3 مقدمات و دیگر میں مطلوب تھے اور مزید تفتیش جاری۔

  • کوئٹہ میں فائرنگ

    کوئٹہ میں فائرنگ

    کوئٹہ: چمن میں دشمنی کی وجہ سے مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق چمن میں کوئٹہ شاہراہ پر بائی پاس دروازہ کے قریب دیرینہ دشمنی کی بناءپر گاڑی پر فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق چمن کوئٹہ شاہراہ پر بائی پاس دروازہ کے قریب پرانی دشمنی کی بناءپر مسلح افراد نے کوئٹہ سے افغانستان جانے والی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان خدائیداد اور اس کی والدہ بی بی عزیزہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے۔ لیویز نے بتایا کہ چند سال قبل ایک شخص افغانستان میں قتل ہوا تھا جس کا الزام مقتول خدائیداد پر لگایا گیا جسے پاکستان میں پولیس نے گرفتار کرکے جیل بجھوایا تھا اور وہ 3 سال کوئٹہ میں رہا لیکن گزشتہ روز عدالت نے عدم ثبوت کی بناءپر اسے جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا اور جیل سے رہائی کے بعد مقتول خدائیداد اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ واپس افغانستان جارہا تھا کہ چمن کوئٹہ شاہراہ پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

    لیویز نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشوںکو افغانستان روانہ کردیا گیا ہے۔ لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • کوئٹہ کانگو کا شکار۔

    کوئٹہ میں کانگو کے شبے میں داخل مریض دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہیں
    کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون کے 19 سالہ عبدالسلام کو تشویشناک حالت میں فاطمہ جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اسکے خون کے نمونے کراچی بجھوائے گئے تھے تاہم رپورٹ آنے سے قبل ہی عبدالسلام جاں بحق ہوگیا۔

  • ٹریفک حادثات سے 2 افراد جاں بحق 36 زخمی ہو گئے.

    ٹریفک حادثات سے 2 افراد جاں بحق 36 زخمی ہو گئے.

    بلوچستان کے علاقے مکران کوسٹل ہائی وے اور حب کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے گوادار جانے والی کوچ حب کے نزدیک شتنگی کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار ایک مسافر جاں بحق جب کہ 26 زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاعات ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرکے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

    دوسری جانب مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے قریب مسافر بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے

  • بلوچستان بوستان ایکسیڈنٹ

    بلوچستان بوستان کلی کے قریب AK موٹرز بس اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہو گئیں ہیں جاں بحق شخص کی شناخت لعل محمد ولد لیاز خان قوم ملاخیل سکنہ ملاخیل آباد بوستان سے ہوئی ہے علاقہ مکینوں نے روڈ بلاک کرکے بس پر پتھراؤ کیا ہے، جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔

  • زیارت جشن آزادی عید میلہ۔

    زیارت میں جشن آزادی عید میلہ کا انعقاد کیا گیا میلے کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پی ایچ ای و واسا حاجی نورمحمد دمڑ تھے. میلے میں کشتی، پہاڑی دوڑ، رسہ کشی، اور دیگر کھیل منعقد کئے گئے. میلہ میں پشاور سے غلام حسین پٹھان اور سندھ کے کشتی کے کھیلاڑیوں نے شرکت کی. اس موقع پر تحصیلدار حبیب اللہ پانیزئی، ملک محمد غوث پانیزئی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ناصر پانیزئی، تحصیلدار نوراحمد، سعداللہ دوتانی غلام رسول پانیزئی، عبدالستار سارنگزئی، میجر زمان پانیزئی، محمد یعقوب کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے. صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے صحت مند معاشرہ فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے. نوجوان معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک اور قوم کا نام روشن کریں. ہم ہر فورم پر ان کی حوصلہ افزائی کریں گے. بلوچستان کے کھیلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ان کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے.انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے ایک لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا اور کھیلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے.

  • وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا۔

    وزیراعلی نے مری آباد کے قریب کوہ مردار کے دامن میں پودا لگایا شجر کاری مہم کےموقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ آبادی میں اضافے کے باعث ہمارے جنگلات شدید دباؤ کا شکار ہیں، مہم کے تحت آج کے دن 96 ہزار پودے لگائے جارہے ہیں،رواں مون سون کے دوران 9 لاکھ پورے بلوچستان میں لگائے جائیں گے، شجر کاری اور اسکی حفاظت مشترکہ فریضہ ہے جسے سب کو مل کر سر انجام دینا ہوگا، پانی بچانے کے لئے آبپاشی کا جدید نظام لا رہے ہیں اور شہر میں 8 سے 10 نئے پارک بنائے جائیں گے شہر میں قلت آب کے مسلے سے نمٹنے کے لئے 3 نئے ڈیمز بنارہے ہیں، وزیراعلی بلوچستان

  • حکومت بلوچستان کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

    حکومت بلوچستان کا ایک سال میں 15 کابینہ اجلاسوں میں 100 سے زاہد فیصلوں پر عمل در آمد، متعدد بل اسمبلی سے منظور، صوبے کے 450 سے زاہد ترقیاتی منصوبے مکمل، پی ایس ڈی پی میں تمام سیکٹرز کو یکساں اہمیت، ماہانہ محکمانہ رپورٹ طلب، وفاقی پی ایس ڈی پی میں 150 منصوبوں شامل۔ حکومت بلوچستان جلد اپنا جامع سالانہ کاکردگی رپورٹ شائع کرے گی۔

  • کوئٹہ ایک اور پیش امام قتل کر دیا گیا

    کوئٹہ ایک اور پیش امام قتل کر دیا گیا

    کچلاک کے علاقے میں طالبان سربراہ کے بھائی، جو مسجد کے پیش امام تھے، کو بم دھماکے میں نشانہ بنائے جانے کے ایک روز بعد اسی علاقے میں ایک اور پیش امام کو قتل کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ جمعے کے روز الحج مسجد میں بم دھماکے میں قتل ہونے والے امام حافظ حمد اللہ افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادا کے بھائی تھے۔اس دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ کچلاک کے علاقے میں قائم عثمان بن عفان مسجد کے پیش امام محمد اعظم کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ہفتے کے روز امام علاقے کی ایک دکان میں بیٹھے تھے کہ چند افراد موٹرسائیکل پر آئے اور ان پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔مولوی محمد اعظم کو واقعے میں متعدد گولیاں لگیں جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔