چلڈرن اسپتال میں بیس سال بعد جراحی اطفال کا آغاز کردیا گیا گزشتہ روز مختلف نوعیت کے چھ کامیاب آپریشن کئے گئے ماہر طب جراحی سرجن غلام نبی ناصر نے مختلف امراض میں مبتلا بچوں کے آپریشن کئے تمام بچے روبہ صحت ہیں سرکاری تحویل میں لیے جانے کے بعد تمام شعبے فعال کردئیے گئ اور غریب و امیر سمیت تمام طبقات کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے شرح فیس میں پچانوے فیصد کمی کردی گئی ہے نئی مشینری اور بعض جدید طبی سہولیات فراہم کر کے مثبت اور فوری نتائج دینا شروع کر دئیے سی ایچ کیو بلوچستان کا مثالی اور اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال ہوگا بلا شبہ سی ایچ کیو صوبائی حکومت کا عوام کے لیے تحفہ ہے۔ بلا امتیاز ہر بچے کو معیاری علاج معالجے کی سہولت دی جارہی ہے ایم ایس سی ایچ کیو ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو
Category: کوئٹہ
-

شہید سراج رئیسانی کے بیٹے نے بھارت کو دھمکی دیدی
کوئٹہ: شہید سراج رئیسانی کے بیٹے نواب زادہ جمال خان رئیسانی نے بھارت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں تو سرخ پسند ہے، پھر چاہے وہ خون ہو یا رنگ ہو.
تفصیلات کے مطابق نواب زادہ جمال خان رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویڑ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ "ستر سال میں پاکستان کو ختم کرنے کیلئے دشمنوں نے کئی سازشیں کیں، اس کو ناکام بنانے میں پاکستان کی عوام نے اہم کردار ادا کیا اور ابھی بھی پاکستان کی عوام دشمن کو کاری ضرب لگانے کیلئے تیار ہے۔ ہمیں متحد ہونا ہے، امن ہو یا جنگ ہو، پاک فوج کے سنگ ہو، ہمیں تو سرخ پسند ہے، خون ہو یا رنگ ہو”.
ستر سال میں پاکستان کو ختم کرنے کیلئے دشمنوں نے کئی سازشیں کیں، اس کو ناکام بنانے میں پاکستان کی عوام نے اہم کردار ادا کیا اور ابھی بھی پاکستان کی عوام دشمن کو کاری ضرب لگانے کیلئے تیار ہے۔ ہمیں متحد ہونا ہے
امن ہو یا جنگ ہو
پاک فوج کے سنگ ہو
ہمیں تو سرخ پسند ہے
خون ہو یا رنگ ہو pic.twitter.com/lEowvIMJxE— Nawabzada Jamal Khan Raisani (@JamalRaisani) August 28, 2019
-
آئی جی پولیس بلوچستان نے اجلاس کی صدارت کی۔
محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس منعقدہ ہوا اجلاس کی صدارت آئی جی پولیس بلوچستان کررھے ھیں اجلاس میں آرمی ایف سی پولیس کے اعلٰی افسران کمشنر کوئٹہ ڈی سی کوئٹہ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کوئٹہ انجمن تاجران علمائے کرام شیعہ کانفرنس کے عہدیداروں نے شرکت کی اور محرم الحرام کے انتظامات پر گفتگو کی۔
-
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا طلباء سے خطاب۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا جامعات کے طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں شرکت کی اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کا ائیر پورٹ اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے بھی اچھا اور شاندار ہوگا سی پیک شروع ہونے کے بعد پانچ سال میں بلوچستان کے لئے صرف دو منصوبے بنے اور سابق دور میں سی پیک سے منسلک ترجیحات کا درست تعین کیا گیا اور نہ سنجیدہ توجہ و وقت دیا گیا بلوچستان میں ایک کلو میٹر بھی موٹر وئے نہیں ہے۔گوادر شہر کی ترقی کے لیے جامع پلان مرتب کرلیا گیا ہے ماضی میں بلوچستان میں ٹھیک انداز سے منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھیاتحادی جماعتوں سے ملکر بلوچستان کی ترقی کا روڈمیپ تیار کیا جاررہا ہے اور صوبے بھر میں پینتیس اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جاررہے ہیں ہرمنصوبے کے لیے لگ بھگ ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں
بلوچستان میں ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں رواں سال شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں کینسر کے علاج کے لئے شعبہ قائم کردیا جائے گا
موزی امراض کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومت نے انڈورمنٹ فنڈ قائم کردیا ہے معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے صوبے کی جامعات میں اہل اور بہترین سے بہترین وائس چانسلر تعینات کئے جائیں گے پسند نا پسند سے ہٹ کر میرٹ پر قابل لوگوں کی تعیناتی ضروری ہے۔ -
ڈی جی نیب بلوچستان عوامی شکایات کی شنوائی کے لئے جمعرات کو کھلی کچہری لگائیں گے
ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان فرمان اﷲ جمعرات 29 اگست کو دن 2سے 3 بجے کے درمیان کرپشن سے متعلق عوامی شکایات کی شنوائی کے لئے کھلی کچہری لگائیں گے کرپشن کی نشاندہی کرنے والے یا متاثرہ افراد کرپشن سے متعلق معلومات اور شکایات مکمل شواہد کے ساتھ نیب کے ریجنل آفس میں ڈی جی نیب کے روبرو پیش کر سکتے ہیں۔ نیب کے قانون 1999کے دائرہ کار میں آنے والی تمام شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاءجائے گی اور عوام الناس کی راہنمائی کے لئے مطلع کیا جاتا ہے کہ ایسے جرائم جو نیب کے دائرہ کار میں آتے ہیں جیسے سرکاری خزانے کو کسی فرد یا ادارے کی طرف سے نقصان پہنچایا گیا ہو، سرکاری اختیارات کا غلط استعمال کر کے مالی فوائد حاصل کئے گئے ہوں، عوام الناس سے دھوکہ دہی کی گئی ہو، بینکوں، مالیاتی اداروں اور حکومتی واجبات کی دانستہ عدم ادائیگی کا ارتکاب کیا گیا ہو یا عوامی عہدے داروں اور سرکاری ملازمین اپنے مالی وسائل سے آعلی زندگی گزاررہے ہوں اور ناجائز اثاثے بنائے ہوں، ایسی تمام شکایت پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
تاہم سائیلین سے کہا گیا ہے کہ کھلی کچہری میں زاتی نوعیت کے مسائل لانے کے بجائے عوام الناس سے دھوکہ دہی سے متعلق کیسز سمیت سرکاری خزانے کو لوٹنے والے عناصر کی نشاندہی کی جائے۔ کھلی کچہری کا انعقاد چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی خصوصی ہدا یت پر تمام ریجنل آفسز میں ہر ماہ کی آخری جمعرات کو کیا جاتا ہے۔ -
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا خطاب
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ بدلتے ہوئے حالات نے نئے تقاضوں او رچیلنجز کو جنم دیا ہے جس کے پیش نظر ہمیں سیکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں قابل اور باصلاحیت افسروں کی ضرورت ہے تاکہ بہتر ہیومن ریسورس دستیاب ہوسکے، ان خیالا کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے دورے پر آئے ہوئے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے 46ویں کامن کورس کے پی ایس پی اور ایئرفورس آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حیدر علی شکوہ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن بزدار، سیکریٹری خزانہ نورالحق بلوچ، آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ، ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ بھی موجود تھے جبکہ وفد میں نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے 46ویں کامن کورس کے 29اور ایئرفورس کے دو آفیسرز شامل تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں سسٹم ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مجموعی گورننس میں بہتری آسکے، اس ضمن میں اداروں کے مالی اور انتظامی امور سے متعلق بہتری اہمیت کی حامل ہے جس سے اداروں میں نظم وضبط کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے، اجلا س کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سسٹم کو بہتر کرنے کی ذمہ داری بھی ہم سب کی ہے، اگر سسٹم بہتر ہوگا تو اس کے اثرات واضح طور پر نظر آئیں گے،انہوں نے کہا کہ ملک اور صوبوں کو قابل اور اپنے پیشے سے مخلص آفیسرز کی ضرورت ہے جو ملکی وقار اور عظمت پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہ کریں، اس موقع پر کورس کے شرکاء کی جانب سے وزیراعلیٰ سے سوالات پوچھے گئے، امن وامان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں کمزور گورننس کا مسئلہ رہا ہے، اس سلسلے میں کبھی باقاعدہ پلاننگ او رمنصوبہ بندی نہیں کی گئی،موجودہ صوبائی حکومت صوبے کی مجموعی گورننس اور سروسز اسٹریکچر میں بہتری کے لئے خاطر خواہ اقدامات کررہی ہے تاکہ اہم عہدوں پر اہل اور باصلاحیت افراد تعینات ہوں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر حکومت پوری طرح سے عمل پیرا ہے ہم نے 3000کے لگ بھگ جعلی اسکیمات ترقیاتی پروگرام سے خارج کردی ہیں، ہم ایک بہترین میکنزم کے ساتھ شفافیت اور مانیٹرنگ کے عمل کو بہتر بنارہے ہیں، اے اور بی ایریاز سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ خرابی اے اور بی ایریاز کی نہیں بلکہ سسٹم کی ہے، ہم نے کبھی لیویز فورس میں ہیومن ریسورس کی بہتری لئے سے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے نہ ہی انہیں بہترین ٹریننگ مہیاکی گئی ہے،جس کے باعث عوام کو لیویز کی جانب سے بہترین خدمات کی فراہمی میں غفلت کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا، ہمیں اپنے شہری علاقوں سے مطابقت رکھنے والی سہولیات دیہی علاقوں میں بھی فراہم کرنی ہیں تاکہ عوام کا معیار زندگی بہتر ہو، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں ہم سی پیک کے ثمرات سے پوری طرح خود کو مستفید نہیں کرپائے لیکن موجودہ حکومت نے سی پیک اور اس سے جنم لینے والے نئے مواقعوں سے خود کو باخبر رکھا ہے، سی پیک پاکستان اور بلوچستان کے وسیع تر مفاد کا لازمی جزو ہے، بلوچستان میں سی پیک کے ساتھ ساتھ قدرتی ذخائر بھی موجود ہیں ہمارے پاس کوئلہ، گیس، کاپر، ماربل، کرومائیٹ اور طویل ساحلی پٹی موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضروت ہے، ہمیں اپنے وسائل کو بروئے کار لاکر پاکستان خصوصاً بلوچستان کو ترقی کے لازوال راستے پر گامزن کرنا ہے اور اس مقصد کا حصول تب ہی ممکن ہوگا جب ہم اسکل ڈویلپمنٹ پر سرمایہ کریں گے، بلدیاتی اداروں کی کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ایک مثبت قدم ہے، بلدیاتی اداروں کو مالی خودمختاری دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان اداروں کے استعداد کار کو بڑھایا جاسکے، جس سے ان میں مجموعی بہتری آئے گی، بلوچستان کے وسیع رقبے کو قابل کاشت بنانے اور اس سے خاطر خواہ فائدے کے حصول سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ صرف نصیرآباد ڈویژن میں کینال سسٹم موجود ہے جبکہ صوبے کا دیگر حصہ بارانی اور زمینی پانی سے استفادہ کرتا ہے، موجودہ صوبائی حکومت زیر زمین پانی کی سطح میں کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ڈیموں کی تعمیر کررہی ہے ماضی میں بنائے گئے ڈیمز حالات اور موسم سے مطابقت نہ رکھنے کے باعث ناکام ہوگئے لیکن موجودہ صوبائی حکومت ایسی ساخت کے ڈیموں کی تعمیر کرے گی جو دیرپا ہوں اس کے ساتھ ساتھ جن علاقوں میں کینال کے نظام سے پانی فراہم کیا جاتا ہے وہاں اس سسٹم کو پوری طرح موثر بنایا جارہا ہے، سڑکوں کی تعمیر اور انفراسٹرکچر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں دورویہ سڑکیں نہیں ہیں لیکن موجودہ حکومت وفاق کے تعاون سے کراچی تا چمن، ژوب تا کوئٹہ دورویہ سڑکوں کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پوری طرح سنجیدہ ہے تاکہ بین الصوبائی زمینی رابطے کسی تعطل کا شکار نہ ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ترقیاتی منصوبے تین مراحل پر مشتمل ہیں جن میں ایک سالہ، دوسالہ اور تین سالہ منصوبے شامل ہیں جن کی مقررہ مدت میں تکمیل کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے، موجودہ صوبائی حکومت کے وژن سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ہم مثبت اور تعمیری سوچ کو پروان چڑھائیں گے تو صوبے میں مجموعی بہتری اور خوشحالی دیکھنے کو ملے گی، ہمیں ایک موثر معاشی پلان مرتب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان اور خصوصاً بلوچستان ترقی کی منازل احسن انداز میں طے کرسکے۔
-

نصیرآباد، دھماکے سے پانچ افراد زخمی
بلوچستان کے علاقے نصیر آباد کے قریب زوردار دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوٹھ حمید کھوسہ میں دھماکہ ہوا جس کے باعث پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، دھماکے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی و ریسیکو ادارے فوری موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا.
پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور علاقہ بھر کی ناکہ بندی کر دی، پولیس نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دئیے
-
بلوچستان بھر میں پولیو مہم شروع
10لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر، 3ہزار732 موبائل ٹیمیں،265 فکسڈ سائیڈ اور383 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہونگی،ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینیٹر راشد رزاق
کوئٹہ۔ 26 اگست (اے پی پی) ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینیٹر راشد رزاق نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں پولیو مہم شروع کردیا گیا ہے،پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 10لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پولیو مہم کے دوران4ہزار460کے قریب ٹیمیں حصہ لے گی جبکہ 3ہزار732 موبائل ٹیمیں 265 فکسڈ سائیڈاور383 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہونگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینیٹر راشد رزاق نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کیاجارہا ہے، بلوچستان کے7 اضلاع میں 7روزہ خصوصی پولیو مہم شروع ہوگئی ہے،26 اگست سے کوئٹہ اور پشین میں 28 اگست سے نصیرآباد، جعفرآباد، جھل مگسی، صحبت پورجبکہ قلعہ عبداللہ میں 2ستمبر سے پولیومہم شروع کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رواں سال پولیو کے چار کیسز سامنے آئے ہیں دو قلعہ عبداللہ، ایک کوئٹہ جبکہ ایک جعفرآباد میں رپورٹ ہوا ہے جس کی بنیاد پر پولیو کی خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے۔پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 10لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینیٹر راشد رزاق نے مزید کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران4ہزار460کے قریب ٹیمیں حصہ لینگی جبکہ 3ہزار732 موبائل ٹیمیں 265فکسڈ سائیڈاور383 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہونگی۔ واضح رہے کہ پوری دنیا میں پاکستان اور افغانستان ایسے ممالک میں شامل ہیں جہاں پولیو وائرس ابھی تک موجود ہے، رواں سال پاکستان میں پولیو کے 53کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ ہمارے لئے ایک چیلنج ہے جس کے خلاف ہم سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ خصوصا والدین سے گذارش ہے کہ کسی قسم کے بھی منفی پراپیگنڈے پر کان نہ دھریں کیونکہ حال ہی میں ہونے والے کیسز کی ایک بڑی وجہ عدم تعاون بھی ہے ہمیں اپنے بچوں کا مستقبل صحت مند اور محفوظ بنانے کے لئے ان قطروں کا پھلاناضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف ویکسین کے ذریعے ہی بچوں کو پولیو سے بچایا جا سکتا ہے۔پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے علمائے کرام، سیاسی، سماجی رہنماؤں سمیت قبائلی عمائدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہمارے معاشرے سے یہ خطرناک وائرس کا خاتمہ یقینی ہوسکے۔ -
بولان، ڈھاڈر بائی پاس پر تصادم
موٹر سائیکل سوار جاں بحق (اے پی پی) بولان کے علاقے ڈھاڈربائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل اور پک اپ گاڑی میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہے،پولیس نے پک اپ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پیر کے روز ڈھاڈر بائی پاس کے قریب پک اپ گاڑی نے موٹر سائیکل کو اچانک ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پک اپ ڈرائیور کوگرفتار کرلیا ہے،پولیس نے نعش اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے،پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
-
وزیراعلئ بلوچستان نی ہدایت دے دی
وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی انتظامیہ کو ہدایت میری کسی بھی شہر آمد اور دوروں کے دوران بازار اور دکانیں بند نہ کی جائیں شہریوں اور دکانداروں کو میرے دورے کے دوران کسی زحمت اور پریشانی میں مبتلا نہ کیا جاۓ اور میرے دورں کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہوتا ہے عوام کی سہولت اور مفاد عامہ کو ہر صورت ملحوظ رکھا جاۓ گا۔وزیراعلئ بلوچستان.