Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • بلوچستان میں 8 سال میں 300 سے زائد کانکنوں کی موت

    بلوچستان میں کوئلہ کانیں موت کے کنویں بن گئی ہیں گزشتہ 8 برس کے دوران 300 سے زائد کانکن مختلف حادثات میں زندگی کی بازی ہارگئے، درجنوں زخمی ہوئے انسانی حقوق کمیشن نے بھی صوبے کی کوئلہ کانوں میں حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
    بلوچستان میں ہزاروں فٹ گہرائی سے کوئلہ نکالنے والوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔ یہاں پر حفاظتی آلات اور انتظامات نہ ہونے کے باعث حادثات جنم لیتے ہیں پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ، ہرنائی، دکی، مچھ اور قلات میں 2010 سے لے کر اب تک کوئلہ کانوں میں مختلف حادثات کے باعث 300 سے زائد کانکن جاں بحق ہوئے۔ گذشتہ سال صرف 3 حادثات میں 57 کانکن جان کی بازی ہارگئے۔
    ایچ آر سی پی نے بلوچستان میں کوئلہ کانوں میں بڑھتے ہوئے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانکنوں اور مزدوروں کے تحفظ کیلئے حکومت سے فیصلہ کن اقدامات اٹھانے پر زوردیا اور کمیشن کے مطابق کوئلہ کانوں میں زیادہ تر دھماکے میتھین گیس بھر جانے کے باعث رونما ہوتے ہیں۔ جان لیوا گیس کی جانچ کے سادہ طریقہ کار کو اپنا کر حادثات پر کسی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔

  • سابق وزیراعلی بلوچستان حفاظتی ضمانت منظور

    سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ پہنچ گئے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بینچ نے درخواست کی سماعت کی اور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی نواب ثناءاللہ زہری کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی عدالت کی نواب ثناءاللہ زہری کو دس روز میں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی نواب ثناءاللہ زہری نے سیشن عدالت 3 سے بھی ضمانت حاصل کرلی ہے جب کے نواب ثناءاللہ زہری نوابزادہ امان اللہ زرکزئی کے ساتھیوں سمیت قتل کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

  • کشمیر بنے گا پاکستان، بلوچستان میں یکجہتی کشمیر ریلی ،پاک فوج زندہ باد کے نعرے

    کشمیر بنے گا پاکستان، بلوچستان میں یکجہتی کشمیر ریلی ،پاک فوج زندہ باد کے نعرے

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بلوچستان میں ریلی نکالی گئی، سوئی کا علاقہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا

    عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت جھوٹا آپریشن کر سکتاہے، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اورکالے قوانین کی اطلاق پرسوئی میں ریلی نکالی گئی،احتجاجی ریلی میں سول سوسائٹی سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے

    بھارت کشمیر میں نیا ناٹک رچانے والا ہے،دنیا نوٹس لے، شاہ محمود قریشی

    بلوچستان کے علاقے سوئی کی فضا میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی گونج رہی، شرکاء پاک فوج اورپاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگاتے رہے .

    کشمیر میں افغانی طالبان آ رہے ہیں ،ہدف دہلی بھی ہو سکتا ہے، بھارت کی چیخ و پکار

    یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرعالمی خاموشی تشویشناک ہے،عالمی برادری بھارت پردباؤڈالےکہ وہ کشمیریوں پرظلم وستم بند کرے،

    واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو کو 20 روز ہو گئے ہیں، تمام تر پابندیوں کے باوجود کشمیر میں زبردست احتجاج جاری، سری نگر سورہ میں بھارتی فوج کے خلاف مظاہرہ ہوا، خواتین بھی احتجاج میں شریک ہوئیں، بھارتی فوج کی فائرنگ اور پیلٹ گن سے درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج نے گھروں میں محصور لوگوں کو بھی نہ چھوڑا، گھروں میں آنسو گیس فائر کئے جس سے کشمیری خاتون شہید ہوگئی۔

  • وزارت داخلہ نے حزب الاحرار کو دہشتگرد کالعدم قرار دے دیا.

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حزب الاحرار اور بلوچستان راجیہ جوری آر سانگر کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے وزارت داخلہ نے دونوں تنظیموں کو دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے پر کالعدم قراردیا۔ دونوں تنظیموں کے بارے میں انٹیلی جینس رپورٹس کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے وزارت داخلہ کی طرف سے چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
    انسداد دہشتگردی کے صوبائی محکموں کی طرف سے وزارت داخلہ کے احکامات پر عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے.

  • تربت یونیورسٹی میں منعقدہونے والے یوتھ امن میلے کا کامیاب انعقاد.

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی میں منعقدہونے والے یوتھ امن میلے کا کامیاب انعقاد مکران کے نوجوانوں اور عوام کی جانب سے ان عناصرکے لئے ایک واضح پیغام ہے جو بدامنی کے ذریعہ اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں، مکران سمیت بلوچستان بھر میں امن قائم ہوا ہے جسے کسی صورت خراب نہیں ہونے دیا جائے گا، میلے میں نوجوانوں کے بڑی تعدادا میں شرکت اور جوش وخروش ایک روشن، ترقیاتی یافتہ اور پرامن بلوچستان کا مظہر ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے تربت یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد اور ضلعی انتظامیہ کیچ کے اشتراک سے پیغام پاکستان تحریک کے تحت منعقد ہونے والے تین روزہ یوتھ امن میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال، صوبائی وزراء میر ظہور بلیدی، میر سلیم کھوسہ، زمرک خان اچکزئی، نورمحد دمڑ، بشریٰ رند، مہ جبین شیران، رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشید بلوچ، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی رامین محمد حسنی، فوکل پرسن بلال کاکڑ، چیف سیکریٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر، وائس چانسلر تربت یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رزاق صابر، باپ پارٹی کے سینئر نائب صدر عبدالرؤف رند، سول سوسائٹی، اساتذہ اور طلباء اور طالبات کی بہت بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پیغام پاکستان تحریک کا مقصد نوجوانوں کے ذریعہ امن اورترقی لا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے، ملک اور صوبے کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، نوجوان حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل میں بھی ہراول دستے کا کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ سی پیک، گوادر پورٹ اور بارڈر مارکیٹوں کے قیام سے مکران کے لوگوں کے لئے روزگار اور ترقی کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور ان کی معاشی حالت بہتر ہوگی، وزیراعلیٰ نے مکران کے عوام بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک دشمن عناصر کے پروپیگنڈہ سے خود کو محفوظ رکھیں جو بلوچستان کو تاریکی اور پسماندگی میں دھکیلنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ قومیں مواقعوں سے فائدہ اٹھا کر آگے بڑھتی ہیں جبکہ غلط فیصلے قوموں کے زوال کا باعث بنتے ہیں،وزیراعلیٰ نے کہ صوبائی حکومت نے بجٹ میں تعلیمی ادارو ں کے لئے خطیرفنڈز مختص کئے ہیں جس سے تعلیم کے شعبہ میں بہتری آئے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ تربت میں خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کا سب کیمپس اور نرسنگ کالج کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، تقریب سے میر رامین محمد حسنی نے بھی خطاب کیا جبکہ طلباء وطالبات کی جانب سے قومی یکجہتی سمیت دیگر موضوعات پر رنگارنگ تفریحی پروگرام پیش کئے گئے، بعدازاں وزیراعلیٰ نے تربت یونیورسٹی میں انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے سب کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا، انہوں نے ہدایت کی کہ سب کیمپس میں ان تمام شعبہ جات کا ترجیحی بنیادوں پر آغاز کیا جائے جن کی سی پیک میں مانگ ہے، وزیراعلیٰ نے تربت یونیورسٹی میں بوٹینیکل گارڈن کا افتتاح بھی کیا اور پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

  • بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی معروف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سیل.

    بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں مسجد روڈ، لیاقت بازار، عبدالستار روڈ اور آرچر روڈ میں کارروائی کرتے ہوئے معروف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا۔ڈائریکٹر آپریشنز بی ایف اے نداکاظمی کی سربراہی میں بدھ کے روز کی جانے والی کارروائی کے دوران کچن ایریا میں گندگی و حشرات کی موجودگی، کھانے پینے کی اشیاء ڈھکی ہوئی نہ ہونے،خراب و غیر معیاری گھی اور آئل کے استعمال اور ملازمین کےدستانےماسک،ہیڈکور نہ ہونے سمیت مختلف وجوہات کی بناءپر لہڑی سجی ہاوس کو سیل اور ایک لاکھ جرمانہ کیا گیا جبکہ راز بار بی کیو ٹونائٹ، کوئٹہ ریسٹورنٹ اور کبابش ریسٹورنٹ کو بھی سربمہر کر دیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز ندا کاظمی کا کہنا تھا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے قیام اور کاروائیوں کا مقصد عوام کو خالص، معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ غیر محفوظ مضر صحت اشیاء خوردونوش کی تیاری اور فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بی ایف اے کی بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی اور اس سلسلے میں بی ایف اے کی جانب سے عوام کو صاف اور معیاری غذائی اشیاء کی فراہمی و فوڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیم نے دیگر مختلف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کا بھی معائنہ کیا اور صفائی کے انتظامات و اشیاء خوردنوش کے معیار کا جائزہ لیا۔بی ایف اے حکام کی جانب سے مذکورہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے مالکان و عملے کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیا ءکی تیاری و فروخت کے حوالے سے خصوصی ہدایت نامے اور وارننگ نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔

  • خضدار سے اہم مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار۔

    ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی کی سربراہی و اے سی خضدار محمد نعیم عمرانی کی نگرانی میں لیویز کی چھاپہ مار ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے نواب امان اللہ زہری کے قتل کی مقدمہ سمیت 7 مقدمات میں مطلوب ملزم مرزا خان ولد فیض محمد زات نتھوانی کو 4 ساتھیوں سمیت سنی خضدار کے مقام سے گرفتار کیا گیا.
    ملزم کے قبضہ سے (3) عدد smgکلاشنکوف (7)عدد میگزین90 روند ( 2) بنڈولی (1)عدد MP 5کلاشنکوف 10 روند و صرف گاڈی برآمد کرلی
    جبکہ گرفتار افراد میں 1 نائب مرزا ولد فیض محمد قوم نتھوانی 2 مقبول ولدعلی اکبر قوم جام ساکن مولہ 3ارشاد ولد محمد پناہ قوم جتک ساکن مولہ4زبیراحمد ولدغلام رسول 5 قدیر احمد ولدغلام رسول شامل ہیں جب کے ملزم مرزاخان قتل کے 3 مقدمات و دیگر میں مطلوب تھے اور مزید تفتیش جاری۔

  • کوئٹہ میں فائرنگ

    کوئٹہ میں فائرنگ

    کوئٹہ: چمن میں دشمنی کی وجہ سے مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق چمن میں کوئٹہ شاہراہ پر بائی پاس دروازہ کے قریب دیرینہ دشمنی کی بناءپر گاڑی پر فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق چمن کوئٹہ شاہراہ پر بائی پاس دروازہ کے قریب پرانی دشمنی کی بناءپر مسلح افراد نے کوئٹہ سے افغانستان جانے والی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان خدائیداد اور اس کی والدہ بی بی عزیزہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے۔ لیویز نے بتایا کہ چند سال قبل ایک شخص افغانستان میں قتل ہوا تھا جس کا الزام مقتول خدائیداد پر لگایا گیا جسے پاکستان میں پولیس نے گرفتار کرکے جیل بجھوایا تھا اور وہ 3 سال کوئٹہ میں رہا لیکن گزشتہ روز عدالت نے عدم ثبوت کی بناءپر اسے جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا اور جیل سے رہائی کے بعد مقتول خدائیداد اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ واپس افغانستان جارہا تھا کہ چمن کوئٹہ شاہراہ پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

    لیویز نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشوںکو افغانستان روانہ کردیا گیا ہے۔ لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • کوئٹہ کانگو کا شکار۔

    کوئٹہ میں کانگو کے شبے میں داخل مریض دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہیں
    کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون کے 19 سالہ عبدالسلام کو تشویشناک حالت میں فاطمہ جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اسکے خون کے نمونے کراچی بجھوائے گئے تھے تاہم رپورٹ آنے سے قبل ہی عبدالسلام جاں بحق ہوگیا۔

  • ٹریفک حادثات سے 2 افراد جاں بحق 36 زخمی ہو گئے.

    ٹریفک حادثات سے 2 افراد جاں بحق 36 زخمی ہو گئے.

    بلوچستان کے علاقے مکران کوسٹل ہائی وے اور حب کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے گوادار جانے والی کوچ حب کے نزدیک شتنگی کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار ایک مسافر جاں بحق جب کہ 26 زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاعات ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرکے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

    دوسری جانب مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے قریب مسافر بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے