بلوچستان بوستان کلی کے قریب AK موٹرز بس اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہو گئیں ہیں جاں بحق شخص کی شناخت لعل محمد ولد لیاز خان قوم ملاخیل سکنہ ملاخیل آباد بوستان سے ہوئی ہے علاقہ مکینوں نے روڈ بلاک کرکے بس پر پتھراؤ کیا ہے، جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔
Category: کوئٹہ
-
زیارت جشن آزادی عید میلہ۔
زیارت میں جشن آزادی عید میلہ کا انعقاد کیا گیا میلے کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پی ایچ ای و واسا حاجی نورمحمد دمڑ تھے. میلے میں کشتی، پہاڑی دوڑ، رسہ کشی، اور دیگر کھیل منعقد کئے گئے. میلہ میں پشاور سے غلام حسین پٹھان اور سندھ کے کشتی کے کھیلاڑیوں نے شرکت کی. اس موقع پر تحصیلدار حبیب اللہ پانیزئی، ملک محمد غوث پانیزئی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ناصر پانیزئی، تحصیلدار نوراحمد، سعداللہ دوتانی غلام رسول پانیزئی، عبدالستار سارنگزئی، میجر زمان پانیزئی، محمد یعقوب کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے. صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے صحت مند معاشرہ فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے. نوجوان معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک اور قوم کا نام روشن کریں. ہم ہر فورم پر ان کی حوصلہ افزائی کریں گے. بلوچستان کے کھیلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ان کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے.انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے ایک لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا اور کھیلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے.
-
وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلی نے مری آباد کے قریب کوہ مردار کے دامن میں پودا لگایا شجر کاری مہم کےموقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ آبادی میں اضافے کے باعث ہمارے جنگلات شدید دباؤ کا شکار ہیں، مہم کے تحت آج کے دن 96 ہزار پودے لگائے جارہے ہیں،رواں مون سون کے دوران 9 لاکھ پورے بلوچستان میں لگائے جائیں گے، شجر کاری اور اسکی حفاظت مشترکہ فریضہ ہے جسے سب کو مل کر سر انجام دینا ہوگا، پانی بچانے کے لئے آبپاشی کا جدید نظام لا رہے ہیں اور شہر میں 8 سے 10 نئے پارک بنائے جائیں گے شہر میں قلت آب کے مسلے سے نمٹنے کے لئے 3 نئے ڈیمز بنارہے ہیں، وزیراعلی بلوچستان
-
حکومت بلوچستان کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری
حکومت بلوچستان کا ایک سال میں 15 کابینہ اجلاسوں میں 100 سے زاہد فیصلوں پر عمل در آمد، متعدد بل اسمبلی سے منظور، صوبے کے 450 سے زاہد ترقیاتی منصوبے مکمل، پی ایس ڈی پی میں تمام سیکٹرز کو یکساں اہمیت، ماہانہ محکمانہ رپورٹ طلب، وفاقی پی ایس ڈی پی میں 150 منصوبوں شامل۔ حکومت بلوچستان جلد اپنا جامع سالانہ کاکردگی رپورٹ شائع کرے گی۔
-

کوئٹہ ایک اور پیش امام قتل کر دیا گیا
کچلاک کے علاقے میں طالبان سربراہ کے بھائی، جو مسجد کے پیش امام تھے، کو بم دھماکے میں نشانہ بنائے جانے کے ایک روز بعد اسی علاقے میں ایک اور پیش امام کو قتل کردیا گیا۔
خیال رہے کہ جمعے کے روز الحج مسجد میں بم دھماکے میں قتل ہونے والے امام حافظ حمد اللہ افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادا کے بھائی تھے۔اس دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ کچلاک کے علاقے میں قائم عثمان بن عفان مسجد کے پیش امام محمد اعظم کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ہفتے کے روز امام علاقے کی ایک دکان میں بیٹھے تھے کہ چند افراد موٹرسائیکل پر آئے اور ان پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔مولوی محمد اعظم کو واقعے میں متعدد گولیاں لگیں جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
-

کوئٹہ بم دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا
کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی کلی قاسم مسجد میں گذشتہ روز نماز جمعہ کے وقت ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے دھماکہ میں شہید ہونے والے ایک شخص کے ورثاء کی مدعیت میں کچلاک تھانہ میں مقدمہ درج کر کے باقاعدہ طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق باقاعدہ تحقیقات کے پہلے مرحلے میں جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے جائیں گے۔
گذشتہ روز کچلاک کی کلی قاسم مسجد میں ہونے والے دھماکے میں امام مسجد حافظ احمد اللہ سمیت چار افراد شہید جبکہ 23 زخمی ہوۓ تھے۔دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا تھا جہاں زیادہ تر زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔
دھماکے کے وقت مسجد میں 200 کے قریب نمازی موجود تھے۔ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق دھماکہ نصب شدہ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جسے امام کے منبر کے نیچے چھپایا گیا تھا.کوئٹہ میں دھماکے کے بعد پنجاب بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
-

بی این پی رہنماء امان اللہ خان زہری مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق
بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں بی این پی رہنماء امان اللہ خان زہری مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بی این پی رہنماء کا قافلہ زہری کے علاقے بلبل سے نورگامہ کی طرف جا رہا تھا کہ اس دوران انہیں نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں ان کا 14 سالہ نواسا بھی جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی و دیگر انتظامی افسران لیویز فورس کے ہمراہ تحصیل زہری پہنچ گئے-
امان اللہ زہری بابو نوروز زہری کے بیٹے تھے اس سے قبل ان کے بیٹے ریاض زہری کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا گیا تھا۔
-

کوئٹہ میں بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق متعدد زخمی
کوئٹہ کچلاک کے علاقے کلی قاسم میںبم دھماکہ
کوئٹہ کچلاک کے علاقے کلی قاسم میںبم دھماکہ ہو گیا ، دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخًی ہو گئے.. سیکورٹی اہلکار نے علاقے قبضہ میں لے لیا ، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جہاں زخمیوں اور میتیں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے. ابتدائی اطلاعات ہیں ، دھماکے میں جاں بحق کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے. دھماکہ آئی ای ڈی ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا تھا. دھماکہ نماز جمعہ کے وقت کیا گیا، امام خطبہ دے رہے تھے جب دھماکہ ہوا لوگ خطبہ سن رہے تھے، مسجد میں دھماکے سے مسجد کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا ہے.
-
سینٹر میر سرفراز بگٹی کا جشن آزادی پاکستان اور یوم یکجہتی کشمیر جلسہ میں میڈیا سے گفتگو۔
پاکستان کی آزادی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے بزرگوں’جوانوں’ ماؤں بہنوں اور پاک آرمی کے جوانوں قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ یہ ہندوستان کی بھول ہے کہ پاکستان کو اپنے ناپاک ہتھکنڈوں سے کمزور کریگا سینٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا ہم مسلمان ہیں کشمیر ہمارا اٹوٹ انگھ ہے جب ایک اینکر نے سوال کیا کہ جب آپ ہوم منسٹر بلوچستان تھے اور آپ پہ کافی جان لیوا حملے بھی ہوئے آپ کو ڈر نہیں لگا تو سینٹر میر سرفراز بگٹی نے مسکرا کر جواب دیا کہ شہادت کا رُتبہ کسی کسی کو ملتا ہے صحابی رسول خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ شہادت اگر میدان جنگ میں ہوتی تو آج خالد بستر مرگ پہ نہ ہوتا
میڈیا کے ساتھ مزید بات کرتے ہوئے
سینٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا ہم شہید ہو کے زندہ ہوتے ہیں اور موقع ملا تو خود کشمیر میں جا کر لڑوں گا سینٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں پہ ظلم کرنا کہاں کی بہادری ہے ہماری پوری ہمدردی کشمیریوں کے ساتھ ہے مزید کہا کہ نریندر مودودی کی اصلیت سب کے سامنے آگئ ہے کہ وہ ایک دماغی مریض ہے جس کا ساری دنیا کو پتہ چل گیا ہے ہم پاک کے فوج جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی وجہ سے یہ ملک پاکستان آج بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اُن کی گیدڑ بھکیوں کا شیر کی چنگاڑ سے جواب دی رہی ہے.
آخر میں انکا کہنا تھا کے آج بلوچستان کے غیورعوام نےاتنی بڑی تعداد میں آکر یہ ثابت کر دیا کہ بلوچستان کی عوام محب وطن پاکستانی ہے انشاءاللہ آنے والا دور میں بلوچستان کی قامیابی ہے اور یہ قامیابی پاکستان کی خوشحالی کا ضامن ہے. -
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا خطاب۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا جلسہ سے خطاب بھارت نے بلوچستان میں مداخلت کرکے دہشت گردی کا جواز پیدا کیا بلوچستان میں لوگوں کو فرقہ واریت کے نام پر لڑایا گیا بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا بلوچستان میں کئی سیکورٹی اہلکار اور سویلیںن شہید کیے گئے ہے آج بھارت کے خلاف پورا بلوچستان ایک آواز ہے مودی سرکار کے ناپاک عزائم کے خلاف بلوچستان کے بچے بچے کا لہو کھُول رہا ہے،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی۔