Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • نیب کا جعلی افسر گرفتار

    نیب کا جعلی افسر گرفتار

    نیب بلوچستان اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں نیب کا جعلی افسر گرفتار کرلیاگیاہے۔ ملزم نے لوگوں کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے وصول کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیب کی طرف سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا گیاہے کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر جعلی نیب افسر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

    قومی احتساب بیورو بلوچستان کی انٹیلی جینس ٹیم کی نشان دہی پر بلوچستان پولیس نے خود کو نیب افسر ظاہر کرکے لوگوں کو بلیک میل کرنے والا جعلسازکو گرفتار کیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس کوئٹہ کے چھوٹے درجے کے ملازم عدیل شہزاد نے نیب کا نام استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے لاکھوں روپے وصول کئے۔

    نیب کو کچھ عرصے سے اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ نیب کے نام پر چند جعلساز لوگوں کو بلیک میل کرکے پیسے لے رہے ہیں، نیب کی انٹیلی جینس ٹیم نے مختلف محکموں میں ان عناصر کی سرکوبی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیں، جسکے نتیجے میں ایک جعلساز کو نیب اور پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں نیب کے جعلی افسر بن کر عوام الناس کو لوٹنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی تھی ۔چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے انٹیلی جنس ونگ کی کارکردگی کو سراہا تھا اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اسی طرح محنت اور لگن کے سا تھ مستقبل میں بھی اپنے فرائض سرا نجام دیتے رہیں گے۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائر ڈ جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کے انٹیلی جنس ونگ نے محمد الطاف کو نیب کا جعلی افسر بن کر ایک خاتون سے10تولے زیورہتھیانے، کئی افراد کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دینے اور بڑے پیمانے پر عوام الناس سے لاکھوں روپے لوٹنے کے مبینہ الزام میں گرفتار کر لیا تھا.

  • نیب کی ایک اور کاروائی۔

    کوئٹہ:نیب بلوچستان اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کرتے ہوۓ جعلی نیب افسر گرفتار کرلیا ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بلیک میلنگ کے ذریعے لوگوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کا اعتراف کیا اور ملزم میٹروپولیٹن کارپوریشن میں نچلے درجے کا ملازم ہے اور نیب کے نام پر لوگوں کو بلیک میل کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی،نیب حکام۔

  • کوئٹہ، وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

    کوئٹہ، وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

    کوئٹہ میں‌ مچھ کے قریب وین اور موٹر سائیکل کے مابین ٹکر ہوئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی. یہ ٹکر اس قدر زوردار تھی کہ موٹر سائیکل سوار سڑک پر دور جاگرے جس سے ایک شخص جاں‌ بحق اور دو زخمی ہو گئے.

    حادثہ میں‌ زخمی اور جاں بحق ہونے والےا فراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

  • ایک بار پھر متعدد ہوٹلز اور بیکری پلانٹ سیل۔

    ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی میجر ( ر ) بشیر احمد کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد ہوٹلز اور بیکری پلانٹ کو سیل کردیا اور جرمانے بھی کیئے پیر کے روز ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نقیب اللہ ناصر کی سر براہی میں بی ایف اے کی آپریشنل ٹیم نے معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ، گندگی ،حشرات کی موجود گی ، ناخوشگوار بدبو اور عوام کو غیر معیاری و غیر محفوظ اشیاءکی فروخت پر کراچی بریانی ہاؤس ، سردار ہوٹل اور جمشید بیکری پلانٹ کو فوری طور پر سیل جبکہ جدون ہوٹل کو 10 ہزار ، نیو گلستان ہوٹل کو 5ہزار اور پیالہ ہوٹل کو 5ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔مزید براںفوڈ اتھارٹی حکام نے شاہ ولی ہوٹل ، سرحد ہوٹل اور مونا ل ہوٹل کوحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگ نوٹسز جاری کیئے جبکہ گلشن کڑاہی اور چمن خان پشاوری چپلی کباب کو صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور معیاری اشیاءکے استعمال کو یقینی بنانے تک اشیاءخورد و نوش کی تیاری و فروخت جاری نہ رکھنے کے احکامات دیئے گئے ۔

  • کوئٹہ کسٹم افسر پر تشدد کے الزام میں تین افراد گرفتار.

    کوئٹہ کےعلاقے سیٹلائیٹ ٹاون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کلیکٹر کسٹم عبدالقدوس شیخ پر حملہ کرنے والے مبینہ اسمگلر کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ڈپٹی کلکٹرعبدالقدوس شیخ کو چار روز قبل سریاب روڈ پر مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور وہ اس وقت تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ کوئٹہ میں زیر علاج ہیں اور پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر سیٹلائیٹ ٹاون میں کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں حملہ کرنے والے اسمگلر کو دو ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا۔
    گرفتار افراد میں صادق، طوفان اور احمد شاہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں سے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • چلڈرن اسپتال کوئٹہ مکمل طور پر محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے حوالے۔

    کوئٹہ کے نیم سرکاری ادارے چلڈرن اسپتال کوئٹہ مکمل طور پر محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے حوالے کر دیا گیا ہے چلڈرن اسپتال کوئٹہ کے چیف ایگزیکٹو افسر پروفیسر عبداللہ جان جعفر نے اسپتال کی ذمہ داریاں ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کے سپرد کردیں ہیں اسپتال کی تمام پراپرٹی مشینری اسٹاف محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے حوالے کر دیا گیا ہے چلڈرن اسپتال کا بورڈ کالعدم ۔ آج سے چلڈرن اسپتال کوئٹہ مکمل طور حکومت بلوچستان کے زیر انتظام خدمات سرانجام دے گا انتظامی امور کی منتقلی عدالت عالیہ بلوچستان کے فیصلے کے بعد کابینہ کی منظوری سے عمل میں لائی گئی ہے اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے چلڈرن اسپتال کوئٹہ کو فعال بنانے کے لئے چودہ کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دے دی ہے جب کے چلڈرن اسپتال میں تمام جدید طبی سہولیات فراہم کرکے اسے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنایا جائے گا اور اب چلڈرن اسپتال میں اصلاحات لاکر اسے پہلے سے زیادہ فعال بنایا جائے گا ۔ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو۔

  • چمن بارڈر ایک شخص جاں بحق۔

    بلوچستان چمن بارڈر پر کسٹم ہاوس کے قریب بجلی کی مین لائن گر گئی مین لائن کے گرنے کی وجہ سے کرنٹ لگ کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

  • بلوچستان میں بھی پولیو کے کیسیز.

    کوئٹہ: ملک میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ کے بعد رواں سال 2018 میں بلوچستان میں بھی پولیو کے دو کیسز سامنے آگئے ہیں۔ انسداد پولیو پروگرام کے ترجمان کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گردی پنکئ کے 9 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جبکہ ضلع جعفر آباد کے علاقے شاہ پلال تحصیل گنداخہ کے 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد بلوچستان میں اب تک دو کیسز سامنے آگئے ہیں، اس طرح ملک بھر میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 41 ھوگئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے ایک سکول کے استاد نے پولیو ویکسئین سے طلبہ کی طبیعت بگڑنے کا جھوٹا دعوی کرکے ڈرامہ رچایا تھا، تاہم اس کی حقیقت سامنے آنے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • اسپیکر بلوچستان اسمبلی چیئر مین سینیٹ کی حمایت میں سرگرم.

    وزیراعلیٰ جام کمال کےبعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی چیئر مین سینیٹ کی حمایت میں سرگرم ہوگئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے۔
    بی اے پی کےسینئر رہنماء و اسپیکر صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو چیئرمین سینٹ کیخلاف آنیوالی عدم اعتماد کی تحر یک کو ناکام بنانے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ۔
    عبدالقدو س بزنجو چیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن سے رابطے کا عزم لیکر اسلام آباد آئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا چیئر مین سینیٹ کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا مناسب نہیں لہذا اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلا ف تحریک عدم اعتماد کے فیصلے پر نظرثانی کریں ۔
    چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بلوچستان کےاحساس محرومی کے خاتمے کے لئے تحفہ دیا گیا تھا، چیئرمین سینیٹ نےایوان بالا کو بلاتفریق اور غیر جانبدار ہوکر چلایا صادق سنجرانی کےخلاف تحریک عدم اعتماد سے بلوچستان کےعوام میں منفی پیغام جائے گا لہذا اپوزیشن کو اس سے باز رہنا چاہیئے۔
    قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بھی چیئرمین سینٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے بیک ڈور ڈپلومیسی کے فارمولے کے تحت مختلف جماعتوں سے رابطہ کر چکے ہیں

  • اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا مناسب نہیں، سپیکر بلوچستان اسمبلی

    اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا مناسب نہیں، سپیکر بلوچستان اسمبلی

    سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا مناسب نہیں ہے.
    چیئرمین سینیٹ کاعہدہ بلوچستان کےاحساس محرومی کے خاتمے کیلیے تحفہ تھا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق انہوں‌ نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ نےایوان بالاکو بلاتفریق اورغیرجانبدار ہوکرچلایا، صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے بلوچستان کےعوام میں منفی پیغام جائےگا، ادھر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہےکہ ہمارے لیے اس وقت اہم یہ ہے کہ حکومت کا راستہ کیسے روکا جائے، ماضی میں بھی جو کیا گیا سیاسی جماعتوں کو کانٹے چننے میں عشرے لگے،

    احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے بارے میں ایک فیصلہ تاریخ کرے گی.