کوٸٹہ کے علاقہ گوالمنڈی چوک پر دو لڑکیوں کی معمولی تکرار پر لڑاٸی ہو گئی جب کے ایک لڑکی نے دوسری لڑکی پر تزاب پھنک دیا اطلاعت کے مطابق ایک لڑکی ہزارہ ہے اور دوسری قریشی ہے زرائع کے مطابق دونوں لڑکیاں آپس میں دوست ہیں اور پولیس نے دونوں لڑکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
Category: کوئٹہ
-

کوئٹہ اینٹی اسمگلنگ کا افسر سمگلروں کے ہتھے چڑھ گیا
کوئٹہ: گزشتہ روزسریاب کے علاقے میں سمگلروں کے وحشیاناتشددکے باعث بری طرح زخمی ہونے والے کسٹمزاینٹی اسمگلنگ ونگ کے ڈپٹی کنٹرولرڈاکٹرعبدالقدوس شیخ علاج کی غیرتسلی بخش صورتحال اور اپنے محکمہ کی اندرونی چپقلش اور عدم توجہ کے باعث وینٹیلیٹر پرآگیے ہیں جب کہ ڈاکٹرقدوس شیخ کل تک بری طرح زخمی ہونے کے باوجود بھی ہوش میں تھے اور بات چیت کررہے تھے لیکن ڈاکٹروں کے مشورے کے باوجود ان کے محکمے نے ان کو کراچی منتقل نہیں کیاباخبرزرایع کے مطابق سندھ سے آے ہوے ڈاکٹرقدوس شیخ سے سمگلروں سمیت ان کے اپنے محکمے کےبہت سارے افرادبھی سخت نالاں تھے کہ ان کوبہت سارے اختیارات کیوں تفویض کیے گیے ہیں ان کے ایمانداری سے کام کرنے کی پاداش میں ان پرگزشتہ روز قاتلانہ حملاکرکے ان کوشدید ذخمی کیاگیا جس کے نتیجے میں آج قدوس شیخ ہسپتال میں لاوارثوں کی طرح زندگی وموت کی کشکمش مبتلاپڑے ہوے ہیں ڈاکٹرقدوس کے ورثہ نے وزیراعلی بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی ہمدردکی بناپر اس معاملے کانوٹس لیکر ڈاکڑعبدلقدوس کی زندگی بچانے کے لیے اقدامات کریں.
-
پنجگور میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کااہتمام۔
پنجگور:-
ایف سی بلوچستان نے پنجگور میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کااہتمام کیا اجتماعی شادیوں کی تقریب میں 15 غریب جوڑوں کی شادیاں ایف سی بلوچستان نےاپنے خرچے سے کروائیں اور تمام دُولہنوں کو جہیز کا مکمل سامان بھی دیا اور تمام باراتیوں کے لیے اجتماعی دعوت کا بندوبست بھی کیا گیا تھا ان اجتماعی شادیوں کی تقریب میں اہل علاقہ اور دُولہا دُولہنوں کے رشتے داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شادیوں کے بعد ایف سی بلوچستان کے افسروں اور جوانوں نے تمام دلہنوں کو اپنے ہاتھ سے ایسے رُخصت کیا جیسے اپنی بہن بیٹیوں کی رُخصتی کروائی جاتی ہے۔
رُخصتی کے وقت ایف سی بلوچستان کے افسر اور جوان ویسے ہی جذباتی تھے جیسے اپنی بہن یا بیٹی کی رُخصتی کے وقت آنکھیں نم ہوتی ہیں۔تمام شادی شُدہ جوڑوں اور اُن کے اہلِخانہ نے پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا اور سب کا یہی کہنا تھا کہ "پاکستان اور پاک فوج ہمارے اپنےہیں”
پاکستان زندہ باد، عوام و افواجِ پاکستان پائندہ باد اور دھیروں دعائیں بھی دی۔ -
کوئٹہ میں ایک شخص جانبحق۔
کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں نجی ہسپتال میں ڈاکٹروکی غفلت کے باعث نوجوان جانبحق ہوگیا جانبحق شخص کے لواحقین کا روڈ پر اگ لگا کر سراپا احتجاج بن گئے لواحقین کا کہنا ہے کے موت غلط انجکشن لگانے کی وجہ سے ہوئی ہےکوئٹہ ہسپتال انتظامیہ کا جانبحق ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ پر حملہ کردیا جس سے دو افراد زخمی ہو گئے اور مظاہرین نے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر رکھا ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
زرایع -
مستونگ میں قلفی فروخت کرنے پر پابندی عائد۔
مستونگ:- مستونگ میں غیرمعیاری قلفی کے کھانے سے رونماء ہونے والے واقعات کا ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز علی کھیتران نے سخت نوٹس لے لیا۔اور مستونگ میں کوئٹہ سے آنیوالے قلفی فروخت کرنے پر مستونگ میں مکمل پابندی عائد کردی گئی۔۔ڈی سی مستونگ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعنایت اللہ بگٹی نے لیویز فورسز اور پولیس فورس کے تمام ٹیموں اور چوکیوں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہیکہ کوئٹہ سے مستونگ آنیوالے قلفی فروخت کرنے والوں کو مستونگ میں داخل نہ ہونے دیں۔۔۔اور مقامی(لوکل)سطح پر قلفی بنانےاور فروخت کرنے پر سخت چیکنگ کیاجائے۔درین اثناء سٹی پولیس نے کاروائی کرتےہوئے 4 قلفی فروشوں کو گرفتار کرلیا۔اور ان سے پوچ گچ کی جارہی ہیں۔
-

پروڈکشن آرڈر پر وزیراعظم کے موقف کی حمایت نہیں کریں گے، سردار اختر مینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ پرودکشن آرڈر پروزیر اعظم کے موقف کی حمایت نہیں کریں گے. لاپتاافراد سے متعلق وزیراعظم میں وہ جذبات نظر نہیں آتے جو حکومت میں آنے سے پہلے تھے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اختر مینگل نے کہاکہ دنیا میں لاپتہ افراد سےمتعلق کمیشن کےارکان گھر کے دروازے پر جاتے ہیں.
انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد سے متعلق وزیراعظم میں وہ جذبات نظر نہیں آتے جو حکومت میں آنے سے پہلے تھے.
-

تربت میں دھماکا، سات افراد زخمی
بلوچستان کے علاقہ تربت میں دھماکا ہوا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں دھماکا ہوا ہے جس کے نیتجے مٰں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی،.
دھماکے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی و ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، سیکورٹی اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے.
تربت مین دھماکا بسم اللہ چوک کے قریب ہوا ہے،
ابتدائی خبر
-

شاہ زین بگٹی کی این اے 259 سے کامیابی کا نوٹفکیشن واپس
جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ بلوچ رہنما شاہ زین بگٹی کی این اے 259 سے کامیابی کا نوٹفکیشن واپس لے لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ زین بگٹی کے خلاف آزاد امیدوار طارق محمود نے درخواست دی تھی، الیکشن ٹربیونل نے طارق محمود کے حق میں فیصلہ دے دیا اور شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹفکیشن واپس لے لیا.
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کروائی جائے گی جس کے بعد کامیابی کا نوٹفکیشن جاری کیا جائے گا.
واضح رہے کہ شاہ زین بگٹی این اے 259 سے کامیاب ہوئے تھے ،طارق محمد کیتھران نے دھاندلی پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا پھر انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
-
کوئٹہ پیٹرول اور ڈیزل بیچنے والے 4 پمپ سے بڑھی خبر آگئی
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کسٹم حکام نے اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول ڈیزل فروخت کرنے والے 4 پمپ سیل کردیئے کسٹم بلوچستان کے حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کی گئی، جس میں متعلقہ پولیس نے بھی حصہ لیا۔
حکام کے مطابق چمن روڈ پر واقع غیرقانونی ایرانی تیل اور ڈیزل بیچنے والے 4 پمپس سیل کرتے ہوئے ان کی مشینری اور تیل قبضے میں لے لیا گیا کسٹم حکام کے مطابق مذکورہ پیٹرول پمپوں پر غیرقانونی طریقے سے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرکے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا جارہا تھا، یہ کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہے گی، تاکہ ان غیر قانونی اقدامات سے ملک اور قوم کو نجات دلائی جاسکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کسٹم کا عملہ آئینی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس طرح کے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کیلئے کارروائیاں کررہا ہے، تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔ -
کوئٹہ میں جگہ جگہ قائم منی پیٹرول پمپ.
کوئٹہ:- شہر بھر میں رہائشی آبادیوں كے اندر قائم منی پیٹرول پمپ انسانی زندگیوں كے لیے خطرہ بن گئے لیکن حکومت کسی قسم کی توجہ نہیں دے رہی شہر بھر میں رہائشی علاقوں میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپ قائم ہیں جو عوام کو کھلے عام غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کررہے ہیں۔ یہ ناجائز پمپس كسی بھی وقت بڑے حادثے كا باعث بن سكتے ہيں اور ماضی میں بھی ایسے ہی منی پیٹرول پمپس كے باعث كئی قیمتی جانیں ضائع ہوچكی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ عام پیٹرول پمپس كے مقابلے میں ان پیٹرول پمپس پر فروخت كیا جانے والا پیٹرول بھی ناقص اور عام طور پر مقدار میں کم ہوتا ہے لہذا حکومت ایسے پمپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بند کرائے تاکہ جانیں محفوظ ہوسکیں۔