Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • پسنی میں‌3 ماہی گیر ڈوب گئے

    پسنی میں‌3 ماہی گیر ڈوب گئے

    پسنی کے قریب سمندر میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے 3 ماہی گیر ڈوب گئے، ایک ماہی گیر کی لاش نکال لی گئی، جبکہ باقی 2 کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوادر کےعلاقے پسنی میں ساحل کےقریب سمندر میں ایک ماہی گیر باپ اپنے بیٹے اور بھتیجے کے ہمراہ جال لگا کر مچھلیاں پکڑ رہا تھا کہ سمندر میں اچانک آنے والی بڑی لہر تینوں ماہی گیروں کو بہا کر لے گئی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ماہی گیر باپ کی لاش پسنی کےقریب بدوک سےمل گئی ہے،تاہم باقی 2 کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق سمندر کی صورتحال کے باعث آج کل سمندر میں ماہی گیری پر مقامی طور پر بابندی عائد کی گئی ہے۔

  • سپریم کورٹ میں بلوچستان کے واحد جج کوراستے سے ہٹانے کی کوشش ہورہی ہے. امان اللہ کنزانی

    سپریم کورٹ میں بلوچستان کے واحد جج کوراستے سے ہٹانے کی کوشش ہورہی ہے. امان اللہ کنزانی

    صدرسپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں بلوچستان کے واحد جج کوراستے سے ہٹانے کی کوشش ہورہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ بلوچستان سےتعلق رکھنےوالےچیئرمین سینیٹ کوبھی ہٹانےکی باتیں ہورہی ہیں. سپریم کورٹ میں بلوچستان کایہ واحد جج مستقبل کےچیف جسٹس بھی ہیں. بلوچستان سےالیکشن کمیشن کےممبرکاانتخاب بھی تعطل کاشکارہے. یہ ملک کےسیاسی عمل میں عدم پختگی ،انتقامی رویےپروان چڑھانےکےمترادف ہے.

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عدم استحکام پیداکرکےملک کی سلامتی کودانستہ خطرےمیں ڈالاجارہاہے. یہ انتخاب حکومت ،اپوزیشن کی ہٹ دھرمی کےباعث تعطل کاشکارہے. بلوچستان سےالیکشن کمیشن کےممبرکاانتخاب بھی تعطل کاشکارہے.

  • بلوچستان یونیورسٹی کی خوبصورتی کیوں متاثر۔

    کوئٹہ بلوچستان یونیورسٹی بلوچستان کی سرکاری سب سے بڑی یونیورسٹی ہے مگر بدقسمتی سے کہنا پڑھ رہا ہے کے بلوچستان یونیورسٹی فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے اطراف میں کینٹین والوں کی طرف سے کوڑا کچرا پھینکا جا رہا ہے جس سی مختلف قسم کی بیماریاں اور بلوچستان یونیورسٹی کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے اور انتظامیا خاموش تماشائی بننی ہوئی ہے۔

  • بلوچستان کو ایک اور تباہی سے بچا لیا گیا۔

    بلوچستان مچھ۔ سیکورٹی فورسسز نے خفیہ اطلاع پر لانڈھی مچھ بولان کے قریب ریلوے ٹریک سے دھماکہ خیز مواد ٹاہم ڈیوایس کو بر وقت کروائی کرتے ہوۓ ناکارہ بنا کر جعفر ایکسپریس کو تباہی سے بچا لیا۔ دھماکہ خیز مواد پٹری کے نیچے دفنایا گیا تھا اور سیکورٹی فورسسز پاک آرمی ایف سی اور لیویز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جس کے بعد اب ٹرینو ں کی آمدورفت بلا تعطل کے جاری ہے ۔

  • نیب بلوچستان کی تحقیقات سرکاری زمین کوڑیوں کے دام۔

    میٹر و پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی سرکاری زمین کوڑیوں کے بھاو بیچنے کا معاملہ ، سابق ٹاو ن ناظم کوئٹہ کے بھائی سمیت تین بے نامی دار گرفتار ، قانون کی آنکھ میں دُھول جھونکھتے ہوئے ملزمان نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا اور قومی احتساب بیورو بلوچستان نے سابق ٹاو ن ناظم کوئٹہ قہارودان اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے آفسران کی جانب سے سرکاری زمین کی بندر بانٹ میں ملوث تین ملزمان سلطان محمد ،رحمت اﷲ ، اور عبد الرازق کو گرفتار کرلیا ہے۔ نیب بلوچستان کی تحقیقات کے مطابق سابق ٹاون ناظم کوئٹہ قہارودان نے میٹر و پولیٹن کارپوریشن کے آفسران کی ملی بھگت سے شہر کے وسط میں واقع کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین اپنے بے نامی دار عزیز کو غیر قانونی طور پر ننانونے سال کی لیز پر الاٹ کی ۔ بعد ازاں جھٹکا مارکیٹ کوئٹہ میں واقع مذکورہ سرکاری زمین دوسری پارٹی پر بیچتے ہوئے اپنے بھائی کے آکاو نٹس میں رقم وصول کی ۔ نیب بلوچستان کے قانونی نوٹسز پر پیش نہ ہونے اور تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر قومی احتساب بیورو بلوچستان کی اینٹیلیجنس ٹیم نے سابق ٹاون ناظم کوئٹہ کے بھائی سمیت تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزمان کو احتساب عدالت پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • لورا لائی بلوچستان ،پولیس لائن میں دھماکے کی اطلاعات

    لورا لائی بلوچستان ،پولیس لائن میں دھماکے کی اطلاعات

    بلوچستان کے علاقے لورا لائی میں پولیس لائن مٰیں دھماکے کی اطلاعات

    بلوچستان بھی پاکستان ہے… محمد عبداللہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پولیس لائن مٰیں دھماکوں کی‌آواز سنی گئی ہے، پولیس کے مطابق لورالائی پولیس لائن میں 2 حملہ آوروں اورپولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ، واقعہ کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے

     

    لورالائی پولیس لائن میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار پہنچ گئے ہیں ،پولیس لائن اور اطراف کے تمام راستے آمد ورفت کیلیے سیل کر دیےگئے ہیں، فائرنگ اور دھماکے سے تاحال نقصان کا اندازاہ نہیں ہے .

  • بلوچستان کے علاقے ضلع کوہلو میں بڑھی کروائی۔

    ضلع کوہلو میں سیکورٹی اداروں کی اطلاع پرلیویز نےتحصیل ماوند کے علاقے لال ونگ میں کاروائی کرتے ہوۓ دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور بڑھی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا جب کے برآمد کیئے گئے اسلحہ میں
    1۔ایس ایم جی روند۔۔700عدد
    2۔سکیل روند۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1200عدد
    3۔ہینڈ گرنیڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔31عدد
    4۔RPG7فیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔12عدد
    5۔RPG7گولے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔02عدد
    6۔82مارٹرگولہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔01عدد
    7۔75مارٹرگولہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔01عدد
    8۔75mmگولہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔03عدد
    9۔83mmگولہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔01عدد
    10۔اینٹی ٹینک مینز۔۔02عدد
    11۔اینٹی وہیکل مینز۔04عدد
    شامل ہیں۔

  • بلوچستان بجٹ چیلنج.

    کوئٹہ:- رکن اسمبلی حاجی محمد نواز کاکڑ نے بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی درخواست جمع کروادی ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سپریم کورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات نظر انداز کئے گئے ہیں بلوچستان ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کےلئے منظور کرلی ہے اور فریقین کو نوٹسز جاری ہوگئیں ہیں جب کے 28 جون کو سماعت ہوگی.

  • بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق.

    بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا مختلف علاقوں میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب اور ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، شیرانی، کوہ سلیمان، فورٹ مینٹرو میں شدید بارش کے بعد پہاڑی نالوں سے سیلابی ریلے نکل رہے ہیں۔
    لیویز کے مطابق شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، شدید بارشوں سےڈی آئی خان ژوب شاہراہ پر آمدورفت متاثر ہوئی ہے اور ہرنائی میں ندی نالوں میں طغیانی کےباعث قومی شاہراہ بند ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں.

  • ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی

    کوئٹہ ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایک بار پھر کریک ڈاون 155 لوگو کو چالان جبکہ 53 موٹر سائیکلیں 7 گاڑیاں 5 رکشے بند ٹریفک قوانین کے پاسداری نہ کرنے والوں کی خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا،ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شبانہ حبیب

    صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنے والوں کی شامت آگئے ٹریفک پولیس نے ایسے لوگو کیخلاف کاروائیوں کا آغاز ایک بار پھر کردیا جوٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کرتے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شبانہ حبیب کے سربرائی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے میزان چوک اور کشموڑ پر کاروائی کرتے ہوئے 155 لوگو کو چالان جبکہ 53 موٹر سائیکلیں 7 گاڑیاں 5 رکشے بند کردئے 27 گاڑیوں سے کالے پیپر جبکہ 4 سے جالیاں اتارے گئے ساتھ ان کو چالان بھی کیا گیا مختلف گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے 52 غیر نمونے نمبر پلیٹ جبکہ 2 سے مونو گرام اتارے گئے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شبانہ حبیب کے مطابق میزان چوک پر کاروائی کرتے ہوئے 78لوگو کو چالان کیا گیا 11 موٹر سائیکلں سٹی تھانہ میں 4 رکشے 2 گاڑیاں جن کے پاس کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے ایوب اسٹیڈیم میں بند کیا گیا گاڑیوں سے6 کالے پیپر جبکہ 4 جالیاں اتارے گئے جن کو چالان بھی کیا گیا گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے 22 غیر نمونے نمبر پلیٹ 2مونو گرام اتارے گئے جبکہ کشموڑ پر کاروائی کرتے ہوئے 75 لوگو کو چالان کیا گیا 42 موٹر سائیکلیں 5 گاڑیاں ایک رکشے کو ایوب اسٹیڈیم میں بند کردیا گیا جبکہ21 کالے پیپر جبکہ 20 جالیاں بھی گاڑیوں سے اتارکر ان کو چالان کیا گیا جبکہ موٹر سائیکلیوں اور گاڑیوں سے 30 غیر نمونے نمبر پلیٹس اتارے گئے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شبانہ حبیب کی مطابق ٹریفک قوانین کے پاسداری نہ کرنے والوں کی خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا.