Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی آپریشنل ٹیم کی کاروائی

    بھارت سے اسمگل شدہ امول خشک دودھ کی بڑی مقدار ضبط کرلی گئی فوڈ اتھارٹی کی ویجلینس ٹیم کی اطلاع پر کارروائی کی گئی تھی
    اطلاع ہے کہ مذکورہ امول دودھ شہر کے مختلف گوداموں میں موجود ہے جس کی تلاش اور برآمدگی کے لئے بھی آپریشنل ٹیم کارروائی کر رہی ہے۔سمگل شدہ دودھ کو مزید سپلائی کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں لایا جارہا تھا ضبط کیے جانے والے دودھ کو ضائع کیا جائے گا جبکہ اس کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے

  • کوئٹہ میں الرٹ

    ممکنہ دہشت گردی کوئٹہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

    ہوٹلوں اور مسافر خانوں میں سرچ آپریشن ٹھہرنے والے افراد کا ڈیٹا بھی چیک کیا جارہا ہے کیوں کے کوئٹہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں عبدالستار روڈ،پرنس روڈ، قندہاری بازار،اور دیگر نواحی علاقوں میں قائم ہوٹلوں اور مسافروں خانوں کے اندراج رجسٹرڈ کی باقاعدہ چیکنگ کے احکامات کے بعد چھٹی کے روز بھی افسران نے اپنے عملے کے ہمراہ ریکارڈ چیک کیا۔

  • کوئٹہ مٹن اور بیف قصائیوں نے بڑھا اعلان کردیا

    وزیراعلی بلوچستان کے معاون خصوصی نوابزادہ عمر فاروق کاسی اور قصائیوں کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ماہ صیام کے دوران حکومتی نرخوں پر گوشت فروخت ہوگا،عمر فاروق کاسی

    عید کے فوری بعد اوپن ریٹ کے حوالے سے معاہدہ ہوگا،مٹن اینڈ بیف ایسوسی ایشن بیف اینڈ مٹن ایسوسی ایشن BMA کوئٹہ قصاب برادری اور صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے اس ہڑتال کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا BMA اس امر کی آگاہی کو پریس اور قصاب برادری کےلیے ضروری سمجھتی ہے کہ معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ بلوچستان نوابزادہ عمر فاروق کاسی نے قصاب برداری کے مسائل کو انتہائی احسن طریقے سے حکومتی سطح پر اجاگر کرکے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا قصاب برادری BMA نوابزادہ عمر فاروق کاسی کی یقین دہانی پر اوپن ریٹ کے مطالبہ کو رمضان المبارک میں موخر کرکے عید کے فورا بعد حکومت سے معاہدہ کرئے گی اور ہمارے اس ایشو کو اسمبلی کے فورم پر پیش کرئے گی جس سے BMA کا مسئلہ حل ہوگا لہذا BMA اپنے تمام اختیارات نوابزادہ عمر فاروق کاسی کو دئیے ہوئے دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہیں اور امید کرتی ہے کہ ائندہ بھی وہ ہمارے مسائل کے حل کےلئے اپنا کردار ادا کرتے رہے گے اور BMA نوابزادہ عمر فاروق کی یقین دہانئ پر رمضان المبارک میں عوامی مفاد کے لیے سرکاری ریٹ پپر عملدرآمد کریگی اور بیف اور مٹن ایسوسی ایشن اور قصاب برداری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتےہیں.

  • گوادر حملہ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید، آپریشن کلیرنس جاری

    گوادر حملہ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید، آپریشن کلیرنس جاری

    ‏گوادر میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل کی عمارت پر حملہ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید، مہمانوں کو بحفاظت نکال لیا گیا. ڈی جی آئی ایس پی آر کے کے پرسنل ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق آپریشن ابھی جاری ہے، تاہم تمام مہمانوں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا، حملہ آوروں نے ہوٹل کے مین گیٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کر کے انٹری کی تھی جس میں ایک اہلکار کی شہادت ہو گئی. مزید انکا کہنا تھا اطلاعات کیلئے آفیشل سورسز کا انتظار کریں، سوشل میڈیا پر من گھڑت خبریں پھیلانے والے کی معلومات پر یقین نا کریں، ان میں سے کوئی بھی وہاں موجود نہیں ہے. درست معلومات کی رسائی کیلئے انتظار کریں.

  • گوادر ہوٹل پر حملہ کرنیوالے تمام دہشت گرد ہلاک ،آئی ایس پی آر

    گوادر ہوٹل پر حملہ کرنیوالے تمام دہشت گرد ہلاک ،آئی ایس پی آر

    پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ گوادر میں دہشت گردوں نے نجی ہوٹل پر حملہ کیا تاہم سیکورٹی فورسز نے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوادر میں واقع پی سی ہوٹل میں افطاری سے قبل دہشت گردوں نے حملہ کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پی سی ہوٹل میں داخلے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی جس سے سیکورٹی گارڈ شہید ہو گیا. واقعہ کی اطلاع ملنے پر علاقہ کی تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی. سیکورٹی فورسز نے ہوٹل میں موجود تمام مہمانوں کو بحفاظت نکال لیا.دہشت گردوں کی فائرنگ سے کچھ ہوٹل ملازمین زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں گوادر ہسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔بلوچستان کے صوبائی وزیرداخلہ میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ ابھی بتا نہیں سکتے کہ زخمیوں کی تعداد کتنی ہے۔ ہوٹل میں کوئی غیر ملکی شہری موجود نہیں تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے

  • گوادر ہوٹل پر حملہ

    گوادر کے ہوٹل میں3 تا 5دہشت گرد ہیں صوبائی وزیر اطلاعات ظہور احمد بلیدی

    حکومت بلوچستان نے گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں 3 سے 5 دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق کردی صوبائی وزیر اطلاعات ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ گوادر کے ہوٹل میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی ہے انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے،تاحال فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ مزید کہا کہ ہوٹل میں کوئی گیسٹ نہیں تھا،صرف ہوٹل کا لوکل اسٹاف ڈیوٹی پر موجود تھا ہوٹل میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے،جن میں سے کچھ زخمی ہیں۔
    اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ سیکیورٹی فورسز نے مشکوک افراد کے داخلے کے بعد ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ہوٹل کے قریب سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں،تاہم پولیس اور ایف سی کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

  • بلوچستان سراب سے بری خبر

    کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ بلوچستان کے کے علاقے سوراب میں تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعت ہیں جنھیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ وازیحہ رہے کے یہ کوئٹہ کراچی روٹ پر پہلا واقعہ نہیں پچھلے کئی ماہ میں تیز رفتاری اور سنگل روڈ کی وجہ سے ایسے لاتعداد واقعات میں کافی اموات ہوئی ہیں اور کئی افراد زخمی بھی ہوۓ ہیں جس پر اب تک کوئی بھی خاص اقدام نہیں کیا گیا۔

  • دہشت گردی کے واقعات میں را اور این ڈی ایس ملوث ، بڑی خبر آ گئی

    دہشت گردی کے واقعات میں را اور این ڈی ایس ملوث ، بڑی خبر آ گئی

    کمانڈنٹ ایف سی بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی ’را ‘، افغان انٹیلی جنس ’این ڈی ایس ‘ملوث ہیں،جومقامی لوگ انکوسپورٹ کرتے ہیں وہ آبادیوں میں نہیں ، پہاڑوں پر چلے گئے ہیں .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمانڈنٹ ایف سی ساؤتھ بلوچستان نے کہا کہ ہم نےاپنےطورپر پاک ایران سرحد پرباڑ لگانا شروع کردی ہے، ابتدائی طور پر ہم تین مختلف سیکٹرز میں باڑ لگا رہے ہیں،پاک ایران بارڈر پر 3سے 4سال تک باڑلگانےکا عمل مکمل کرلیا جائے گا،پاک ایران بارڈر پرقلعے بھی بنائے جا رہے ہیں ،گزشتہ دوہفتوں کے دوران انٹیلی جنس معلومات پرکارروائیاں کی ہیں ،سرحدپارسےآنے والےدہشت گردوں کو ہلاک کرنا بڑی کامیابی ہے.

    واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشت گردو‌ں نے چند دن قبل کاروائی کی تھی جس میں حساس ادارے کے ملازمین کو بسوں سے اتار کر ہاتھ باندھ کر شہید کر دیا تھا.

  • بلوچستان کاآیندہ مالی سال کابجٹ۔

    ‏کوئٹہ:حکومت بلوچستان نےبجٹ کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے جس میں بلوچستان کاآیندہ مالی سال کابجٹ20جون تک پیش کیے جانےکا امکان صوبے کا آیندہ مالی سال کا بجٹ بھی خسارے کا ہوگا تعلیم،صحت،امن وامان اورآب پاشی کی اسکیموں کوترجیح دی جائے گی اس بجٹ میں غیرترقیاتی بجٹ تین سوارب روپےرکھے جانے کا امکان بجٹ کا مجموعی حجم 400 ارب روپے تک کا ہوگا ، ذرائع

  • حکومت بلوچستان نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو مراسلہ لکھ دیا۔

    کوئٹہ میں رمضان المبارک کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء خور و نوش کی عدم دستیابی پر حکومت بلوچستان نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو مراسلہ لکھ دیا، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں یوٹیلٹی مراکز پر ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے سیکریٹری صنعت و حرفت بلوچستان کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے 7 زونز کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیائے خور و نوش دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے رمضان المبارک میں عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔
    مراسلہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو بھی وفاقی حکومت کے رمضان پیکیج کا فائدہ ملنا چاہئے اور کارپوریشن عوام کو ریلیف دینے کیلئے بلوچستان کے یوٹیلٹی مراکز پر ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے۔