Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • بلوچستان بورڈ آفس میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتاٸج کا اعلان کر دیا گیا

    کوئٹہ،میٹرک کےسالانہ امتحانات میں 124913شریک ہوئے تھے جن میں 103583طلباءکامیاب ہوئے ہیں نتیجہ کا تناسب 92۔82فیصدرہا ہے جب کے بی آر سی لورلائی نجیب اللہ ولد نصیب اللہ نے 1054 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے بی آر سی کے عبداللہ ولد سیدو خان نے 1043نے نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے اور بی آر ایس پی کے سیف الدین ولد شمس الدین نے 1038 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کرلی اور تینو پوزیشن بی آر سی لورلائی نے حاصل کرلی ہیں۔

  • سال کا طویل ترین دن

    آج بروز جمعہ 21 جون سال کا طویل ترین دن ہے اور پشین کوئٹہ میں دن کا دورانیہ 14گھنٹے 7 منٹ پر محیط ہوگا جب کے کل بروز ہفتہ سے دن کا دورانیہ کم ہوجائیگا اور راتیں طویل ہونا شروع ہو جائیں گی۔

  • جمعہ کو بلوچستان ایک بار پھر لہو لہو، ڈیرہ بگٹی میں دھماکا

    بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں دھما کہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی کے علاقہ پیر کوہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکا مقامی ہوٹل میں ہوا، دھماکے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی حکام موقع پر پہنچے اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، مقامی ہوٹل میں ہونے والے دستی بم دھماکے سے 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. سیکورٹی فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے.

    واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں جمعہ کو دہشت گردوں نے وار کیا تھا. مسجد میں دھماکے سے ایک شخص امام مسجد جاں بحق جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوئے تھے.

  • کیسکو نے کوئٹہ شہر کے ٹیوب ویلز کی بجلی منقطع کر دی بڑی وجہ سامنے آگئی

    کیسکو نے کوئٹہ شہر کے تقریبا تمام ٹیوب ویلز کے بجلی کے کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث کاٹ دیا ھے۔ اگر چہ یہ کام کیسکو نے عید سے پہلے کر دیا تھا لیکن وزیر اعلی کے مشیر عبدالخالق ھزارہ کی درخواست پر 15 جون تک اس شرط پر بحال کیا کہ اسوقت تک مبلغ 22 کروڑ روپے ادا کئے جائیں۔ Wasa کے پاس کتنے پیسے ھیں اللہ کو معلوم۔ لیکن صوبائی وزیر WASA نور محمد دمڑ اور وزیر اعلی کے مشیر عبدالخالق ھزارہ 14 جون کو جب کیسکو کےCEO صاحب سے ملنے گئے تو CEO صاحب آفس میں موجود نہیں تھے۔ کیسکو کو بل کی ادائیگی میں ایک تکنیکی مشکل یہ پیش آئی ھے کہ بجٹ کی وجہ سے تمام اداروں کے فنڈز روک (Freeze) کئے گئے ھیں۔ جسکی وجہ سے فنڈ نکالنا ناممکن ھے۔ دوسری طرف اس شدید گرمی میں عوام کو پانی کی سپلائی کا بند ھونا بھی قیامت سے کم نہیں ھے. کیسکو کو یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ WASA کے ذمے جو بل ہے وہ اس کی ادائیگی کا بندوبست کریں اور عوام کو اس جہنم جیسی گرمی میں پانی کی سپلائی بحال کریں۔ ایک اور زیر غور بات یہ بھی ہے کہ واسا کے پاس مشین اور ٹیوب ویل بنانے کے پیسے نہیں ہے اور اپنے اسٹاف کی تنخواہوں کے پیسے نہیں وہ بل کی ادائیگی کیسے کریں گے.
    *اس مشکل کو حل کرنے کی واحد چابی وزیر اعلی اور چیف سیکریٹری صاحبان کے پاس ھے کہ یہ دونوں صاحبان اپنے اختیارات استعمال کرکے کیسکو کو ہدایت جاری کریں کہ وہ بجلی بحال کر دیں تاکہ عوام پانی کی بحالی جاری ہوسکے.

  • بلوچستان کا بجٹ 19 جون کو پیش کیا جائے گا ذرائع.

    کوئٹہ بلوچستان حکومت 19 جون کو آئندہ مالی سال کا صوبائی بجٹ پیش کرے گی جس میں صحت، تعلیم اور امن وامان کو ترجیح دی گئی ہے۔
    بلوچستان کابینہ کا اجلاس 17 جون کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوگا، جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔
    صوبائی محکمہ خزانہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ 19 جون کو بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت ،تعلیم اور امن و امان کو ترجیحات میں شامل کیاگیا ہے۔ نئے بجٹ میں بے روزگار نوجوانوں کے لئے نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی.

  • بلوچستان کے13 اضلاع میں تین روزہ پولیو مہم.

    بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے بلوچستان کے13 اضلاع میں تین روزہ پولیو مہم 17 جون سے شروع کی جا رہی ہے پولیو مہم کے دوران13لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،مہم میں 5ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لینگی، علماء کرام سیاسی جماعتوں اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے صوبے میں پولیو کا جلد خاتمہ کرینگے،ایمرجنسی آپریشن سینٹربلوچستان کے کوارڈینیٹر راشدرزاق کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے13اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے شروع کی جارہی ہے جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ پولیو مہم کے دوران کوئٹہ،پشین،قلعہ عبداللہ،،ڈیر بگٹی،ژوب،خضدار،،مستونگ،جعفر آباد،نصیر آباد،لسبیلہ، لورالائی،دکی، اور چاغی میں 13لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو سے بچاؤکی ویکسین پلائی جائے گی۔راشد رزاق نے والدین سے مہم کے دوران مکمل تعاون کی اپیل کی ہے مہم میں مجموعی طورپر 5368ٹیمیں شامل ہونگی جن میں 4556 موبائل ٹیمیں 362فکسڈ سائٹ،322ٹرانزٹ پوائنٹس پرپولیو کا عملہ فرائض انجام دیگا۔ مہم کے دوران 5سال سے کم عمر کے13لاکھ سے زائد بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے کاہدف مقررکیاگیاہے سیکورٹی کیلئے ایف سی،لیویز،پولیس کا تعاون بھی حاصل رہے گا۔پولیو کو ہرانے کی جنگ میں والدین، سیاسی حلقوں، علماء کرام او ر انتظامیہ کا کردار نہایت اہم ہے۔ ان کی مثبت سوچ، رویوں اور مدد کی بدولت پولیوکی مہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔راشدرزاق نے کہاہے کہ پولیو مہم کے سلسلے میں تما م اضلاع کے انتظامیہ سے رابطہ میں ہیں اور اس ضمن میں سکیورٹی کے تما م انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور بلخصوص ایف سی،لیویز اور پولیس کا تعاون اور کردار نا قابل فراموش ہے ۔پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر فرد تمام طبقات بلخصوص میڈیا کو کردار ادا کرنا ہوگا۔پولیو کے خاتمے کیلئے سب سے زیادہ عوام میں شعور کا اجاگر ہونا نہایت ہی لازمی ہے جس کیلئے میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ہم میڈیا سماجی حلقوں علماء کرام اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پولیو مہم میں ہمارااور قوم کا ساتھ دیں۔

    ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوارڈینیٹر نے کہا کہ گزشتہ برس اس وقت تک پاکستان میں پولیو کے 3 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ جبکہ رواں برس اب تک پاکستان میں 23 بچے پولیو کی وجہ سے زندگی بھر کے لیے معذور ہو چکے ہیں۔ ان میں سے اکثر بچے ایسے ہیں جو صرف اپنے والدین کے انکار کی وجہ سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے۔ لہذا والدین سے گذارش ہے کہ منفی افواہوں پر کان نہ دھریں اور بچوں کو قطرے پینے سے محروم نہ کریں۔ پولیو کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

    ہمارے ماحول میں اب بھی پولیو کا وائرس موجود ہے۔ جس کی وجہ سے بچوں پر پولیو سے متاثر ہونے کا خطرہ مندلا رہا ہے۔ لہذاٰ ہم سب کی زمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کے مستقبل کو صحت مند اور محفوظ بنائیں اور انہیں پولیو سے بچائیں۔

  • بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

    مظاہرین نے فواد چوہدری کے خلاف نعرہ بازی کی اور
    فواد چوہدری کی جانب سے صحافی کو مار پیٹ کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کے فواد چوہدری کو فوری طور پر وزارت سے برطرف کریں۔مقررین
    نے یہ بھی کہا کے فواد چوہدری کو معافی مانگنی چاہیے ۔ جب کے فوری طور پر فواد چودھری پر ایف آئی آر درج کی جائے اور تمام میڈیا ہاؤسز سے مطالبہ کیا کے فواد چوہدری کے پروگراموں کا بائکاٹ کریں اور انکے تمام پروگراموں کو بینڈ کیا جائے۔

  • بلوچستان کے متاثرین تھری الائنس کا ڈی جی نیب سے سوال۔

    ڈی جی نیب صاحب یہ جو آپ نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان سے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے اجازت نامہ ہو پھر اپنا کاروبار اس کمپنی کے کر سکتے ہو۔
    سر یہی تو بات ہے کہ اگر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اجازت نامہ نہیں تھا تو سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان کا لائسنس تو تھا جو ہم بدبخت عوام نے اعتبار کرکے اپنا لاکھوں روپیہ کمپنی میں لگایا تھا اب درخواست بھی ہم نے جمع کروائے ہیں پھر بھی یہ خاموشی مشکوک ہے اور نہ کاشف قمر کے خلاف کاروائی ہو رہی ہے اور نہ کوئی گرفتاری جب کے نہ کاشف قمر کو گرفتار کر رہے ہیں اور نہ ہی اسکو آنے دے رہا ہے تا کہ وہ اپنا کام شروع کر سکیں یہ ماجرا کیا ہے اور کیا کاشف قمر کے آنے سے کوئی راز پاش ہوگا اسی وجہ سے اسے آنے نہیں دیا جارہا ہے یا پھر کوئی اور بات ہے
    سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان کا اجازت نامہ پر بھی واویلا تھا کہ جھوٹآ ہے اور اب خود تائد بھی کر رہے ہو کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان کا اجازت لازمی ہے۔

  • ڈائریکٹر جنرل ایکسایز اینڈ ٹیکسیش بلوچستان کی خصوصی اور سخت ہدایت

    تمام سرکاری /نیم سرکاری/ اور نان کمرشل گاڑی مالکان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ محکمہ ایکسایز ٹیکسیش اینڈ انٹی نارکوٹیکس موٹر وہیکل اتھارٹی مورخہ 22 جون 2019 سے مسلسل روزانہ کی بنیاد پر ، ان تمام، ان رجسٹرڈ، ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز، ٹیمپرری رجسٹر اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا آغاز کرے گی جو تا حال بغیر رجسٹریشن کے اور روڈ ٹوکن ٹیکس نادہندہ ہونے کے باوجود روڈوں پر چلای جا رہی ہیں، ان تمام مالکان کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ مزکور تاریخ سے پہلے پہلے اپنی تمام تر ٹیکس کلیر کردیں اور اپنی گاڑیوں کی فزیکل ویریفیکیشن کے ساتھ ساتھ ان نان رجسٹرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن سینئر ای ٹی او 1 نان کمرشل ایکسایز آفس سریاب روڈ سے کروا لیں تاکہ پریشانی اور گاڑی کی بندش کے عمل سے بچہ جا سکے، بعد از معیاد کوئی عزر قبول نہیں ہوگا اور مندرجہ بالا تاریخ کے بعد ان تمام ڈیفالٹرز کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا.

  • بلوچستان بجٹ کی  حتمی شکل اختیارہو چکی، صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ

    بلوچستان بجٹ کی حتمی شکل اختیارہو چکی، صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ

    بلوچستان کے بجٹ سفارشات کی حتمی شکل اختیار، صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے بجٹ کو وفاقی بجت کے مطابق تحت تیار کر لیا گیا.صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ اپنےبجٹ میں سےبلوچستان کوحصہ دینےپر پاک فوج کےشکر گزار ہیں
    وفاقی حکومت بلوچستان کیلیے500سے700ارب روپےکی گرانٹ فراہم کرے،
    ژوب کوئٹہ کراچی شاہراہ دو رویہ کرنےکامنصوبہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل
    بلوچستان میں تین ڈیمز،بجلی منصوبے اورشاہراہیں وفاقی حکومت تعمیر کریگی،
    کوئٹہ:صوبے کے ٹیکسیشن نظام میں بہتری لارہے ہیں
    بلوچستان میں صحت اور تعلیم کےشعبوں کیلیے پالیسی بنارہےہیں، آیندہ بجٹ میں جامعات کیلیےفنڈزکی فراہمی کی تجویزبھی دی ہے،ہم نےبجٹ میں ہرشعبےکو شامل کیاہے،بلوچستان کاآیندہ بجٹ ہائیکورٹ کی ہدایات کی روشنی میں بنایاگیاہے،وفاقی حکومت بلوچستان کیلیے500سے700ارب روپےکی گرانٹ فراہم کرے،