کوئٹہ کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوۓ 50 لاکھ روپے کا غیر ملکی کپڑا قبضے میں لے لیا کارروائی کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ چورنگی کے پاس کی گئی دو مشکوک ویگنیوں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تھا لیکن وہ نہ رکے اور ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس فضل شکور کی ہدایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور مال بردار گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں جب کے کسٹم انٹیلی جنس آفیسر شبیر اور باز محمد ٹیم کی سرپرستی کررہے تھے۔
Category: کوئٹہ
-
وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کاٹوئیٹ
بلوچستان کے اہم میگا پراجیکٹس وفاقی psdp میں شامل کر نے پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں وفاقی اور صوبائی حکومت کی مشترکہ منصوبہ سازی کے بلوچستان کی ترقی پر بہترین نتائیج مرتب ہو نگے اور اس سال وفاقی منصوبوں پر عملدرآمد سے بلوچستان کی حقیقی ترقی ممکن ہوگی۔
-
مچھ 12 افراد کے قریب زخمی۔
مچھ بولان پیر غیب کے قریب نزد کھجوری پل پر شحزور مزدا پکنک منانے پیر غیب جا رہے تھے تیز رفتاری کے باعث حادثہ جس کے باعث گاڑی میں بیٹھے 12 کے قریب زخمی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور مچھ کے قریب ٹوڈی کار اور موٹرسائیکل میں ایکسیڈنٹ ہوا جس میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی بر وقت موقعے پر پہنچ کر لیویز فورس کے دفعدار مظفر حسین اور سپاہی عبدل فتح عبدل حلیم اور زبیر احمد زخمیوں کو سول ہسپتال مچھ پہنچایا.
-

زیارت میں پکنک پوائنٹ پر دھماکہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
زیارت میں پکنک پوائنٹ خرواری بابا کے مقام پر گاڑی میں دھماکہ ہوا ہسے جس میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت میجر کبیر زرکون کا کہنا ہےکہ دھماکہ میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں. ان کا کہنا تھاکہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو زیارت منتقل کر یا گیا ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے سیاحوں کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے۔
اے سی زیارت میجر کبیر کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے سیاح عید گزارنے زیارت آئے تھے. ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس دھماکہ کو سلنڈر دھماکہ قرار دیا جارہا ہے تاہم اس واقعہ سے متعلق مزید مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
-

بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملہ سے دو ایف سی اہلکار شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر
بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے2ایف سی اہلکارشہید ہو گئے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ بلوچستان کے ہرنائی علاقہ میں پیش آیا ہے. شہید سکیورٹی اہلکار عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی پر تعینات تھے اور گشت پر تھے.
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی کےشہید سپاہی مہتاب خان کا تعلق لکی مروت سے ہے جبکہ دوسرے شہید سپاہی یارمحمد کا تعلق سبی کےعلاقے کچھ سے ہے. ایف سی نے اس واقعہ کے بعد علاقے میں سر چ آپریشن شروع کر دیا ہے.
-

عید کے دوسرے دن بھی موسم گرم وخشک، کوہاٹ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی و بارش
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے دوسرے دن بھی پاکستان کے مختلف شہروں و علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا. کوہاٹ ڈویژن میں چندمقامات پربارش متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اورکشمیرمیں کہیں کہیں آندھی اور بارش کاامکان ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے دوسرے دن مشرقی بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ لاہور میں صبح سویرے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کی تمازت میں کچھ کمی آئی تاہم سورج نکلنے کے بعد حدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سورج کرنیں بکھیر رہا ہے۔ خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتسان اور کشمیر کے بعض مقامات پر آندھی اور بارش ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت 38، لاہور 43، کراچی 40، فیصل آباد اور ملتان 43، سکھر 48، تربت 47، جیکب آباد 49، مٹھی 48، سبی، لاڑکانہ، موہنجوداڑو، دادو 47 اور بہاولنگر میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہورکادرجہ حرارت 35 سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے اور ہوامیں نمی کا تناسب 18 فیصدسے زائد ہے-
محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ لاہورکاموسم بھی آج گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے. یاد رہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں لاہور سمیت مختلف علاقوں میں آندھی آنے اور بارش کا امکان ہے.
-
جام کمال صاحب نے صوبائی ھسپتال کا دورہ کیا
آج عید کے دن وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جناب جام کمال صاحب نے سنڈیمن صوبائی ھسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر ایم ایس سنڈیمن صوبائی ھسپتال ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نےوزیر اعلیٰ
بلوچستان جناب جام کمال صاحب کا استقبال کیا۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے میڈیسن وارڈ کا دورہ کیا اور وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت کی۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے مریضوں میں پھول اور عیدی تقسیم کی
اس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے ٹراما سینٹر سنڈیمن صوبائی ھسپتال کوئٹہ میں مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں کو پھول اور عیدی دی۔وزیراعلیٰ بلوچستان سنڈیمن صوبائی ھسپتال کوئٹہ اور ٹراما سینٹر میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ -
کوئٹہ میں فائرنگ۔
کوئٹہ کے علاقہ گوہر آباد میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا ہے جس کی شناخت احمد جان پرکانی کے نام سے ہوئی ہے۔
-
بلوچستان بی ایریا میں FIR تحصیلداران کی بجائے لیویز کے آفیسروں کو دیا جائے.
بلوچستان لیویز ایکٹ 2010 کے تحت اگر ایف آئی آر لیویز آفیسر درج کرتے تو آج انصاف کی آواز دوبالا ہوتا لیویز وہ قبائلی فورس ہے جہنوں نے ہمیشہ خطے کی امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر قربانیاں دی ہیں قبائلی فورس لیویز نے ہمیشہ جان ہتھیلی پر رکھ قوم و ملک کی خاطر اپنے جانیں قربان کئے ہیں جو کسی سے ڈھکی چپی نہیں ہیں لیویز فورس وہ واحد فورس ہے جہنوں نے دیگر سیکیورٹی اداروں سے ملکر بلوچستان بھر میں دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے میں اپنا قلیدی کردار ادا کیا ہے اگر بی ایریا میں ایف آئی آر لیویز آفیسران درج کرتے تو آج شاید انصاف ہوتا کسی غریب کو ایف آئی آر درج کرنے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کانا پڑتا آج میں جولکھنے جارہا ہوں وہ کھڑواہ ضرور ہے لیکن سچ ہے جی ہاں میں اس تحریر کے ذریعے اعلی آفیسران سے انصاف کے منتظر ضرور ہوں 26 مئی کو ایک افسوناک واقع زیارت کے علاقے کچ میں پیش آتا ہے جہاں 75 سالہ بوڑھا شخص کی اکلوتے بیٹے کو سہولت کاروں کی مدد سے 4 نقاب پوش اغوا کار اغوا کرتے ہیں اور 75سالہ بوڑھا شخص ایف آئی آر کےلئے دربدر کی ٹھوکریں کاکر آخر مجبور ہوتا ہے کیونکہ نائب تحصیلدار ہدایت اللہ کی جانب سے ایف آئی آر درج نہیں ہوتا جس کے لئے بہانا پہ بہانا ہوتا 75 سالہ بوڑھے شخص سیدہان مری کے مطابق نائب تحصیلدار نے کہا کہ ایف آئی آرہرنائی کے تحصیل شاہرگ میں درج ہوتا ہے کیونکہ مغوی کے سہولت کار اور آپ انہی علاقے کے رہائشی ہیں جناب نائب تحصیلدار صاحب واقع آپ کے علاقے کچ میں پیش آیا چھاپہ آپ نے سہولت کاروں کے گھر میں لگایاروز اول سے ایف آئی آر درج کرنے کی یقین دہانی آپ نے کرائی تو اب شاہرگ میں ایف آئی آر درج کیسے ہوگا کاش کہ اگر آج لیویز آفیسران ایف آئی آر درج کرتے تو شاید ایسے بوڑھے اور لاچار شخص کو انصاف ضرور ملتا آخر میں بوڑھے شخص کی فون پر حالات کو دیکھ کر صرف اتنا لکھوں گا کہ صوبائی حکومت لیویز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر لیویز آفیسران ہی کو درج کرانے کی ایکٹ منظوری دی حائے تاکہ کسی غریب اور لاچار شخص کو اسطرح کی ٹھوکریں نہ کھانے پڑئیں۔
-
وزیراعلئ جام کمال خان کا بڑا اعلان۔
وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کا امام باگاھ ناصرالعزا پر خود کش حملہ ناکام بنانے پر اظہار اطمینان وزیر اعلئ کی دہشت گردی کی کاروائ کو دلیری کے ساتھ روکنے اور دہشت گرد کو کیفر کردار تک پہنچانے پر پولیس فورس کی کاکردگی کی تعریف اور پولیس کانسٹیبل نے جرآت کا مظاہرہ کر کے بہت سی قیمتی جانوں کو بچایا۔وزیراعلئ کا جان کی پرواہ کیۓ بغیر دہشت گردی کی کاروائ ناکام بنانے والے بلوچستان کانٹیبلری کے زخمی جوان کے لیۓ 10لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی سند کا اعلان کیا۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فرائیض کی ادائیگی کے دوران الرٹ رہنا باعث اطمینان ہے۔وزیراعلئ جام کمال خان۔