Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • دو ایرانی شہری پاکستان میں دراندازی کی کوشش کے دوران گرفتار

    دو ایرانی شہری پاکستان میں دراندازی کی کوشش کے دوران گرفتار

    پنجگور: پنجگور کے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کی سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام کے مطابق دو مشتبہ افراد کو جلیل شہید نالہ کے قریب سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد کو سرحدی حدود میں نقل و حرکت کرتے دیکھا گیا جس پر فوری طور پر کوئیک ری ایکشن فورس کو الرٹ کیا گیا۔ فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا گھیراؤ کیا اور دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔گرفتار افراد کی شناخت ذوالفقار اور شہر ام کے نام سے ہوئی ہے، جو ایران کے علاقے گشتگان کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔سیکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے ایرانی شناختی کارڈ،ایرانی سم کارڈز کے ساتھ دو موبائل فون،دو چاقو،ایرانی کرنسی،آئس اور آئس بنانے کا سامان ملا ہے،ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں افراد سے سرحد عبور کرنے کے مقصد سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ دراندازی کسی منظم نیٹ ورک کا حصہ تھی یا انفرادی کوشش۔

    سیکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی ہے اور واضح کیا ہے کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

  • سی ٹی ڈی  کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں،صدر مملکت  کا خراجِ تحسین

    سی ٹی ڈی کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں،صدر مملکت کا خراجِ تحسین

    آصف علی زرداری نے کوئٹہ اور بارکھان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) بلوچستان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    صدر مملکت نے کارروائیوں کے دوران فتنتہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 14 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے والے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہی ہیں،انہوں نے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

    صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں اور عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،سی ٹی ڈی بلوچستان دہشت گردی کے خلاف وطنِ عزیز کی حفاظت میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھی جائیں گی تاکہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔

    بانی پی ٹی آئی کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، بیرسٹر گوہر

    بانی پی ٹی آئی کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، بیرسٹر گوہر

    اسرائیل نے مسجدالاقصیٰ کے امام کو گرفتار کر لیا،حماس کی شدید مذمت

  • بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشت گرد  جہنم واصل

    بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشت گرد جہنم واصل

    کوئٹہ اور شہر بارکھان میں انسداد دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی) نے مختلف کارروائیاں کی ہیں جن میں 14 دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں خفیہ اطلاع پر کی گئیں پہلی کارروائی کوئٹہ میں کی گئی، اس دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جوابی کارروائی میں8دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہےمارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔

    دوسری کارروائی ضلع بارکھان میں ہوئی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا تاکہ کسی ممکنہ سہولت کار یا فرار ہونے والے دہشت گرد کو گرفتار کیا جا سکے۔

    بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشت گرد جہنم واصل

    بنگلہ دیش: وزیراعظم طارق رحمان نے 5 اہم وزارتیں اپنے پاس رکھ لیں

    پشاور ہائیکورٹ کے حکم پرموٹروے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

  • کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

    اؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا،کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی-

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیاہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    آمد رمضان پر شہریوں کی ضلعی انتظامیہ سے سخت اپیل

    
جسٹس انعام امین منہاس کی نجف حمید کی ضمانت بحالی کیس سننے سے معذرت

    بانی پی ٹی آئی کو کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں دی ، عطا تارڑ

  • زیارت میں فتںہ الہندوستان کے خلاف عوامی ریلی،ہزاروں افراد شریک

    زیارت میں فتںہ الہندوستان کے خلاف عوامی ریلی،ہزاروں افراد شریک

    بلوچستان کے ضلع زیارت میں کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان (کالعدم بی ایل اے) کے خلاف ایک بڑی عوامی ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی ہزاروں کی تعداد نے شرکت کی۔

    ریلی کے شرکاء نے بھارتی پراکسی قرار دی جانے والی کالعدم تنظیم کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بلوچ شہریوں پر ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ریلی کا آغاز زیارت شہر کے مرکزی چوک سے ہوا جو مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی ضلعی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف اور بلوچستان میں امن و استحکام کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ کالعدم بی ایل اے اور اس کے سہولت کاروں کا عام بلوچ کے حقوق سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ان کا مقصد صوبے میں خوف و ہراس پھیلانا اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنا ہے۔

    مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ عوام تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولیات کی فراہمی چاہتے ہیں جبکہ تخریب کار عناصر بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر بدامنی کو فروغ دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں، مزدوروں اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی بھی صورت بلوچ روایات اور اقدار کے مطابق نہیں۔ریلی کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ “ان بھارتی کارندوں کے خلاف جنگ میں ہم بلوچ، اور بلوچ ملک کے ساتھ کھڑے ہیں” اور کسی کو بھی صوبے کے امن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شرکاء نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ نوجوان نسل کو مثبت مواقع فراہم ہوں اور دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنائے جا سکیں۔

    ریلی کے اختتام پر امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

  • سبی، بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو فیز-II کے تحت 7 ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈر اوپننگ مکمل

    سبی، بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو فیز-II کے تحت 7 ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈر اوپننگ مکمل

    سبی: ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور ضلعی انتظامیہ سبی کے باہمی اشتراک سے ضلع سبی میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو فیز-II کے تحت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو (کمیونیکیشن اینڈ ورکس) کے سات اہم ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈر اوپننگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر متعلقہ افسران، ٹھیکیداروں اور دیگر شراکت داروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر تقریباً 20 ٹھیکیداروں نے ٹینڈرنگ کے عمل میں شرکت کی۔ تمام ٹیکنیکل اور مالیاتی بڈز کو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق تمام متعلقہ فریقین کی موجودگی میں کھولا گیا تاکہ شفافیت، میرٹ اور مسابقتی عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ منصوبے ضلع سبی میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام مراحل میں شفافیت کو برقرار رکھا جائے گا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    حکام کے مطابق ٹیکنیکل جانچ پڑتال کے بعد کامیاب قرار پانے والے ٹھیکیداروں کو مقررہ طریقہ کار کے تحت آئندہ چند روز میں ورک آرڈرز جاری کر دیے جائیں گے، جس کے بعد منصوبوں پر عملی کام کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔عوامی حلقوں نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ضلع سبی میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا اور مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

  • کوئٹہ میں بھی بسنت کا آغاز، تقریبات 15 فروری تک جاری

    کوئٹہ میں بھی بسنت کا آغاز، تقریبات 15 فروری تک جاری

    
لاہور کے بعد کوئٹہ میں بھی رنگوں اور خوشیوں کے تہوار بسنت کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جہاں تقریبات آج سے شروع ہو کر 15 فروری تک جاری رہیں گی۔
    انتظامیہ کے مطابق بسنت کے موقع پر شہر بھر میں پتنگ بازی کے ساتھ مختلف ثقافتی سرگرمیوں اور روایتی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تہوار کے دوران موسیقی، فنکاروں کی پرفارمنسز، روایتی کھانوں کے اسٹالز اور تفریحی سرگرمیوں کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
    ‎تین روزہ میلے کے اعلان کے بعد شہریوں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بازاروں میں رنگ برنگی پتنگوں، مضبوط ڈور، پیلے لباس اور دیگر بسنت سے متعلق اشیاء کی خریداری عروج پر ہے، جبکہ لوگ نئی ڈیزائن کی پتنگوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
    ‎پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے اور حفاظتی ہدایات پر عمل یقینی بنایا جائے۔
    ‎انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں بسنت کے انعقاد سے شہر کی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور یہ تقریب سماجی اور سیاحتی حوالے سے بھی مثبت اثرات مرتب کرے گی۔

  • ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیر اہتمام تربت میں نوجوانوں کے روزگار سے متعلق سیمینار

    ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیر اہتمام تربت میں نوجوانوں کے روزگار سے متعلق سیمینار

    ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیر اہتمام تربت میں نوجوانوں کے روزگار سے متعلق کیچ سیمینار سوئم کا انعقاد کیا گیا

    سیمینار کا مقصد جنوبی بلوچستان میں روزگار کی کمی کے تاثر کو دور کرنا اور کاروباری مواقع اجاگر کرنا تھا،سیمینار میں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات، سول و سیکیورٹی حکام، اساتذہ، ڈاکٹرز، میڈیا نمائندگان اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی،سیمینار میں مقررین نے اظہارِ خیال کیا کہ خطے میں کاروباری مواقع موجود ہیں، نوجوان ہنر سیکھ کر خوداعتمادی کے ساتھ آگے بڑھیں،جنوبی بلوچستان میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں ضرورت صرف مؤثر رہنمائی اور خوداعتمادی کی ہے

    روایتی اور ڈیجیٹل شعبوں میں دستیاب مواقعوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی،کامیاب مقامی کاروباری شخصیات کی جدوجہد نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا مثال بنی،آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے تعلیم، ہنر، محنت اور مستقل مزاجی پر زور دیا،اختتامی سیشن میں سوال و جواب کے دوران نوجوانوں کی پُراعتماد شرکت کو سراہا گیا

  • حکومت بلوچستان نے 39 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی

    حکومت بلوچستان نے 39 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی

    کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے میں دہشت گردی اور بدامنی کے واقعات میں ملوث 39 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

    صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔جاری کی گئی فہرست میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے اہم اور سرکردہ افراد کے نام شامل ہیں جن میں حیر بیار مری، براہمداغ بگٹی، بشیر زیب، رحمٰن گل سمیت دیگر مطلوب ملزمان شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ افراد صوبے میں دہشت گردی، تخریب کاری، سیکیورٹی فورسز پر حملوں، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور بے گناہ شہریوں کی جانوں کے ضیاع جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق حکومت بلوچستان نے مطلوب دہشت گردوں سے متعلق مصدقہ معلومات فراہم کرنے والے افراد کے لیے 5 لاکھ روپے سے لے کر 25 کروڑ روپے تک انعام مقرر کیا ہے۔ انعامی رقم کا تعین مطلوب شخص کی نوعیت اور اس کے خلاف مقدمات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اطلاع دینے والے شہری کی شناخت ہر صورت خفیہ رکھی جائے گی اور اس کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ عوام کے تعاون کے بغیر دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں، اس لیے شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں۔

    دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے اور متعدد اہم دہشت گردوں کو ہلاک یا گرفتار کیا جا چکا ہے۔ حکام کا مؤقف ہے کہ ریاست دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام تک آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

  • اے این ایف کی گوادر میں بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کیخلاف کارروائی

    اے این ایف کی گوادر میں بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کیخلاف کارروائی

    اینٹی نارکوٹکس فورس کی گوادر میں بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کیخلاف ایک اور بڑی کارروائی سامنے آئی ہے

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 1.2ٹن منشیات برآمد کرلی،2اسمگلرز بھی گرفتار کر لئے، انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں برآمد شدہ1.2ٹن چرس کی عالمی منڈی میں مالیت 66.15 ملین امریکی ڈالر ہے ، اینٹی نارکوٹکس فورس بدنام زمانہ اسمگلرکی زیر سرپرستی اسمگلنگ منشیات نیٹ ورک کی نگرانی کر رہی تھی ، انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں اے این ایف نے پنجگور اورتربت قومی شاہراہ پر ٹرک کو روک کر خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کی گئی ، تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ برآمد شدہ منشیات افغانستان سے اسمگل کی گئی تھی ،بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کا نیٹ ورک پنجگور سے تربت کے راستے گوادر اور پسنی تک منشیات منتقل کرنے میں ملوث ہے ،یہ گروہ گوادر سے ماہی گیر کشتیوں کے ذریعے خلیجی ممالک، یمن اور تنزانیہ منشیات اسمگل کرتا تھا ، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے گروہ کے سرغنہ اور دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ، اینٹی نارکوٹکس فورس ملک سے منشیات کی لعنت کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہے