Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • بلوچستان کی ترقی کا اہم سنگِ میل، گوادر ایئرپورٹ پر پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے لینڈ

    بلوچستان کی ترقی کا اہم سنگِ میل، گوادر ایئرپورٹ پر پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے لینڈ

    بلوچستان کی ترقی اور خطے میں فضائی رابطوں کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ساؤتھ ایئر کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ لینڈ کر گئی۔

    پرواز کی آمد پر گوادر ایئرپورٹ حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے طیارے اور عملے کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر حکام نے اس کامیاب آزمائشی لینڈنگ کو گوادر کی فضائی رابطہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔حکام کے مطابق آزمائشی پرواز کی کامیابی کے بعد گوادر سے ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے باقاعدہ آغاز کی راہ مزید ہموار ہو گئی ہے، جس سے علاقے میں سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مکمل آپریشنل ہونے سے نہ صرف بلوچستان کی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ منصوبہ پاکستان کی مجموعی اقتصادی ترقی اور بحالی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

    واضح رہے کہ گوادر ایئرپورٹ کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے اور اسے خطے کے اہم فضائی مراکز میں شامل کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • گوادر اور پسنی میں عیدالاضحٰی کی خوشیوں کا دلکش سماں، شاندار ثقافت اور روایات کا حسین امتزاج

    گوادر اور پسنی میں عیدالاضحٰی کی خوشیوں کا دلکش سماں، شاندار ثقافت اور روایات کا حسین امتزاج

    گوادر اور پسنی میں عیدالاضحٰی کی خوشیوں کا دلکش سماں، شاندار ثقافت اور روایات کا حسین امتزاج نظر آیا

    عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز گوادر کے میلہ گاہ میں منعقدہ عید میلہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا،ثقافتی، تفریحی اور عوامی سرگرمیوں کے مرکز گوادر میلہ میں شرکاء نے جوش و خروش سے شرکت کی ،عید میلے میں کھانے پینے اور ٹھنڈے مشروبات کے اسٹالز پر شہریوں نے مقامی ذائقوں سے خوب لطف اٹھایا،مختلف عمر کے افراد اور خاندانوں کی بھرپور شرکت نے گوادر عید میلے کی رونقوں کو مزید بڑھا دیا

    دوسری جانب پسنی کے جدی پارک میں منعقدہ عید میلہ بھی عوامی دلچسپی کا مرکز بنا رہا،پسنی عید میلے میں روایتی لباس، زیورات اور دستکاریوں کے اسٹالز نے مقامی ثقافت اور روایات کو اجاگر کیا،بچوں، نوجوانوں اور خاندانوں نے تفریحی سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی لے کر عید خوشیوں کو دوبالا کر دیا

    عید میلوں نے مقامی کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سماجی ہم آہنگی کو بھی فروغ دیا ،عوامی حلقوں نے عید میلوں کو ثقافتی فروغ، سماجی ہم آہنگی اور صحت مند تفریح کا مثبت ذریعہ قرار دیا

  • ‏بی ایل اے کی کمانڈر شہناز بلوچ سے اہلخانہ کا مکمل لاتعلقی کا اعلان

    ‏بی ایل اے کی کمانڈر شہناز بلوچ سے اہلخانہ کا مکمل لاتعلقی کا اعلان

    ‏بی ایل اے کی کمانڈر شہناز بلوچ سے اہلخانہ نےمکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا

    بلوچستان میں سرگرم بھارتی پراکسی اورکالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گردوں سے انکے اہلخانہ بھی لاتعلقی اختیار کرنے لگے ہیں، تربت سے تعلق رکھنے والی بی ایل اے ،بشیر زیب گروپ کی کمانڈر شہناز بلوچ سے اسکے اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا،فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز بلوچ کی والدہ رخسانہ،دادا اورماموں نے تربت پریس کلب میں بتایاکہ شہناز بلوچ کم عمری میں ہی عمان منتقل ہوگئی تھی اورگزشتہ تقریباً بارہ برس سے خاندان کا اسکے ساتھ رابطہ نہیں ہے،شہناز بلوچ کے والد اس وقت انتقال کرگئے تھے جب وہ صرف نو ماہ کی تھیں، خاندان کو کبھی بھی اس کی کسی شدت پسند سرگرمی یا کسی کالعدم تنظیم سے روابط کے حوالے سے معلومات نہیں تھیں، شہنازبلوچ کے چچا اوردیگر رشتہ داروں نے کہا کہ ہمارے خاندان کا اسکے کے کسی قول، فعل یا سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ،ہم اورہمارا خاندان پرامن پاکستانی ہے ، ہم ہمیشہ قانون اورریاستی اداروں کا احترام کرتے آئے ہیں

    فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد کمانڈر شہناز بلوچ کے اہلخانہ اوررشتہ داروں کا اعلان لاتعلقی ظاہر کرتا ہے کہ بلوچ قوم دہشت گردی کے ناسور سے تنگ آچکی ہے

  • وزیر اعلیٰ بلوچستان کاشہداء کے بھائیوں کے لیے   سرکاری ملازمت کا اعلان

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کاشہداء کے بھائیوں کے لیے سرکاری ملازمت کا اعلان

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پر پیرکوہ پہنچ گئے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایف سی کے شہداء اختر علی اور عیدو خان کے اہلخانہ سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےشہداء کے بھائیوں کے لیے ایک ایک سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی خدمات قابل فخر ہیں، حکومت متاثرہ خاندانوں کی مکمل سرپرستی کرے گی، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔ حکومت شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، شہداء کی قربانیاں تا قیامت یاد رکھی جائیں گی،

  • قلعہ سیف اللّٰہ میں فائرنگ، 3 افراد کی موت

    قلعہ سیف اللّٰہ میں فائرنگ، 3 افراد کی موت

    بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ کے علاقے بختیار اڈہ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے۔

    پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

    علاقہ مکینوں نے واقعے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔

  • عید الاضحیٰ،آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ کا سویٹ ہوم کا دورہ

    عید الاضحیٰ،آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ کا سویٹ ہوم کا دورہ

    آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے تربت میں تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ فعال کیے گئے پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا، جہاں عیدالاضحیٰ کے موقع پر یتیم بچوں کے ساتھ خوشیاں بانٹی گئیں۔

    دورے کے دوران یتیم بچوں نے مہمانوں کا گرمجوشی، اپنائیت اور مسکراہٹوں کے ساتھ استقبال کیا۔ اس موقع پر جذباتی اور خوشگوار مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں بچوں کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی۔آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان میں عیدی اور تحائف تقسیم کیے اور ان کی تعلیم، تربیت اور بہتر مستقبل کے عزم کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان سویٹ ہوم طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار تھا، تاہم ایف سی ساؤتھ بلوچستان اور پرواز فاؤنڈیشن کی مشترکہ کاوشوں سے ادارے کو مختصر وقت میں مکمل طور پر بحال کیا گیا۔بحالی منصوبے کے تحت بچوں کے لیے نئے بیڈز، فرنیچر، سولر لائٹس، کمپیوٹرز، کھیلوں کا سامان اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں تاکہ انہیں بہتر اور محفوظ ماحول میسر آ سکے۔

  • کوئٹہ: چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش

    کوئٹہ: چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں آئی جی بلوچستان پولیس نے کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی،آئی جی بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس میں معصوم لوگوں پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کی گئی اور شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا گیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، درندوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیاشہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے شکر گزار ہیں ہر مشکل گھڑی میں وہ بلوچستان کے ساتھ رہے ہیں، شہداء کے خون کے مقروض ہیں،فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

  • کوئٹہ :ریلوے ٹریک کے پاس خودکش دھماکا اور شدید فائرنگ

    کوئٹہ :ریلوے ٹریک کے پاس خودکش دھماکا اور شدید فائرنگ

    کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک کے پاس زور دار خودکش دھماکے اور شدید فائرنگ کے نتیجے میں ٹرین پٹڑی سے اُتر گئی، زوردار دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے،جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،

    پولیس کے مطابق دھماکا چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر ہوا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی گونج سے قریبی عمارتوں کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں دھماکے سے ٹرین کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ چار افراد زخمی بھی ہوئے، دھماکے کے نتیجے میں 10 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا دھماکے کے بعد پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ اسٹیشن پر ہی روک لیا گیا ہے۔

    دھماکے کے بعد سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہےریسکیو ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکے کے 20 سے زائد زخمیوں کو سول سنڈیمن اسپتال منتقل کیاگیا،جبکہ 8 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں دھماکے کو خودکش حملہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم واقعے کی نوعیت سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

    کوئٹہ میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر شدید فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں، پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کو ریلوے ٹریک کے قریب نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ٹرین پٹڑی سے اُتر گئی۔

    سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں حکام کے مطابق دھماکے اور فائرنگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

    معاون خصوصی برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق واقعہ کی معلومات حاصل کررہے ہیں، جیسے ہی مزید تفصیلات ملیں گی میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا ، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے ، عوام سے اپیل ہے وقوعہ جاۓ کے قریب جمع نہیں ہوں –

    وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ بزدلانہ دہشت گردی، ایسے حملے قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے بھارت اور افغانستان میں موجود پاکستان دشمن عناصر دہشت گردی کی سرپرستی کر رہے ہیں، بھارت اور افغانستان سے چلنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے دہشت گرد انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں اور انہیں عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا پاکستان ریلوے کی آپریشنل سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی انہوں نے انتظامیہ کو واقعے کی فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

  • کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی پنجپائی اور نو حصار میں کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک، 4 اہلکار شہید

    کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی پنجپائی اور نو حصار میں کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک، 4 اہلکار شہید

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقوں پنجپائی اور نوحصار میں سی ٹی ڈی کے کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگرد مارے گئے جبکہ دہشتگروں کی فائرنگ سے 4 سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 سی ٹی ڈی اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیاسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

    دوسری جانب پشین کے علاقے سرخاب کیمپ میں بھی سی ٹی ڈی نے ایک اور کارروائی کی جس میں 4 دہشتگرد مارے گئے سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، جس میں دستی بم، دیسی ساختہ بم، بندوقیں اور بڑی مقدار میں گولیاں شامل ہیں،علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • دکی، کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل

    دکی، کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل

    بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ، کان میں پھنسے 6 کان کنوں میں سے 5 کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ ایک کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف مائینز کے مطابق گزشتہ رات کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 6 کان کن اندر پھنس گئے تھے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 14 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد ایک کان کن کو زندہ نکالا گیا۔ مزید ریسکیو ٹیمیں طلب کر کے آپریشن جاری رکھا گیا اور 20 گھنٹے بعد مزید 4 کان کنوں کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا،حکام کے مطابق آپریشن کے آخری مراحل میں چھٹے کان کن کی لاش نکال لی گئی ہے جس کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا ، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب کان کن 3 ہزار فٹ گہری کان میں کام کر رہے تھے۔