Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • کسی قاتل کے لیے کوئی ہمدردی نہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    کسی قاتل کے لیے کوئی ہمدردی نہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مارگٹ میں خاتون اور مرد کے لرزہ خیز قتل پر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی قاتل کے لیے کوئی ہمدردی نہیں، ریاست ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور اس کیس میں بھی ریاست مظلومین کے ساتھ ہے-

    وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے قبل ہی انہوں نے نوٹس لے کر آئی جی کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا اب تک اس کیس میں 11 افراد کی گرفتاری ڈالی جاچکی ہےجبکہ مزید کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،کسی قاتل کے لیے کوئی ہمدردی نہیں، ریاست ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور اس کیس میں بھی ریاست مظلومین کے ساتھ ہے۔

    انہوں نے متعلقہ ڈی ایس پی کو معطل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قبائلی سردار سردار شیرباز خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے،حکومت واقعے کی شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کرا رہی ہے سوشل میڈیا پر اس قتل کو نوبیاہتا جوڑے کا قتل قرار دیا جارہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دونوں کا آپس میں کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا مقتولہ بانو بی بی پہلے سے شادی شدہ اور پانچ بچوں کی ماں تھی، اور مقتول احسان اللہ بھی شادی شدہ تھا۔

    شاہد آفریدی سے ملاقات کی تصویر وائرل ہونے پر اجے دیوگن کو تنقید کا سامنا

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ وکٹم بلیمنگ کی روش پر نہیں چلیں گے کسی کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ ذاتی فیصلے کرتے ہوئے کسی کو قتل کردے سرفراز بگٹی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جرگوں کی آڑ میں قتل جیسے جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، اور حکومت ایسے غیرقانونی جرگوں کے خلاف مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ مقتولین کے لواحقین اب تک ایف آئی آر درج کرانے کو تیار نہیں، لیکن اس کے باوجود ریاستی سطح پر مقدمہ درج کیا گیا ہے پولیس جب تفتیش کے لیے جاتی ہے تو مرد علاقے سے غائب ہو چکے ہوتے ہیں، جبکہ خواتین گھروں سے باہر نکل کر پولیس پر پتھراؤ کرتی ہیں آئندہ بھی ایسے جرگوں کی حمایت نہیں کی جائے گی، بلکہ آئینی و قانونی طریقہ کار ہی اپنایا جائے گاانہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کیس میں تمام ملوث افراد کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اور انصاف ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

    امریکا ’’سکھ فار جسٹس‘‘ کا بھارتی یومِ آزادی سے متعلق بڑا اعلان

    سرفراز بگٹی کے مطابق یہ ویڈیو کسی نے باہر سے حاصل نہیں کی، بلکہ یہ قاتلوں کی ”مہربانی“ ہے کہ انہوں نے خود اسے پوسٹ کیا۔ حکومت اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے اور جلد ہی قاتلوں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا آج کا دور سوشل میڈیا کا ہے، جہاں تحقیق کے بغیر خبریں پھیل جاتی ہیں ان کے خیال میں کسی بھی خبر کو جاننے کے بعد اس کی تحقیق ضرور کرنی چاہیےاس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایسے معاشرے کا حصہ ہیں جہاں آج بھی جرگہ سسٹم قائم ہے اور کہیں نہ کہیں ہم سب اس نظام کے اثر میں آ رہے ہیں، مگر حکومت آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ان جرگوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

  • بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل ، مزید دو ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

    بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل ، مزید دو ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

    بلوچستان کے علاقے سنجیدی ڈیگاری میں غیرت کے نام پر مرد و عورت کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے المناک واقعے کی وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے مزید دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر گرفتار ملزمان کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ویڈیو میں فائرنگ کرنے والے شخص اور دیگر افراد کو شناخت کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں ملوث قبائلی رہنما شیر باز سمیت 13 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جلد دیگر ملوث افراد کو بھی قانون کے حوالے کر دیا جائے گا۔ادھر سنجیدی ڈیگاری تھانے میں قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، قتل اور قتل میں معاونت کی دفعات شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ سختی سے نمٹا جائے گا تاکہ مجرموں کو سزا دی جا سکے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن جاری ہے اور تمام ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ریاست مظلوم کے ساتھ ہے اور انصاف کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے قریب پیش آیا تھا۔ اب تک لاشیں برآمد نہیں ہو سکیں اور دونوں مقتولین کے اہل خانہ نے پولیس میں رپورٹ بھی نہیں کرائی۔ ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی شناخت کے لیے نادرا کے ڈیٹا سے مدد لی جا رہی ہے۔

    یہ واقعہ بلوچستان کے ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ملک بھر میں "غیرت کے نام پر قتل” کے واقعات پر شدید مذمت ہو رہی ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ایسے جرائم کے خلاف آواز بلند کر رہی ہیں۔

  • قلعہ عبداللہ: دو قبائل میں مسلح تصادم، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    قلعہ عبداللہ: دو قبائل میں مسلح تصادم، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں دو قبائلی گروہوں کے درمیان شدید مسلح تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    کاکوزئی اور بدوان قبائل کے درمیان ذاتی چپقلش کے باعث فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا، جو تاحال جاری ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا جا رہا ہے اور مزید جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر سول ہسپتال چمن اور قلعہ عبداللہ منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق تصادم کے بعد علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے۔ ایف سی، لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، تاہم فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس کے باعث سیکیورٹی ادارے بھی احتیاط کے ساتھ کارروائی کر رہے ہیں۔

    کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ چمن شاہراہ سمیت دیگر اہم شاہراؤں پر ٹریفک کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ فریقین کے درمیان فائرنگ کی شدت کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور مقامی عمائدین سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں تاکہ ثالثی کے ذریعے تصادم کو روکا جا سکے۔

    واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حکام نے عندیہ دیا ہے کہ امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پر چین کا دورہ یا چینی صدر سے ملاقات کریں گے

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: بنگلادیش کی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

    ماسکو میں پیوٹن اور علی لاریجانی کی ملاقات، ایرانی جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال

    ماسکو میں پیوٹن اور علی لاریجانی کی ملاقات، ایرانی جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال

  • بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا سفاکانہ قتل، ویڈیو وائرل

    بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا سفاکانہ قتل، ویڈیو وائرل

    بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، لرزہ خیز واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی.

    صوبہ بلوچستان میں سفاکی کی ایک انتہائی دلخراش ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں مسلح افراد ایک خاتون اور مرد کو بہیمانہ انداز میں قتل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ہتھیاروں سے لیس افراد کے ہجوم میں حوصلے کے ساتھ آگے بڑھتی ہے، نہ اس کے قدم لڑکھڑاتے ہیں اور نہ ہی وہ رحم کی اپیل کرتی ہے۔ خاتون کے بعد ایک مرد کو بھی اسی انداز میں قتل کر دیا جاتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مقتول جوڑے نے ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی، جنہیں مبینہ طور پر ان کے قبیلے والوں نے دعوت کے بہانے بلایا اور ویرانے میں لے جا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ واقعہ مبینہ طور پر غیرت کے نام پر پیش آیا۔ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کیا اور بلوچستان پولیس کو فوری ایکشن کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں دکھائی گئی بربریت ناقابل برداشت ہے، اور ریاست کی عملداری کو چیلنج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

    ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ویڈیو اور جائے وقوعہ کے مقام کا تعین کیا جا رہا ہے، اور واقعے میں ملوث تمام ملزمان کی نشاندہی و گرفتاری کے لیے ادارے متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی صورت اس ظلم پر خاموش نہیں بیٹھے گی، اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔شاہد رند نے عوام سے اپیل کی کہ ویڈیو میں موجود افراد کی شناخت میں مدد کریں تاکہ مجرموں کو قانون کے شکنجے میں لایا جا سکے۔

    حکومت بلوچستان کی جانب سے اس دلخراش واقعے کی بھرپور مذمت کی گئی ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ ایسے مظالم کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    آر ایس ایس سے منسلک کانوریوں کا بھارتی فوجی پر بہیمانہ تشدد، مودی حکومت خاموش

  • قلات: بلوچستان کانسٹیبلری قافلے پر حملے کا مقدمہ درج

    قلات: بلوچستان کانسٹیبلری قافلے پر حملے کا مقدمہ درج

    مستونگ کے علاقے چوتو میں بلوچستان کانسٹیبلری کے قافلے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    مقدمہ سی ٹی ڈی قلات ریجن کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق، واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ جمعہ کے روز قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی عبدالرزاق اور سپاہی راز محمد شہید ہو گئے تھے، جبکہ دو دیگر اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

    سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    یاسمین بخاری سے ملاقات،تحریر:سیدہ عطرت بتول نقوی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو 32 ٹیموں تک وسعت دینے کی تجویز

  • بلوچستان ، سرکاری ملازمین کے لیے  ایڈہاک الاؤنس کی منظوری

    بلوچستان ، سرکاری ملازمین کے لیے ایڈہاک الاؤنس کی منظوری

    بلوچستان حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے سرکاری ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔

    صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ الاؤنس صرف ان ملازمین کو دیا جائے گا جو ملک کے اندر تعینات ہیں، جبکہ بیرون ملک پوسٹنگ یا ڈیپوٹیشن پر موجود ملازمین اس رعایت کے اہل نہیں ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایڈہاک الاؤنس کا بوجھ مالی سال 2025-26 کے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے رواں مالی سال کے لیے 1028 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کیا ہے، جس میں 24 ارب روپے سرپلس ظاہر کیا گیا ہے۔ بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 642 ارب روپے اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے 249.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    مزید برآں، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا گیا جبکہ بلوچستان کو فیڈرل فنڈڈ پراجیکٹس کی مد میں 66.5 ارب روپے اور فارن پراجیکٹ اسسٹنس کے طور پر 38 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

    ایرانی صدر کو غیر معیاری پیٹرول کے باعث ٹیکسی میں سفر کرنا پڑ گیا

    سینیٹ ٹکٹوں پر پی ٹی آئی میں اختلافات ، ناراض امیدواروں سے پہلی ملاقات ناکام

    وزیراعظم شہباز شریف سے لیبیا کے کمانڈر ان چیف کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • کوئٹہ اور قلات حملے: سی ٹی ڈی نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے

    کوئٹہ اور قلات حملے: سی ٹی ڈی نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے

    کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ اور قلات میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر انسداد دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔

    کوئٹہ سی ٹی ڈی اور قلات ریجن سی ٹی ڈی نے بدھ کی شام ہزار گنجی بم دھماکے اور قلات میں مسافر کوچ پر فائرنگ کے الگ الگ مقدمات قائم کر لیے۔مقدمات میں دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ ہزار گنجی میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ قلات میں مسافر کوچ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں کراچی سے کوئٹہ آنے والے باپ بیٹے سمیت 3 قوال جاں بحق اور 13 مسافر زخمی ہوئے تھے۔

    سی ٹی ڈی نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے اور دہشت گردوں کی شناخت و گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

    اداکارہ حمیرا اصغر کیس: بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات سامنے، موبائل اور زیور غائب

    اسحاق ڈار کی افغان قیادت سے اہم ملاقاتیں، سیکیورٹی و بارڈر مینجمنٹ پر زور

    سانحہ سوات: سیالکوٹ کے لاپتہ بچے عبداللّٰہ کی لاش برآمد

  • کوئٹہ ، ہزار گنجی کے علاقے میں  دھماکا، 3 خواتین زخمی

    کوئٹہ ، ہزار گنجی کے علاقے میں دھماکا، 3 خواتین زخمی

    صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں مری کیمپ کے قریب موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین راہ گیر خواتین زخمی ہوگئیں۔

    پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں ایک سے ڈیڑھ کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا، جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کا اصل ہدف تاحال سامنے نہیں آ سکا، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام پہلوؤں سے واقعے کی جانچ کر رہے ہیں۔

    پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی کا سینیٹ الیکشن مل کر لڑنے کا فیصلہ

    اسرائیل کا دمشق میں صدارتی محل اور وزارت دفاع پر بڑا فضائی حملہ

    سنگاپور میں آئی سی سی سالانہ اجلاس آج، اہم معاملات زیر غور آئیں گے

    بنگلادیش کے خلاف ٹی20 سیریز ،پاکستان ٹیم ڈھاکا پہنچ گئی

  • چیف جسٹس کا ملک کے ہر صوبے میں لاء کمیشن کے نمائندے تعینات کرنے کا اعلان

    چیف جسٹس کا ملک کے ہر صوبے میں لاء کمیشن کے نمائندے تعینات کرنے کا اعلان

    سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک کے ہر صوبے میں لاء کمیشن کے نمائندے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے-

    سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری برانچ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں بار ایسوسی ایشنز اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے درمیان تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں انصاف کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔

    اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس روزی خان اور بلوچستان ہائیکورٹ کے رجسٹرار، سپریم کورٹ بار، پاکستان بار اور بلوچستان بار کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں وفاقی و صوبائی محکموں، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حکام بھی شریک ہوئے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک کے ہر صوبے میں لاء کمیشن کے نمائندے تعینات کرنے کا اعلان کیا، جو ضلعی بارز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں گے۔

    چیف جسٹس کا ملک کے ہر صوبے میں لاء کمیشن کے نمائندے تعینات کرنے کا اعلان

    انہوں نے کم ترقی یافتہ اضلاع میں عدالتی بنیادی ڈھانچے کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی سطح پر انصاف کے منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد کی ہدایت کی،غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت وکلاء کو ریاست کی جانب سے 50 ہزار روپے تک معاوضہ دیا جائے گا جبکہ قانونی معاونت کا دائرہ کا سپریم کورٹ تک بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    چیف جسٹس نے بارز سے اہل وکلاء کے نام نامزد کرنے اور وکلاء کی تربیت کے لیے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے پروگرامز سے استفادہ کرنے کی ہدایت کی جبکہ تربیتی کیلنڈر کو بارز میں وسیع پیمانے پر تقسیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا کراچی میں ہونے والے اگلے اجلاس میں بارز کے مسائل پر مزید مشاورت کی جائے گی۔

    اوکاڑہ: بارش کے دوران چھتیں گرنے کے 3 واقعات، 8 سالہ بچے سمیت 8 افراد زخمی

    قبل ازیں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی آج اپنے پہلے دورے پر کوئٹہ پہنچے تھے، دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے جبکہ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری آمد پر ان کا استقبال کیا گیا تھاچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 بینچ کوئٹہ رجسٹری میں مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کر رہے ہیںبینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں جبکہ بینچ نمبر 2 جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہے،چیف جسٹس کے اس دورے کو عدالتی نظام کی بہتری اور بلوچستان میں زیر التواء مقدمات کی مؤثر سماعت کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

    سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ

  • ضلع قلعہ عبداللہ سے اغوا کیے گئے 2 افراد کی لاشیں برآمد

    ضلع قلعہ عبداللہ سے اغوا کیے گئے 2 افراد کی لاشیں برآمد

    بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے گزشتہ رات اغوا کیے گئے دو افراد کی لاشیں ملنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق دونوں لاشیں گلستان بازار کے نزدیک کاریز کے علاقے سے بازیاب ہوئی ہیں۔

    حکام نے بتایا ہے کہ لاشیں ملنے والے دونوں افراد آپس میں کزن تھے جنہیں گزشتہ شب اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کے فوری بعد دونوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور قتل کر دیا گیا۔ تشدد کے نشانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ قاتلوں نے بہت بے رحمی سے ان کا قتل کیا ہے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ اس واردات کی بنیادی وجہ دو گروپوں کے درمیان دیرینہ دشمنی اور جھگڑے ہیں، جنہوں نے اس خونریز واقعے کو جنم دیا۔ فی الحال واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ قاتلوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔