Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • بلوچستان میں طوفانی بارشیں،3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ،متعلقہ ادارے الرٹ

    بلوچستان میں طوفانی بارشیں،3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ،متعلقہ ادارے الرٹ

    بلوچستان بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 20 سے زاید زخمی ہوئے ہو گئے۔ مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ڈیم کے قریب دو پچیاں برساتی پانی میں بہہ گئیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، نواحی علاقوں میں درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے.کوئٹہ کے علاقے سریاب میں چھت اور دیواریں گرنے سے 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے، مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ڈیم کے قریب دو پچیاں برساتی پانی میں بہہ گئیں جن کی تلاش جاری ہے،، شہر کے مختلف علاقوں میں 20 سے زاید افراد زخمی بھی ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

    کیسکو حکام کے مطابق شہر میں بجلی مرحلہ وار بحال کی جا رہی ہے جبکہ شہر کا بڑا حصہ صبح سے بجلی سے محروم ہے۔ مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میرضیا لانگو نے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں مون سون کی بارشیں گزشتہ روز سے شروع ہوچکی ہیں، بارشوں سےاب تک کوئٹہ میں 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ضرورت کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں سے متاثر ہونیوالے اضلاع میں امدادی سامان بھجوایا جا رہا ہے۔

    مشیر داخلہ نے بتایا کہ بارشوں کے بعد حکومت بلوچستان، پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں جہاں جس چیز کی ضرورت ہوگی وہاں پہنچائی جائے گی تاہم ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بلوچستان کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں پی ڈی ایم اے کے آفس بنائے جائیں گے۔

    دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں داخل ہونے کے نتیجے میں ملک میں گزشتہ کئی دنوں سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،پیر کو سندھ، کشمیر اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں ہوئیں۔ سب سے زیادہ بارش بالا کوٹ میں40 ملی میٹر ہوئی۔ سرجانی کراچیاور سکھر میں 23 جبکہ جیکب آباد میں 19ملی میٹر بارش ہوئی۔ بلوچستان میں سب سے زیادہ بارش لسبیلہ میں 33 ملی میٹر، جبکہ کوئٹہ اور پنجگور میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ آئندہ دو دنوں تک بلوچستان، پنجاب، سندھ اور کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں گرگئی،19 افراد جاں بحق

    راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں گرگئی،19 افراد جاں بحق

    کوئٹہ :ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے ۔

    لیویز ذرائع کے مطابق شیرانی کے پہاڑی علاقے دانہ سر میں بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانےوالی مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے 19 افراد کے علاوہ کئی زخمیوں کو ژوب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جائے حادثہ پرامدادی کام جاری ہے، مزید ہلاکتیں بھی ہو سکتی ہیں۔ پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث امدادی کام میں رضا کاروں کو دشواری کا سامنا ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق سپر سدا بہار کمپنی کی مسافر بس راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ بلوچستان کی سرحد سے متصل علاقے دانہ سر میں حادثے کا شکار ہوگئی۔عینی شاہدین کے مطابق بارش کے دوران بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہرئی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 19 مسافر جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ٹیموں نے2 جاں بحق افراد کی نعشوں کو ژوب ہسپتال جبکہ دیگر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے مغل کوٹ ہسپتال میں منتقل کرادیا ہے۔ شیرانی کے اسسٹنٹ کمشنر مہتاب شاہ کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔مہتاب شاہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال مغل کوٹ منتقل کردیا گیا ہے ،جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔سول ہسپتال ژوب کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نورالحق نے بتایا کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث مزید اموات کا خدشہ ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےژوب کے علاقے میں بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ا یوانِ صدرپریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جان بحق ہونے والوں کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور حادثے میں جانبحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔

    وزیرِ اعظم محمّد شہباز شریف نے اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئےزخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم محمّد شہباز شریف نے ژوب کے قریب اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کے حادثے پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے الم کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کے لیے دعا اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے حادثے میں زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی افراد کے علاج میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

  • بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون تھانہ ایس ایچ او تعینات

    بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون تھانہ ایس ایچ او تعینات

    کوئٹہ: بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پولیس تھانے میں خاتون ایس ایچ او کو تعینات کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بلوچستان پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سب انسپکٹر ثوبیہ خانم کو ریگولر تھانہ کینٹ کوئٹہ میں بحیثیت ایس او تعینات کیا گیا ہے۔ وہ صوبے کی تاریخ میں کسی بھی تھانے کی پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات ہوئی ہیں۔

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد 650 ہو گئی

    ایس ایچ او تعینات کیے جانے پر ثوبیہ خانم نے آئی جی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے بلوچستان پولیس کا ماحول بہت اچھا ہے اور ہم قوم کی بیٹاں، بہنیں اور مائیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس میں اپنے فرائض کی ادائیگی میں جان بھی دینا پڑی تو پیچھے نہیں ہٹوں گی اور ہر مشکل گھڑی کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گی۔

    انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں وطن عزیز پاکستان کے اداروں میں خواتین اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں ان کی قابلیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

    آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر کے اپنی قابلیت کو اجاگر کر رہی ہیں بلوچستان پولیس میں بھی خواتین کو بلا خوف وخطر ایسا ماحول دینا ہماری اولین ترجیح ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی سے ملک وقوم کا نام روشن کر سکیں-

    وزیراعظم نے فضائی مسافروں سے 50 ہزار ایف ای ڈی وصولی کا حکم معطل کردیا

  • کسٹمز کی کارروائی میں کھاد اور ایرانی ڈیزل ضبط

    کسٹمز کی کارروائی میں کھاد اور ایرانی ڈیزل ضبط

    کوئٹہ :پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے انسداد اسمگلنگ کے تحت دو کامیاب کارروائیوں میں 5کروڑ 65لاکھ روپے کا اسمگل شدہ مال ضبط کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق آرسی ڈی ہائی وے موچکہ کسٹم چیک پوسٹ کے عملے نے دو مشکوک آئل ٹینکرز روک کر جب معائنہ کیا تو ٹینکرز سے 30ہزار لیٹر اسمگلڈ ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔ ڈیزل کی درآمدی دستاویزات طلب کی گئیں لیکن ڈرائیورز متعلقہ دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے۔

    اس پر حکام نے 2کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کا اسمگلڈ ڈیزل ضبط کرکے مقدمہ درج کرکے دونوں ٹینکرز کے ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا ہے۔اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی موچکہ چیک پوسٹ پر ایک دوسری کارروائی میں حکام نے بلوچستان کے لیے کھاد کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ دو کروڑ 90لاکھ مالیت کی کھاد بذریعہ ٹریلر غیرقانونی طور پر بلوچستان لیجانے کی کوشش کی جارہی تھی۔حکام نے متعلقہ دستاویزات نہ ہونے پر کھاد ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر اور وندر میں کارروائی کے دوران اسمگنگ شدہ ایرانی ڈیزل سمیت بھاری مقدار میں چھالیہ اور دیگر چیزیں برآمد کرلی جبکہ ایک غیر ملکی سمیت 25 تارکین وطن کو بھی گرفتارتھا خفیہ اطلاع پر گوادر میں ایک لانچ سے 18 ہزار لیٹر ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کرلیا گیا جبکہ ایک اور وندر میں دوران کارروائی گاڑیوں سے 34 ہزار 394 کلو چھالیہ اور 45 ٹن فلو رائٹ اسٹون برآمدکیا تھا

    جبکہ اس وقت وندر کے قریب ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر 91 عدد ٹائر اور 16 بیگ چائنا سالٹ برآمد کیا گیا

  • ایران سے بجلی کا معاہدہ ہوگیا ،گوادر میں وزیراعظم نے دی ماہی گیروں کو خوشخبری

    ایران سے بجلی کا معاہدہ ہوگیا ،گوادر میں وزیراعظم نے دی ماہی گیروں کو خوشخبری

    وزیراعظم شہبازشریف کی گواد رآمد ہوئی ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کو گوادر آمد پر اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ گوادرکی ترقی بلوچستان اورپاکستان کی ترقی ہے،گوادرکے مسائل کے حل اور منصوبوں کی تکمیل ہماراعزم ہے،صوبائی بجٹ میں گوادرکیلئے 1652 ملین رکھے گئے ہیں، گوادر کو پانی کی فراہمی کیلئے بھی بجٹ میں حصہ رکھا گیا ہے ،سرحدی علاقوں میں کمرشل مارکیٹس کاقیام عمل میں لایا جائیگا،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گوادرکی ترقی بلوچستان کی ترقی ہے میرایہ گوادر کا دوسرا دورہ ہے ،گوادرکے مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی خواہاں ہے ،خواہش ہے گوادر اور بلوچستان کے عوام کو منصوبوں سے فائدہ ہو ،حکمرانوں کا فرض ہے بلوچستان کے عوام کے مسائل اور تکالیف کم کریں ،بلوچستان اور گوادرکےبسنے والوں کے مسائل دل سے حل کریں گے جب تک گوادر کے مسائل حل نہیں ہوتے ترقی بے معنی ہوگی بلوچستان اورگوادر کے منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا

    گوادر کے ماہی گیروں کو کشتیوں کے لیے انجن دیں گے ماہی گیروں نے مسائل بتائیں جن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،انجن کی تقسیم کے بعد مین ٹننس کی ذمہ داری کمپنی کی ہوگی،2ہزار کشتیوں کے انجن کی تقسیم میرٹ پر ہوگی ،ایران سے بجلی کا معاہدہ ہوگیا ہے ،منگل کو کابینہ میں سامنے لائیں گے،گوادر کے پانی کے پرانے پائپس تبدیل کردیئے جائیں گے 3ماہ میں انجن فراہمی کا عمل مکمل ہوجائے گا ،وفاقی وزیرترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے گوادر کی ترقی کا پلان منگوایا ہے،پائپ لائنز کا کام رواں سال ستمبر میں مکمل ہوجائے گا ایران نے کہا پاکستان کی جانب سے منصوبے پر معاہدے میں تاخیر کی گئی 100میگاواٹ بجلی کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا،ستمبر میں پانی کی فراہمی شروع ہوجائے گی،بلوچستان کے لیے بجٹ میں 100ارب روپے رکھے گئے ،گوادریونیورسٹی پی ایس ڈی پی میں آچکی ہے ،جلد تعمیر مکمل کریں گے گوادر میں 100فیصد شفاف بڈنگ ہوگی ،بولی کے تحت سب اچھی کمپنیوں کو کام دیاجائے گا،

    قبل ازیں گوادر دورے کے حوالہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج گوادرہ کا ایک روزہ دورہ کرنے جا رہاہوں گوادر میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان پر بریفنگ لوں گا،ترقی بے معنی ہے اگر مقامی لوگوں کی زندگی میں بہتری نہ لاسکے گوادر میں ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے گوادر اسپتال کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے،

    گوادر،غیر قانونی ماہی گیری بارے اجلاس میں ہوا بڑا فیصلہ

     بلاول بھٹو نے گوادر میں چینی شہریوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے

    وزیراعظم کے دورہ گوادر سے قبل چیئرمین سی پیلک اتھارٹی کا خصوصی پیغام

    دوسری جانب حکومت بلوچستان کے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمّد شہباز شریف کے ویژن اور وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں گوادر کی ترقی کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر تیز تر عملدرآمد جاری ہے.

  • بلوچستان کے لئے 612 ارب روپے کا بجٹ پیش

    بلوچستان کے لئے 612 ارب روپے کا بجٹ پیش

    بلوچستان کابینہ نے صوبےکے آئندہ مالی سال کے لئے 612 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا بجٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے لیے 612 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

    بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 72 ارب روپےکا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے لیے 191 ارب روپے رکھنےکی تجویز ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

    بلوچستان کے بجٹ میں مزدوروں کی کم سےکم اجرت 25 ہزار روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
    محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کے ہیلتھ پروفیشنل اور رسک الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

    بجٹ میں وزیراعلیٰ شکایت مینجمنٹ سسٹم کےقیام کی بھی تجویز دی گئی ہے، بجٹ میں تربت میں لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے ایک ارب روپے مختص کرنےکی تجویز ہے، نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا۔

    کابینہ سے منظوری کے بعد بجٹ بلوچستان اسمبلی میں پیش کر دیا گیا،باغی ٹی وی نے بنٹ تقریر کا مسودہ حاصل کر لیا.وزیر ضزانہ سردار عبدالرحمان کھیتران نے بجٹ پیش کیا. بجٹ کا کل حجم 612 ارب روپے رکھا گیا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق کل آمدن کا تخمینہ 528.6 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ خسارے کا تخمینہ 72.8 ارب روپے ہے۔ بجٹ اجلاس تین گھنٹے سے زائد کی تاخیر کے بعد قائم مقام اسپیکر بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت شروع ہوا۔

    بجٹ دستاویز کے مطابق بلوچستان کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ٹرانسفرز سے 370.33 ارب روپے ملیں گے۔غیر ملکی امداد کی مد میں 14.36 ارب روپے، وفاقی ترقیاتی گرانٹ کی مد میں 28.27 ارب روپے ملیں گے۔بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اخراجات جاریہ کا تخمینہ 366.72 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ 72 ارب روپے کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    سوئی گیس لیز توسیع کے بونس کی مد میں 40 ارب روپے ملیں گے، ترقیاتی پروگرام کے لیے 191.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔بلوچستان کے بجٹ میں وفاقی ترقیاتی پراجیکٹس کا تخمینہ 39.67 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ صوبے کو کیپیٹل محصولات کی مد میں 12.21 ارب روپے ملیں گے۔

    اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے بجٹ دستاویزات نہ ملنے پر اعتراض کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے کابینہ میں کوئی اختلاف نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے ایسا بجٹ پیش کریں جس سے کسی کو بات کرنے کا موقع نہ ملے۔

  • کوئٹہ: ہرنائی میں مزدوروں کے کیمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،2 مزدور جاں بحق متعددزخمی

    کوئٹہ: ہرنائی میں مزدوروں کے کیمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،2 مزدور جاں بحق متعددزخمی

    کوئٹہ کے علاقے ہرنائی کے نواح میں مزدوروں کے کیمپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

    باغی ٹی وی : لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے کیمپ میں 16 کے قریب مزدور موجود تھے اس کے علاوہ حملہ آوروں نے مزدوروں کے کیمپ اور مشینری کو بھی آگ لگادی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار فائرنگ کی جگہ پہنچ گئے۔

    سیکیورٹی فورسز کے مطابق حملے میں کیمپ کے 7 مزدور لاپتا بھی ہوئے ہیں مزدور ہرنائی کوئٹہ روڈ کی تعمیرانی کمپنی کےلیے کام کرتے تھے۔ حملے کے وقت کیمپ میں 16 مزدور موجود تھے۔ چھ مزدور محفوظ ہیں جب کہ لاپتا ہونے والے 7 مزدوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے لیویز حکام کے مطابق حملے کے بعد سے مزدور لاپتہ ہیں جن کے اغوا کا خدشہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق کیمپ چوکیدارکا کہنا ہے فائرنگ سے بچنے کیلئے باقی مزدور ادھر ادھر چھپ گئے ، لاپتہ مزدوروں کے بارے میں ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی کہ انہیں اغوا کیا گیا ہے

    نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کی کوشش، لڑکی نے عزت بچانے کیلئے تیزاب پی لیا

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی کے قریب مزدورں کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اوروہ جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اس کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کی۔

    خاتون نے جب ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو ڈاکوؤں نے ان پر تیزاب ہی پھینک ڈالا۔

    مشیر داخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو نے ہرنائی میں مزدورں پر حملے کی مذمت کی ہے اورمشیر داخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگونے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ،مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نےمزدوروں پر حملہ کرکے بزدلی کا ثبوت دیا،حملہ آور بچ نہیں سکیں گے، جلد قانون کی گرفت میں ہونگے، امن دشمن عناصر کو بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہورہی ہے دہشت گردوں کو مذموم مقاصد کی تکمیل میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے،فورسز دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں،مزدورں کو نشانہ بناکر امن دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں

    سینئر وزیر منصوبہ بندی نور محمد دمڑ نے ہرنائی میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے نہتے شہریوں کو ٹارگٹ کرکے وطن فروشی کا ثبوت دیا ہے تمام سیاسی جماعتیں اور عوام متحد ہوکر دہشت گردی کے خلاف حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے

  • مہنگائی،غربت اور بیروزگاری،محنت کش بھوک مٹانےتھانہ پہنچ گیا،حوالات رہنے پر اصرار

    مہنگائی،غربت اور بیروزگاری،محنت کش بھوک مٹانےتھانہ پہنچ گیا،حوالات رہنے پر اصرار

    بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ اللہ یار کا محنت کش آسمان کو چھوتی مہنگائی ،غربت اور بیروزگاری سے تنگ آکر تھانہ پہنچ گیا.

    ڈیرہ اللہ یار کا رہائشی محنت کش آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے بہت پریشان تھا اوپر سے غربت اور بیروزگاری نے بھی اس کا گھر دیکھ رکھا تھا. مہنگائی، غربت اور بیروزگاری سے تنگ آکر محنت کش تھانے پہنچ گیا اور تھانہ والوں سے التجا کرنے لگا کہ اسے تھانہ میں بند کر دیا جائے، جبکہ تھانے کا عملہ اسے تھانے سے باہر جانے کے لئے کہتا رہا مگر وہ تھانہ سے باہر نہ جانے پر بضد رہا.

    تھانے کے عملے نے مزدور سے دریافت کیا کہ وہ تھانہ میں کیوں بند ہونا چاہتا ہے؟ تو مزدور نے جواب دیا کہ اس کے پاس کرنے کو کوئی کام نہیں ہے اور بیروزگار ہے. آسمان کو چھوتی اشیاء خورونوش کی قیمتوں کے باعث وہ ایک وقت کی روٹی کھانے سے بھی قاصر ہے اس لئے اسے تھانہ کی حوالات میں بند کر دیا جائے .

    اس کا کہنا تھا کہ تھانہ کی حوالات میں کم از کم کھانا تو مفت دیا جاتا ہے، اس کا مزید کہنا تھا کہ جب تک میں تھانہ کی حوالات میں رہوں گا تب تک زندہ رہوں گا، اگر مجھے حوالات میں بند نہ کیا تو میں تھانہ سے باہر مہنگائی ،غربت اور بیروزگاری کے ہاتھوں مارا جاوں گا. بلوچستان کے بیروزگار مزدور کی آہ وبکار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے.بلوچستان کا صوبہ ہر دور میں ہی ترقیاتی منصوبوں کے لحاظ سے ملک کے باقی صوبوں کی نسبت پیچھے رہا ہے .

    تھانہ میں سکونت اختیار کرنے کے خواہاں مزدورکی حالت زار نے بلوچستان کے حکمرانوں کے دعوں کی قلی کھول دی ہے .حکمران عوام کی فلاح اور بھلائی کیلئے منتخب ہو کر آتے ہیں مگر ایوانوں کے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کرحکومتی خزانے پر بوجھ بنے ہوئے ہیں اور عوام کی حالت یہ ہوگئی ہے کہ وہ مہنگائی ، بیروزگاری اور غربت سے تنگ آکر تھانوں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں

  • بریگیڈئیر عابد مظہرکی آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ سے ملاقات، شیلڈ اور انعام دیا

    بریگیڈئیر عابد مظہرکی آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ سے ملاقات، شیلڈ اور انعام دیا

    چیف آف اسٹاف 12 کور بریگیڈئیر عابد مظہر نے آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ سے ہیڈکوارٹر 12 کور میں ملاقات کی۔ چیف آف اسٹاف بریگیڈئیر عابد مظہر نے فیصل بلوچ کی جرأت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

    بریگیڈئیر عابد مظہر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کیجانب سے آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ کو ان کی انسانی خدمت کے اعتراف میں تنہیتی شیلڈ اور نقد انعام دیا ان کا کہنا تھا کہ فیصل بلوچ نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر سینکڑوں افراد کی زندگیاں بچائیں۔

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں آتشزدگی کے شکار آئل ٹینکر کو جان پر کھیل کر آبادی سے دور لے جانے والے ڈرائیور کے لئے 5 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا

    میرعبدالقدوس بزنجو نے آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل کی جرأت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹینکر ڈرائیور نے زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنایا۔

    خیال رہے کہ آئل ٹینکر میں آگ لگنے کا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے قمبرانی روڈ پر پیش آیا تھا، جہاں پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی تھی۔ ڈرائیور فیصل آگ لگے ہوئے ٹینکر کو حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آبادی سے دور لے گیا تھا اور علاقے کو بڑے جانی و مالی نقصان سے بچا لیا تھا.

  • بدل رھا ھے بلوچستان،باہمت خواتین مردوں کے شانہ بشانہ

    بدل رھا ھے بلوچستان،باہمت خواتین مردوں کے شانہ بشانہ

    بدل رھا ھے بلوچستان،باہمت خواتین مردوں کے شانہ بشانہ
    تُربت کی باہمت خواتین خوبصورت رنگوں کے امتزاج سے بلوچستان کی حسین ثقافت کو زندہ رکھے ھوئے ھیں۔ بلوچستان میں رائج صدیوں پُرانے سلائی کڑھائی کے ہنر کو نہ صرف زندہ رکھا ہوا ہے بلکہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لیے ذریعہ معاش بھی بنایا ہوا ہے۔ تُربت کی یہ ھونھار خواتین مردوں کے شانہ بشانہ معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں
    بلوچستان کی یہ باہمت خواتین دنیا بھر میں پاکستانی ثقافت کی شناخت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1531240682253336577

    شاہدہ حفیظ ایک بچی ہیں انکا کہنا ہے کہ میں چھٹی کلاس میں پڑھ رہی ہون، سکول کے بعد سلائی کڑھائی کا کام کرتی ہوں،

    ماہ پارہ کا کہنا تھا کہ اچھا خاصا کمائی یہاں کی خواتین کر رہی ہیں، انکا کام صحیح چل رہاہے، ہم کام سکھاتے ہیں اسکے بعد خواتین گھروں میں سلائی کڑھائی کا کام کرتی ہیں مختلف علاقوں میں خواتین کام کرتی ہیں اور مردوں کا ہاتھ بٹاتی ہیں،

    بلوچستان میں پاکستان کا دشمن بھارت چاہتا ہے کہ یہاں عدم استحکام کا شکار ہو ، تا ہم افواج پاکستان کی قربانیوں و کوششوں کی وجہ سے بلوچستان میں امن قائم ہو چکا ہے،سیکورٹی اداروں کے ہوتے ہوئے بلوچستان کے عوام خود کو محفوظ تر سمجھتے ہیں، گزشتہ روز کا بلدیاتی الیکشن اسکی واضح مثال ہے، دس برس بعد پر امن الیکشن ہوئے،

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف