Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • بدل رھا ھے بلوچستان،باہمت خواتین مردوں کے شانہ بشانہ

    بدل رھا ھے بلوچستان،باہمت خواتین مردوں کے شانہ بشانہ

    بدل رھا ھے بلوچستان،باہمت خواتین مردوں کے شانہ بشانہ
    تُربت کی باہمت خواتین خوبصورت رنگوں کے امتزاج سے بلوچستان کی حسین ثقافت کو زندہ رکھے ھوئے ھیں۔ بلوچستان میں رائج صدیوں پُرانے سلائی کڑھائی کے ہنر کو نہ صرف زندہ رکھا ہوا ہے بلکہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لیے ذریعہ معاش بھی بنایا ہوا ہے۔ تُربت کی یہ ھونھار خواتین مردوں کے شانہ بشانہ معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں
    بلوچستان کی یہ باہمت خواتین دنیا بھر میں پاکستانی ثقافت کی شناخت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1531240682253336577

    شاہدہ حفیظ ایک بچی ہیں انکا کہنا ہے کہ میں چھٹی کلاس میں پڑھ رہی ہون، سکول کے بعد سلائی کڑھائی کا کام کرتی ہوں،

    ماہ پارہ کا کہنا تھا کہ اچھا خاصا کمائی یہاں کی خواتین کر رہی ہیں، انکا کام صحیح چل رہاہے، ہم کام سکھاتے ہیں اسکے بعد خواتین گھروں میں سلائی کڑھائی کا کام کرتی ہیں مختلف علاقوں میں خواتین کام کرتی ہیں اور مردوں کا ہاتھ بٹاتی ہیں،

    بلوچستان میں پاکستان کا دشمن بھارت چاہتا ہے کہ یہاں عدم استحکام کا شکار ہو ، تا ہم افواج پاکستان کی قربانیوں و کوششوں کی وجہ سے بلوچستان میں امن قائم ہو چکا ہے،سیکورٹی اداروں کے ہوتے ہوئے بلوچستان کے عوام خود کو محفوظ تر سمجھتے ہیں، گزشتہ روز کا بلدیاتی الیکشن اسکی واضح مثال ہے، دس برس بعد پر امن الیکشن ہوئے،

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

  • بلوچستان بلدیاتی انتخابات،خواتین کا ٹرن آؤٹ مثبت،عوام نے شرپسند عناصر کو مسترد کر دیا

    بلوچستان بلدیاتی انتخابات،خواتین کا ٹرن آؤٹ مثبت،عوام نے شرپسند عناصر کو مسترد کر دیا

    بلوچستان بلدیاتی انتخابات،خواتین کا ٹرن آؤٹ مثبت،عوام نے شرپسند عناصر کو مسترد کر دیا
    بلوچستان میں نو سال کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا۔

    بلوچستان کے 34 میں سے 32 اضلاع میں منعقد ہونے والے ان انتخابات میں 17000 ہزار سے زاید امیدواروں نے بھرپور حصہ لیا۔ ضلع کویٹہ اور لسبیلہ میں حلقہ بندیاں مکمل نا ہونے کی وجہ سے الیکشن نہیں ہوئے۔ پرامن انتخابی مہم اور الیکشن پراسس میں ووٹرزکی بھرپور شرکت بلوچستان کے عوام کا سکیورٹی کی صورتحال اور جمہوری عمل پر بھرپور اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔ صوبے بھر میں تاریخی ووٹرز ٹرن آوٹ دیکھا جا رہا ہے۔ ابتدایی تخمینے کے مطابق ساوتھ بلوچستان کے اضلاع (کیچ، پنجگور، واشوک اور خاران) میں ووٹر ٹرن آوٹ 50 سے 55 فیصد کے درمیان رہا- جنوبی بلوچستان کے اضلاع اور ضلع گوادر میں نسبتا زیادہ ٹرن آوٹ کی توقع کی جا رہی ہے۔

    بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں 132 خواتین جنرل نشتوں پر براہ راست انتخابی عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔ انتخابات میں خواتین کا اتنی بڑی تعداد میں مخصوص کی بجائے جنرل نشستوں پر انتخابی میدان میں اترنا بھی ایک حوصلہ افزاء عمل ہے۔ نہ صرف خواتین نے انتخابی عمل میں بطور امیدوار شرکت خاطر خواہ رہی بلکہ خواتین ووٹرز کا ٹرن آوٹ بھی کافی مثبت رہا۔ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی الیکٹورل پراسس میں بھرپور شرکت کی۔ یہ سب ریاست کے زیر اہتمام انتخابی عمل پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

    شر پسند عناصر نے چند ایک مقامات پر انتخابی عمل کو روکنے کی ناکام کوششیں کیں تاہم عوام نے انہیں مسترد کرتے ہوئے انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور چند مفاد پرست عناصر کے دباو میں آنے کے بجائے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کا آئینی و قانونی حق کا بھرپور استعمال کیا۔ شر پسند عناصر کی دھمکیوں کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی انتخابی عمل میں بھرپور شرکت ظاہر کرتی ہے کہ بلوچستان کی اکثریت نے ان شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو پہچانتے ہوۓ انہیں مسترد کر دیا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گرمی کی موجودہ لہر اور سفری سہولیات کی کمی بھی عوام کی انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کو متاثر نہیں کر سکی۔ پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور دیگر لا انفورسمنٹ ایجنسیز کے بہترین انتظامات کی بدولت مجموعی طور پر الیکشن پرامن رہے۔ لوگوں نے الیکشن کے لیے پر امن ماحول مہیا کرنے میں سکیورٹی ایجنسیز کے کردار کو سراہا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوے ، میں بلوچستان کی عوام کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ، آج بلوچستان کی عوام کا جوش و جذبہ قابلِ دید رہا ، ملک دشمن عناصرجو بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے تھے اتنی بڑی تعداد میں عوام کی شرکت نے انہیں منہ توڑ جواب دیے دیا کہ بلوچستان کے امن کو کویی بھی سبوتاژ نہیں کر سکتا ۔۔ اور بلوچستان کے امن کو کوئی سبوتاژ نہیں کر سکتا ۔اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی اسی طرح جاری رہے گی ۔ میں حکومت بلوچستان کو اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    حکومت کیخلاف بولنے والے صحافیوں کی تھانے میں برہنہ پریڈ،تصویر وائرل

  • بلوچستان بلدیاتی انتخابات:پولنگ کے دوران پرتشدد واقعات،1584 امیدوار بلامقابلہ منتخب

    بلوچستان بلدیاتی انتخابات:پولنگ کے دوران پرتشدد واقعات،1584 امیدوار بلامقابلہ منتخب

    کوئٹہ: بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل جاری ہے اس دوران 1584 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

    باغی ٹی وی :بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات پر پولنگ کا عمل جاری ہے پولنگ کا عمل 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر وقفہ کے جاری رہے گا-

    آڈیو ٹیپ عمران خان کی اصلیت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے،وزیر اعظم

    پولنگ کے دوران سبی کی یونین کونسل مل چاچڑ کے وارڈ نمبر 4 میں دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ تصادم کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

    پولنگ کے دوران جھگڑے کا ایک اور واقعہ چمن کی میونسپل کارپوریشن وارڈ نمر 8 میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر پیش آیا۔بیلٹ پیپرز کی کاپی باہر نکالنے پر پریزائیڈنگ آفسر کے ساتھ پولنگ ایجنٹس لڑ پڑیں اور امیدواروں کے حامی بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔

    امیدواروں کے 50 سے زائد حامیوں نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور پولنگ اسٹیشن میدان جنگ بن گیا۔ امیدواروں کے حامیوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ تصادم کے دوران پولنگ اسٹیشن کی کھڑکیاں، شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے۔

    پاک بھارت آبی تنازعات،بات چیت کیلئے5 رکنی وفد بھارت روانہ

    الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے بلوچستان کے 32 اضلاع میں جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر مرکزی کنٹرول روم سے نگرانی کر رہے ہیں، اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن کوئٹہ میں قائم کردہ صوبائی کنٹرول روم سے پولنگ کے عمل کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، تمام مانیٹرنگ ٹیمیں بلوچستان کے 32 اضلاع میں متحرک ہیں۔

    ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا، پولنگ میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس رہنے کا حکم دیا گیا ہے عوام بے خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، آج گھروں سے نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔

    ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی، کنٹرول روم کو اب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، کسی بھی شکایت کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کیا جائے۔

    بحیثیت اپوزیشن لیڈرمیری 2018 میں چارٹر آف اکانومی کی تجویز کو نظر انداز کیا…

    شکایات سے متعلق ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مرکزی کنٹرول روم الیکشن کمیشن اسلام آباد سیکریٹریٹ میں مانیٹرنگ جاری ہے، اب تک 16 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 13 کو حل کرلیا گیا بقیہ 3 شکایات کو حل کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق تربت میں پولنگ دیر سے شروع ہونے پر شکایت موصول ہوئی، ضلعی دکی میں پولنگ میٹریل چھیننے کی شکایت پر ملی جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

    دریں اثنا الیکشن کمیشن کے ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے الیکشن کمیشن مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور مانیٹرنگ ٹیم سے شکایات کے بارے میں دریافت کیا۔ ویڈیو لنک پر کوئٹہ کنٹرول روم میں اسپیشل سیکریٹری اور صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سے شکایات کے بارے میں استفسار کیا اور شکایات کے ازالے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

    خواتین پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

    ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشنز کے احاطے میں موجود لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی، چیف الیکشن کمشنر، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور اسپیشل سیکریٹری پولنگ کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں، پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج کی تیاری کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پشین سے مجموعی طور پر 14 سو 53 امیدوار میدان میں ہے،پشین سے 7 خواتین امیدواران بھی میدان میں ہیں،پشین میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 818 ہے پشین میں خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ایک لاکھ 26 ہزار، مرد ووٹرز ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد ہیں-

    گجرات میں ٹی ایل پی کے تاریخی جلسہ عام کی تیاریاں مکمل،حافظ سعد حسین رضوی خطاب…

    پشین میں بلدیاتی انتخابات کیلئے قائم پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 505 ہےپشین میں مرد پولنگ اسٹیشنز 39، خواتین کیلئے 33 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں،پشین کے 67 یونین کونسل کے 380 وارڈز پر انتخابات ہوں گے پشین کے 67 یونین کونسل کے 380 وارڈز پر انتخابات ہوں گے-

    الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ57ہزار896 ہے ، مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ43ہزار828 ہے-

    بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات: دو ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزحساس قرار

    بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ،22یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی کے144وارڈز ہیں 77 وارڈزمیں 77امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں 67 وارڈز پر171 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں 81پولنگ اسٹیشنز قائم،70 ہزار 691 ووٹرز ہیں صحبت پور کے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار،سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس اورایف سی کے 747 اہلکار سیکیورٹی پرمامورہیں-

    32 اضلاع میں 5226 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اور ان اضلاع میں 16195 امیدواران ہیں جن میں 132 خواتین بھی شام ہیں بلدیاتی الیکشن میں سب سے زیادہ خواتین امیدوار ضلع سبّی میں مدمقابل ہیں بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں 35 لاکھ 52 ہزار 398 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے تمام پریذائیڈنگ افسران آج شام کو پہنچ کر پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ قائم کریں گے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 2034 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے 7 میونسپل کارپوریشنز، 838 یونین کونسلز، 5345 دیہی اور 914 شہری وارڈز کیلئے امیدوار مدمقابل ہیں-

    عمران خان دوبارہ فساد کی کوشش کی تو جیل کا ٹچ دیکر حوالات بھیج دینگے: حمزہ شہبازکا بہاولپور میں خطاب

    بلدیاتی الیکشن کیلئے بلوچستان بھر میں 5226 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، سکیورٹی خدشات کی بناء پر بلوچستان کے 2034 پولنگ اسٹیشنز حساس، 1974 کم حساس جبکہ 1218 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن حکام کے مطابق 12219 پولنگ بوتھ میں 6350 مردوں جبکہ 5880 خواتین کے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر ایف سی، لیویز اور پولیس تعینات کی جارہی ہے حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر دگنی سکیورٹی لگائی جارہی ہے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق موسیٰ خیل، پیشن اور دیگر اضلاع میں 102 وارڈز میں بھی عدالتی احکامات کی بناء پر پولنگ نہیں ہورہی۔

    عمران خان پکڑے گئے:بُری طرح بے نقاب

    کوہلو ضلع کے 94 وارڈز کے 103 پولنگ اسٹیشنز میں انتخابی عمل شروع ہوا، ضلع کے دور دراز علاقوں ماوند، تمبو اور گرسنی میں بھی انتخابی عمل جاری ہے۔

    کوہلو میں انتخابی عمل صبح 8 سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، ضلع میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور ایک ہزار 200 سے زائد پولیس اہل کار تعینات ہیں۔

    بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بھی صوبے بھر کی طرح بلدیاتی انتخابات کا آغاز ہوا، پولنگ اسٹیشنز میں عوام کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، متعدد پولنگ اسٹیشنوں میں سہولیات ناکافی ہیں، بعض پولنگ اسٹیشنوں میں پنکھے نہ ہونے کی وجہ سے عملہ گرمی سے نڈھال ہے، ضلع بھر میں 376 امیدوار میدان میں ہیں۔

    پاکستان دنیا میں امن مشن کیلئے فوج دینے والا دوسرابڑا ملک ہے، آئی ایس پی آر

    ژوب کی 28 یونین کونسلوں کے 137 وارڈز کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، انتخابات میں 528 امیدوار مد مقابل ہیں، بی اے پی کے 6، جے یو آئی (ف) کے 6 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے، پشتونخوا میپ کے 2، ن لیگ کے 2 اور 10 آزاد امیدواروں سمیت 26 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ ژوب میں 40 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 42 حساس قرار دیے گئے ہیں۔

    مستونگ سے مجموعی طور پر 500 امیدوار میدان میں ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق مستونگ سے ایک خاتون امیدوار بھی میدان میں ہے۔

    شیرانی میں پولنگ کا عمل جاری ہے، 18 یونین کونسلوں کے 86 وارڈز پر 281 امیدوار مدمقابل ہیں، 36 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے، الیکشن کمیشن کے مطابق 7 انتہائی حساس جب کہ 42 حساس پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔

    جعفر آباد میں 2 لاکھ 62 ہزار 780 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ووٹرز کی بڑی اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہی ہے۔

    پی ٹی آئی کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورت حال اس نہج پر پہنچی ، فواد چوہدری

  • بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، وزیراعلیٰ  کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد

    بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد

    بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کر دی گئی
    11ارکان نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک کی حمایت کی، وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم پیش نہ ہوسکی تحریک پیش کرنے کیلئے 13 ارکان کی حمایت درکار تھی، اجلاس میں یارمحمدرند اور اسدبلوچ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تحریک سابق صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے پیش کی تھی

    وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے تعاون کیا،اپوزیشن کے تمام ارکان کا شکریہ کرتا ہوں،میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والوں سے رابطہ کروں گا،میرے دل میں ان کیلئے کچھ نہیں ہے،ہمیں مل کر صوبے کی خدمت کرنی چاہیے، بلوچستان میں تحاریک پیش ہوتی رہتی ہیں، تحریک عدم اعتماد مسئلہ نہیں لیکن ٹائمنگ غلط ہے،تحریک عدم اعتماد آنے سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہوا ،ہم بلدیاتی الیکشن اور بجٹ کی تیاری میں مصروف تھے،

    رکن اسمبلی یار محمد رند نے کہا تھا کہ بلوچستان کے عوام چاہتے ہیں عبدالقدوس بزنجوکومنصب سے ہٹایا جائے، عبدالقدوس بزنجو سے بلوچستان کےعوام اورارکان اسمبلی مایوس ہیں، تحریک عدم اعتماد پرساتھیوں نےدستخط کردیئے ہیں۔ سردار یار محمد رند کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر بہت فکرمند ہیں، صوبے میں بہت بُری صورتحال ہے، لگ رہا ہے آنے والا بجٹ جناح روڈ پرپیش کیا جائے گا.

    25 اکتوبر 2021ء کو بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اپنی پارٹی کے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی تاہم اس تحریک سے قبل ہی وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

    جبکہ 9 جنوری 2018ء کو پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی انہوں نے تحریک سے قبل ہی عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ ثناء اللہ زہری کے مستعفی ہونے کے بعد موجودہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے اس وقت وزارتِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس وقت مسلم لیگ ن صوبے میں سب سے بڑی سیاسی جماعت تھی۔

    کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

  • وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد،بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل طلب

    وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد،بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل طلب

    بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 25 مئی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا گیا، اجلاس میں وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

    اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی نے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کےخلاف بلوچستان اسمبلی کے14 اراکین کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کی جائے گی۔

    بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن قائم مقام گورنر کو بھجوائی تھی جس کی سمری پر قائم مقام گورنر نے اسمبلی اجلاس طلب کیا ہے ۔ اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کے بعد 3 سے 7 روز بحث اور ووٹنگ کے لئے دئیے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکیخلاف تحریک اعتماد لانے کی تصدیق کرتے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے مطلوبہ نمبرپورے ہیں، تحریک کامیاب ہو گی۔ تمام اتحادی جماعتیں مشاورت کرکے نیا قائد ایوان نامزدکریں گے.

    یار محمد رند نے کہا تھا کہ بلوچستان کےعوام چاہتے ہیں عبدالقدوس بزنجوکومنصب سے ہٹایا جائے، عبدالقدوس بزنجو سے بلوچستان کےعوام اورارکان اسمبلی مایوس ہیں، تحریک عدم اعتماد پرساتھیوں نےدستخط کردیئے ہیں۔ سردار یار محمد رند کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر بہت فکرمند ہیں، صوبے میں بہت بُری صورتحال ہے، لگ رہا ہے آنے والا بجٹ جناح روڈ پرپیش کیا جائے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ جسم کے ایک حصے پر کینسرہوجائے تواسے کاٹ دیا جاتا ہے، ہم توسمجھ رہے تھے جام کمال کے بعد مثبت تبدیلی آئے گی، بلوچستان کی صورتحال دن بدن خراب ہورہی ہے، یہ ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، ہم نے عبدالقدوس بزنجوکوبہتری کا موقع دیا، جام کمال نے تین سال حکمرانی کرلی، بزنجوتین ماہ بھی نہیں کرسکیں گے، بلوچستان کے لوگ عبدالقدوس بزنجوسے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔

    رپورت کے مطابق 25 اکتوبر 2021ء کو بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اپنی پارٹی کے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی تاہم اس تحریک سے قبل ہی وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

    جبکہ 9 جنوری 2018ء کو پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی انہوں نے تحریک سے قبل ہی عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ ثناء اللہ زہری کے مستعفی ہونے کے بعد موجودہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے اس وقت وزارتِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس وقت مسلم لیگ ن صوبے میں سب سے بڑی سیاسی جماعت تھی۔

  • آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری،چلغوزے کے جنگلات کو نقصان پہنچا ہے،وزیراعلیٰ

    آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری،چلغوزے کے جنگلات کو نقصان پہنچا ہے،وزیراعلیٰ

    آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری،چلغوزے کے جنگلات کو نقصان پہنچا ہے،وزیراعلیٰ

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ آگ کے باعث چلغوزے کے جنگلات کو نقصان پہنچا ہے حکومت بلوچستان نے پہلے روز سے ہی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا تھا،وزیراعظم کے احکامات پر وفاقی حکومت کی بھرپور معاونت جاری ہے،پاک فوج امدادی کاروائیوں اور آگ بجھانے میں مدد کر رہی ہے ،ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیمیکل اور پانی کا چھڑکاو کیا جارہا ہے،

    کنزرویٹرمحکمہ جنگلات ژوب ڈویژن کا کہنا ہے کہ شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پرکنٹرول کے لئے کوششیں جاری ہیں، شیرانی کے جنگلات میں آگ 10ہزار700 ایکٹر رقبے پر مختلف جگہوں پرپھیلی ہوئی ہے،ژوب ڈویژن کے کمشنر کا کہنا ہے کہ آگ سے بڑی تعداد میں نایاب جنگلی جانور جھلس کر ہلاک ہوچکے ہیں آگ سے ضلع شیرانی میں جنگلات کا 35 فیصد حصہ جل چکا ہے

    محکمہ جنگلات کے ڈویژنل حکام نے کہا کہ شیرانی جنگلات میں آگ کے باعث دنیا کا سب سے بڑا چلغوزے کا جنگل راکھ ہونے کے قریب ہے جس میں غفلت کی ذمہ دار وفاقی، بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومت ہی ہو سکتی ہے جن کو بروقت اطلاع دینے کے باوجود کہیں سے کوئی جواب نہیں دیا گیا

     دیودار کے جنگلات میں لگی آگ کے متعلق آئی ایس پی آر کا بیان جاری

    افسوس صد افسوس کہ ایک ایٹمی ریاست کے پاس آگ بجھانے کے وسائل تک دستیاب نہیں ہیں

    پاکستانی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ایران کا اسپیشل فائرفائٹنگ ٹینکر طیارہ بھیجنے کا فیصلہ

  • بلوچستان میں سیا سی درجہ حرارت بڑھ گیا،عبدالقدوس بزنجو کیخلاف عدم اعتماد

    بلوچستان میں سیا سی درجہ حرارت بڑھ گیا،عبدالقدوس بزنجو کیخلاف عدم اعتماد

    پنجاب کے بعد بلوچستان میں سیا سی درجہ حرارت بڑھ گیا.وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ,عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔عدم اعتماد کی تحریک بی اے پی، اے این پی اور پی ٹی آئی اراکین نے مشاورت مکمل ہونے کے بعد جمع کرائی.

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکیخلاف تحریک اعتماد لانے کی تصدیق کرتے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے مطلوبہ نمبرپورے ہیں، تحریک کامیاب ہو گی۔ تمام اتحادی جماعتیں مشاورت کرکے نیا قائد ایوان نامزدکریں گی۔

    یار محمد رند نے کہاکہ بلوچستان کےعوام چاہتے ہیں عبدالقدوس بزنجوکومنصب سے ہٹایا جائے، عبدالقدوس بزنجو سے بلوچستان کےعوام اورارکان اسمبلی مایوس ہیں، تحریک عدم اعتماد پرساتھیوں نےدستخط کردیئے ہیں۔

    سردار یار محمد رند کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر بہت فکرمند ہیں، صوبے میں بہت بُری صورتحال ہے، لگ رہا ہے آنے والا بجٹ جناح روڈ پرپیش کیا جائے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ جسم کے ایک حصے پر کینسرہوجائے تواسے کاٹ دیا جاتا ہے، ہم توسمجھ رہے تھے جام کمال کے بعد مثبت تبدیلی آئے گی، بلوچستان کی صورتحال دن بدن خراب ہورہی ہے، یہ ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، ہم نے عبدالقدوس بزنجوکوبہتری کا موقع دیا، جام کمال نے تین سال حکمرانی کرلی، بزنجوتین ماہ بھی نہیں کرسکیں گے، بلوچستان کے لوگ عبدالقدوس بزنجوسے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق 25 اکتوبر 2021ء کو بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اپنی پارٹی کے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی تاہم اس تحریک سے قبل ہی وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

    جبکہ 9 جنوری 2018ء کو پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی انہوں نے تحریک سے قبل ہی عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ ثناء اللہ زہری کے مستعفی ہونے کے بعد موجودہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے اس وقت وزارتِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس وقت مسلم لیگ ن صوبے میں سب سے بڑی سیاسی جماعت تھی۔

    دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکا کہنا ہے کہ چھ سات ماہ میں کچھ سیاسی معاملات پر ہمارے تحفظات تھے، بلوچستان حکومت کی کارکردگی کو بہتر نہیں سمجھا جا رہا تھا، بلوچستان کے حالات اچھے ہوں گے، ہم چاہتے ہیں کہ معاملات بہتر ہوں،ہمیں شوق نہیں کہ حکومت بار بار بدلتی رہے،وفاق میں عدم اعتماد کی تحریک چلی تو ہم نے بار بار پریس کانفرنس کی،بلوچستان کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر مزید خاموشی اختیار نہیں کر سکتے، وزیراعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ وفاق میں عدم اعتماد کی تحریک کے دوران ہمارا مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ رہا،تمام ملاقاتوں میں ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا تھا، ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے حق کی بات کی پی ڈی ایم کی ساری جماعتوں نے ہمارے مؤقف پر یقین دہانی کرائی، مشاورت سے فیصلہ کیا کہ پہلا قدم ہمیں اٹھانا ہو گا، ہمارا ہم خیال گروپ پہلے دن سے ہمارے ساتھ ہے، ہرگز نہیں کہہ رہے کہ اپوزیشن کے اراکین بھی ہمارے ساتھ ہیں.

  • کوئٹہ: کپڑے کی مارکیٹوں میں آتشزدگی ،300 دکانیں جل گئیں

    کوئٹہ: کپڑے کی مارکیٹوں میں آتشزدگی ،300 دکانیں جل گئیں

    کوئٹہ: پشتون آباد کے علاقے تارو چوک پر 2 مارکیٹوں میں آگ لگ گئی-

    باغی ٹی وی : آتشزدگی سے کپڑا گلی اورحاجی شنکی مارکیٹ میں 300 دکانیں جل گئیں تاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹارگٹ کرکے مارکیٹوں میں آگ لگائی گئی آگ کے باعث دکانوں میں موجود کروڑوں کا مال جل گیا-

    مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آتشزدگی،55 کچے مکانات جل گئے

    ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچیں فائر بریگیڈ کی5 گاڑیوں نے3گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا-

    دوسری جانب لیاقت پور میں اسپیئر پارٹس کی دکان میں آگ لگ گئی،ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کا خدشہ آگ نے قریبی دکانوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں-

    گزشتہ روز مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آگ لگنے سے 55 کچے مکانات جل گئے تھے آگ نے مویشیوں ،اناج اور دیگرسامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے کر نقصان پہنچایا متاثرین آگ بجھانے کے لیے مدد کو پکارتے رہےضلع میں فائر بریگیڈ کی 6 میں سے 3 گاڑیاں خراب تھیں-

    ضلع مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے نیو سعید آباد کے 2 گاؤں کے 39گھروں اور 50 مویشیوں آگ میں جھلس گئے اس کے علاوہ بھٹ شاہ، ہالہ ،خیبر میں بھی کھانا بناتے ہوئے گھروں میں آگ لگی رینجرز کے جوان علاقہ مکینوں کے ہمراہ آگ پر قابوپانے کی کوشش کرتے رہے۔

    ٹریفک حادثہ: ایوان صدر میں تعینات اے ٹی ایس فورس کا ایک جوان جاںبحق دوسرا زخمی

  • بہاولپور:  فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور2 زخمی،کوئٹہ میں خاتون سمیت 5 بچوں کا قتل

    بہاولپور: فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور2 زخمی،کوئٹہ میں خاتون سمیت 5 بچوں کا قتل

    بہاولپور میں موٹر سائیکل سواروں کی مسافر وین پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : تفسیلاتے کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد گھر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا جس سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے-

    راولپنڈی گیس کی مین پائپ لائن میں دھماکا 5 بچے جھلس گئے

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آئی جی بنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا گیا پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون اور ان کے 4 بچوں کو قتل کیا تمام مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

    پولیس انسپکٹر کے بیٹے کا ملازمہ پر تشدد

    قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں واقعے کی تحقیقات جاری ہیں-

    چارسدہ تھانہ نستہ پر نامعلوم شد ت پسندوں کا حملہ ۔ ایک پولیس اہلکار شہید

  • وزیراعظم نے خضدارکچلاک قومی شراہ کے سیکشن ون اورٹو کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم نے خضدارکچلاک قومی شراہ کے سیکشن ون اورٹو کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم شہبازشریف نے خضدار کچاک قومی شراہ کے سیکشن ون اور ٹو کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    تعمیر نو اور دو رویہ کرنے سے بلوچستان کے اہم شہروں کے درمیان آمدورفت میں آسانی ہوگی کراچی،کوئٹہ، چمن شاہراہ کے حصے خضدار کچلاک قومی شاہراہ کی تعمیر نوکیساتھ ساتھ دورویہ کیا جائیگا

    وزیر مواصلات اسعد محمود کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ترقی کے سفر کا آغاز کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں، منصوبے کے افتتاح میں وزیراعظم کے ساتھ ہیں،

    وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لیے انتہائی اہم دن ہے،یہاں قائد اعظم نے عمائدین بلوچستان سے خطاب کیا تھا،بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، بلوچستان ترقی اور خوشحالی میں باقی ملک سے کافی پیچھے رہ گیا ،بلوچستان کے عوام کو قدرتی گیس کا جو حصہ ملنا تھا وہ نہیں مل سکا، اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے،بلوچستان میں بنیادی سہولیات نہیں ہیں، بلوچستان دیگرصوبوں سے پیچھے رہ گیا ہے،سوئی کی گیس سے پورا پاکستان مستفید ہوتا ہے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں بے پناہ معدنی وسائل موجود ہیں ،بلوچستان میں پن بجلی کے منصوبے بن سکتے ہیں،بلوچستان میں بے شمار کوئلہ موجود ہے ،کیا ہم ماضی کی طرف ہی دیکھتے رہیں گے اور افسوس کرتے رہیں گے، بلوچستان کے وسائل کا فائدہ نہیں اٹھایا گیا ،ریکوڈک کیس میں اربوں روپے ضائع ہوگئے ریکوڈک کیس میں ہم ناکام ہوئے،ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرکے اتفاق سے آگے بڑھنا ہوگا،

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں دہشت گردی نے پھرسراٹھایا ہے ،باہمی اتفاق سے دہشت گردی کودوبارہ شکست دیں گے،بلوچستان کی محرومیوں سے کوئی اختلاف رائے نہیں،بلوچستان مختلف وجوہات کی بنا پر پیچھے رہ گیا ،خدارا شمالی اورجنوبی بلوچستان کے بیانیے کوترک کردیں،بلوچستان میں جہاں بھی مسائل ہیں، حل کریں گے،وکلا برادری نے آج مسنگ پرسن کے معاملے کو اٹھایا وکلا برادری نے کہا مسنگ پرسن اور دیگر مسائل کو حل کریں، اختر مینگل بھی بار بار اس معاملے کا ذکر کرتے ہیں، یقین دلاتاہوں جو بااختیار ہیں ان کے سامنے میرٹ پر معاملہ اٹھائیں گے،یقین دہانی کراتا ہوں کہ مسنگ پرسن کا مسئلہ حل کرانے کی پوری کوشش کرینگے،

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس ہوا ،اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو،سردار اختر مینگل اور اسعد محمود شریک تھے اجلاس میں صوبے کی امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن کی صورتحال باعث اطمینان ہے امن واستحکام کے لئے وفاقی حکو مت بلوچستان حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی،بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے،بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے،آف دی گرڈ منصوبوں سے بلوچستان میں بجلی کی قلت کا مسئلہ حل کیا جائے گا،جب تک بلوچستان ترقی میں باقی صوبوں تک نہیں پہنچ جاتا، چین سے نہیں بیٹھوں گا،بلوچستان کابینہ کا تعاون درکار ہے، منصوبوں پر عمل تعاون سے یقینی ہو سکے گا معدنی وسائل پر سب سے پہلا حق بلوچستان کی عوام کا ہے بلوچستان کے طلبہ و طالبات کیلئے وظائف کا سلسلہ دوبارہ شروع کرونگا،ہمیں بلوچستان کے پسماندہ علاقوں اور مجموعی ترقی کیلئے کام کرنا ہے،وزیراعظم نے بلوچستان کابینہ کے ممبران کے ممبران کا شکریہ ادا کیا.

    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان کی انتظامی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں اس وقت آبادی کا ایک بڑا حصہ خطِ غربت سے نیچے ہے بلوچستان میں روزگار کے مواقع کم ہونا غربت کی وجہ ہےترقیاتی منصوبوں میں مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی میں ترجیح دی جا رہی ہے،اجلاس میں شرکاکی طرف سے تجاویز بھی پیش کی گئیں اجلاس میں بلوچستان کےلیے ایک جامع پیکج کے اعلان کی تجویز دی گئی کوسٹل ہائی وے کے اطراف سیاحت کا فروغ تجویز میں شامل ہے مقامی افرادی قوت کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے اداروں کا قیام بھی تجاویز میں شامل ہے

    وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بازنجو کی ملاقات ہوئی ہے ،وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو بلوچستان میں انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر آگاہ کیا . وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں میں فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں

    قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے وزیراعظم کا استقبال کیا وزیر مواصلات مولانا اسد محمود، احسن اقبال اور اختر مینگل وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ،وزیر اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ جاتے ہوئے بلوچستان کی ترقی پر بریفنگ لی، طیارے میں ہی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی وزیراعظم شہبازشریف کی کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ آمد ہوئی وزیراعظم کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ آمد پرگارڈ آف آنر پیش کیا گیا

    وزیراعظم خضدار کچلاک قومی شاہراہ کے سیکشن ون اور ٹو کا سنگ بنیادرکھیں گے وزیراعظم شہبازشریف خصوصی ریلیف پیکج پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے جبکہ کوئٹہ میں جگر کے اسپتال کا افتتاح اور کراچی ٹو کوئٹہ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    شہباز شریف کا بطور وزیراعظم بلوچستان کا پہلا دورہ ہے ، شہباز شریف نے وزیراعظم بننے کے بعد کراچی کا دورہ کیا تھا اور مزار قائد پر حاضری دی تھی، اسکے بعد وزیرستان کا دورہ کیا اور آج کوئٹہ کا کر رہے ہیں، شہباز شریف نے وزیراعظم بننے کے بعد ابھی تک لاہور کا دورہ نہیں کیا

    دوسری جانب کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سنگنلز بند کردیئے گئے جبکہ آج بروز ہفتہ اکیس رمضان المبارک کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کے سلسلے میں شہر میں جلوس نکالا جائے گا۔اس حوالے سے ٹریفک و جلوس پلان اور ساتھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر گزشتہ روز پابندی عائد کی تھی۔

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں 15ماہ بعد پہلا پولیوکیس رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا وزیراعظم نے پیر کوقومی ٹاسک فورس برائےانسداد پولیو کا اجلاس طلب کرلیا وزیراعظم شہبازشریف نے پولیو کے خاتمے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کر دی

    قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

    پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

    امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

    جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات

    ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

    عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے،حکومت نے اعلان کر دیا