Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • غیر انسانی سلوک پر خواتین اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا

    غیر انسانی سلوک پر خواتین اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا

    کوئٹہ میں ملزمہ سے غیرانسانی سلوک پر 5 خواتین پولیس اہلکار برطرف کر دی گئیں ہیں.

    کوئٹہ میں خاتون ملزمہ کے ساتھ غیرانسانی سلوک پر 5 خواتین پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ پولیس کی 5 خواتین اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے.

     

    نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 5 خواتین پولیس اہلکاروں پر زیر حراست ملزمہ سے غیر انسانی سلوک کا الزام تھا، تحقیقات کے دوران جرم ثابت ہونے پر خواتین اہلکاروں کیخلاف انضباطی کارروائی کی گئی ہے.

    نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف خواتین اہلکاروں میں بشریٰ افضل، ہما فیصل، عظمیٰ نسرین، فرح خلیل اور ثمینہ منظور شامل ہیں.

  • محمود خان اچکزئی نے افغان طالبان سے بڑا مطالبہ کر دیا

    محمود خان اچکزئی نے افغان طالبان سے بڑا مطالبہ کر دیا

    محمود خان اچکزئی نے افغان طالبان سے بڑا مطالبہ کر دیا
    پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ قبل مسیح سے افغان اپنے وطن سے دیوانگی کی حد تک محبت رکھنے پر مشہور ہیں

    محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ یہ دنیا کا قانون ہے کہ جس ملک میں المیے ہوتے ہیں اس ملک کا باشندہ دیگر ممالک میں بغیر پاسپورٹ داخل ہوسکتا ہے دنیا کے ممالک افغانستان کے ہمسایوں پر زور ڈالیں کہ اپنی سرحدات مہاجرین کے لیے کھول دیں۔ ایک مشہور مقولہ ہے کہ جو ملک دوسرے ممالک کی آزادی چھینتے ہیں تو نتیجتاً ان کی خود کی آزادی چلی جاتی ہے افغانستان کی حکومت کو سائیڈ لائن کر کے امریکا کا طالبان سے مذاکرات کرنا ویتنام کی طرح شکست کا اعتراف ہے پاکستان اور ایران نے ہر حال میں افغانستان کے استقلال کی ضمانت دینی ہوگی تاکہ زخمی افغانستان ایک مستحکم افغانستان بن کر ابھرے۔

    محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ طالبان مہربانی کریں ہر لشکر میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں لوگوں کو اذیت نہ پہنچائیں اور محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی فتح مکہ کے وقت رویے کی پیروی کریں۔ میں طالب سے کہتا ہوں کہ عورت کا مسئلہ باہر نکلنا، نہ نکلنا اور پردہ کرنا، نہ کرنا نہیں ہے بلکہ ان کو اس سوسائٹی کا حصہ دار بنانے کا ہے۔ ان کو شریعت کے مطابق جائیداد میں حصہ دار بنایا جائے میں طالبان سے کہتا ہوں کہ افغانستان کا جھنڈا افغان استقلال کا نشان ہے اور کلمہ طیبہ بھی اس پر درج ہے۔ پھر اسے تبدیل کرنے کی کیا ضرورت ہے؟

  • حکومت بلوچستان نے 213 آفیسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی

    حکومت بلوچستان نے 213 آفیسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی

    کوئٹہ:صوبائی حکومت نے بلوچستان کے محکمہ زراعت، تعلیم، اطلاعات، ایس اینڈ جی اے ڈی، خوراک، جنگلات، سوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں کے 213 افیسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی منظوری دی۔ صوبائی حکومت نے تمام قواعد، افیسران کی سروس ریکارڈ کو مد نظر رکھ کر اور سخت جانچ پڑتال کے بعد انہیں اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دی۔

    صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس 16 جون اور 6جولائی 2021 کو چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت منعقد ہوئے تھے اور اجلاس کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے آن افسران کی ترقی کی منظوری دے دی۔ جن میں 19گریڈ کے 13 آفیسران کو 20 گریڈ میں, 18 گریڈ کے 82 آفیسران کو 19 اسکیل میں جبکہ 17 گریڈ کے 87 افیسران کو گریڈ 18 میں ترقی دی گئی ہے۔

    ان افیسران میں سینئربیورو کریٹس، ایگریکلچرسٹ، اساتذہ وغیرہ شامل ہیں۔ محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم و نسق کے بی سی ایس گروپ کے سہیل الرحمن، سیدال خان لونی اور بی ایس ایس گروپ میں بابر خان، ریاض احمد کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی جبکہ محکمہ اطلاعات کے کامران اسد اور عبدالوحید زہیر کو 19 گریڈ میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

  • سی اے اے نے ملک کے تمام اہم ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کردیا

    سی اے اے نے ملک کے تمام اہم ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کردیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک کے تمام اہم ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی لازمی شرط عائد کی گئی ہے جس کے بعد سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان اورفیصل آباد ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغازکردیا گیا ہے جس کے بعد پاکستانی مسافروں کو لے کر پروازوں نے متحدہ عرب امارات کے لیے اڑانیں بھرنا شروع کردی ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے آغاز سے اب تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دو ہزار 50 مسافر متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

    جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اب تک چھ پروازوں کے ذریعے 1742 مسافروں کی روانگی ہوئی ہے جب کہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اب تک چھ پروازوں کے ذریعے 938 مسافروں کو متحدہ عرب امارات روانہ کیا گیا ہے۔

    لاہورایئرپورٹ سے اب تک 8 پروازوں کے ذریعے 1626 مسافروں کی متحدہ عرب امارات روانگی ہوئی ہے جب کہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 2561 مسافروں کو لے کر 14 پروازوں نے اڑان بھری ہے۔

    فیصل آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اب تک دو پروازوں کے ذریعے 277 مسافروں کو متحدہ عرب امارات روانہ کیا گیا ہے 18 اگست سے معمول کے مطابق متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں اڑانیں بھریں گی۔

  • پاکستان اللہ کی نعمت ہے، اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے، جام کمال

    پاکستان اللہ کی نعمت ہے، اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے، جام کمال

    وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی زندگی میں پیدائش سے، کسی ناخوشگوار واقعہ سے، ہم زندگی کی ان بیماریوں میں الجھ جاتے ہیں، جو ہمیں عام انسان سے تھوڑا مختلف لگتی ہیں، اس بستر پر، اس حالت میں انسان اپنی صحت مند زندگی کو بار بار یاد کرتا ہے، یہ ماحول بھی ایسا نہیں ہے، ہمارے قریبی ملک افغانستان میں حالیہ جو صورتحال ہے، میرا خیال ہے اگر ہم وہاں جائیں‌ اور وہاں کی عوام سے ان کے احساسات کے بارے معلومات لیں تو وہ آپ کو بہت اچھا بتا سکیں گے.

    جام کمال نے مزید کہا کہ اللہ نے اس ملک میں ہمیں بڑے اچھے آزادانہ اور ہر لحاظ سے بڑے اچھے ماحول میں رکھا ہے، یقینی طور پر یہ ایک سوالیہ ہے، اکیسویں صدی میں پاکستان ایسا نہیں ہے جیسی دنیا ہے، اس ملک کو چلانے والے بھی ہم اور آپ ہیں، اس کے ذمہ دار بھی ہم اور آپ ہیں، ہم نے کسی نہ کسی حوالے سے اپنی ذمہ داری کو پورا کرنا ہے.

  • برداشت کی حد ،قدوس بزنجو کے باربار کے ڈرامے سب پرعیاں ہوگئے،وزیراعلیٰ بلوچستان پھٹ پڑے

    برداشت کی حد ،قدوس بزنجو کے باربار کے ڈرامے سب پرعیاں ہوگئے،وزیراعلیٰ بلوچستان پھٹ پڑے

    برداشت کی حد ہوگئی ،قدوس بزنجو کے باربار کے ڈرامے سب پرعیاں ہوگئے،وزیراعلیٰ بلوچستان پھٹ پڑے

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ قدوس بزنجو صاحب سب سے پہلے اپنی ذمہ داری ایک اسپیکر کی حیثیت سے ٹھیک طر ح سے نبھائیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ کیا کبھی بھی ہاوس اتنی غیر ذمہ داری، غیر سنجیدہ، مذاق اور غیر دلچسپی سے چلا ہے، جو اب چل رہا ہے؟۔ بلوچستان اسمبلی پر حالیہ حملے کے واقعے کی پوری زمہ داری اسپیکر پر بنتی ہے جو قریب ہی سرینا ہوٹل میں بیٹھ کر تماشا بین تھے۔ موصوف اپنے حلقے پر توجہ دیں جہاں وہ تین سال میں ایک بار بھی وہاں نہیں گئے۔جو شخص نہ اپنا حلقہ چلا سکے اور نہ ہی اسمبلی، وہ اپنے بچکانہ مشورے اپنے پاس رکھیں اور کام پر توجہ دیں۔

    وزیراعلیٰ بلو چستان جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ آواران کو تباہی تک لے جانے والا شخص چاہتا ہے کہ صوبے کا حال بھی ایساہی کردے۔ میں ایک غیر سنجیدہ شخص کے ہاتھوں آواران کو اسطرح بے یارو مدد گار نہیں چھوڑ سکتا۔ کوئی لوٹ مار کا بازار گرم ہو،اسکیمات تباہ ہو ہم کچھ نہ کریں، ایسا نہیں ہوسکتا۔ حکومت نے پہلے بھی ایکشن لیا ہے اور اب بھی لے گی۔ جہاں بھی کام کی کمزوری ہوگی حکومت وہاں ایکشن لے گی، چاہے وہ میرا حلقہ یا ضلع ہی کیوں نہ ہو۔ پارٹی الحمد اللہ بہت بہتر ہے،جو بھی نقصان ابھی تک ہوا ہے،اس میں قدوس بزنجو کی سازشوں کا ایک بڑا ہاتھ ہے۔ جوشخص پہلے دن سے پارٹی کو توڑنے کی نیت سے آیا ہو،وہ ہمیں پارٹی کا درس نہ دے۔ برداشت کی حد ہوگئی ہے،قدوس بزنجو کے باربار کے ڈرامے سب پرعیاں ہوگئے ہیں

  • لیاقت شاہوانی کی گھٹن والی جگہوں پر مجالس نہ کرنے کی گزارش

    لیاقت شاہوانی کی گھٹن والی جگہوں پر مجالس نہ کرنے کی گزارش

    ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ امام بارگاہوں میں کارپٹ کالین سے کیسسز میں اضافہ ہوتا ہے، اسے کم سے کم کریں گے، جہاں پر زیادہ وینٹیلیشن موجود ہے اور جہاں آکسیجن کی فراہمی ہے، وہاں پر مجالس کا اہتمام کیا جائے، ایسے گھر جہاں پر مجالس ہوتی ہیں، ان سے گزارش کرتے ہیں کہ جہاں پر گھٹن ہے وہاں پر مجالس کا اہتمام نہ کیا جائے، بلکہ کھلی فضاء میں مجالس کا اہتمام کیا جائے، بلوچستان حکومت پچھلے تین سالوں سے محرم الحرام میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہی ہے.

  • اپوزیشن خودساختہ کورنٹائن ہونے کی بجائے کرونا وباء میں اپنا کردار ادا کرے، ضیاء لانگو

    اپوزیشن خودساختہ کورنٹائن ہونے کی بجائے کرونا وباء میں اپنا کردار ادا کرے، ضیاء لانگو

    صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ اپوزیشن ارکان حلقے کی بجائے اپنے اور گھر والوں کے لئے سامان مانگتے تھے، حکومت بلوچستان نے کورونا وباء میں27 ہزار زائرین کو سہولیات فراہم کی ہیں، پی ڈی ایم اے نے اس وقت تفتان میں فرائض انجام دیئے جب کوئی وہاں جانے کوتیار نہیں تھا، پی ڈی ایم اے اور حکومت بلوچستان نے وباء میں انسانیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کام کیا ہے، جن مشکل حالات میں کام کیا ہر بلوچستانی اور پاکستانی کو ہم پر فخر ہونا چاہیے.

    وباء کے دنوں میں لوگ اپنے گھروں میں محصور تھے اور اپوزیشن ارکان اسمبلی خودساختہ کورنٹائن تھے، کوئٹہ سے تفتان بارڈر8 سو کلومیٹر کے فاصلے پر محیط ہے، تفتان ویرانہ ہے، جہاں ضرورت کا ہر سامان کوئٹہ سے بھیجنا پڑا ہے، اپوزیشن غلط بیانی سے کام لے رہی ہے، کورونا وبا کے دوران مہنگا سامان خریدنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، اپوزیشن کے ساتھ خریدے گئے سامان میں اگر باقاعدگیوں کا کوئی ثبوت ہے تو پیش کریں، کورونا کی پہلی لہرمیں سامان کی قلت تھی.

  • مودی کا ایجنڈا پاکستان میں چلنے نہیں دیںگے، مولانا عبدالخبیر

    مودی کا ایجنڈا پاکستان میں چلنے نہیں دیںگے، مولانا عبدالخبیر

    کوئٹہ میں چیِئرمین رویت حلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر نے کہا ہے کہ ہم پورے پاکستان کو پیغام محبت دے رہے ہیں، آئیں مل کر آگے بڑھیں، میں یہ سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں کل دو دھماکے ہوئے تھے، اس میں ہماری پولیس کے جوان شہید ہوئے، کچھ زکمی بھی ہیں، یہ پاکستانی ہیں، یہ پاکستان کی فورسسز ہیں، پولیس ہمارا تحفظ کرتی ہے، ہم انکے اوپر بے جا دھماکے کر کے انہیں شہید کرتے ہیں، اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ہم ان شہیدوں کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں، ہندوستان اور مودی کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ مودی تمھارا ایجنڈا اس پاکستان میں نہیں چکنے دیں گے، یہ پاکستان ہمارا ملک ہے.

  • اکتوبر کا مہینہ  دبئی ایکسپو سینٹر کیلئے مختص ہوگا، لیاقت شاہنوائی

    اکتوبر کا مہینہ دبئی ایکسپو سینٹر کیلئے مختص ہوگا، لیاقت شاہنوائی

    ترجمان بلوچستان لیاقت شاہنوائی نے کہا ہے کہ چند پیسوں کیلئے اپنے خاندان والوں کیلئے اور اپنے آپ کیلئے نقصان کا باعث بن رہے ہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ دبئی میں جو ایکسپو ہورہا ہے اس میں بلوچستان ایور بلوچستان گورنمنٹ کے ٹالرنس پر لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اکتوبر کا مہینہ دبئی ایکسپو سینٹر میں مختص ہوگا، جو بلوچستان سے وہاں جائیں گے، بارہ ایسے علاقے ہیں جس کے ایکسپرٹس ہیں وہ بلوچستان سے جائیں گے، وہاں اپنے سٹالرز لگائیں گے، پوری دنیا سے وہاں وزیٹر آئیں گے اور انوسٹر آئیں گے، جو ٹیکنیکل ہونگے، تو بلوچستان کی پرفارمنس ہے، بلوچستان کی قدرتی خوبصورتی ہے، جنگلی حیات ہیں بلوچستان کا، انرجی سیکٹرز اس کے سٹالز لگیں گے، جتنے بھی انوسٹرز ہونگے ان کو اٹریکٹ کیا جائے گا، جام کمال کا ویژن ہے کہ ملک سے بڑھتے ہوئے آگے دنیا کو یہ پرفامنس ان کو اٹریکٹ کرتی ہے، دنیا کی نظریں بھی اس پرفارمنس پر ہیں، گڈ گورننس کی افیشنسی کو دیکھ انسویسٹر یہاں انویسٹ کرنا چاہتے ہیں.