Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • ڈاکٹر فوزیہ مری کا عثمان کاکڑ کی وفات پر رنج و غم کا اظہار

    ڈاکٹر فوزیہ مری کا عثمان کاکڑ کی وفات پر رنج و غم کا اظہار

    کوئٹہ: سابق ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ مری نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ،

    عثمان خان کاکڑ کی وفات سے بلوچستان ایک نڈر ،بے باک اور حقیقی سیاسی لیڈرسے محروم ہوگیا ہے.مرحوم نے ہمیشہ ہر فورم پر بلوچستان میں بسنے والی تمام اقوام کیلئے آواز بلند کی مرحوم کی بلوچستان کے عوام کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • اسلم بھوتانی نے بلوچستان کے تمام اراکین کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا

    اسلم بھوتانی نے بلوچستان کے تمام اراکین کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا

    حب /لسبیلہ وگوادر سے منتخب ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہاہے کہ

    جمہوریت میں اپوزیشن کا احتجاج اُنکا آئینی حق ہے لیکن صوبائی حکومت نے جس طرح پوری اپوزیشن کو مقدمات درج کر کے جیل میں ڈالا ہے یہ جمہوریت کی نفی ہے اور اسطرح کے اقدامات سے جمہوریت کی خدمت نہیں کی جاسکتی ایم این اے اسلم بھوتانی نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے تمام اراکین کو فی الفور رہا کیا جائے اور ان پر قائم مقدمات کو واپس لیا جائے انھوں نے کہاکہ بلوچستان کے حالات پہلے ہی کوئی تسلی بخش نہیں ہیں اور اس میں اس طرح کے اقدامات صوبے کو مزید نقصان پہنچائیں گے ایم این اے اسلم بھوتانی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہئے کہ اپوزیشن سے مفاہمت کا راستہ اختیار کرے اور جو کچھ بجٹ اجلاس والے دن ہوا اُ س سے ہمیں حالات کو بہتر بنانے کیلئے آگے بڑھنا چاہئے ۔

  • ثناء اللّٰه زہری کا عثمان کاکڑ کے انتقال پر اظہار افسوس

    ثناء اللّٰه زہری کا عثمان کاکڑ کے انتقال پر اظہار افسوس

    کوئٹہ : سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللّٰه زہری کا سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار.

    سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال سے بلوچستان ایک زیرک سیاسی رہنماء سے محروم ہوگیا ہے،انہوں نے سینیٹ سمیت ہر پلیٹ فارم پر بلوچستان کے حقوق کےلئے آواز بلند کی،بلوچستان کےلئے انکی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے،مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی گی.

    واضح رہے سینیٹر عثمان کاکڑ گزشتہ روز وفات پا گئے تھے وہ کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، انکی تدفین رات گئے کر دی گئی ہے

  • سندھ میں ویکسین کی قلت کے باعث آج ویکسینیشن سینٹر بند رہیں گے

    سندھ میں ویکسین کی قلت کے باعث آج ویکسینیشن سینٹر بند رہیں گے

    کراچی : سندھ میں ویکسین کی قلت کے باعث آج ویکسی نیشن سینٹرز بند رہیں گے۔

    محکمہ صحت کے مطابق کراچی کےمتعددسینٹرز میں انسداد کورونا ویکسین کی قلت کا سامناہے، شہرکے 90 سینٹرز میں سےمتعدد میں ویکسین ختم ہو چکی ہے۔

    محکمہ صحت کے حکام کا بتانا ہے کہ ضلع شرقی میں26، غربی میں 13، ضلع وسطی میں 13، ضلع ملیر میں 8،کورنگی میں 8 اور ضلع جنوبی میں 22 سینٹرز موجود ہیں جہاں سائنو ویک، سائنو فارم اور پاک ویک موجود نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق خالق دینا ہال، جناح اسپتال، لیاری جنرل اسپتال، ضلع وسطی چلڈرن اسپتال، نیوکراچی اسپتال، سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں بھی ویکسین ختم ہو چکی ہے۔

    محکمہ صحت کے حکام کا بتانا ہے کہ سندھ میں کل سائنو ویک کی 15 لاکھ خوراکیں آجائیں گی جبکہ ا سپوٹنک ویکسین جون کے آخری ہفتے میں آئے گی۔ پاک ویک کی 4 لاکھ خوراکیں بھی 23 جون کو دستیاب ہوں گی۔

    دوسری جانب ایکسپو سینٹر لاہور میں بیرون ملک جانے والے شہریوں کو ویکسین کے لیے ایک ہفتے بعد آنے کی ہدایات دی گئی ہیں ادھر اسلام آباد میں بھی ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے شہریوں کو واپس بھیجا جانے لگا ہے۔

  • ن لیگ چھوڑنے والے نواب ثناء اللہ زہری، جنرل ر عبدالقادر بلوچ کس پارٹی میں جا رہے ہیں؟ فیصلہ کر لیا

    ن لیگ چھوڑنے والے نواب ثناء اللہ زہری، جنرل ر عبدالقادر بلوچ کس پارٹی میں جا رہے ہیں؟ فیصلہ کر لیا

    ن لیگ چھوڑنے والے نواب ثناء اللہ زہری، جنرل ر عبدالقادر بلوچ کس پارٹی میں جا رہے ہیں؟ فیصلہ کر لیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن چھوڑنے والے نواب ثنااللہ زہری اور جنرل ر عبدالقادر نے رفقا کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے

    سابق وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری کے سیاسی و قبائلی ہم خیال رفقا کا مشاورتی اجلاس ہوا.، اجلاس میں جنرل ر عبدالقادر بلوچ دیگر سیاسی قبائلی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں ملک کے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت کی گئی نواب ثنا اللہ زہری کے سیاسی و قبائلی رفقاء نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی حمایت کردی باقاعدہ شمولیت کا اعلان آئندہ چند روز میں مرکزی قیادت کیساتھ کنونشن میں کیا جائیگا جنرل ر عبدالقادر نے مختلف سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حوالے سے شرکا سے رائے طلب کی

    نواب ثنااللہ زہری نے ویڈیو لنک پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ڈرائنگ روم میں فیصلے کرتے ہیں، ہم عوامی لوگ ہیں اپنے لوگوں کو اہمیت دیتے ہیں مشاورت کرکے فیصلے کرتے ہیں، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کادعوت دینے پر مشکور ہوں، نواز شریف نے ہمیں دھوکہ دیا، پیپلزپارٹی اسی دن سے رابطے میں تھی،نواز شریف کی فطرت میں وفا کرنا نہیں، نواز شریف اور اس کی بیٹی کو بہت عزت دی ، آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے یہی امید ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح آگے بھی عزت دیں گے، ہم اپنی جماعت بنانے کا سوچ رہے تھے، ہم اپنی سیاسی جماعت بنانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں،

    جنرل عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیں شمولیت کی دعوت دی ہے، زرداری صاحب کو کہا عزت کریں گے اپنی بے عزتی برداشت نہیں کریں گے، غیر مشروط طور پر شامل ہونے کا کہا ہے مگر پوزیشن چاہتے ہیں ،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹم بنایا، متفقہ آئین بنایا، ہندوستان سے 5 ہزار مربع میل زمین واپس لی، جمہوریت کیلئے ذوالفقار علی بھٹو پھانسی چڑھے، بی بی نے میثاق جمہوریت کیا، تحریک انصاف عجیب وعدے کرکے ناکام ہوگئی ہے، مہنگائی بیروزگاری تحریک انصاف کے کنٹرول میں نہیں آنے والی،میرا نہیں خیال کہ تحریک انصاف میں شامل ہوا جائے ایک آپشن ن لیگ میں دوبارہ شمولیت کا ہے، ن لیگ نے وہ جماعت ہے جس نے ہمارے خواتین کی بے عزتی کی، دس ماہ ہوگئے پارٹی چھوڑنے کے بعد کسی نے پوچھنے کی زحمت نہیں کی، باپ پارٹی میں جانے اور چیف ایگزیکٹو بننے کی آفر تھی رد کردیا،

  • کوئٹہ میں عبدالستار ایدھی کا مجسمہ نصب

    کوئٹہ میں عبدالستار ایدھی کا مجسمہ نصب

    کوئٹہ شہر کے وسطی علاقے میں عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ نصب کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق معروف اور ممتاز سماجی کارکن مرحوم عبدالستار ایدھی کا مجسمہ انہی کے نام سے منسوب عبدالستار ایدھی چوک پر نصب کیا گیا ہے۔

    یہ مجسمہ کوئٹہ کے معروف آرٹسٹ اور مجسمہ ساز اسحاق لہڑی نے تیار کیا اور اسے پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ کےتعاون سے نصب کیا گیا ہے۔

    پی پی ایچ آئی انتظامیہ کے مطابق مجسمے کا مقصد عبدالستار ایدھی کو گراں قدر سماجی اور انسانیت کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل بلوچستان کے شہر زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی کے ساتھ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا مکمل اور قدآور مجسمہ تیار کرکے نصب کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ عبد الستار ایدھی خدمت خلق کے شعبہ میں پاکستان اور دنیا کی جانی مانی شخصیت تھے، جو پاکستان میں ایدھی فاؤنڈیشن کے تاحیات صدر رہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی شاخیں تمام دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں۔ ان کی بیوی محترمہ بلقیس ایدھی بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ ہیں۔ دونوں کو 1986ء میں عوامی خدمات کے شعبہ میں رامون ماگسےسے ایوارڈ (Ramon Magsaysay Award) سے نوازا بھی گیا۔

  • کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

    کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

    کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس 19 اور شالیمار ایکسپریس 21 گھنٹے لیٹ ہو گی ،جعفر ایکسپریس 14 ،پاکستان ایکسپریس 16 گھنٹے تاخیر کا شکار

    عوام ایکسپریس 20 ،خیبر میل 8 اور فرید ایکسپریس 10 گھنٹے لیٹ جبکہ تیزگام 13 ، پاک بزنس ایکسپریس 14 اورقراقرم ایکسپریس 14 گھنٹے لیٹ ہو گی-

    کراچی سے آنے والی شاہ حسین 11 اور علامہ اقبال ایکسپریس 15 گھنٹے کی تاخیر تک پہنچے گی-

    واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان ریلوے نے بتایا تھا کہ ڈہرکی ٹرین حادثے کے مقام پر ٹریک کا کام مکمل ہونے پرٹرینوں کی روانگی شروع ہوجائے گی ریلوےحکام کے مطابق 3 گھنٹےتک ٹریک بحال کردیاجائےگا-

    ریلوے حکام کا کہنا تھا ڈہرکی ٹرین حادثہ، بوگیوں کاملبہ ٹریک سےہٹادیاگیا،ٹریک کی مرمتی کا کام جاری ہے-

    ڈہرکی ٹرین حادثہ: 3 گھنٹے تک ٹریک بحال کر دیا جائے گا ریلوے حکام

  • نیول چیف کا کوئٹہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ، طلبا اور افسران سے خطاب

    نیول چیف کا کوئٹہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ، طلبا اور افسران سے خطاب

    باغی ٹی وی : نیول چیف کا کوئٹہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ، طلبا اور افسران سے خطاب

    چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کوئٹہ کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر نیول چیف کا کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ نے استقبال کیا۔

    اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملک کی دفاع میں پاک آرمڈ فورس کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے ابھرتے ہوئے رحجانات کو برقرار رکھنے اور پیچیدہ سیکیورٹی ماحول سے نمٹنے کے لئے مزید کوششوں پر زور دیا۔

    اس موقع پر امیر البحر نے مزید کہا کہ فوجی آپریشنوں کے جدید تصور میں مشترکہ اتحاد مرکزی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ آج کی جنگ میں اس کے بغیر کوئی بھی قوت کامیابی حاصل نہیں کرسکتی۔ نیول چیف نے مزیدکہا کہ پاکستان نیوی سروسز ملک کو درپیش سمندری سلامتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں ۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف نے اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کی جس میں غیر ملکی افسران بھی شامل تھے

  • بلوچستان ہائیکورٹ میں وفاقی آفیسران کا بلوچستان سے ایک ارب روپے اضافی تنخواہیں لینا چیلنج

    بلوچستان ہائیکورٹ میں وفاقی آفیسران کا بلوچستان سے ایک ارب روپے اضافی تنخواہیں لینا چیلنج

    کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ میں وفاقی آفیسران کا بلوچستان سے ایک ارب روپے اضافی تنخواہیں لینا چیلنج

    باغی ٹی وی: جسٹس جمال خان مندوخیل نے پوچھا کیا ڈی ایم جی سروس والے ہم سے زیادہ قیمتی و محترم ہیں کہ بلوچستان میں ان پر نوازشات کی بارش کردی جاتی ہے-

    جسٹس جمال خان مندوخیل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہتی گنگا میں سب ہاتھ دھو رہے ہیں مقامی ڈی ایم جی آفیسران نے یہ مراعات کس قانون کے تحت لی ہیں-

    جسٹس حمید بلوچ نے کہا کہ کیا ہم نے اس صوبے پر رحم نہیں کرنا یہ کس طرح کا قانون ہے کہ صوبے اور وفاق کے دو ایک گریڈ آفیسران کے درمیان تفریق کی جا رہی ہے-

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو حکم دیا جائے کہ تنخواہوں کی مد میں ادا کی گئی ایک ارب روپے کی رقم صوبے کے اکاونٹ میں واپس جمع کروائی جائے –

    درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ صوبائی سروس کے آفیسران کے خلاف تو تادیبی کاروائیاں ہوتی ہے جبکہ پاس والوں کی نہیں-

    درخواست میں کہا گیا کہ سابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہر ظفر عباسی اور کمشنر کوئٹہ عثمان علی کے متعلق کی جانے والی انکوائریاں کس سٹیج پر ہیں؟ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو طلب کرکے جواب طلب کیا جائے-

    ڈی ایم جی افیسران کو بلوچستان حکومت ایک ارب روپے اضافی ادا کرچکی ہے کیا ڈی ایم جی سروس والے ہم پر احسان کر کے یہاں آتے ہیں یا ملازمت کرنے کے لیے-

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ 60 فیصد کوٹہ پاس سروس والوں کا ہے جس پر یہ پروموشن لیتے ہیں لیکن یہ صوبے میں سروس پسند نہیں کرتے ہیں، ان پوسٹوں کو خالی کرکے صوبائی سروس کے اہل آفیسران کو ان پر پرموشن دی جائے-

    درخواست پر جسٹس جمال خان مندوخیل، اور جسٹس حمید بلوچ پر مشتمل بینچ کا حکم دیا گیا درخواست سماعت کیلئے منظور کی گئی اور تمام فریقین کو نوٹسز جاری کئے گئے-

  • آرمی چیف  کا دورہ کوئٹہ ،اسٹاف کورس کرنے والے افسران سے خطاب

    آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ ،اسٹاف کورس کرنے والے افسران سے خطاب

    آرمی چیف دورہ کا کوئٹہ ،اسٹاف کورس کرنے والے افسران سے خطاب

    باغی ٹی وی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا ،‏آرمی چیف نے اسٹاف کورس کرنے والے افسران سے خطاب کیا،

    ‏آرمی چیف نے کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں قیام امن کا خواہاں ہے،

    ‏آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیشہ ورانہ ،داخلی اور خارجی صورت حال پر اظہار خیال کیا .‏آرمی چیف نے کمانڈاینڈ اسٹاف کالج میں افسران اور فیکلٹی اسٹاف سے خطاب بھی کیا،

    ‏آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ‏کورونا سے نمٹنے کے لیے پاک فوج ریاستی اداروں سے تعاون کے لیے پرعزم ہے.پاکستان کو در پیش چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے ،‏جامع مربوط قومی کوششوں سے پاکستان میں ترقی و استحکام ممکن ہوگا