Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی

    لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی

    لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی

    باغی ٹی وی : بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جب لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

    اس واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے لیویز حکام کا کہنا تھا کہ ضلع آواران کی تحصیل مشکے کے علاقے بنڈکی میں لیویز رسالدار یحییٰ خان محمد حسنی لیویز اہلکاروں کے ہمراہ گشت کررہے تھے کہ ان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

    بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو اہلکار سمیع اللہ اور اختر موقع پر شہید ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق واقعے میں لیویز رسالداراور دیگر اہلکار محفوظ رہے۔

    واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں

  • چمن بارڈر 24 گھنٹے  کھولنے کی  تیاریاں مکمل کر لی گئیں

    چمن بارڈر 24 گھنٹے کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

    چمن بارڈر 24 گھنٹے کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

    باغی ٹی وی :وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹبلشمنٹ، محمد شہزاد ارباب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت قومی غذائی تحفظ، وزارت داخلہ، ایف بی آر، قومی اسمبلی اور این ایل سی کے سینئر افسران شامل تھے .

    اجلاس میں چمن بارڈر کو 24 گھنٹےکھلا رکھنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا .شہزاد ارباب نے کہا کہ 30 اپریل سے چمن بارڈر کو 18 گھنٹے روزانہ کی بنیاد پر کھولا جائے گا۔ 30 جون سے چمن بارڈر 24 گھنٹے کھلا رہےگا۔

    معاون خصوصی کو بتایا گیا کہ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اس اقدام سےافغانستان کے ساتھ عوامی اور دوطرفہ تجارتی تعلقات میں بہتری آئے گی۔

    دونوں ممالک کے مابین تجارتی معاملات میں ہر طرح کی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہےہیں۔

  • بلوچستان کے شہر میں دھماکا

    بلوچستان کے شہر میں دھماکا

    بلوچستان کے شہر میں دھماکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں زور دار دھماکا ہوا ہے

    دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ،دھماکا پولیس موبائل وین کے قریب ہوا، اطلاعات کے مطابق بم موٹرسائیکل نصب تھا دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ایک پولیس اہلکار سمیت تین راہگیر زخمی ہو گئے، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کئے جائے وقوع پر بڑی تعداد میں میں لوگ جمع ہو گئے،دھماکے میں شہید و زخمی ہونے والوں ہسپتال منتقل کردیا گیا دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

  • بلوچستان میں تعلیمی اداروں کے بارے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

    بلوچستان میں تعلیمی اداروں کے بارے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

    بلوچستان میں تعلیمی اداروں کے بارے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

    باغی ٹی وی : بلوچستان میں تعلیمی ادارےبندرکھنےکافیصلہ،نوٹیفکیشن جاری کردیا. بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارےعیدالفطرتک بندرہیں گے، نویں اوردسویں جماعت کےامتحانات شیڈول کےمطابق ہوں گے . کرونا کے ملک میں بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ایک بار پھر سے حکومت سخت نوٹس لے رہی ہے . اس سلسلے این سی او سی کا اجلاس ہوا جس لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی ہے . ‏وبامیں اضافہ مخصوص شہروں میں طبی سہولیات کی کمی کاباعث بن رہا، لاک ڈاؤن سےمتعلق ‏حتمی فیصلہ فریقین کی مشاورت کےبعدلیاجائےگا۔

    اجلاس میں لاک ڈاؤن کے دوران تجویز کردہ پابندیوں میں بازاروں اور مالز کی بندش جبکہ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی اور تعلیمی اداروں کی مکمل بندش کی تجویز بھی زیر غور آئی۔

    این سی او سی نے کیمبرج امتحانات کے انعقاد کے طریقہ کار پر بھی نظر ثانی کی اور کہا کہ امتحانات وزارت تعلیم کے فیصلے کے مطابق منعقد کئے جا رہے ہیں، ایک امتحانی مرکز میں پچاس سے زیادہ امیدوار نہ بٹھائے جائیں۔ وزارت تعلیم کیمرج امتحانات منعقد کرواتے ہوئے تمام تر حفاظتی تدابیر کے عملدرامد کو یقینی بنائے.

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 40 سے 50سال والےافراد کی رجسٹریشن کا کل سےآغاز ہو گا جب کہ ‏‏60 سال سے زائد عمر افراد کیلئے واک ان ویکسی نیشن کافیصلہ کیا گیا ہے

  • تین مرتبہ منسوخ ہونے والی پولیو مہم پھر شروع

    تین مرتبہ منسوخ ہونے والی پولیو مہم پھر شروع

    تین مرتبہ منسوخ ہونے والی پولیو مہم پھر شروع

    باغی ٹی وی : کوئٹہ: تین مرتبہ منسوخ ہونے والا پولیو مہم آج سے شروع ہوگیا۔بلوچستا ن بھر میں پانچ روزہ پولیو مہم اج سے شروع ہوگیا،۔پولیو مہم کے دوران24لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے

    ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوآرڈینیٹر راشد زراق کے مطابق پولیو مہم  میں 10ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لینگی۔بلوچستان کے 33اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج شروع ہوگئی۔ اس وقت دنیا بھر میں پاکستان اور افغانستان دو ایسے ممالک ہیں جہاں پر پولیو وائرس موجود ہے۔۔

    کوئٹہ:بلوچستان میں اس سال ایک پولیو کیس قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا ہے۔ پولیو کو ہرانے کی جنگ میں والدین، سیاسی حلقوں، علماء کرام او ر انتظامیہ کا کردار نہایت اہم ہے۔

    پولیو کی ہر مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانا لازمی ہے۔

  • تمام ارکان کا وزیراعظم پر اعتماد ہے،سرداریار محمد رند

    تمام ارکان کا وزیراعظم پر اعتماد ہے،سرداریار محمد رند

    تمام ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعظم عمران خان پربھرپور اعتماد ہے ،صوبائی وزیر و پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند

    وزیر اعظم عمران خان کے خلا ف ہر سازش کو کارکنان ناکام بنائیں گے ،پارلیمانی لیڈر سردار یارمحمدرندوزیراعلی پنجاب سردار عثمان کی کردار قابل فخر ہے غریب عوام کے لئے وزیراعلی پنجاب ہاوس تک رسائی قابل تحسین اقدام ہے جنوبی پنجاب کا خواب وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں سچ ثابت ہوگاجنوبی پنجاب کا قیام مستحکم پاکستان کی بنیاد ہوگا،پارلیمانی لیڈر کھرب اور ارب پتی عہدیداروں کو عوام کا کوئی احساس نہیں ہے ملک انشاللہ وزیراعظم کی قیادت میں ترقی کر سکتا ہے انشاللہ ان چوروں لٹروں کاخاتمہ جلد ہو گا ملک معاشی طور پر بہتری کافی بہتر ہو رہا ہے وزیراعظم کے احساس کفالت پروگرام سے غریبوں کے لیے کافی پیسہ تقسیم ہوا ہے جو لوگ سمجھتے ہیں کے وزیراعظم عمران خان کے فلاحی کاموں کو ختم کر دے گے یا اپنی کرپشن بچانے کے لیے حکومت پر بے جا تنقید کر کے عوام کو بے وقوف بنا سکے گے وہ نہیں جانتے کے لوگوں میں عمران خان مے شعور اجاگر کیا ہوا ہے لوگ انکی چوری اور کرپشن میں انکا ساتھ کبھی نہیں دے پی ڈی ایم چوروں کا ایک نااہل ٹولہ تھا جو اپنے مفادات کے لیے بنا تھا جسکا جنازہ اے این پی اور ایک زرداری سب پہ باری نے نکال دیاانکے پاس کوئی ویژن اور منشور نہیں انکی بلیک میلنگ سے وزیراعظم عمران خان انکو این آر او کبھی دے گے،سردار محمدیار رند

  • بلوچستان کے تعلیمی اداروں  میں‌ کس ادارے کو بند کیا جائے گا ، فیصلہ ہوگیا

    بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں‌ کس ادارے کو بند کیا جائے گا ، فیصلہ ہوگیا

    بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں‌ کس ادارے کو بند کیا جائے گا ، فیصلہ ہوگیا

    باغی ٹی وی : بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے حکام کا اعلی سطحی اجلاس صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کی صدارت میں ہوا اجلاس میں سیکرٹری ثانوی تعلیم بلوچستان شیر خان بازئی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر علی ناصر بگٹی کوویڈ سیل کے سربراہ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی نے شرکت کی ،

    محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح چھ سے سات فیصد کے درمیان ہے بلوچستان کا ہیلتھ کئیر سسٹم اسوقت تک  پورے طور پر درپیش صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار ہے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لئے اساتذہ کی رضاکارانہ خدمات حاصل کی جائیں گی صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے اور کسی بھی تعلیمی ادارے میں دو پازیٹیو کیسسز کی نشادہی پر مذکورہ ادارے کو مخصوص ایام کے لئے  بند کر دینے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ا

    جلاس میں طے پایا کہ این سی او سی کی جانب جاری گائیڈ لائن کے مطابق اسٹریٹیجی کا تسلسل سے جائزہ لیکر محمکہ صحت کی مشاورت سے تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر علی ناصر بگٹی اور کوویڈ سیل کے سربراہ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی نے بتایا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور سیکرٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ کی خصوصی توجہ سے بلوچستان میں ہیلتھ کئیر فیسلیٹیز کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

    کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال اور طبی ریلیف کے لئے اقدامات کو بہتر بنایا گیا ہے اجلاس میں محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے مابین کوویڈ کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لئے مشترکہ اقدامات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کا اظہار کیا گیا 

  • بلوچستان میں  پولیو مہم کو ختم کیوں پڑا

    بلوچستان میں پولیو مہم کو ختم کیوں پڑا

    بلوچستان میں پولیو مہم کو ختم کیوں پڑا
    باغی ٹی وی : کوئٹہ میں پولیو مہم ملتوی کردی گئی . کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے 33 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی۔

    بلوچستان کے 33 اضلاع میں 29 مارچ سے 5 روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم شروع ہونی تھی۔ جوکہ آج ملتوی کر دی گئی .

    سربراہ انسداد پولیو سیل راشد رزاق کے مطابق پولیو مہم کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھیں تاہم 29مارچ کو سرکاری ملازمین کے ممکنہ دھرنے کے باعث صوبے میں انسداد پولیو کی قومی مہم ملتوی کردی گئی۔راشد رزاق کے مطابق ملتوی کی گئی پولیو مہم اب 5 اپریل سے شروع ہوگی۔

    خیال رہے کہ صوبے کے سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کےلیے 29مارچ کو کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنےدھرنےکا اعلان کیا ہوا ہے۔

    ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو سندھ کے ترجمان کے مطابق اگست 2020 سے لے کر اب تک تقریبا ہر ڈیڑھ ماہ بعد پولیو مہم کی وجہ سے پولیو کیسز میں کمی آئی ہے، والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں

  • لیویز فورس کا کامیاب سرچ آپریشن

    لیویز فورس کا کامیاب سرچ آپریشن

    لیویز فورس کا کامیاب سرچ آپریشن.

    باغی ٹی وی : ‏کوہلو, لیویز فورس نے پژہ کے مقام پر کامیاب سرچ آپریشن. کرتے ہوئے سینڑی کے مقام پر ایک غار سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے جن کی تفصیلات درج ہیں۔

    . اے ٹی ایم 14عدد
    . آر پی جی7 گن 1عدد
    . آر پی جی 7 روند 17 عدد
    . آر پی جی 7 فیوز 6عدد
    . ایس ایم جی 1 عدد

    واضح رہے کہ اس سے قبل یویز حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی شہر سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع نواحی علاقے شمسر میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار لیویز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے ، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

    دھماکے کے بعد لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا جہاں زخمیوں کی شناخت لیویز اہلکار نصردین شمبانی بگٹی نبی خان شمبانی بگٹی اور سلطان شمبانی بگٹی سے کی گئی،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا

  • کوئٹہ میں‌آج تاریخی جلسہ ہوگا ، انیس قائم خانی کی میڈیا سے گفتگو

    کوئٹہ میں‌آج تاریخی جلسہ ہوگا ، انیس قائم خانی کی میڈیا سے گفتگو

    کوئٹہ: (19 مارچ 2021 شام 5 بجے ) پی ایس پی کے مرکزی صدر انیس قائمخانی نے جلسے سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 5 سال پہلے پی ایس پی قائم ہوئی ۔پی ایس پی واحد جماعت ہے جس نے یوم تاسیس جلسہ کوئٹہ میں منعقد کراوایا۔۔ ہم بھائی کو بھائی سے جوڑنے آئیں ہیں۔ جو چاروں جماعت صوبوں کی زنجیر کانعرہ لگاتی تھی وہ علاقائی بن گئی۔

    مرکزی صدر پی ایس پی انیس قائمخانی نے مزید کہا کہ ہم پنجاب بلوچستان سندھ خیبرپختونخوا کے لوگون کو جوڑنے آئیں ہیں‌۔کوئٹہ پی ایس پی جلسہ تاریخی ہوگا۔ پی ایس پی 5 سال کی پارٹی ہے 35 سال والے بھی کامیاب جلسہ نہیں کرسکیں ۔ قافلے ابھی تک آرہے ہیں صوبائی حکومت نے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی۔