Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • اب دیکھتے ہوگا کیا؟ کسٹمز کوئٹہ کا نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف بڑہی کاروائی کا اعلان

    کسٹمز کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کسٹمز ماہ مارچ کے دوران بڑے پیہمانے پر نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ جن میں پولیس اور ایف سی شامل ہیں کریک ڈاؤن شروع کر ریینگے
    کریک ڈاؤن کوئٹہ شہر اور اسکے مضافات / منسلک بشمول افغان بارڈر تک کے علاقوں میں کی جائے گی۔

    ایسے شورومز جو نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں اور انکے خرید و فروخت میں ملوث ہونگے کے خلاف بھی سخت کاروائ کی جاے گی۔کاروائ میں شوروم کے مالکان سمعیت کاروبار کرنے اور موقع پر گاڑی میں سوار ڈرائیور کے خلاف گرفتاری بھی شامل ہے
    ان کے خلاف F.I.R۔ ایف ائ ار بھی درج کرائ جائےگی۔
    واضع رہے یہ کاروائ وفاقی حکومت اور وفاقی محتسب اعلی کی ہدایات پر کی جارہئ ہے۔کلیکٹر کسٹمز پریونٹیو کوئٹہ عرفان جاوید نے آج اس سلسلے میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں سے ملاقات بھی کی۔ اور کچھ ہی دنوں میں ایک مکینزم کے تحت کاروائ کا اغاز کیا جا ے گا۔

  • نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں اور انکے خرید و فروخت میں ملوث شورومز اور پولیس کے خلاف کریک ڈاؤن

    نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں اور انکے خرید و فروخت میں ملوث شورومز اور پولیس کے خلاف کریک ڈاؤن

    پاکستان کلیکٹریٹ اف کسٹمز کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کسٹمز ماہ مارچ کے دوران بڑے پیہمانے پر نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ جن میں پولیس اور ایف سی شامل ہیں کریک ڈاؤن شروع کريں گے۔ کریک ڈاؤن کوئٹہ شہر اور اسکے مضافات سے منسلک بشمول افغان بارڈر تک کے علاقوں میں کی جائے گی۔ ایسے شورومز جو نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں اور انکے خرید و فروخت میں ملوث ہونگے کے خلاف بھی سخت کاروائ کی جاے گی۔کاروائ میں شوروم کے مالکان سمعیت کاروبار کرنے اور موقع پر گاڑی میں سوار ڈرائیور کے خلاف گرفتاری بھی شامل ہے۔ ان کے خلاف F.I.R۔ ایف ائ ار بھی درج کرائ جائے گی۔ واضع رہے یہ کاروائ وفاقی حکومت اور وفاقی محتسب اعلی کی ہدایات پر کی جارہئ ہے۔ کلیکٹر کسٹمز پریونٹیو کوئٹہ عرفان جاوید نے آج اس سلسلے میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں سے ملاقات بھی کی۔ اور کچھ ہی دنوں میں ایک مکینزم کے تحت کاروائ کا اغاز کیا جا ے گا۔

    قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد نیب میں خود احتسابی کا نظام متعارف کروایا تھا جس کے تحت11اکتوبر 2017سے لے کر 31دسمبر 2020تک 11افسران/اہلکاران کونوکری سے بر خواست(Major Penalities)،41افسران /اہلکاران کو معمولی سزا (Minor Penalities)،52افسران/اہلکاران کو وارننگ(Warned) جبکہ25 افسران اہلکاران کوتحقیقات کے بعد بے گناہ (Exonerated)قرار دیا گیا۔

    نیب کی موجودہ قیادت جہاں ” احتساب سب کے لئے” کی پالیسی پر عمل پیرا ہے وہاں نیب خود احتسابی نظام کے تحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران/اہلکاران کی کارکردگی کو نہ صرف سراہا جاتا ہے بلکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افسران /اہلکاران کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت تادیبی کاروائی بھی عمل میں لائی جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ نیب کی شفاف،آزادانہ اور میرٹ پرکارکردگی کی بنیاد پر جہاں اس کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے وہاں گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔ نیب افسران قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بد عنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کواپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔

    چئیرمین نیب نے خود احتسابی کے نظام کے تحت نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی ہے کہ نیب میں جاری تحقیقات کے لئے اگر کسی فر د کو قانون کے مطابق بلانا مقصود ہو تو باقائدہ خط لکھ کر مقررہ وقت پر بلائیں کیونکہ نیب کسی بھی فر د کو تحقیقات کے لئے ٹیلی فون پر بلانے کا مجاز نہیں ہے اس سلسلہ میں قانون کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔مزید بر آں چئیرمین نیب نے تمام ریجنل بیوروز کوہدایت کی ہے کہ نیب میں آنے والے ہر شخص کا بیان پوری تیاری، شواہد اور قانون کے مطابق ریکارڈ کیا جائے۔متعلقہ تمام افراد کے ساتھ اخلاق کے ساتھ پیش آیا جائے کیونکہ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو ہر شخص کی عزت نفس کو یقینی بنانے پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔

    نیب نے میڈیا سے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ نیب میں جاری شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انوسٹی گیشنز کے بارے میں قیاس آرایؤں سے گریز کریں۔نیب سے متعلق خبر کی تصدیق ترجمان نیب سے کی جائے۔نیب بے بنیاد اور حقائق کے منافی اور قیاس آرائیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے.

  • کیپٹن محمد اجمل محنتی اور فرض شناس افسران محکمہ پولیس کی اصل پہچان ہیں۔

    کیپٹن محمد اجمل محنتی اور فرض شناس افسران محکمہ پولیس کی اصل پہچان ہیں۔

    لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز آفس، ایس پی اقبال ٹاؤن کے تبادلہ پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ ایس پی کیپٹن(ر) محمد اجمل نے بطور ایس پی اقبال ٹاؤن اپنے فرائض بخوبی انجام دیئے۔ وہ محنتی،ایماندار اور فرض شناس افسران محکمہ پولیس کی اصل پہچان ہیں۔کیپٹن (ر)محمد اجمل کا شمار پروفیشنل اورمحنتی افسران میں ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے آج اپنے دفتر میں ایس پی اقبال ٹاؤن کے تبادلہ پر الوداعی تقریب کا انعقادکے موقع پر کیا۔ نئے تعینات ہونے والے ایس پی اقبال ٹاؤن تصور اقبال بھی اس موقع پر موجودتھے۔ ساجد کیانی نے کہا کہ ایس پی کیپٹن(ر) محمد اجمل نے بطور ایس پی اقبال ٹاؤن اپنے فرائض بخوبی انجام دیئے۔انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ایس پی اقبال ٹاؤن تصور اقبال کے لئے بھی نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

  • وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے سابق کپتان انضمام الحق کی ملاقات

    ملاقات میں صوبائی مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری زاہد سلیم، سکیرٹری کھیل عمران گچکی و دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے. وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح بلوچستان کے نوجوانوں میں بھی بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں. انہیں آگے بڑھانے اور کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لیے سرپرستی اور تعاون کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے خاص طور سے کھیل کے میدان میں ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے. وزیراعلی نے ملک کے ممتاز کرکٹر اور شاندار بیٹسمین انضمام الحق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ خاص طور سے نوجوانوں میں اسپورٹس کی ترقی کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ذہنی و جسمانی صحت کے لئے کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں اس کے علاوہ صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے میں اس سے مدد ملتی ہے. انہوں نے بتایا کہ حکومت ماحول کی بہتری اعلی اور صحت مند اقدار کے فروغ اور نئی نسل کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے. کرکٹ، فٹبال، اسکوائش اور دیگر کھیلوں کے لیے سٹیڈیمز، گراؤنڈ اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کا عمل تیز کیا گیا ہے. حکومت اپنے فنڈز سے صوبے بھر میں اسٹیڈیمز کا قیام عمل میں لا رہی ہے. 33 اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلی نے حال ہی میں گوادر کرکٹ گراؤنڈ کی تعمیر اور وہاں ہونے والے پاکستان کرکٹ کپ کے افتتاحی میچ اور گوادر کے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم کے چرچے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت صوبے میں کرکٹ کے فروغ اور خاص طور سے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے حوالے سے انضمام الحق جیسے تجربہ کار کھلاڑی کے تعاون کا خیر مقدم کرتی ہے۔اور اس سلسلے میں اپنا معاون کردار ہمیشہ ادا کرتی رہے گی. قومی کرکٹر انضمام الحق نے صوبائی حکومت کی جانب سے اسپورٹس کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے خاصا متاثر ہوئے ہیں اور صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے لئے تعاون کرنا چاہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ بلوچستان آکر بہت خوشی ہوئی یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں. انضمام الحق نے کہا کہ کرکٹ ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے اسکول کی سطح پر اقدامات کرنے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح کے مقابلوں کے لیے تیار کرنے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیاجائے گا. ملاقات میں بلوچستان میں بورڈنگ اسپورٹس اسکول کے قیام سے متعلق امور بھی زیر غور آئے. وزیراعلی نے قومی کرکٹر انضمام الحق کو اس موقع پر یادگاری شیلڈ بھی پیش کی.

  • دنیا کے سب سے خوبصورت گوادرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سج گیا

    دنیا کے سب سے خوبصورت گوادرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سج گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے خوبصورت گوادرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سج گیا

    سیاسی، سماجی اور شوبز ستاروں کا پہلا دوستانہ میچ شروع ہے،معاون خصوصی زلفی بخاری، برطانوی ہائی کمشنراورمعروف کمینٹیٹرفخرعالم سمیت اہم شخصیات شریک ہیں،برطانوی ہائی کمشنر نے گوادر کرکٹ گراوَنڈ میں افتتاحی میچ میں ٹاس کرنے کا اعزازحاصل کر لیا

    گوادر ڈالفنزکے کپتان زلفی بخاری نے شوبز شارک کے خلاف بولنگ کا انتخاب کیا، برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم پوری دنیا میں خوبصورت ہے ،ردنیا اس گراوَنڈ کو پہلی دفعہ براہ راست دیکھ رہی ہے،

    زلفی بخاری نے کرکٹ میچ کوہ پیما محمد علی سرپارہ کے نام کر دیا ،میچ سے قبل محمد علی سدپارہ کیلئے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا،زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ گوادر اسٹیڈیم کا پہلا میچ محمد علی سدپارہ کے نام کر رہے ہیں،سانحات بھی ہمیں متحد کر دیتے ہیں،دنیا کی خوبصورت ترین کرکٹ پچ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں، دنیا آج خوبصورت بلوچستان اور ان کے مہمان نواز لوگ دیکھے گی،

    کے ٹو سے گوادر تک پاکستان کی یہی خوبصورتی ہے، سانحات بھی ہمیں متحد کر دیتے ہیں،دنیا کی خوبصورت ترین کرکٹ پچ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں،دنیا آج خوبصورت بلوچستان اور ان کے مہمان نواز لوگ دیکھے گی،

    واضح رہے کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کا اعزاز،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پوری دنیا کو چیلنج کر دیا،گوادر بلوچستان کرکٹ اسٹیدئیم کی خوبصورتی نے آئی سی سی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

    آئی سی سی نے چیلنج دیا کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈئیم جیسا خوبصورت اسٹیڈئیم ہے تو سامنے آئے، انتظار رہے گا، گوادر میں دنیا کے سب سے خوبصورت کرکٹ اسٹیدئیم کی تعمیر سیکیورٹی میں بہتری کا ثمر ہے ،گوادر میں کار ریلی اور نمائشی میچ کی تصاویر دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں گوادر اسٹیڈیم کی سحرانگیز تصاویز نے دنیا میں دھوم مچا دی ،آئی سی سی بھی گوادر کرکٹ اسٹیڈئیم کی تعریف کرنے پر مجبورہو گیا ہے

  • ڈپٹی کمشنر گوادر کی گاڑی کی ٹکر سے بچہ زخمی

    ڈپٹی کمشنر گوادر کی گاڑی کی ٹکر سے بچہ زخمی

    ڈپٹی کمشنر گوادر کی گاڑی کی ٹکر سے بچہ زخمی

    ڈپٹی کمشنر گوادر کے گاڑی کی ٹکر سے بچہ زخمی، ڈرائیور زخمی بچے کو چھوڑ کر بھاگ گیا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا،

    18 فروری صبح 10 بجے کے قریب دی کوسٹ ہسپتال کے سامنے ڈپٹی کمشنر گوادر کی گاڑی وی آئی پی پروٹوکول کے لیے تیز رفتار سے جارہی تھی سامنے رکشہ کو جوکہ اپنے سائیڈ پہ جا رہا تھا کو پیھچے سے ٹکر مارکر ڈرائیور ارشد علی گاڑی کو بھگا کر لے گیا۔

    گاڑی کی ٹکر سے رکشہ میں سوار ماں باپ کا اکلوتا بیٹا 7 سالہ بیٹا ظہیر ولد محمد سمالانی ساکن بیسیمہ ساجد کے رہائشی سر پر چوٹ آنے سے زخمی ہوگیا۔جسے بے ہوشی کی حالت میں جی ڈی اے ہسپتال میں طبی امداد کے کراچی میں مزید علاج کے لیے منتقل کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب گوادر پولیس کے مطابق انہوں نے مفرور ڈرائیو کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

  • کوئٹہ،ٹریفک کے دباؤ کم کرنے کے لیے سٹی نالہ کو پارکنگ بنانے کی تجویز

    چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری زاہد سلیم، سیکرٹری ٹرانسپورٹ بشیر احمد بنگلزئی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفند یار کاکڑ و دیگر حکام نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج شہر میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کا باعث بنے گا شہر کے روائتی حسن کی بحالی کے اس اہم پروجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیکیج میں کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کیلئے سڑکوں کی توسیع، اوورفلائی، انڈرپاسز، پارکس، ٹریفک منیجمنٹ اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے شامل ہیں۔ چیف سیکرٹری نے کمشنر کو ہدایت کی کہ کوئٹہ شہر میں سرکاری زمینوں کی نشاندھی کرکے عوام کی بہتری کیلئے استعمال میں لائیں۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ سٹی نالہ کو پارکینگ بنا کر شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کیا جا سکتا ہے۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی بہتری کیلئے فوری نوعیت کے منصوبے شروع کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سکول کے بچوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے سکولوں کو کوسٹرز فراہم کرینگے۔ انہوں نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج بارے اجلاس آئند ہفتے منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی۔

  • اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ نے کیا شجر کاری مہم کا افتتاح

    اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ نے کیا شجر کاری مہم کا افتتاح

    اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ نے کیا شجر کاری مہم کا افتتاح

    باغی ٹی وی : کوئٹہ کی اسسٹنٹ کمشنر سیدہ ندا کاظمی نے کوئٹہ ٹری پلانٹنگ مہم کا افتتاح کردیا . پولیس لیوی اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے یہ مہم کوئٹہ میں جاری ہے .

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا اور چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم کے دوران خود حصہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    موجودہ حکومت اب تک 70 کروڑ پودے پہلے ہی لگا چکی ہے، شجر کاری مہم میں 35 کروڑپودے فروری سے اگست تک لگائے جائیں گے، وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم میں خودحصہ لینے کا فیصلہ کیا، عمران خان ہفتہ وار ایک ایک صوبے میں شجر کاری کی تقریب میں شریک ہویں گے۔

    ذرائع کے مطابق صوبوں میں شجر کاری تقاریب کا مقصد لوگوں میں پودے لگانے کا رجحان پیدا کرنا ہے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے شیڈول ترتیب دےدیا، عمران خان جلد سندھ میں مینگروز سے متعلق تقریب میں شریک ہوں گے۔

    یہ بھی کہا گیا ہے کہ مینگروززہریلی آب و ہوا جذب کرکے سمندری آلودگی سے بچانے کاسبب بنتے ہیں۔ پنجاب، کےپی اور بلوچستان زیتون کی شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے۔ جبکہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور جی بی میں آب و ہوا کی مناسبت سے پودے لگائے جائیں گے۔

  • بلوچستان میں  موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی کا خدشہ!

    بلوچستان میں موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی کا خدشہ!

    بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ کوئٹہ میں موجودہ  درجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ حرجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ زیارت میں موجودہ  درجہ حرارت منفی 1 ریکارڈ کیا گیا۔ قلات میں موجودہ  درجہ حرارت 2ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔ بلوچستان کے ساحلی علاقے میں درجہ حرارت10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی میں موجودہ درجہ حرارت6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ نوکنڈی میں موجودہ درجہ حرارت8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 15فیصد گوادر میں44فیصد سبی میں28نوکنڈی میں ہوا میں نمی کا تناسب12فیصد ریکا رڈ کیا گیا۔

  • کوئٹہ میں اب تک کئی ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن نہ ہو سکی  ،عمل سستی کا شکار

    کوئٹہ میں اب تک کئی ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن نہ ہو سکی ،عمل سستی کا شکار

    کوویڈ ویکسین کا پاکستان میں آنے کے باوجود کوئٹہ میں ویکسینیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے- بلوچستان میں 8روز کے دوران اب تک صرف 133 ہیلتھ ورکرز کو ویکسینیت کیا گیا ہے-

    پہلے مرحلے میں 5 ہزار کورونا ویکسن کوئٹہ پہنچے تھے- اس وقت بلوچستان بھر میں 44 ویکسینیشن سینٹر قائم ہیں- کوئٹہ میں ویکسینیشن لگانے کیلئے 9 مراکز قائم ہیں- کورونا ویکسینشن کیلئے 22 ہزار ہیلتھ کیئر پروائڈرز رجسٹرڈ ہیں- حکومت کی ہدایت کع مطابق ویکسین ابھی صرف ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر ہیلتھ کئیر ورکرز کو لگائی جانی تھیں البتہ یہ عمل کوئٹہ میں صحیح طریقے سے انجام نہیں پارہا ہے اور ویکسینیشن کا یہ عمل سست روی کا شکار ہے-