Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • پاک سرزمین پارٹی کوئٹہ میں کریگی بھرپورعوامی طاقت کا مظاہرہ ،مصطفیٰ کمال کرینگے اہم اعلان

    پاک سرزمین پارٹی کوئٹہ میں کریگی بھرپورعوامی طاقت کا مظاہرہ ،مصطفیٰ کمال کرینگے اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی آج کوئٹہ میں جلسہ کرے گی

    پاک سرزمین پارٹی آج ایوب اسٹیڈیم میں بھرپورعوامی طاقت کامظاہرہ کرے گی ،پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کوئٹہ میں ہیں، جلسہ کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،پاک سرزمین پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر شمس مینگل جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے متحرک ہیں وائس چیئرمین پاک سرزمین پارٹی شبیر احمد قائم خانی نے کوئٹہ کے جلسہ عام کے حوالے سے ایوب اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، جلسےسے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال اہم خطاب کریں گے اور اہم اعلانات بھی کریں گے

    بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر خالد مقبول صدیقی کب بھارت گئے؟ مصطفیٰ کمال نے بڑے انکشافات کر دیئے

    کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے

    کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے پاک سر زمین پارٹی کو ایوب اسٹیڈیم کی پارکنگ میں جلسہ کرنے کی اجازت دی ہے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کی سفارش پر ضلعی انتظامیہ نے پاک سرزمین پارٹی کو اس کے پانچویں یوم تاسیس کے موقع پر جلسے کی اجازت دے دی ہے

    کراچی کے مسئلہ پر آرمی چیف کو وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہئے،مصطفیٰ کمال نے کیا تشویش کا اظہار

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    ڈاکوؤں،چوروں کو پکڑنے کیلئے اقوام متحدہ کی فوج بلانا پڑے گی؟ مصطفیٰ کمال

  • وزیراعلی بلوچستان  سے آئی جی  رائے کی ملاقات

    وزیراعلی بلوچستان سے آئی جی رائے کی ملاقات

    کوئٹہ: وپولیس بلوچستان محمد طاہرزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے آئی جی رائے کی ملاقات
    ملاقات میں صوبے کی مجموعی امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیراعلی کو آئی جی پولیس نے پولیس نظام میں مزید بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بریف بھی کیا۔
    وزیراعلی کی آئی جی پولیس کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات

    عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری اور اولین فرض ہے۔ وزیراعلی
    امن و امان کی بحالی میں پولیس کا بڑا اہم کردار ہے۔ جام کمال خان

    پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعلی بلوچستان
    تھانوں میں لوگوں کی دادرسی کے لیے فعال انداز میں اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلی کی ہدایت

  • بلوچستان میں افسوسناک واقعہ، سات مزدور چل بسے

    بلوچستان میں افسوسناک واقعہ، سات مزدور چل بسے

    بلوچستان میں افسوسناک واقعہ، سات مزدور چل بسے
    بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں طورغر کے علاقے میں کان حادثے میں سات کان کن جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

    یہ کا ن کن پیر کے روز اس وقت کان میں پھنس گئے تھے جب متاثرہ کان میں آگ لگنے سے دھماکہ ہوا تھا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ کان میں ریسکیو آپریشن شروع ہوا اور رات گئے تک تین کان کنوں کی لاشیں نکالی جاچکی تھی جبکہ باقی چار کاکنوں کی لاشین آج صبح نکالی گئی ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہل انور ہاشمی کے مطابق ریسکو آپریشن کے دوران کان کے اندر میتھین گیس کے اخراج کے باعث ریسکو آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیمیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مرنے والے کان کنوں میں زیادہ تر کا تعلق پشین اور افغانستان سے ہے۔ میڈیکل پوسٹ مارٹم کے بعد اج دن کو انکی لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی۔

    واقعہ پر پاکستان سنٹرل مائن لیبرفیڈریشن کے صدر سلطان لالا نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان کے کوہلہ کانوں میں حفاظتی انتظامات پر عمل نہ ہونے سے آئے روز واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کوئلہ کان کے حادثات میں ایک برس میں 60 مزدور جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ برس 208 مزدور چل بسے تھے،

    واقعہ کے بعد ایک صارف نے ٹویٹر پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئلے کی کانوں میں محنت کشوں کی ہلاکتوں کی اصل وجہ کیا ہے حفاظتی آلات نہ ہونا؟تربیتی پروگرامز نہ کروانا؟مائنذ سیفٹی ایکٹ نافذ نہ ہونا؟ناقص آلات کا استعمال؟بروقت طبّی امداد نہ ملنا؟یہ بھی بتادیں کانوں کے اندر کیکر کی لکڑی استعمال ہورہی ہے یا سفیدہ کی؟

  • کو ئٹہ کسٹمز پیڈ گا ڑٰیاں تحو یل میں  دو ملزما ن گر فتا ر

    کو ئٹہ کسٹمز پیڈ گا ڑٰیاں تحو یل میں دو ملزما ن گر فتا ر

    کوئٹہ کسٹمز کی جانب  نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں تحویل میں۔ دو ملزمان گرفتار۔۔
    ۔
    کوئٹہ کسٹمز کی جانب سے نان  کسٹمز پیڈ گاڑیوں  کے خلاف پیمانے پر کریک ڈاؤن ۔
    ۔
    آج لکپاس کے مقام پر  سخت چیکنگ کے بعد  3 نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں  جن  دو عدد کرولہ اقوا اور   ایک عدد  سوزوکی پسنجر وین  جو   اندرون ملک اسمگل کیا جارہا  ۔ تحویل میں لے کر دو افراد عبدلرزاق اور عبدلالطیف کو گرفتار کر لئے گئے۔ انکے خلاف ایف آئی ار درج کر کے مقدمہ درج کرالیا گیا۔
    کلیکٹر کسٹمز   کوئٹہ عرفان جاوید کے بقول  کاروائ وفاقی حکومت،  ایف ٹی آو، اور چیف کلیکٹر کے واضع اقدامات کے بعد کی گئ
    ۔اور مزید اس کاروائ میں شدت لائ جایے گی۔اور پچھلی کئی دنوں اس ان عناصر کو تنبیہ بھی کی جارہی ہے۔ اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذرائع۔ اور بہت جلد دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر شہر دوسرے علاقوں تک بڑھائ جاے گی۔
    ۔
    کاروائ چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان  گل رحمان کی ہدایات پر کلیکٹر کسٹمز عرفان جاوید ایڈشنل کلیکٹر     یاسر وہاب کلوڑ اور  ڈپٹی کلیکٹر اکبر جان کی   ترتیب دی گئ عملے جس میں تجربہ کار سپرنٹنڈینٹ طارق سلطان اور انکی ٹیم  انسپیکٹر ز  جمیل کاکڑ  ، ظاہر شاہ اور محمد ہاشم شامل
    تھے نے کی

  • چینی کی قیمت پھر سے آسمان سے باتیں کرنے لگی ، مافیا کو جواب دینے کے لیے  اہم مطالبہ سامنے  آگیا

    چینی کی قیمت پھر سے آسمان سے باتیں کرنے لگی ، مافیا کو جواب دینے کے لیے اہم مطالبہ سامنے آگیا

    چینی کی قیمت پھر سے آسمان سے باتیں کرنے لگی ، مافیا کو جواب دینے کے لیے اہم مطالبہ سامنے آگیا

    باغی ٹی وی : چینی کی قیمت پھر سے آسمان سے باتیں کرنے لگی، اس وجہ نجی شعبہ نے حکومت سے چینی در آمد کرنے کی اجازت طلب کر لی ، اور چینی درآمد کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے

    چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ جاری ہے اور چینی کی قیمت دوبارہ 100روپے کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے اس سلسلے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ قیمت110روپے کلو اور رمضان المبارک میں 150 روپے کلو تک پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

    چینی کی بیرون ملک سے در آمد بند ہونے کے بعد طاقتور شوگر مافیا نے پھر سے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے اور چینی کی قیمت بڑھ کر ایک بار پھر100روپے کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے. دنوں چینی کی قیمت گھٹ کر90روپے کی سطح تک آگئی تھی . ذرائع کے مطابق چینی کی 40کلو بوری کی قیمت 4600 تا 4800 تک پہنچنے کے امکانات ہیں جس کے بعد چینی کی قیمت 110 روپے یا اس سے بھی بڑھ سکتی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان سیرل ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور در آمد کنندہ مزمل چیپل نے کہا ہے کہ حکومت چینی کی قیمت میں کمی کیلئے فوری طور پر نجی شعبے کو ٹیکس فری چینی در آمد کرنے کی اجازت دے ،انہوں نے بتایا کہ نجی شعبہ کو در آمدی چینی 82روپے تک پڑتی ہے اور نجی شعبہ در آمدی چینی کو ذخیرہ کرنے کے بجائے 86تا88روپے کلو میں فروخت کو ترجیح دیتا ہے ،مزمل چیپل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی پالیسیوں میں مستقل مزاجی دکھائے اور گزشتہ سال کی طرح امسال بھی چینی کی ٹیکس فری در آمد کی اجازت دی جائے تا کہ رمضان المبارک میں چینی کی قیمت میں کمی کو ممکن بنایا جاسکے ،

    دوسری طرف حکومت پاکستان نے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی اور 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کے لیے دوبارہ انٹرنیشنل ٹینڈرز جاری کردیے۔
    چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ریاض میمن نے کہا ہے کہ چینی اور گندم کی درآمد کے ٹینڈرز کی بولیاں 16 مارچ تک موصول ہوں گی اور اسی روز اوپن کردی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ گندم جولائی میں پاکستان پہنچے گیئی ٹی سی پی نے چینی اور گندم کی درآمد کے پہلے ٹینڈرز مہنگی بولیاں موصول ہونے پرمنسوخ کیے تھے

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی،  کوئٹہ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، کوئٹہ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے

    کوئٹہ: مستونگ میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ کالعدم تنظیم کے دہشت گرد ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے۔ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو شہید اور دو زخمی کر دیا۔ پولیس پر فائرنگ مسلح افراد نے اسلام آباد کے سیکٹر جی-13 میں کی۔مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہو ئے تھے جن میں سے ایک اہلکارقاسم شہید ہوگیا جبکہ 2 زخمی جمیل اور قیصر کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

  • ویکسین کی مزید گیارہ ہزار ڈوزجز موصول

    این سی او سی کی جانب سے بلوچستان کو انسداد کورونا ویکسین کی مزید گیارہ ہزار ڈوزجز موصول ہوگئیں پی آئی اے کارگو سے بھجوائی گئی ویکسین کی کھیپ ای پی آئی پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر اسحاق خان پانیزئی نے وصول کی ،موصول شدہ ویکسین دوسری ڈوز کے طور ہیلتھ کئیر ورکرز کو لگائی جائے گی این سی او سی کی جانب سے بھجوائی گئی ویکسین ای پی آئی کولڈ اسٹوریج میں مخصوص درجہ حرارت میں رکھوا دی گئی ویکسین اسٹوریج و ترسیل کے لئے ای پی آئی کے انتظامات اطمینان بخش ہیں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

  • چیئرمین سینیٹ کے جواب کے منتظر ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

    چیئرمین سینیٹ کے جواب کے منتظر ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

    چیئرمین سینیٹ کے جواب کے منتظر ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں کے رابطوں میں تیزی آگئی ہے

    جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ آج صبح اچانک چیئرمین سینیٹ کا مجھے فون آیا،چیئرمین سینیٹ نے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ،چیئرمین سینیٹ نے کہا پنجاب کی طرح بیٹھ کر معاملات طے کرتے ہیں، ہمارے مطالبات پر چیئرمین سینیٹ نے وقت مانگا ہے،چیئرمین سینیٹ کے جواب کے منتظر تھے ابھی تک جواب نہیں آیا،

    مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ طے کیا ہے ضمنی الیکشن یا سینیٹ کا الیکشن مل کر لڑیں گے ،بلوچستان میں ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدوار زیادہ کامیاب ہوئے لانگ مارچ بھرپور ہوگا اتحاد کےساتھ بڑھتے رہیں گے سینیٹ الیکشن کے بعد 26مارچ کو لانگ مارچ بھی بھرپور ہوگا ،

    بی این پی سربراہ سرداراخترمینگل نے مولاناعبدالغفورحیدری،محمودخان اچکزئی کے ہمراہ با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری نشست ہوئی ،مشترکہ امیدواروں کےبارے میں طے کیا گیا ہے، سینیٹ الیکشن پر مسترکہ امیدواروں کا فیصلہ ہو چکا ہے، سینیٹ امیدواروں کا تعلق مشترکہ طور پر پی ڈی ایم سے ہو گا ،خلائی مخلوق کیساتھ پیرا شوٹر بھی آرہے ہیں، پی ڈی ایم مضبوطی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے،

  • کوٸٹہ پاک فضائیہ کو آج کے دن مودی کا غرور خاک میں ملانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے، بشری رند

    کوٸٹہ پاک فضائیہ کو آج کے دن مودی کا غرور خاک میں ملانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے، بشری رند

    پارلیمانی سیکڑیری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشریٰ رند کا کہنا ہے کہ کوٸٹہ پاک فضائیہ کو آج کے دن بھارت کے دو جنگی طیارے گرا کر مودی کا غرور خاک میں ملانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کوٸٹہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے پاکستانی اور کشمیری عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا، کوٸٹہ جنگیں طاقت سے نہیں جرات اور بہادری سے لڑی جاتی ہیں.کوٸٹہ پاکستانیوں کو افواج پاکستان کی جنگی صلاحیتوں پر فخر ہے ،
    کوٸٹہ جس فضائیہ کی تربیت ائیرمارشل اصغر خان اور ائیر مارشل نور خان نے کی ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا. کوٸٹہ جب تک ابھینندن زندہ ہے ہندوستان اپنے زخم چاٹتا رہے گا. کوٸٹہ بلوچستان کی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اور دفاع وطن کےلئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

  • نوازشریف کے این آر او کے لیے فضل الرحمان نے کارکنوں اور علما کو خوار کیا،حافظ حسین احمد

    نوازشریف کے این آر او کے لیے فضل الرحمان نے کارکنوں اور علما کو خوار کیا،حافظ حسین احمد

    نوازشریف کے این آر او کے لیے فضل الرحمان نے کارکنوں اور علما کو خوار کیا،حافظ حسین احمد

    جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن سے اختلاف کے باوجود بلاول زرداری اور مریم نواز کی جانب سے پی ڈی ایم کے طے شدہ متفقہ فیصلوں کو یکطرفہ طور پر بار، بار ویٹو کر کے پی ڈی ایم کے سربراہ کی بے عزتی اور بے توقیری اب نا قابل برداشت ہورہی ہے,

    حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ کے لیے پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کا نام یکطرفہ طور پر پیش کیا اور پھرپی ڈی ایم کے دیگر قائدین کو ماضی کی طرح اب بھی نہ چاہتے ہوئے بادل ناخواستہ یوسف رضا گیلانی کو گود لینا پڑا،

    حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ بلاول اورمریم کے پیچھے پی ڈی ایم کے قائدین اس لیے لگ گئے کیونکہ بظاہر نوازشریف نے40 سال اسٹیبلشمنٹ اور مارشل لاؤں کے زیرسایے سیاسی کھیل کھیلا اور کرپشن میں پکڑے جانے پر وہ نظریاتی بن بیٹھے اور آزادی مارچ کی آڑ میں بیماری کا ڈرامہ رچایا اور لندن جاکر پناہ گزین بن گئے،

    شہباز شریف نواز شریف کیلئے کیسا کردار ادا کر رہے ہیں؟ حافظ حسین احمد کا نیا انکشاف

    پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

    عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

    پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    محمود خان اچکزئی پر تمام دیگر صوبوں میں مکمل پابندی لگادی جائے،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما کا مطالبہ

    وزیراعظم کو نا اہل قرار دینے سے متعلق پٹیشن دائر کرنے کا مشورہ پی ڈی ایم کو کس نے دے دیا؟

    چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف

    مقامی اخبار کے مطابق جمعیت علما اسلام نظریاتی کے زیر اہتمام تحفظ دینی مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ نوازشریف کے این آر او کے لیے فضل الرحمان نے کارکنوں اور علما کو خوار کیا لیکن ہم دینی مدارس کو دوسروں کے لیے استعمال نہیں کریں گے بلکہ اسلام کی سربلندی اور ختم نبوت کی تحفظ کے لیے استعمال ہوں گے۔

    حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ 26 مارچ کو رینٹل مارچ قریب آرہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ایسی چھوٹی سرجری کی ضرورت بھی درپیش ہے جو پاکستان میں ممکن نہیں ہے اس مجبوری کی وجہ سے ابو جان کے پاس لندن ہی جانا ہوگا۔