Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • تاجی کھوکھر کی عدالت پیشی،جج نے پولیس کو کیا حکم دیا؟ اہم خبر

    تاجی کھوکھر کی عدالت پیشی،جج نے پولیس کو کیا حکم دیا؟ اہم خبر

    تاجی کھوکھر کی عدالت پیشی،جج نے پولیس کو کیا حکم دیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تاجی کھوکھر کو عدالت نے 14 روزکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،ایس پی پوٹھو ہار کے مطابق تھانا نصیر آبادکے مقدمے میں ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا تھا،پولیس نے تاجی کھوکھر کو عدالت میں پیش کیا ,تاجی کھوکھر کو جسمانی ریمانڈ کے لیے زیب شہزاد کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا,عدالت نے تاجی کھوکھر کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا،پولیس نے تاجی کھوکھر کو ایمبولینس میں عدالت پیش کیا،

    عدالتی پیشی کے بعد پولیس تاجی کھوکھر کو ہسپتال لے گئی جہاں طبی معائنہ کیا جائے گا،پولیس کے مطابق ملزم کو ڈائیلسز اور طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا جائیگا

    پولیس کے مطابق تاجی کھوکھر تھانہ ائیرپورٹ کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا، زمین پر قبضہ کے مقدمہ بھی تاجی کھوکھر پر درج ہیں ،ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، سی پی او راولپنڈی احسن یونس کا کہنا ہے کہ پیشہ ور کریمنلز اور گینگسٹرز کی گرفتاری سے ہی جرائم کا قلعہ قمع کیا جاسکتا ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،

  • راولپنڈی پولیس کا ایک بار پھر چھکا، تاجی کھوکھر گرفتار

    راولپنڈی پولیس کا ایک بار پھر چھکا، تاجی کھوکھر گرفتار

    راولپنڈی پولیس کا ایک بار پھر چھکا، تاجی کھوکھر گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 333 گینگ کے سرغنہ تاجی کھوکھر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ تاجی کھوکھر ٹاپ 20 بدمعاشان میں سرفہرست بدمعاش ہے،گرفتاری سی پی او محمد احسن یونس کی بدمعاشان کے خلاف سپیشل آپریشن کے سلسلہ میں عمل میں آئی،

    پولیس کے مطابق تاجی کھوکھر تھانہ ائیرپورٹ کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا، زمین پر قبضہ کے مقدمہ بھی تاجی کھوکھر پر درج ہیں ،ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، سی پی او راولپنڈی احسن یونس کا کہنا ہے کہ پیشہ ور کریمنلز اور گینگسٹرز کی گرفتاری سے ہی جرائم کا قلعہ قمع کیا جاسکتا ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،

    واضح رہے کہ تاجی کھوکھر پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے چچا ہیں۔

  • شیخ رشید کے لئے بڑی مشکل، ریلوے مزدوروں نے کیا پہیہ جام کا اعلان

    شیخ رشید کے لئے بڑی مشکل، ریلوے مزدوروں نے کیا پہیہ جام کا اعلان

    شیخ رشید کے لئے بڑی مشکل، ریلوے مزدوروں نے کیا پہیہ جام کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے مزدور اتحاد تنظیموں نے مطالبات کی منظور ی کیلئے ریلوے انتظامیہ کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے 24دسمبرکو ریل کا پہیہ جام کرنے کا اعلان کر دیا .

    ان خیالات کا اظہار ریل مزدور اتحاد میں شامل ریلوے کی فعال تنظیموں ریلوے لیبر یونین، ریلوے ورکر یونین( سی بی اے) ورکشاپس سپر وائزر ایسوسی ایشن،ڈپلومہ فیڈریشن کے زیر اہتمام لوکو شیڈ راولپنڈی میں مطالبات کے حق میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ ریلوے ملازمین نے مطالبات کی منظوری کے حصول کیلئے راولپنڈی سے احتجاج کا آغاز کر دیا ہے

    قومی اسمبلی میں بھی بنے گا فارورڈ بلاک، شیخ رشید نے کر دیا اعلان

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک ہے، شیخ رشید

    امیر قطر نے ڈیل کی یا نہیں، شیخ رشید نے بتا دیا

    جلسہ سے محمد سرفراز،عنایت علی گجر، میاں محمود نگیانہ، خالد محمود، رضوان ستی و دیگر نے خطاب کیا ۔

    ریلوے مزدور اتحاد یونین کے رہنماؤں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں راولپنڈی کے سات ڈویژن میں احتجاج کیا جائے گا بعد ازاں پورے پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا 24دسمبرکو لاہور جلسے میں ریل کا پہیہ جام کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیور کو سنائی شیخ رشید نے خوشخبری

    ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

    رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کی تمام سات ڈویژنوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے پورے پاکستان میں احتجاج کے بعد 24 دسمبر 2019کو لاہور کے احتجاجی مظاہرے میں ریل کے پہیے کو جام کرنے کا اعلان کر دیا جائے گا ،مقررین کا کہنا تھا کہ اسکیلوں کی اپ گریڈیشن،ٹیکنیکل الائونس25فیصد پی ایل اے اور پی ایم پیکیج کے ملازمین کو کنفرم کرنے کے مطالبات ریلوے ہیڈ کوارٹر تسلیم کر چکا ہے وزارت ریلوے اور وزارت خزانہ فی الفورعملدرآمد کیلئے فیصلہ کرے ورنہ حالات خراب ہونے کے ذمہ دار فیصلہ ساز ہوں گے ۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اعلان کر چکے ہیں کہ اگر ریلو ے کا کام ٹھیک ہوتا رہا تو جلد ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کر دوں‌گا

  • فارن فنڈنگ کیس میں اکبرایس بابرکے خلاف استغاثہ دائر

    فارن فنڈنگ کیس میں اکبرایس بابرکے خلاف استغاثہ دائر

    فارن فنڈنگ کیس میں اکبرایس بابرکے خلاف استغاثہ دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اکبرایس بابرکے خلاف استغاثہ دائر کر دیا گیا ،اکبر ایس بابر کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت استغاثہ دائرکیا گیا ،اکبر ایس بابر کے خلاف استغاثہ پی ٹی آئی رہنمااجمل صابر نے دائر کیا

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    استغاثہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اوراسلام آبادہائیکورٹ میں فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ ابھی ہوناہے،اکبرایس بابر کے بیانات سے پارٹی بد نام ہو رہی ہے ،الیکشن کمیشن اوراسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت کیس پرتبصرہ نہیں کیا جا سکتا،

    تحریک انصاف نے اپنی پارٹی کے بانی رکن کیخلاف دعویٰ دائر کر دیا

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    استغاثہ پرابتدائی سماعت ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی اعجاز احمد بٹرنے کی ،عدالت 5 دسمبرکواستغاثہ کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ کرے گی

  • انصاف کی تلاش میں موت آ گئی ،نقیب اللہ محسود کے والد کی وفات،تدفین کہاں‌ ہو گی ؟

    انصاف کی تلاش میں موت آ گئی ،نقیب اللہ محسود کے والد کی وفات،تدفین کہاں‌ ہو گی ؟

    انصاف کی تلاش میں موت آ گئی ،نقیب اللہ محسود کے والد کی وفات،تدفین کہاں‌ ہو گی ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نقیب اللہ محسود کے والد وفات ہا گئے نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔وہ راولپنڈی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

    اپنے ہی شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے والی خاتون مبینہ آشنا سمیت گرفتار

    لاہور میں بھی بچوں کے اغوا کا سلسلہ رک نہ سکا

    خاندانی ذرائع کے مطابق محمد خان شہید کی تدفین ان کے آبائی علاقے میں کی جائے گی .محمد خان محسود کے بیٹے نے وفات کی تصدیق کی اور فرید اللہ نے کہا کہ والد کی میت کو جنوبی وزیرستان میں آبائی علاقے مکین منتقل کیا جارہا ہے جہاں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کی جائے گی۔

    علی وزیر اور محسن داوڑمیرا بھائی ،پرویز خٹک اور میں رابطے میں تھے، شہریارآفریدی

    فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی میں لڑکی کی موت، دو دوست گرفتار

    واضح رہے کہ نقیب اللہ محسود کا قتل 13 جنوری 2017ء کو شہر قائد کراچی میں پولیس افسر راؤ انوار کے پولیس انکاؤنٹر کی وجہ سے ہوا،نقیب اللہ محسود پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کے کالعدم تنظیموں سے تعلقات ہیں،نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا،نقیب اللہ کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا۔ 24 جنوری 2019ء کو پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ اور تین دوسرے افراد کو معصوم قرار دیا۔

  • راولپنڈی پولیس نے مشہور زمانہ ماہر نقب زن گرفتار کرلیا

    راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا کی ہدایات پر ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کی زیرنگرانی تھانہ مری پولیس کی بڑی کاروائی۔تھانہ مری پولیس نے مشہور زمانہ ماہر نقب زن محمد شبیر عرف شبیری(سرغنہ) ساتھیوں سمیت گرفتار ،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے کہا کہ شبیری گینگ کے ملزمان کا تعلق مختلف اضلاع سے ہے جنہوں نے نقب زنی اور چوری کی وارداتوں کے لیے گینگ تشکیل دیا ،گرفتارگینگ میں محمد شبیر عرف شبیری (سرغنہ) محمد ناصر،بخت زادہ، محمد اظہراور آسیہ بی بی شامل ہیں،گینگ میں ایک خواتین بھی شامل ہے جو دن کو دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر ریکی کرتی تھی ملزمان کا زیادہ تر شکار مقفل شدہ گھر ہوتے تھے،ملزمان نقب زنی اور چوری کی واردتوں کے بعد اپنے اپنے علاقوں میں روپوش ہو جاتے تھے، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ قیمتی سامان ،طلائی زیورات، نقدی اور گھریلو اشیاء صرف برآمد،
    ملزمان نے بین الصوبائی طور پر متعدد نقب زنی اور چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ،
    ملزمان چوری کی وارداتوں کے لیے نقب زنی کرتے اور مقفل شدہ گھروں کو ریکی کرکے لوٹ لیتے تھے ،ملزمان نے دوران انٹروگیشن کشمیر ،راولاکوٹ ،ہزارہ،مری اور راولپنڈی کے متعدد ایریا میں ورداتوں کا انکشاف کیا،

  • زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7 سالہ بچی کا قاتل گرفتار, قاتل قریبی عزیز نکلا

    راولپنڈی :تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں 7سالہ بچی کے زیادتی کے بعد قتل کا معاملہ,تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں 7سالہ بچی کے زیادتی قتل کی واردات ٹریس کر لی گئی،سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ گھناؤنی واردات کرنے والا سفاک ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا،ملزم مقتولہ کا قریبی عزیز ہے،7سالہ بچی کو گھر میں زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا،پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی،پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزم کو فرار ہونے کا موقع نہ ملا، کرائم سین اور فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیموں نے بھی شواہد اکٹھے کئے،پولیس کو جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں گرفتار ملزم نے سنگین وارات کا اعتراف کر لیا،تھانہ ائیر پورٹ میں بچی کے والد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے.

  • راولپنڈی رکشہ الٹ گیا مدد کے لیے پاک فوج کے اہلکار پہنچے

    راولپنڈی:پشاور روڈ رافع مال کے قریب رکشہ الٹ گیا. رکشہ الٹتے ہی قریب سے 4 سے 5 پاک فوج کے اہلکار گزر رہے تھے وہ فوری رکشہ کے پاس دوڑے اور رکشہ ڈرائیور کو باہر نکالا اور اس کے ساتھ رکشہ اٹھانے میں مدد کی. رکشہ ڈرائیور کو معمولی سی خراشیں آئیں.

  • راولپنڈی کے شہری آوارہ کتوں سے تنگ آگئے

    راولپنڈی :راولپنڈی کے شہری آوارہ کتوں سے تنگ آگئے.ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی وراہنما تحریک انصاف نے کہا کہ شہر کے گنجان آباد محلوں سڑکوں گلیوں میں آوارہ کتوں نے شہریوں کے ناک میں دم کر دیا۔شہری سخت خوفزداہ اور پریشان ہیں.سکول کے بچے خواتین بزرگوں کا سکول مسجد مارکیٹوں میں جانا محال ہوگیا۔آوارہ کتوں کے غول ہر پیدل گزرنے والوں پر بھونکتے اور کاٹنے کو دوڑتے ہیں۔میونسپل کارپوریشن کی کتا مار ٹیم خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہیں۔اگر کراچی سندھ کی طرح کتے کے کاٹنے کا کوئی واقع رونما ہوا تو انتظامیہ اورچیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔ہم نے انتظامیہ کو درخواستیں بھی دے رکھی ہیں۔

  • راولپنڈی کے نجی ہسپتال کی پارکنگ سے سینئر صحافی کی لاش برآمد

    راولپنڈی :راولپنڈی کے نجی ہسپتال کی پارکنگ سے لاش برآمد عینی شاہدین کے مطابق پہلے کسی نے اس طرف دھیان نہیں دیا جب بدبو پھیلی اس وقت ہمیں پتہ چلا , راولپنڈی پولیس کے مطابق گاڑی سے برآمد ہونے والی لاش راولپنڈی سے سینئر صحافی کی ہے،برآمد ہونے والی لاش کی شناخت شفاعت شیخ کے نام سے ہوئی .مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں،لاش 2 سے 3 دن پرانی ہے،اس کے علاوہ پارکنگ میں کھڑی گاڑی پر نیشنل پریس کلب کی پلیٹ بھی لگی ہوئی ہے،پولیس کے مطابق ہسپتال کے مرکزی دروازے پر تعینات سیکورٹی گارڈ سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے اور ہسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے،
    لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا،