Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • ہمیں کشمیر کے مسئلہ کو ہر پلیٹ فارم پر اُجاگر کرناہوگا،ڈاکٹر عدلیہ رحمان

    ہمیں کشمیر کے مسئلہ کو ہر پلیٹ فارم پر اُجاگر کرناہوگا،ڈاکٹر عدلیہ رحمان

    راولپنڈی۔ (اے پی پی) کلچرل سوسائٹی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے کشمیری ثقافت بارے تقریب منعقد ہوئی، جس میں یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹز نے حصہ لیااوراسکٹ پرفارمنس، پوسڑ مقابلہ، کشمیری کلچرل سونگ پرفارمنس، تقریر،کشمیر سے متعلق دستاویزی فلم اور شاعری کے ذریعے کشمیر سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اس موقع پر رکن کلچرل سوسائٹی لیکچرار ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن متحرمہ سعدیہ پنی نے کہا کہ کشمیر صرف کشمیر کا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے اور ہمیں اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہو نا ہے اور بھارتی فوج کے ظالمانہ سلوک، ریاستی دہشتگردی اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کو ان کے جائز حقوق دلوانے ہیں۔ہیڈآف سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عدلیہ رحمان نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے دکھوں میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور ہمیں کشمیر کے مسئلہ کو ہر پلیٹ فارم پر اُجاگر کرنا ہوگا۔

  • راولپنڈی مین سوئی گیس کی بندش کا معاملہ

    راولپنڈی مین سوئی گیس کی بندش کا معاملہ

    راولپنڈی – پارلیمانی سیکرٹری نارکوٹیکس کنڑول و ایم این اے شیخ راشد شفیق نے سوئی گیس عملے کو ہدایت کی ہے کہ یونین کونسل 78 ڈھوک منشی میں گیس پریشیر کو فوری بحال کیا جائے ۔گزشتہ روز شیخ راشد شفیق سے پی ٹی آئی یونین کونسل 78 ڈھوک منشی کے رہنماء چوہدری بابر حسین کی قیادت میں وفد نے لال حویلی میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں سوئی گیس کے ڈپٹی چیف رحمت اللہ،چیف منٹیننس رضا اورکوارڈینیٹر راجہ فاروق منہاس بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری بابر حسین نے کہا کہ سردیوں میں یونین کونسل ڈھوک منشی کے علاقوںڈھوک کمال دین,ناصر کالونی,مظفر ٹان,آرمی کالونی, وزیر ٹان, ڈھوک جابہ, وکیل کالونی, ریلوے سکیم, ریل ویو, نواز کالونی, محمدیہ غوثیہ, نورانی محلہ, فضل آباد, ریلوے اسکیم ون اے, شامل ہیں میں موسم سرما میں گیس پریشر کے مسائل کا سامنا رہتاہے جس پر شیخ راشد شفیق نے سوئی گیس عملے کو ہدایت کی کہ فوری طور پر یونین کونسل 78 ڈھوک منشی میں گیس کے پریشر کو بحال کیا جائے اور سردیوں اس یونین کونسل میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری بابر حسین، راجہ فاروق منہاس اور اہل علاقہ نے ایم این اے شیخ راشد شفیق کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شیخ راشد شفیق نے ایم این اے بن کر حلقے کی عوام کو کبھی مایوس نہیںکیا ۔ یونین کونسل میں گیس کے مسائل کو حل کرانے پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

  • عوام کوفوری اور سستے انصا ف کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے

    عوام کوفوری اور سستے انصا ف کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے

    راولپنڈی۔ (ا ے پی پی)چیئرپر سن ٹاسک فورس اورسیز پاکستانیز ضلع راولپنڈی با سط ہا شمی نے کہا ہے کہ عوام کوفوری اور سستے انصا ف کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈ سٹر کٹ اوور سیز پاکستا نیز کمیٹی را ولپنڈی نہا یت فعا ل اندا زمیں کا م کرتے ہو ئے بیر و ن ملک مقیم پاکستانیوں کو ر یلیف فر اہم کر نے کے لئے کوشا ں ہے۔انہوں نے ہدا یت کی کہ کمیشن کے کام میں بہتری لا نے اور موصول شدہ شکا یا ت کے فو ری طو ر پر ازا لے کے لئے مزید اقدا مات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کی سماعت کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(ر یو نیو) ر ضوان قدیر،ایس پی صدر رائے مظہر، انچا ر ج شکا یات سیل، ڈسٹر کٹ اٹا ر نی آفیسرزاورکمیشن ممبران سمیت د یگر ضلعی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ چیئرپر سن ٹاسک فورس با سط ہا شمی نے کہا کہ ہما رے دا ئرہ اختیا ر میں مو جود کیسز کو تر جیحی بنیا دوں پر حل کیا جا ئے گا اور عدا لتوں میں جو کیس طوالت کا شکار ہیں ان کی بھی خصوصی پیروی کر تے ہو ئے جلد از جلد حل کی یقین دہا نی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سمندر پا ر پاکستا نی و طن عز یز کو قیمتی زرمبادلہ کما کر بھیجتے ہیں اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ایسے میں ان کے حقو ق کی حفا ظت ہماری قانونی و اخلا قی ذ مہ داری ہے۔ایس پی صدر رائے مظہرنے اجلاس میں کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس بیرون ملک مقیم افراد کے گھروں اور زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزارکرانے کے لئے قانون کے مطابق کاروائی کر رہی ہے۔ چیئرپر سن ٹاسک فورس باسط ہا شمی نے اس موقع پر مجمو عی طور پر محکمہ مال،پولیس،ٹی ایم او، اینٹی کرپشن، جعلی ہاوٗسنگ سکیموں،آر ڈی اے اور محکمہ ایکسائز سے متعلقہ21در خوا ستوں کی سما عت کر تے ہو ئے مو قع پر ان کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو ہدا یات جاری کیں۔

  • چھوٹے دکانداروں کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے خوشخبری سرکاری فیس معاف

    چھوٹے دکانداروں کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے خوشخبری سرکاری فیس معاف

    راولپنڈی (ا ے پی پی)ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز پرائس مظفر حسین انصاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے چھوٹے دکانداروں کے لیے 20کلو تک کے کنڈے اور وٹے پر عائد سرکاری فیس معاف کردی ہے ا ور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹفیکشن جاری کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے کا مقصد چھوٹے دکانداروں کو ریلیف دینا ہے۔مظفر حسین انصاری نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے روز مرہ استعمال کی اشیاء کی سرکاری طور پر مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے پرائس مجسٹریٹ مارکیٹوں اور دکانوں پر چھاپے مار رہے ہیں اور مقررہ شرح سے زائد وصولی پر دکانداروں کو جرمانے کئے جا رہے ہیں اور کم ماپ تول پر بھی قانونی کاروائی عملی میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ضلع راولپنڈی میں متعدد دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جاچکی ہے اور جرمانے عائد کئے جانے کے علاوہ اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخو ں سے زائد وصولی اور کم ماپ تول پر کئی دکانیں سر بہ مہر بھی کی جاچکی ہیں۔

  • فائر فائٹنگ کے انتظامات کویقینی بنایاجائے، انچارج سول ڈیفنس مری

    فائر فائٹنگ کے انتظامات کویقینی بنایاجائے، انچارج سول ڈیفنس مری

    مری ۔ (اے پی پی)حکومت کی ہدایت پر مری سول ڈیفنس کے انچارج ارسلان سول ڈیفنس اہلکاروں کے ساتھ مری کے علاقوں شہر سمیت اپنی ذمہ داریاں فائر سیفٹی آگاہی مہم کے دوران انہوں نے کہا کہ گھروں، ہوٹلوں،دوکانوں اور دفتروں کاروباری یونٹس میں فائر سیفٹی/ فائر فائٹنگ کے انتظامات کویقینی بنائیں تاکہ حادثات کی صورت میں فوری قابو پا کرنقصانات سے بچاجاسکے۔

  • جیلوں میں تعلیم بالغاں کی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کا مشن ہے

    جیلوں میں تعلیم بالغاں کی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کا مشن ہے

    راولپنڈی۔ (اے پی پی) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں تعلیم بالغاں کی سو فیصد سہولیات بہم پہنچا کر ناخواندہ قیدیوں کو خواندہ بنانا اور تعلیم کے ذریعے ان کی اصلاح کرنا حکومت پنجاب کا مشن ہے جس پر پوری محنت، ایمانداری اور تندہی کے ساتھ کام ہو رہا ہے۔تحریک انصاف کی حکومت قومی ترقی کی راہ میں بچھے کانٹوں کو ایک ایک کرکے چن رہی ہے اور جو لوگ قوم کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے وہ اب بھی غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ہمارے راستے میں مزید کانٹے بچھانے میں مصروف ہیں تاہم ہمارا عزم اور حوصلہ پختہ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ساہیوال جیل میں تعلیم بالغاں مرکز کا افتتاح اور بعد ازاں قیدیوں میں کتابیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم 2030 ء تک شرح خواندگی کو سو فیصد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے جیل کا دورہ بھی کیا اور قیدیوں سے ان کے مسائل سن کر انہیں حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہو ں نے ناخواندہ قیدیوں سے کہا کہ وہ تعلیم بالغاں مرکز میں پوری محنت کے ساتھ لکھنا پڑھنا سیکھیں۔

  • پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیور پر مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ان کو ڈرائیونگ کیسے کرنی چاہیے ہدایات آگئیں

    راولپنڈی۔ (اے پی پی) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات پر دورانِ ڈرائیونگ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ڈرائیور کی ذراسی غلطی، لاپرواہی، غفلت اور ٹریفک قوانین و روڈسیفٹی قوانین سے لاعلمی یا خلاف ورزی خدانخواستہ کسی بڑے روڈ حادثے کا سبب بن سکتی ہے لہذاء پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورز ذمہ داری کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے گاڑی چلائیں اور ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کی گئیں ہدایات پر عمل کریں تاکہ مسافروں کے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنایا جا سکے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات کے ضابطہ اخلاق سے متعلق ”روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین آگاہی“ مہم کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔ محمد بن اشرف نے کہا کہ پی ایس وی ڈرائیورز خواتین مسافر کا احترام کریں،ا نسانیت کی قدر کریں اور اوور لوڈنگ نہ کریں، سواری بیٹھاتے یا اتارتے وقت گاڑی کواس طرح کھڑا کریں جس سے دوسری ٹریفک کسی صورت بلاک نہ ہو،غلط پارکنگ نہ کریں، تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ پر سخت پابندی ہے اس کے نقصانات کو سمجھیں اور عمل کریں، بار بار اور بغیر سٹاپ گاڑی کو کھڑا مت کریں،صرف تربیت یافتہ اور پی ایس وی ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر ہی ڈرائیور گاڑی کو چلائیں انہوں نے کہا کہ مسافروں سے بدتمیزی نہ کریں، زائد کرایہ وصولی یا روٹ کی خلاف ورزی بھاری جرمانے کا سبب بنتی ہے لہذاء اپنے بچوں یا خاندان کا پیٹ پالنے کے لئے ضروری ہے کہ ٹریفک وائلیشنز نہ کریں تاکہ جو دن بھر کی محنت سے کمایا ہے وہ چالان و جرمانے کی نذر نہ ہو لہذاء عقل اور دانش مندی اور سمجھ داری کا مظاہرہ کریں، کیونکہ تمام پی ایس وی ڈرائیوروں نے اپنی روزی کمانے کے لئے روٹ پرمٹ کے مطابق متعلقہ شاہراؤ ں پر دن بھر گاڑی چلانی ہوتی ہے آپ لوگوں کو ٹریفک پولیس سے زیادہ واسطہ پڑتا ہے اور ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین پر عمل کرنا ہوتا ہے لہذاء ٹریفک قوانین کا احترام اور ٹریفک پولیس کی طرف سے دی گئیں ہدایات پر مکمل عمل درآمد کرنا پی ایس وی ڈرائیور حضرات کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کا عمل جاری ہے۔

  • راولپنڈی اور گرد و نواح میں دہشت کی علامت گینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار

    راولپنڈی اور گرد و نواح میں دہشت کی علامت گینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار

    راولپنڈی۔ (اے پی پی) سپرنٹنڈنٹ پولیس صدر سرکل رائے مظہر اقبال نے کہا ہے کہ فراڈ ڈکیت گروہ کی گرفتاری کے معاملہ پر دن رات محنت کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ کو 2ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیاہے۔پیر کے روز انہوں نے میڈیاکوبتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں سرغنہ راجہ عقیل مظہر، ساتھی ارباب اور منصور جاوید شامل ہیں۔ملزمان نے گوجرانوالہ کے رہائشی واجد علی کو گاڑی فروخت کرنے اور رقم کی ادائیگی کیلئے سواں اڈہ بلایا اور اس دوران ا سلحہ کے زور پر 7لاکھ روپے نقدی چھینی اور فرار ہو گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ سی پی او فیصل رانا کی ہدایات پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار اور تھانہ کلر سیداں میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزمان لوگوں کو دھوکے سے بلا کر ان سے اسلحہ کے زور پر نقدی چھین لیتے تھے۔ملزمان کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • سی ایس ایس کا امتحان ,ایک ہی گھر کی سب بہنوں نے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا

    سی ایس ایس کا امتحان ,ایک ہی گھر کی سب بہنوں نے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا

    راولپنڈی :سی ایس ایس کا امتحان ایک ہی گھر کی سب بہنوں نے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا. رواں برس کے امتحان میں کامیاب ہونے والی راولپنڈی کی ضحیٰ ملک شیر کی چار بڑی بہنیں پہلے ہی سی ایس ایس پاس کرکے مختلف سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔سی ایس ایس امتحان کے لیے کُل 23 ہزار 234 امیدواروں نے اپلائی کیا تھا جبکہ 14 ہزار 521 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا، جن میں سے فائنل امتحان میں صرف 372 ہی پاس ہوئے۔کامیاب ہونے والے امیدواروں میں ضحیٰ ملک شیر بھی شامل ہیں، جن کی چار بڑی بہنیں پہلے ہی سی ایس ایس پاس کرکے مختلف سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔پانچ بہنوں میں سب سے بڑی بہن لیلیٰ ملک شیر نے 2008 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور وہ اس وقت کراچی میں بورڈ آف ریونیو میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز ہیں۔ دوسری بہن شیریں ملک شیر نے 2010 میں سی ایس ایس پاس کیا اور اس وقت وہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اسلام آباد میں ڈائریکٹر ہیں۔
    اسی طرح 2017 میں سسی ملک شیر اور ماروی ملک شیر نے سی ایس ایس کے امتحان میں حصہ لیا اور دونوں پاس ہوگئیں۔ سسی سی ای او لاہور کنٹونمنٹ میں زیرِ تربیت ہیں، جبکہ ماروی اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ہیں۔
    جمعرات کو ان کی سب سے چھوٹی بہن ضحیٰ نے بھی یہ امتحان پاس کرکے ممکنہ طور پر پاکستان میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
    ضحیٰ کے والد محمد رفیق اعوان واپڈا میں ملازمت کرتے ہیں اور ان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کے تربیلا شہر سے ہے۔ وہ کئی سال پہلے ملازمت کے سلسلے میں راولپنڈی منتقل ہوگئے تھے۔ضحیٰ کا کہنا ہے کہ میرے والد نے اپنی بیٹیوں کے نام پاکستان کی لوک داستانوں کے کرداروں کی مناسبت سے رکھے ہیں جیسے سسی، ماروی، شیرین اور لیلیٰ۔‘سسی، سندھ اور بلوچستان کی مشہور لوک داستان سسی پنھوں کا ایک کردار ہے، جس کے محبوب کو حریفوں نے اس سے جدا کر دیا تھا اور وہ اس کی تلاش میں کئی مشکلات سے گزرتی ہے۔ماروی، سندھ کے صحرائے تھر کی لوک داستان عمر ماروی کا کردار ہے جو اپنے وطن سے محبت اور پاک دامنی کے باعث شہرت رکھتی ہے، جبکہ شیریں بلوچستان کے ضلع آواران سے جڑی شیریں فرہاد کی لوک داستان کا کردار ہے اور لیلیٰ مشہور لوک داستان لیلیٰ مجنوں کا ایک کردار ہے.تاہم ضحیٰ کے والد نے ان کا نام لوک داستان کے کرداروں سے ہٹ کر رکھا۔اس حوالے سے بات کرتے ضحیٰ نے بتایا: ’جب میں پیدا ہوئی اور میرے والد ہسپتال آئے تو سب لوگ رو رہے تھے اور روتے ہوئے میرے والد کو بتایا کہ آپ کی پانچویں بیٹی ہوئی ہے، تو میرے والد نے مسکرا کر میرا نام ضحیٰ رکھا۔ یہ نام قران شریف کے تیسویں پارے کی سورۃ ضحیٰ سے منسوب ہے، جو ایک مدت تک پیغمبر اسلام حضرت محمد پر وحی کا سلسلہ رکنے اور کفار کی طرف سے آپ کو طعنے دینے کے بعد ان کے غمگین ہونے پر نازل ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان کے والد نے ہسپتال میں لوگوں کو غمگین دیکھا تو ان کا نام ضحیٰ رکھا جس کا مطلب ہے روشنی۔ ’ لوگ میرے والد کی پانچ بیٹیاں ہونے پر غمگین تھے مگر میرے والد خوش تھے اور انہوں نے کبھی بھی اس بات پر افسوس نہیں کیا۔پانچوں بہنوں نے پریزنٹیشن کنوینٹ ہائی سکول راولپنڈی سے پرائمری کی تعلیم حاصل کی، جہاں سے محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی تعلیم حاصل کی۔ضحیٰ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے والد سے سیکھا ہے کہ انسان ہمیشہ اپنی کمزوری کو ہی اپنی طاقت بنائے تو کچھ مشکل نہیں ہوتی- لوگوں نے میرے والد سے پانچ بیٹیوں کی پیدائش پر افسوس کا اظہار کیا مگر آج ثابت ہوگیا کہ وہ لوگ غلط تھے۔ آج میرے والد کے پاس طاقت ہے کیونکہ ان کی بیٹیاں با اختیار اور بڑے سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔ آج ہم بہنیں پورے پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں۔

  • پاکستان میں نوکری کرنے کون آیا؟ مولانا نے کیا انکشاف

    پاکستان میں نوکری کرنے کون آیا؟ مولانا نے کیا انکشاف

    ان کو مستعفی ہونا ہوگا،ان کی حکومت ہمیں قبول نہیں.ہمارے پر امن جذبات کو کمزوری نہ سمجھا جائے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری قوم موجودہ ناجائزاورنااہل حکومت کوچلتا کرنے کیلیے متحد ہے،27 اکتوبر کو پورے ملک میں کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا دن منایا جائے گا،پاکستان میں ایسے مواقع کم آئے جب حکومت کیخلاف ایسی یکجہتی پائی گئی ہو،27 اکتوبرکو دور کے علاقوں سے اسلام آباد کی طرف مارچ شروع ہو جائے گا،31 اکتوبر کو یہ عوامی آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل ہوگا،

    مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عقل کے ناخن لے،ہم کسی بھی ادارے کےساتھ تصادم سے بچیں گے،غریب آدمی کی قوت خرید جواب دے گئی،مہنگائی نےعام آدمی کی کمر توڑ دی ،ان کو مستعفی ہونا ہوگا،ان کی حکومت ہمیں قبول نہیں.ہمارے پر امن جذبات کو کمزوری نہ سمجھا جائے،

    آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

    مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

     

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو ایک کروڑ نوکریوں کی امید دلائی گئی،نوکریاں دینا تودور کی بات لاکھوں نوجوانوں کو بے روزگار کیا گیا ,کہا جاتا تھا کہ لوگ نوکریوں کے لیے پاکستان آئیں گے، پورے سال میں صرف دو لوگ ہی باہر سےنوکری پر آئے، ایک چیئرمین ایف بی آر اور دوسرے حفیظ شیخ نوکری کیلیے باہر سے آئے،