Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • حج آرگنائزرزایسوسی ایشن آف پاکستان کا اجلاس،کرپشن روکنے کے لئے بڑا اعلان

    حج آرگنائزرزایسوسی ایشن آف پاکستان کا اجلاس،کرپشن روکنے کے لئے بڑا اعلان

    حج آرگنائزرزایسوسی ایشن آف پاکستان کا اجلاس،کرپشن روکنے کے لئے بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حج آرگنائزرزایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) اسلام آباد زون کے الیکشن کیلئے فائونڈرگروپ نے امیدواروں کااعلان کردیا۔

    عرفان رشید، انصراقبال اورغلام ربانی اسلام آباد زون سے الیکشن لڑیں گے۔ متبادل امیدواروں میں نصیب اللہ جان، اخلاق احمدخان اورغیاث ملک شامل ہیں۔ فائونڈرگروپ کامشاورتی اجلاس پیٹرن انچیف مولانا بشیراحمد کی زیرصدارت منعقدہوا جس میں راولپنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے حج ٹورآپریٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ایگزیکٹوممبران نے کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ رواں سال کورونا کے باعث حج آپریشن تو نہ ہوسکا تا ہم ہوپ کاقبلہ درست کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے اوراب آئندہ کسی قسم کی مالی کرپشن نہیں ہوسکے گی۔ احتساب کاعمل شروع ہوچکا ہے اورماضی میں فنڈز کابے دریغ استعمال کرنے والوں کوایک ایک پائی کاحساب لیاجائے گا۔

    مشاورتی اجلاس سے محمدایوب عباسی، محمدامجدکیانی ایڈووکیٹ، محمداسماعیل قریشی، ڈاکٹرحسین احمد، ملک صدیق حیات، حاجی گلفرازخان، چیئرمین اسلام آبادزون قاضی محمدجمیل اورپیٹرن انچیف مولانا بشیراحمد نے خطاب کیا۔

  • راولپنڈی ٹریفک پولیس نے یوم عاشور کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا

    راولپنڈی ٹریفک پولیس نے یوم عاشور کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ٹریفک پولیس نے یوم عاشور کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا

    ٹریفک پولیس راولپنڈی نے یو م عاشور کے موقعہ پر ماتمی جلوسوں کو ٹریفک کے حوالے سے مکمل اورفول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔نویں اور دسویں محرم کو ٹریفک کے بہترین انتظامات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس کے 9ڈی ایس پیز،41انسپکٹرز،604ٹریفک وارڈنز اور 133ٹریفک اسسٹنٹس خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

    دسویں محرم الحرام کو کمیٹی چوک سے اقبال روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا۔DAVکالج چوک سے ٹریفک ڈائیورشن لگائی جائے گی جہاں سے کالج روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا۔جبکہ ماتمی جلوس کے نیا محلہ پہنچنے پر DAVکالج چوک سے فوارہ چوک کی طرف کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

    اس موقع پر ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر محمد وسیم نے ٹریفک پلان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر ماتمی جلوسوں کو ٹریفک کے حوالے سے مکمل اور فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی اس سلسلے میں پبلک سروس ٹرانسپورٹ کو DAvکالج چوک سے واپس بھجوا دیا جائے گا جبکہ دیگر ٹریفک کو گوالمنڈی سے ڈھوک کمہار سے بھوسہ گودام کی طرف موڑا جائے گا۔ ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر نے بتایا کہ مشرق ہوٹل، سٹی صدر روڈ پر ڈائیورشن لگا کر واپس صدر اور موہن پورہ کی طرف موڑا جائے گا۔جہاں سے ٹریفک سینما چوک سے جا کر براستہ گنجمنڈی روڈ سے پیر ودھائی کی طرف جائے گی۔

    اسی طرح سینما چوک سے کشمیری بازار ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گااور تمام ٹریفک براستہ ٹرانزنٹ کیمپ صدر کی طرف جائے گی۔تھانہ سٹی کے قریب بھی ڈائیورشن لگا کر آنے والی ٹریفک کو گنجمنڈی روڈ کی طرف موڑا جائے گا جو کہ براستہ ڈھوک حسو پرودھائی کی طرف جائے گی۔شاہ اللہ دتہ روڈ پر بھی ڈائیورشن ہو گی جہاں سے ٹریفک کو ڈھوک دلال،TBہسپتال،پیر ودھائی اور اصغر مال کی طرف بھیجا جائے گا۔بیکری چوک کے پاس ڈائیورشن لگا کر بنی چوک اور لنک روڈ کی طرف بھجوایا جائے گا جو کہ براستہ سید پور روڈ، سرکلر روڈ سے ہوتی ہوئی مری روڈسے لیاقت باغ کی طرف آئیگی۔ہملٹن چوک اور بانسوالا چوک پر ڈائیورشن لگا کرڈنگی کھوئی اور جامع مسجد پر ٹریفک کو نہیں آنے دیا جاے گا.

    اسکے علاوہ پیر چوہا چوک پر ڈائیورشن لگا کرقدیمی امام بارگاہ بلتستانیہ کی طرف آنے والی ٹریفک کو مکمل بند کیا جائے گا۔ڈیوٹی آفیسر محمد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ سیٹلائیٹ ٹاﺅن سے برآمد ہونے والے جلوس کے موقع پر امام بارگاہ یادگار حسینی کے دونوں اطراف تھانہ نیوٹاﺅن،پنجاب کالج آف کامرس،حیات ولی ہسپتال،عزیز نرسنگ ہوم،بنی چوک جانب کوہاٹی بازار،روشن بیکری، کالی ٹینکی چوک، اصغر مال کالج، بنی مارکیٹ اور دیگر مختلف مقامات پر ٹریفک و متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

    اس مو قع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر نے ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ الرٹ رہ کر اپنی ڈیوٹی کو سر انجا دیتے ہوئے سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے اور ٹریفک کو متبادل روٹ پر رواں دواں رکھتے ہوئے ٹریفک پلان پر مکمل عملد رآمد کروانا ہے۔

  • شکر ہے کسی نے ہمارا بھی خیال کیا،پناہ گاہ میں مقیم مسافر کی بزدار سے گفتگو

    شکر ہے کسی نے ہمارا بھی خیال کیا،پناہ گاہ میں مقیم مسافر کی بزدار سے گفتگو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار راجہ بازار راولپنڈی کی پناہ گاہ پہنچ گئے

    وزیر اعلی عثمان بزدار نے پناہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے بات چیت کی اور انتظامات کے بارے میں دریافت کیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے کھانے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا

    راولپنڈی راجہ بازار پناہ گاہ میں روزانہ اوسطا 50 افراد قیام کرتے ہیں،راولپنڈی کی اولین پناہ گاہ میں 64 ہزار سے زائد افراد قیام کر چکے ہیں،راولپنڈی راجہ بازار پناہ گاہ میں آنے والے مسافروں کو ناشتہ اور رات کامعیاری کھانا فراہم کیا جاتا ہے

    وزیر اعلی عثمان بزدارنے قیام و طعام کے لئے انتظامات کو بہتراور مثالی بنانے کی ہدایت کی،پناہ گاہ میں مقیم مسافر نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہ میں گھر جیسا ماحول فراہم کیا جاتا ہے -ایک مسافر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہ کے انتظامات اچھے ہیں، آپ کا یہ اقدام مثالی ہے – پہلے راولپنڈی آکر فٹ پاتھ پر رات گزارنی پڑتی تھی، اب یہاں قیام و طعام کا بہترین انتظام ہے –

    بزرگ مسافر نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے کسی نے ہمارا بھی خیال کیا – پشاور سے آیا ہوں اور آپ کی میزبانی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں –

    وزیر اعلی عثمان بزدار نے طعام گاہ میں جا کر کھاناکھانے والے مسافروں سے بات چیت کی اور کھانے کے معیار کے بارے میں دریافت کیا، وزیر اعلی عثمان بزدار نے راولپنڈی میں دوسری پناہ گاہ بنانے کا اعلان کر دیا

    اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ، عوامی نمائندے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

    وزیراعظم عمران خان سے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمان نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملک بھر میں پناہ گاہوں کی مزید بہتری ، دائرہ کار توسیع کرنے کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بے سہارا، غریب اور نادار لوگ ریاست کی ذمہ داری ہیں، نجی شعبے پناہ گاہوں کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ نجی شعبے کا تعاون معاشرے کی مثبت اقدار کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

    احساس لنگر کا وزیراعظم عمران خان نے کیا افتتاح

    بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

    واضح رہے کہ بے گھر افراد اور مسافروں کے لئے مختلف شہروں میں پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں جہاں شہریوں کے رات رہنے کا انتظام موجود ہے، شہریوں کو کھانا بھی مفت دیا جاتا ہے،

  • انسداد ڈینگی مہم،شادی ہال، معروف بیکری، پرائیویٹ سکول،نجی ہسپتال کیخلاف کاروائی

    انسداد ڈینگی مہم،شادی ہال، معروف بیکری، پرائیویٹ سکول،نجی ہسپتال کیخلاف کاروائی

    انسداد ڈینگی مہم،شادی ہال، معروف بیکری، پرائیویٹ سکول،نجی ہسپتال کیخلاف کاروائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سہیل چوہدری کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی انسدادڈینگی لاروا ٹیموں کی درجنوں کارروائیاں راولپنڈی کے دیہی علاقوں میں ڈینگی لاروا نکلنے پر شادی ہال،معروف بیکری۔پرائیویٹ سکول۔نجی ہسپتال سمیت درجنوں کاروباری مراکز سر بمہر کردئیے۔ متعدد کو جرمانےجبکہ درجنوں کاروباری مراکز کو وارننگ نوٹس جاری کردئیے

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس راولپنڈی کی انسداد ڈینگی لاروا ٹیموں کی راولپنڈی کے مختلف دیہی علاقوں میں کاروباری مراکز پر انسپیکشن کی گئی دوران چیکنگ انسدادڈینگی لاروا ٹیموں نے معروف گورمے بیکری میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر گورمے بیکری کو سیل کردیا جبکہ ہیلتھ انسپکٹر عامر سجاد کی نگرانی میں انسداد ڈینگی ٹیموں نے دوران چیکنگ ڈینگی لاروا ملنے پر نجی سکول۔ علی چلڈرن ہسپتال۔گلیکسی شادی ہال میں ڈینگی لاروا پائے جانے کے بعد سیل کردیئے

    جبکہ انسپیکشن ٹیموں نے مختلف کارباری مراکز میں وارننگ نوٹس کے باوجود جاری ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر درجنوں مراکز کو جرمانے کیے اور وارننگ نوٹس جاری کردئیے.

    اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ڈاکٹر آصف نوید نے کہا کہ ڈینگی وبا کو روکنے کےلیے شہری تعاون کریں اپنے علاقے میں وہ مقامات جہاں پانی کھڑا ہوتا ہے انہیں صاف اور خشک رکھیں ڈینگی ایک مرض ہے جس انسانی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے اس سے بچاو کےلیے جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں جہاں سپرے کی ضرورت ہے نشاندہی کی جائے ڈینگی لاروا کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس لیے لاروا ملنے پر کسی کے ساتھ کوئی رعائت نہیں ہوگی اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی

  • شہبازشریف کا کیس سنجیدہ،نیب ہمارے لوگوں کو بھی طلب کر سکتا ہے، شیخ رشید

    شہبازشریف کا کیس سنجیدہ،نیب ہمارے لوگوں کو بھی طلب کر سکتا ہے، شیخ رشید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم کو ایم ایل ون منصوبے کی مبارک باد دیتا ہوں،

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایکنک نےکراچی سے پشاور تک ڈبل ٹریک منظور کیا ہے،منصوبے میں 90فیصد مزدور پاکستان سے ہی ہوں گے،موجودہ ریلوے ٹریک پر آئے روز حادثات ہوتے ہیں،ایم ایل ون ٹریک سے سسٹم آٹومیٹک ہوجائے گا،ایم ایل ون ٹریک سے سفر کا دورانیہ کم ہوجائےگا

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ٹرین کی تعداد34سے بڑھ کر146ہوسکیں گی،ایم ایل ون منصوبے میں تمام سگنل اپڈیٹ ہوجائیں گے،
    ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل میری زندگی کا مشن تھا،چین جن قوم ہے، بہت تیز رفتاری سے اس پر کام ہو گا، اس پر ہم نے 3 پیکج بنائے ہیں

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ستر سال سے ٹوٹی پھوٹی ریلوے چلا رہے ہیں، لیبر پاکستانی ہوں گے، چین کے مکینکل انجیئرز آئیں گے، پاکستان کے بھی ساتھ ہوں گے،اتنا بڑا کام ہے کہ چینی مقامی کمپنیوں کو دے سکتے ہیں، پل، انڈرویز بنانا، ہزار سے زیادہ کراسنگ یہ کمپنیاں بنائیں گی، ٹریک پر کوئی راستہ نہیں ہو گا

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 14 وزارتوں کو میں نے ہیڈ کیا، یہ عوام کا اعتماد تھا، پنڈی کے لوگوں کو اجازت دینے جا رہے ہیں کہ آٹھ آٹھ منزلہ عمارتیں بنا سکتے ہیں، پنڈی کا ایریا پرائم ایریا ہے، لوگ امیر ہونے جا رہے ہیں،سواں سے ایئر پورٹ تک ریلوے ٹریک بچھانے کا سوچ رہے ہیں

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہم تجاوزات کے ساتھ گزارہ کر رہے ہیں، ایک بندے کو دکان الاٹ کی اسکا بیٹا بیچنا چاہتا ہے تو خوشی سے بیچے،جتنی سپیڈ تیز ہوتی ہے اتنا خرچہ بڑھتا ہے، سٹرکچر بن گیا تو سپیڈ مزید تیز ہو سکتی ہے، سگنل سسٹم کے بعد مزید 300 کی سپیڈ پر بھی لے جایا جا سکتا ہے،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کا کیس سنجیدہ ہے،انہیں تعویز دھاگے کا کام کرنا چاہیے،شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر سخت الزامات ہیں،آصف زرداری کو کوئی فکر نہیں،آصف زرداری نے کرمنل پروسیجر میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے،ہمارے لوگوں کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے ,آصف زرداری نے پریس کانفرنس کیلئے بیٹے کو رکھا ہوا ہے،

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لی

    شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

    چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

    پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی

    شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا

    کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

    ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اس ماہ اے پی سی نہ ہوئی تو اگلے ماہ محرم شروع ہوجائے گا،انشااللہ عمران خان 5سال مکمل کریں گے،اپوزیشن کا جلد مطالبہ ہوگا کہ نیب ختم کرو ہم عمران خان کے ساتھ ہیں،اس اپوزیشن میں وہ دم نہیں جو بنیادی ضرورت ہوتی ہے،اس اپوزیشن کو سہولتیں اور رعایتیں چاہئیں،

    الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

  • بلیو ورلڈ سٹی کے مالکان کا راولپنڈی پریس کلب حملہ کیس کی سماعت، فیصلہ محفوظ

    بلیو ورلڈ سٹی کے مالکان کا راولپنڈی پریس کلب حملہ کیس کی سماعت، فیصلہ محفوظ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلیو ورلڈ سٹی کے مالکان کا راولپنڈی پریس کلب حملہ کیس کی سماعت ہوئی،

    پریس کلب کے وکیل کے عدالت میں دلائل مکمل ہو گئے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، پریس کلب کے وکیل ایڈوکیٹ حمیر سلیم چیمیہ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پریس کلب پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے اگر اس کیس کو مثال نہ بنایا گیا تو ہر شخص پریس کلب پر حملہ کرے گا ،پریس کلب کے آحاطہ میں ہنگامہ آرائی ہوئی جس پر دفعہ 452 لگی ہے

    وکیل نے مزید کہا کہ دفعہ 452 ناقابل ضمانت اور ناقابل راضی نامہ دفعہ ہے ،پولیس کی تفتیش میں بھی ملزم قصور وار ثابت ہوا،تفتیشی نے بعد از تفتیش گناہ گار پایا اور ضمانت کی منسوخی کی استدعا کی ،ایسے ملزم کو قانون کے مطابق قبل از گرفتاری ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے سپریم کورٹ کا بھی تفصیلی فیصلہ موجود ہے

    تفتیشی سب انسپکٹر سعید نے عدالت میں کہا کہ پریس کلب حملہ میں مزید شواہد اکٹھے کرنے کے لیے مہلت دی جائے ،ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا، ڈنڈے اور دیگر الات برآمد کرنے ہیں

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد محمود چیمیہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مزید وقت نہیں دے سکتا آج کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا

    کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد محمود چیمیہ نے کی

  • لڑکی کا لڑکا بن کر لڑکی سے شادی،دلہا عدالت میں پیش نہ ہوا، عدالت کا بڑا حکم

    لڑکی کا لڑکا بن کر لڑکی سے شادی،دلہا عدالت میں پیش نہ ہوا، عدالت کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لڑکا بن کر لڑکی سے شادی کرنے کے خلاف رٹ پٹیشن کی لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سما عت کے دوران عاصمہ بی بی عرف علی آکاش ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوسکی،

    عدالت نے پولیس کو سکیورٹی فراہم کرنے اور میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت میں سما عت کا آغاز ہوا تو وکیل نے آکاش کی منفی کورونا رپورٹ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ علی آکاش بخار میں مبتلا ہے جبکہ دونوں کی جان کو خطرہ ہے لہذا وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے ، لاہور پولیس کو حکم جاری کیا جائے کہ وہ سکیورٹی فراہم کرے ،

    جس پرجسٹس صداقت علی خان نے سی پی او راولپنڈی کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا 4 اگست تک علی آکاش کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیاجائے ،

    اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مجیب الرحمن کیانی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ علی آکاش ٹیکسلا میں نہیں لاہور میں ہے اس لئے لاہور کا ایڈریس موجود ہونا چاہئے ،اسلامی قوانین میں عورت کی عورت سے شادی جائز نہیں،عدالت نے قرار دیا کہ اس کیس کے حل کے لئے تین آپشنز ہیں،

    کیس مکمل طور پر ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا کو بھیج دیا جائے یا عدالت عالیہ خود کوئی جنرل آرڈر پاس کر دے یا وکلا اس پر معاونت کریں لیکن تینوں صورتوں میں علی آکاش کا میڈیکل ٹیسٹ لازمی ہے ،عدالت نے ان ریمارکس کے ساتھ سما عت 4 اگست تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ عاصمہ بی بی نامی لڑکی نے نیہا نامی لڑکی سے شادی کی۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں عاصمہ بی بی نامی لڑکی نے نیہا نامی لڑکی سے شادی کر لی، دونوں نے عدالت میں پیش ہو کر کورٹ میرج کی ہے اورعاصمہ نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروا کر نیا نام آکاش رکھا ہے۔ دونوں لڑکیاں ٹیکسلا کی رہائشی ہیں۔

    نیہا کے والد نے وکیل راجہ امجد جنجوعہ کے توسط سے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کر دی ہے، اور پٹیشن ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کیلئے منظور بھی کرلی گئی ہے جب کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں لڑکیوں کو بدھ 15 جولائی کو طلب کیا تھا

    دوسری شادی کرنیوالے ہو جائیں خبردار،بیوی کی اجازت کے بعد کس کی اجازت ضروری؟ عدالت کا بڑا حکم

    دوسری شادی کرنے والوں کےلیے ایک اور شرط لگا دی گئی،

    بغیر اجازت دوسری شادی، دولہا بھائی پہنچے جیل،عدالت نے سنائی سزا

    دوسری شادی کرنیوالوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

    امجد جنجوعہ کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کے نکاح نامے کا اندراج کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ دس میں ہوا، آکاش علی کے لڑکی ہونے کی تمام دستاویزات عدالت کو فراہم کیں، نادرہ سے عاصمہ بی بی نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروایا اورعاصمہ بی بی کے مطابق اس نے جنس تبدیل کروائی، جب کہ پاکستان میں جنس کی تبدیلی ناممکن بھی ہے اور غیر شرعی بھی۔

  • خاتون گلناز بی بی پر بیٹے اور بہو کے تشدد کا معاملہ، سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس

    خاتون گلناز بی بی پر بیٹے اور بہو کے تشدد کا معاملہ، سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس

    تھانہ صادق آباد کے علاقے میں خاتون گلناز بی بی پر بیٹے اور بہو کے تشدد کا معاملہ، سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس.فوری طور پر مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم.والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹے ارسلان اور اسکی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.

    متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوۓ ملزمان کو گرفتار کیا جاۓ گا، رشتوں کا تقدس پامال کرنے اور خاتون پر بیہمانہ تشدد کرنے والے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ گا،شہریوں پر تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جاۓ گا، سی پی او محمد احسن یونس

     

  • لڑکی کا لڑکا بن کر لڑکی سے شادی،عدالت نے جنسی تشخیص کے ٹیسٹ کا حکم دے دیا

    لڑکی کا لڑکا بن کر لڑکی سے شادی،عدالت نے جنسی تشخیص کے ٹیسٹ کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں لڑکا بن کرلڑکی سے شادی کرنے کا کیس،لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں لڑکی کے والد سیدامجد کی دائردرخواست پرسماعت ہوئی

    عدالت نے آکاش علی عرف عاصمہ بی بی کے جنسی میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے حکم دیا کہ اگلی سماعت پرجنسی تشخیص کاٹیسٹ کراکرعدالت میں پیش کیاجائے،

    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے کیس کی سماعت کی،نیہا علی نے عدالت میں بیان دیا کہ میں آکاش کی بیوی ہوں،شادی شدہ زندگی گزاررہی ہوں،

    واضح رہے کہ عاصمہ بی بی نامی لڑکی نے نیہا نامی لڑکی سے شادی کی۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں عاصمہ بی بی نامی لڑکی نے نیہا نامی لڑکی سے شادی کر لی، دونوں نے عدالت میں پیش ہو کر کورٹ میرج کی ہے اورعاصمہ نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروا کر نیا نام آکاش رکھا ہے۔ دونوں لڑکیاں ٹیکسلا کی رہائشی ہیں۔

    نیہا کے والد نے وکیل راجہ امجد جنجوعہ کے توسط سے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کر دی ہے، اور پٹیشن ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کیلئے منظور بھی کرلی گئی ہے جب کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں لڑکیوں کو بدھ 15 جولائی کو طلب کیا تھا

    دوسری شادی کرنیوالے ہو جائیں خبردار،بیوی کی اجازت کے بعد کس کی اجازت ضروری؟ عدالت کا بڑا حکم

    دوسری شادی کرنے والوں کےلیے ایک اور شرط لگا دی گئی،

    بغیر اجازت دوسری شادی، دولہا بھائی پہنچے جیل،عدالت نے سنائی سزا

    امجد جنجوعہ کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کے نکاح نامے کا اندراج کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ دس میں ہوا، آکاش علی کے لڑکی ہونے کی تمام دستاویزات عدالت کو فراہم کیں، نادرہ سے عاصمہ بی بی نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروایا اورعاصمہ بی بی کے مطابق اس نے جنس تبدیل کروائی، جب کہ پاکستان میں جنس کی تبدیلی ناممکن بھی ہے اور غیر شرعی بھی۔

    دوسری شادی کرنیوالوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

  • سیشن جج کا سنٹرل جیل کا دورہ، معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار قیدیوں کی رہائی کا حکم

    سیشن جج کا سنٹرل جیل کا دورہ، معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار قیدیوں کی رہائی کا حکم

    سیشن جج کا سنٹرل جیل کا دورہ، معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار قیدیوں کی رہائی کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج روالپنڈی عمر بن اکبر قریشی نےا بسلسلہ انسپکشن سنٹرل جیل روالپنڈی کا دورہ کیا.

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمر بن اکبر قریشی نے جیل میں کورونا وائرس سے متعلق کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا، جیل انٹری پوائنٹ پر کورونا وائرس فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمر بن اکبر قریشی نے جیل میں کورونا واک تھرو گیٹ،سکریننگ مشین،سینی ٹائیزر،ماسک،گلوز اور دیگر احتیاطی اقدامات کو سراہا، انہوں نے خواتین وارڈ،نو عمر وارڈ سمیت تمام بیرکس کا وزٹ کیا۔

    سیشن جج نے اسیران کے مسائل سنے۔ کچن میں اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کی تعریف کی۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے مقید اسیران کو فلٹر شدہ پانی کی فراہمی،صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی دستیابی جیسے اقدامات کو سراہا۔

    سیشن جج نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 07اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا، حسب الحکم 07اسیران کی جیل سے رہائی ہوئی