Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • کس ضلع کے 12 تھانوں میں لیڈی پولیس ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کر دی گئیں؟

    کس ضلع کے 12 تھانوں میں لیڈی پولیس ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کر دی گئیں؟

    کس ضلع کے 12 تھانوں میں لیڈی پولیس ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کر دی گئیں؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے راولپنڈی پولیس میں و ویمن پولیس یونٹ قائم کر دیا،12تھانوں میں لیڈی پولیس افسران بطور ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کر دی گئیں،ہر تھانہ میں ایڈیشنل ایس ایچ او کے ساتھ لیڈی کانسٹیبلان بھی تعینات ہو نگی، وویمن پولیس یونٹ کے قیام کا مقصد تھانوں میں خواتین سے متعلق مقدمات کی بہتر تفتیش اور انکے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنا ہی.۔

    سی پی او محمدا حسن یونس نے راولپنڈی پولیس میں وویمن پولیس یونٹ قائم کر دیا ہے، اس یونٹ کے تحت راولپنڈی کے تھانوں میں خواتین افسران کو بطور ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کیا جا رہا ہے، ابتدائی طور پر 12تھانوں میں لیڈی اپر سبارڈنیٹ افسران کو بطور ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے،تھانہ سٹی میں سب انسپکٹر صنم ساہی، تھانہ نیو ٹاؤن میں سب انسپکٹر سیدہ ماریہ بتول، تھانہ آراے بازار میں سب انسپکٹر سحربتول،تھانہ صدر بیرونی میں سب انسپکٹر فرسیہ ناز،تھانہ کہوٹہ میں سب انسپکٹر مہمونہ اختر، تھانہ کینٹ میں سب انسپکٹر آمنہ شعیب، تھانہ مری میں سب انسپکٹر شبانہ بتول، تھانہ ائیر پورٹ میں سب انسپکٹر مدیحہ گل، تھانہ صد رواہ میں سب انسپکٹر ہاجرہ اعوان،تھانہ ٹیکسلا میں سب انسپکٹر شاہدہ یاسمین، تھانہ وارث خان میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر روبیلہ کوثر، اور تھانہ سول لائن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر شمع ناز کو ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے،وویمن پولیس یونٹ کی افسران و اہلکار تھانہ میں ڈیوٹی سرانجام دینگی جن کے لیے تھانہ میں رہائش اور سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے الگ کمرے مختص کیے گئے ہیں،

    ویمن پولیس یونٹ تھانوں میں خواتین کی مدد و راہنمائی،زیادتی کے مقدمات میں تفتیش میں معاونت،عمومی مقدمات کی تفتیش، متاثرہ خواتین کی سپورٹ اور لاء اینڈ آرڈر سے متعلق تمام ڈیوٹیاں سرانجام دینگی، اس موقع پر سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں جنکے مسائل کے حل اور تھانہ کی سطح پر خواتین کی راہنمائی و معاونت کے لیے وویمن پولیس یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ وویمن پولیس یونٹ کے قیام سے تھانوں میں خواتین سے متعلقہ مقدمات کی تفتیش کے معیار میں بہتری آئے گی اور خواتین کی شکایات کا ازالہ بھی ہوسکے گا، وویمن پولیس یونٹ کے قیام سے خواتین کو تھانہ میں شکایات پر بروقت اور مناسب کارروائی کیلئے سہولت ملے گی، زیادتی جیسے اہم کیسز میں خاتون افسر کی موجودگی سے تفتیشی افسر اور متاثرہ خاتون کے لیے بھی آسانی ہو گی، جس سے بہتر تفتیش اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے مقاصد کا حصول ممکن ہو سکے گا، سی پی او نے کہا کہ خواتین کو تھانوں میں ایڈیشنل ایس ایچ اوز تعینات کرنے سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہو گا،اور تھانہ میں بہتر اور موثر ڈیوٹی سر انجام دیکر محکمہ پولیس اور معاشرہ دونوں کی بہتری کے لیے کام کر سکیں گی۔

  • اغوا کیس،لاہور ہائیکورٹ نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا

    اغوا کیس،لاہور ہائیکورٹ نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں انتہائی اہم مغوی فہد مسعود کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری وزارت داخلہ کو ذاتی حیثیت میں کل منگل کو طلب کر لیا۔

    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں مغوی فہد مسعود کیس کی سماعت جسٹس چوہدری عبد العزیز کی عدالت میں ہوئی ۔عدالت میں ریماکس دیتے ہوئے جسٹس چوہدری عبد العزیز نے کہاکہ پچھلے 10 سال میں پولیس نے مغوی کی تلاش یا رہائی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ 2010میں اغوا ہونے والے شہری کی ایف آئی آر کاٹ دی گئی لیکن پولیس بتائے اب تک 10سالوں میں کیا کارروائی کی؟ پولیس انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے کام میں شدید کوتاہی کی مرتکب ہوئی ہے۔مغوی کا والد 1سالوں سے تھانوں کے چکر کاٹ رہا ہے۔پولیس بتائے وہ کیا کرتی رہی اگر پولیس اور متعلقہ ادارے 10 سال تک ایک شہری کا پتہ لگانے میں ناکام ہیں تو بتایا جائے شہریوں کی زندگیاں کس طرح محفوظ ہیں۔

    عدالت نے کل 05مئی کو ہوم سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری وزارت داخلہ کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا. درخواست گزار محمد مسعود(والد مغوی)کے وکیل سید عمر سہیل شاہ ایڈووکیٹ نے پولیس کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے اور کہا کہ معزز عدالت اس بات کو بھی پیش نظر رکھے کہ پولیس نے آج تک اس ایف آئی آر کے اندراج کے بعد کوئی کاروائی نہ کی ہے اور نہ ہی کسی گواہ وغیرہ کو شامل تفتیش کیا۔

    وکیل سید عمر سہیل نے مزید دلائل دئیے کے کسی ہسپتال، ایدھی فانڈیشن یا اور اداروں کو بھی مغوی کی تلاش کے بارے کوئی خطوط نہیں لکھے گئے ہیں۔ سائل کو انصاف کی فراہمی میں سب سے بڑی رکاوٹ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی ناقص کارکردگی ہے جو 10 سال میں اتنا بھی نہیں کر سکا کہ شہری اغوا کے بعد زندہ بھی ہے یا نہیں؟

    یاد رہے درخواست گزار والد اپنے بیٹے کی گمشدگی پر 2010 سے پولیس تھانوں اور دیگر جگہ جگہ کے چکر کاٹ رہا ہے۔عدالت نے ذمہ داران افسران کی سرزنش کرتے ہوئے آج ہوم سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری وزارت داخلہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    رپورٹ :محمد اویس

  • سی پی او کا فجر کے وقت شہر کا دورہ،پولیس اہلکار کیا کر رہے تھے اور کیا سزا دی؟

    سی پی او کا فجر کے وقت شہر کا دورہ،پولیس اہلکار کیا کر رہے تھے اور کیا سزا دی؟

    سی پی او راولپنڈی کا فجر کے وقت شہر کا دورہ،پولیس اہلکار کیا کر رہے تھے اور کیا سزا دی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے فجر کی نماز کے وقت شہر کا اچانک دورہ کیا، سی پی او نے وارث خان اور نیوٹاؤن کے علاقہ میں مختلف مساجد کی حفاظت پر مامور سیکورٹی ڈیوٹی کو چیک کیا،

    سی پی او نے فرائض سے غفلت اور لاپرواہی برتنے پر تھانہ نیوٹاؤن کی موبائل 02 کے تمام سٹاف کو معطل کر دیا، موبائل گشت پر مامور عمران حیدر اے ایس آئ، کانسٹیبل محمد صادق اور کانسٹیبل ذیشان دوران ڈیوٹی گاڑی میں سوئے ہوئے پائے گئے،سی پی او نے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کئے،

    سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ فرائض سے غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جاۓ گی، راولپنڈی پولیس کڑے احتساب کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، فرائض سے غفلت برتنے والے افسر و اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں،

    قبل ازیں راولپنڈی پولیس نے اہم کاروائی کی ہے تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے گاڑیاں چلانے پر 02 ڈرائیور گرفتارکر لئے ہیں گاڑیوں سے سمگل شدہ ٹائروں کی بھاری کھیپ برآمد کر لی ہے.

    کینٹ پولیس نے انتہائی تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر 02 گاڑیوں شہزور اور سوزوکی پک اپ کو روکا.ڈرائیوروں نے گاڑیاں روکنے کی بجاۓ بھگا دیں جنہیں پولیس نے پیچھا کر کے قابو کیا. گاڑیوں کے ڈرائیور محمد حسین اور نوشاد کو گرفتار کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی گئی تو گاڑیوں سے 200 سمگل شدہ ٹائر برآمد ہوۓ.

    ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ یہ ٹائر سمگل کرکے لاتے ہیں اور لوکل مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں. ،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اعزاز عظیم اور ٹیم کو شاباش دی ہے

  • پنجاب پولیس زندہ باد، ہندو خاندانوں میں کیا راشن تقسیم

    پنجاب پولیس زندہ باد، ہندو خاندانوں میں کیا راشن تقسیم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا ایک اور انقلابی قدم،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایت پر ایس پی صدر ضیاء الدین احمد مستحق ہندو خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے پہنچ گئے،

    ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس پی صدر نے راولپنڈی پولیس کی طرف سے مستحق ہندو برادری میں راشن تقسیم کیا۔ اہل محلہ کا کہنا تھا کہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار خاندانوں کو راشن پہنچانے پر راولپنڈی پولیس کے مشکور ہیں،

    ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے ساتھ راولپنڈی پولیس ہندو برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہندو برادری سمیت اہل علاقہ نے پولیس کے اقدام پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

    https://twitter.com/RwpPolice/status/1250811887119450113

    پندو پنڈت جے رام کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے مشکل وقت میں ہمیں یاد رکھا، ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ پورے پاکستان کو محفوظ رکھے،

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    ایس پی ضیا الدین کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے،راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہر خوشی اور غم میں شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے، مستحق شہریوں کی بلاتفریق خدمت پر فخر ہے، مذاہب سے بالا تر ہو کر انسانیت کی خدمت راولپنڈی پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے،

    وفاقی وزراء کے لئے بڑی مشکل، وزیراعظم نے کیا رپورٹ طلب کر لی

  • جماعت اسلامی کی اہم شخیصت بھی کرونا کی زد میں آ گئی

    جماعت اسلامی کی اہم شخیصت بھی کرونا کی زد میں آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی عوام کی خدمت کرتے ہوئے کرونا وائرس کا شکار ہوگئے,سید عارف شیرازی کی علالت کے باعث امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم سے مشاورت کے بعد چوہدری منیر احمد کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی ڈسٹرکٹ راولپنڈی منتخب کردیا گیا.

    سید عارف شیرازی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے

    تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

    کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے ایک ڈاکٹر کی سندھ میں موت بھی ہو چکی ہے.

  • ایک اور پولیس اہلکار میں کرونا وائرس کی ہوئی تشخیص،پولیس میں بھی خوف بڑھنے لگا

    ایک اور پولیس اہلکار میں کرونا وائرس کی ہوئی تشخیص،پولیس میں بھی خوف بڑھنے لگا

    ایک اور پولیس اہلکار میں کرونا وائرس کی ہوئی تشخیص،پولیس میں بھی خوف بڑھنے لگا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنڈی کے تھانہ روات میں ڈیوٹی کرنیولا پولیس کانسٹیبل کررونا وائرس میں مُبتلا ہوگیا ۔

    گُجرخان کے رہائشی کانسٹیبل کاشف نواز اور اس کی فیملی کو بھی کررونا مثبت آیا ہے،کاشف نواز اور اس کی فیملی قرنطینہ سنٹر آر آئی یُو میں زیر علاج ہیں ،کاشف نواز پولیس لائن راولپنڈی میں میں رہتا تھا اور پی ٹی ایس روات میں ڈیوٹی کرتا تھا

    پولیس اہلکار میں‌کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد دیگر پولیس اہلکاروں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ذرائع کا کہنا ہے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کاشف نواز کا ملنا جُلنا پی ٹی ایس روات اور پولیس لائن راولپنڈی میں تھا جس کے باعث اور بھی پولیس اہلکار کررونا کے مرض میں مُبتلا ہوسکتے ہیں

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پولیس اہلکاروں نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ پولیس لائن اور پی ٹی ایس روات میں تعینات پولیس ملازمین کے ٹیسٹ کرائے جائیں۔

  • خان کے فیصلے مجھے بھی معلوم نہ تھے، آٹا چینی چوروں کی سزا ملنی چاہئے یا نہیں؟ شیخ رشید بول پڑے

    خان کے فیصلے مجھے بھی معلوم نہ تھے، آٹا چینی چوروں کی سزا ملنی چاہئے یا نہیں؟ شیخ رشید بول پڑے

    خان کے فیصلے مجھے بھی معلوم نہ تھے، آٹا چینی چوروں کی سزا ملنی چاہئے یا نہیں؟ شیخ رشید بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ 25 اپریل کے بعد آتی تو  اچھا تھا،

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کپتان جب چاہے فیلڈنگ بدل سکتا ہے،کوئی 2گروپ نہیں،کپتان نے صرف فیلڈنگ بدلی ہے، رمضان کے بعد سیاست میں چہل قدمی اور زوروشور ہوگا،کورونا وائرس دنیا کی سیاست بدل سکتا ہے،کورونا وائرس کے بعد نیا ورلڈ آرڈر آسکتا ہے،

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملک کی بدقسمتی ہے بزنس مین سیاست میں آئے،عمران خان جانتے ہیں کس کو کہاں تک لے کر جانا ہے،عمران خان اپنے سینے سے فیصلے لگا کر رکھتے ہیں،سبسڈی میں اسدعمر کا کوئی کردار نہیں،عمران خان اور جہانگیر ترین میں تعلقات گہرے تھے اور ہیں،عمران خان کو 2سال ہوگئے ،معاملات سمجھتے ہیں،

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے تفتان میں عارضی ہسپتال کےقیام میں مدد کرسکتاہے۔ وزیر اعظم عمران خان سمجھتےہیں کہ کس کو اپنی ٹیم میں لے کرچلناہے۔ جو بھی اٹا چینی چور ہو اسے قرار واقعی سزا ملنی چاہئے،عمران خان نے جو فیصلے کئے وہ مجھے بھی معلوم نہیں تھے،کورونا سے جتنی ہلچل ہوئی، نائن الیون کے بعد بھی ایسی صورتحال نہیں تھی،

    آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز

    آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    قبل ازیں راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر سینٹائزر گیٹ نصب کر دیا گیا. خودکار سینٹائزر گیٹ میں سے گزرنے پر جراثیم کش اسپرے ہوگا. گیٹ کا افتتاح وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کیا. چین کی جانب سے فراہم کردہ کورونا حفاظتی کٹس ریلوے اسٹیشن پہنچا دی گئیں

  • راولپنڈی میں کرونا کے مریض سامنے آنے کے بعد 3 علاقے سیل، این ڈی ایم کا بچاؤ کیلئے بڑا اعلان

    راولپنڈی میں کرونا کے مریض سامنے آنے کے بعد 3 علاقے سیل، این ڈی ایم کا بچاؤ کیلئے بڑا اعلان

    راولپنڈی میں کرونا کے مریض سامنے آنے کے بعد 3 علاقے سیل، این ڈی ایم کا بچاؤ کیلئے بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس سے بچاوَ کے لیے این ڈی ایم اے کے اقدامات جاری ہیں

    این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان کے متاثرہ علاقوں میں کیمیائی اسپرے کیا جائے گا،اسپرے کے لیے این ڈی ایم اے نے اسپرے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں،آج ان ٹیموں کو اسپرے کرنے کی تربیت فراہم کی گئی،ٹیمیں بہارہ کوہ سے اسپرے کا آغاز کریں گی،شہزاد ٹاوَن اور مردان میں بھی اسپرے کروائے جائیں گے،

    دوسری جانب راولپنڈی میں کرونا وائرس کے کیسز آنے پر تین علاقے مکمل طور پر سیل کر دیئے گئے،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور اعلان کیا ہے کہ علاقے میں کورونا وائرس کی وبا پھیل چکی ہے جس کی وجہ سے علاقہ لاک ڈائون کیا جارہاہے ، ان علاقوں میں غیرضروری گھروں سےکوئی باہر نہ آئے،

    راولپنڈی کے علاقے ان علاقوں میں ڈھوک پراچہ،ڈھوک کشمیریاں اور مجسٹریٹ کالونی شامل ہیں متاثرہ علاقوں سے کورونا کے متعدد مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم ابھی تک تعداد معلوم نہیں ہوسکی کہ ان علاقوں میں کتنے مریض ہیں.

    ایس پی رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ تین علاقوں کو سیل کیا گیا ہے، کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یہ ضروری تھا، پاک آرمی، رینجرز اور پولیس ملکر کرونا سے آگاہی کی مہم بھی چلا رہے ہیں، عوام ہمارے ساتھ تعاون کرے، گھروں سے بلا وجہ باہر نہ نکلے، ان علاقوں میں دکانیں کھلی رہین گی تا ہم شہری ایک دوسرے کے درمیان فاصلہ رکھیں

    چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے پنجاب میں سپیڈ پکڑ لی، پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 197 ہو گئی

    پاکستان میں کرونا وائرس آیا تو سب سے زیادہ مریض سندھ میں تھے تا ہم اب پنجاب میں مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،پنجاب میں مریض سندھ سے زیادہ ہو چکے ہیں،

    پنجاب میں ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں 207 مریض ہیں، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 116 کرونا کے مریض ہیں ،پنجاب کے ضلع گجرات میں کرونا وائرس کے 51 مریض سامنے آئے ہیں

    پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ میں 9، جہلم میں 19، راولپنڈی میں 15، ملتان میں 3، فیصل آباد میں 9، منڈی بہاوالدین میں 4، ناروال 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا میں 2 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔میانوالی میں 2، ننکانہ صاحب میں 2، خوشاب ،اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک، ڈی جی خان شہر میں 5 مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

  • محکمہ ایکسائز کی بڑی کاروائی، چھینی گئی قیمتی گاڑیاں برآمد کرکے کس کے حوالے کر دیں؟

    محکمہ ایکسائز کی بڑی کاروائی، چھینی گئی قیمتی گاڑیاں برآمد کرکے کس کے حوالے کر دیں؟

    محکمہ ایکسائز کی بڑی کاروائی، چھینی گئی قیمتی گاڑیاں برآمد کرکے کس کے حوالے کر دیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چھینی گئی 7 قیمتی گاڑیاں راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دی

    گاڑیوں کی بازیابی کیلئے ڈرائیکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بلال اعظم خان نے خصوصی مہم کا آغاز کیا ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے کٹ اینڈ ویلڈ،چوری اور چھینی گئی گاڑیوں کی برآمدگی کیلئے خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے۔سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے گاڑیوں کی برآمدگی میں ذاتی دلچسپی لینے پر ڈرائیکٹر ایکسائز کی کارکردگی کو سراہا

    ایکسائز ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی گاڑیاں ٹمپرڈ کرکہ جعلی رجسٹریشن نمبر سے چلائی جا رہی تھی۔گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کی اطلاع ملتے ہی برآمدگی کیلئے خصوصی مہم چلائی گئی۔ گاڑیوں کی ملکیت تبدیلی اور رجسٹریشن کے وقت فزیکل چیکنگ کو یقینی بنا کر گاڑیاں قبضہ میں لی گئی۔

    سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ گاڑی مالکان برآمدگی سے انتہائی خوش ہیں۔ ڈرائیکٹر ایکسائز بلال اعظم خان کی ذاتی دلچسپی سے قیمتی گاڑیاں برآمد کی گئی

  • پنجاب کے بڑے شہر میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ،ایک ڈاکو ہلاک ،ایک گرفتار، باقی فرار

    پنجاب کے بڑے شہر میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ،ایک ڈاکو ہلاک ،ایک گرفتار، باقی فرار

    پنجاب کے بڑے شہر میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ،ایک ڈاکو ہلاک ،ایک گرفتار، باقی فرار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی میں وارث خان سرفراز روڈ پر ڈاکوؤں نے پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کی ہے،

    ترجمان پنڈی پولیس کے مطابق ڈکیتوں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، ڈکیتوں کی فائرنگ سے ان کے اپنے 2 ڈکیت ساتھی زخمی ہوئے، ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ 5ڈکیت فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، دو زخمیوں‌کو گرفتار کیا گیا ،

    زخمی ڈکیتوں کی شناخت ولائیت شاہ اور نور خان کے نام سے ہوئی، ڈکیتوں سے موٹرسائیکل اور اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،ڈکیتوں کی فائرنگ سے پولیس پارٹی محفوظ رہی،

    پولیس کے مطابق زخمی ڈکیتوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی ولائیت شاہ دم توڑ گیا،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نےڈکیتی کی وارداتوں پرایس پی راول کو ڈکیتوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی، ایس ایچ او تھانہ وارث خان غضنفر عباس اور ٹیم نے 2 اہم ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،

    ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے، فرار ڈکیتوں کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں ،پولیس کے مطابق 7رکنی ڈکیت گینگ کا وارث خان کے علاقہ میں الیکٹرانکس اور پی سی او کی درجنوں راہزنی اور ڈکیتی کی کروڑوں کی وارداتوں کا انکشاف، مزید انٹروگیشن جاری، مقدمہ درج کیا جا رہا ہے،ڈکیت گینگ کی ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد فوٹیجز موجود ہیں،

    ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے راولپنڈی پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کرئے گی، سی پی راولپنڈی کی جانب سے ڈکیتوں کی گرفتاری پر ایس پی راول اور ٹیم کو شاباش دی گئی ہے اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے.