راولپنڈی ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے ترجمان نے کہاہے کہ چین لہسن کی پیداوار اور رقبے کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور اس کی اوسط پیداوار 7.8 ٹن فی ایکڑ ہے جبکہ پاکستان میں لہسن کی اوسط پیداوار 3 ٹن فی ایکڑ ہے۔ لہسن پاکستان کے تمام صوبوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔ زرعی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ اکتوبر کا مہینہ لہسن کی کاشت کے لئے موزوں ہے۔ لہسن کو اگاؤ کے لئے کم از کم 10 تا 15 اوسطاً 22 تا 28 اور زیادہ سے زیادہ 30 تا 35 درجے سینٹی گریڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔ درمیانے اور موٹے سائز کی پوتھیوں کو بطور بیج استعما ل کیا جائے۔ 160 کلو گرام صحت مند پوتھیاں فی ایکڑ درکار ہوتی ہیں۔ پوتھیوں کو ہموار زمین پر لائنوں میں کاشت کیا جائے۔ پودوں کا درمیانی فاصلہ 10 سینٹی میٹر اور لائنوں کا درمیانی فاصلہ 20 سینٹی میٹر رکھا جاتا ہے۔ لہسن کی فصل کو خشک زمین میں کاشت کیا جائے اور کاشت کے فوری بعد پانی لگایا جائے۔
Category: راولپنڈی
-

سورج مکھی، کینولہ اور تل کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جامع حکمت عملی تیار
راولپنڈی ۔ (اے پی پی) محکمہ زراعت پنجاب نے تیلدار اجناس کی کاشت کے فروغ اور پیداواری اہداف کے حصول کے لیے 32کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے۔ سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے تیلدار فصلات کی کاشت کے فروغ کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات پورا کرنے کیلئے زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنا از حد ضروری ہے، ملکی خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہر سال کثیر زرمبادلہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تیلدار اجناس خصوصاً سورج مکھی، کینولہ اور تل کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے تاکہ تیلدار اجناس کے زیر کاشت رقبہ اور پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے 5 سال کے منصوبہ پر 3 ارب 7 کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔ سال 2019-20 میں پیداواری اہداف حاصل کرنے کیلئے 32 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت نے تیلدار اجناس کے فروغ کیلئے زرعی مشینری و آلات پر 50 فیصد جبکہ سورج مکھی، کینولہ اور تل کی کاشت پر 5 ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی دی جارہی ہے۔ سیکرٹری زراعت نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب پوٹھوار کو زیتون کی وادی بنانے کیلئے چکوال، جہلم، اٹک، راولپنڈی اور خوشاب کے اضلاع میں زیتون کی کاشت کے فروغ کیلئے 20 لاکھ پودے مفت فراہم کررہی ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے بھی خوردنی تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
-

غیر معیاری صفائی، بغیر لائسنس کاروبار پر راولپنڈی کینٹ میں 12 فوڈ پوائنٹس کو نوٹسز جاری
راولپنڈی۔ (اے پی پی)کنٹو نمنٹ بورڈ راولپنڈی نے کینٹ کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری صفائی پر نو ٹسز جا ری کر دیئے۔راولپنڈی کینٹ بورڈ کے فوڈ برانچ کے عملے نے کینٹ کے مختلف علاقوں صدر، پشاور روڈ،آلہ آباد میں موجود25 فوڈ پوائنٹس چیک کیے گئے جس میں 12 فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس کے کاروبار کر نے پر شو کا ز نوٹسز جا ری کیئے اور14اشیاء کے نمونہ جات حاصل کیے جن کو ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا،فوڈ برانچ کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر کینٹ کے مختلف علاقوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کاروائی کر رہا ہے
-

ادبی تنظیم پاک بلاگرز فورم کے زیر اہتمام مقابلہ مضمون نویسی بعنوان سیرت ختم الرسل صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلان
راولپنڈی:ادبی و صحافتی تنظیم پاک بلاگرز فورم کی طرف سے مقابلہ مضمون نویسی بعنوان سیرت ختم الرسل صلی اللہ علیہ وسلم کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔ مقابلہ کے لیے شرکاء کو دو عنوانات میں سے کسی ایک پر آن لائن مضمون بھیجنا ہو گا۔ مضامین یکم اکتوبر سے 5 نومبر تک اپلوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ مقابلہ کے نتائج کو شفاف بنانے کے لیے تحاریر کو یونیک کوڈ الاٹ کیے جائیں گے تاکہ ججز کی غیر جانبداری پر کوئی سوال نہ اٹھایا جا سکے۔ مقابلہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء کو سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے موضوع پر نادر کتب دی جائیں گی۔ مقابلے کاکوآرڈینیٹر مدیرپاک بلاگرز فورم خنیس الرحمن کو مقرر کیا گیا۔مدیر اعلیٰ پاک بلاگرز فورم محمد نعیم شہزاد نے کہا کہ مقابلے کا مقصد نوجوان نسل کو سیرت کے درخشندہ پہلوؤں سے روشناس کرانا اور عقیدہ ختم نبوت کا پرچار ہے۔ مقابلے کے لیے بطور ججز معروف زبان دان، کالم نگار اور بلاگر حضرات کی خدمات لی جائیں گی۔
-

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا انسداد تجاوزات آپریشن، 5ٹرک سامان ضبط
راولپنڈی.(اے پی پی)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران 5ٹرک سامان ضبط کر لیاجبکہ بغیر نقشہ غیر قا نی تعمیرا ت پر 20بلڈ نگ ما لکا ن کو نو ٹسزجاری کردیئے۔ ترجمان کے مطابق راولپنڈی کینٹ بورڈ کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے عملے نے غیر قانونی بلڈنگ کے خلاف کارروائی میں کینٹ کے علاقوں ما ربل فیکٹری،عثمانیہ کالونی فاروق آباد، مصریال روڈ، قائد اعظم کالونی اور پشاورروڈ,احمد آباد کے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور بغیر نقشہ کی تعمیرات پر 20بلڈنگزما لکا ن کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے نوٹس دیئے اور ہدا یا ت جا ری کیں کہ وہ اپنے نقشے جلد از جلد کنٹو نمنٹ بو رڈ کے دفتر میں جمع کر وائیں بصو رت دیگر غیر قا نو نی عما را ت گرا دی جا ئینگی دو سری جا نب تجا وزا ت کے سلسلہ میں آپر یشن روزا نہ کی بنیا د پر کیا جا تا ہے تجا وزات کے خلا ف آپر یشن میں قا نو نی کا روا ئی کر تے ہو ئے کینٹ کے مختلف علا قو ں صدر، بینک روڈپشاورروڈ،،پیر ودہائی موڑاوربکرا منڈی کے علا قو ں 5ٹر ک سا ما ن قبضہ میں لے لیے۔اسی طرح کینٹ کے مختلف علا قو ں سے غیر قا نونی لا تعداد بینر ز اور پو سٹرز بھی اتادیے گئے۔
-

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران آج سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے
راولپنڈی۔ (اے پی پی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران (آج)یکم اکتوبر سے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں میاں پرویز اسلم گروپ کے صبور ملک بلا مقابلہ صدر جبکہ نوشیروان خلیل خان سینئر نائب صدر اور محمد حمزہ سروش نائب صدر منتخب ہوئے تھے۔قبل ازیں مجلسِ عاملہ کی پانچ کارپوریٹ نشستوں پر محمد امتیاز چوہدری، شہزاد احمد ملک، عثمان اشرف،عبدالباسط ملک اور افضال سعید بٹ جبکہ پانچ ایسوسی ایٹ کلاس کی نشستوں پر محمد عالم چغتائی، شاہد رضا بھٹی، ملک جمشید احمد، نوشیرواں خلیل خان اور شاہریز اشرف ملک بلا مقابلہ منتخب ہو ئے جبکہ خواتین کی نشستوں پر فلک انجم اور آمنہ حمید بلا مقابلہ منتخب ہوئیں۔ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ راولپنڈی چیمبر کے نومنتخب عہدیداران (منگل) یکم اکتوبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
-

ماڈل کورٹس میں پانچ مجرمان کو سزائے موت،06کو عمر قید کی سزا کے فیصلے
راولپنڈی۔ (اے پی پی) کریمنل اینڈ ٹرائل ماڈل کورٹس کے ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر نے کہاہے کہ ملک بھر کی373 ماڈل کورٹس نے جمعہ کو 554 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔انہوں نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں قائم کردہ 167 ماڈل کورٹس نے145مقدمات کے فیصلے سنائے جن میں قتل کے60 اور منشیات کے 85مقدمات شامل ہیں۔ تمام عدالتوں نے کل573 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ اسی طرح پنجاب میں قتل کے26 اور منشیات کے52، سندھ میں قتل کے22 اور منشیات کے11، خیبر پختونخواہ میں قتل کے09اور منشیات کے20 جبکہ بلوچستان میں قتل کے03 اور منشیات کے 02 مقدمہ کا فیصلہ ہوا۔تمام عدالتوں نے05 مجرمان کو سزائے موت اور06کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ دیگر31مجرمان کو کل63سال08ماہ،11دن قید اور34,05,500 روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 96 سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر230ویوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 110 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے179مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نے486 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر87 مجرمان کو30سال،03 ماہ قید اور19,02,784روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
-

زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے کھانے پینے کی اشیاء، کمبل اور رہائشی خیموں پر مشتمل سامان بھجوا دیا گیا ہے، راجہ راشد حفیظ
راولپنڈی۔ (اے پی پی) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم اور انسداد ڈینگی مہم راولپنڈی کے فوکل پرسن راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آزاد کشمیر کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے کھانے پینے کی اشیاء، کمبل اور رہائشی خیموں پر مشتمل سامان کے ٹرک بھجوا دئیے ہیں۔ ڈینگی ایمرجنسی کے باوجود حکومت اپنے کشمیری متاثرہ بھائیوں کے ساتھ بھی کھڑی ہے۔ انہوں نے یہ بات انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں شہر کے مختلف حصوں کے دورے کے دوران عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہو ں نے کہا کہ وہ ایک جانب محکمہ صحت بالخصوص ہسپتالوں کی انتظامیہ سے ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہیں اور دوسری جانب ڈینگی مچھروں کی افزائش کے اسباب کو ختم کرنے اور عوامی شعور کی بیداری کیلئے ہر جگہ جا رہے ہیں۔ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ عوامی فلاح کا کوئی بھی کام عوام کے اپنے تعاون کے بغیر پوری طرح کامیاب نہیں ہو سکتا۔ انسداد ڈینگی اور ڈینگی کا شکار ہونے سے بچنے کیلئے ہم گھر گھر شعور پھیلا رہے ہیں جس کے نتیجے میں ڈینگی کی شدت میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے تاہم عوام کو چائییے کے وہ اپنے گھروں میں مکمل صفائی ستھرائی اور مچھر مار سپرے کا اہتمام کریں اور ہر دوسرے تیسرے دن اس عمل کو دہراتے رہیں. صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈینگی ایمرجنسی کے باوجود وزیر اعلی پنجاب نے پوری توجہ کے ساتھ آزاد کشمیر کے زلزلہ سے متاثرہ بھائیوں کا بھی خیال رکھا اور ضروری سامان پر مشتمل 9 ٹرک میر پور روانہ کر دئیے گئے ہیں. پنجاب حکومت آئندہ بھی یہ امداد جاری رکھے گی اور اگر ضرورت پڑی تو متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی روانہ کی جائیں گی جو متاثرین کو طبی امداد فراہم کریں گی۔
-

نامعلوم شخص کی لاش برآمد کوریج پر پولیس اہلکاروں نے موبائل چھین لیا
راولپنڈی:تھانہ رتہ کی حدود میں ماربل فیکٹری روڈ ریلوے کی لائنوں کے قریب جھاڑیوں سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد, پولیس اور ریسکیو اداروں نے لاش تحویل میں لے لی. ریسکیو اہلکار کے مطابق لاش تین سے چار دن پرانی معلوم ہوتی ہےاور جانبحق شخص نے سفید رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے اور اس کی جیب سے ناخن تراش, تولیہ اور صابن وغیرہ برآمد ہوئے. اس دوران پولیس اہلکار نے باغی ٹی وی کے نمائندہ کو کوریج سے روک دیا اور موبائل فون چھین لیا بعدازاں میڈیا ادارے کا حوالہ دینے کے بعد موبائل واپس کردیا
-

آر سی سی آئی اور سمیڈاکاایکسپورٹ مارکیٹینگ کے حوالے سے تربیتی پروگرام کا ا نعقاد
راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے مشترکہ تعاون سے چیمبر میں ایکسپورٹ مارکیٹینگ کے حوالے سے ایک تربیتی پروگرام کا ا نعقاد کیا گیا جس کامقصد تاجر وصنعت کار برادری کوضروری ایکسپورٹ مارکیٹنگ کے حوالے سے دورِ جدید کے رائج طریقوں سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدرملک شاہد سلیم، سینئر نائب صدر محمدبدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی،سمیڈا کے ریجنل منیجر محمد اصغر اورتربیتی شرکاء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر راولپنڈی چیمبرملک شاہد سلیم نے کہا کہ سمیڈا خطے میں کاروباری برادری کی ترقی اور بہتری کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے اور راولپنڈی چیمبر کے ساتھ مل کر تواتر کے ساتھ تربیتی پروگراموں کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔آج کا تربیتی پروگرام کاروباری برادری کو ایکسپورٹ کی مارکیٹنگ کے حوالے رائج طریقوں کے مطابق بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کاروبار کی ترقی کے لیے تشہیری شعبہ کو فعال بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے آج کا تربیتی پروگرام کاروباری برادری کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔اس موقع پرسمیڈا کے ٹرینر نے شرکاء کو ایکسپورٹ مارکیٹنگ کے حوالے سے دور جدید اور بین الاقوامی سطح پر رائج طریقوں سے آگاہ کیا اورڈیجیٹلائزیشن کے ٹولز کے تحت مارکیٹنگ کی جدید تکنیک سے بھی معلومات فراہم کیں۔
