Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • نئے پاکستان کی پولیس پر پرانا سیاسی اثرو رسوخ کب ختم ہو گا ؟

    نئے پاکستان کی پولیس پر پرانا سیاسی اثرو رسوخ کب ختم ہو گا ؟

    پاکستان کے تمام صوبائی و وفاقی ادارے عوام عامہ کے مسائل کو حل کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کیلئے بنائے گئے ہیں لیکن بیشتر اوقات یہ ادارے اور ان کے افسران اپنے فرائض منصبی سے لاپرواہ نظر آتے ہیں، اور یہ لا پرواہی عموما حکومتی اداروں میں سیاسی اثرو رسوخ کا نتیجہ ہوتی ہے کہ جس کا جس جگہ پر جتنا زور چلتا ہے وہ اپنا اور اپنوں کا کام نکالنے کیلئے لگا لیتا ہے
    اور اگر سیاسی اثر و رسوخ کی بات پاکستان و پنجاب پولیس میں کی جائے تو آئے روز ایسے کیسز سامنے آتے رہتے ہیں کہ فلاں نے طاقت کے بل بوتے پر اپنے رشتہ دار،عزیز،دوست احباب کو پاکستان پولیس کے قانون سے ہی استثنیٰ دلا دیا ،
    ایسا ہی کیس ایک اوورسیز پاکستانی سید حیدر عباس کا ہے جو اپنے حلال کے پیسوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے پچھتا رہے ہیں کہ کاش یہ پیسہ انہوں نے لندن، مانچسٹر یا بریڈ فورڈ میں لگایا ہوتا تو آج انہیں یہ دن دیکھنا نہ پڑتا،
    سید حیدرعباس کا آبائی علاقہ میرپور آزاد کشمیر ہے ،جہاں ان کے آباؤ اجداد کی کچھ پراپرٹی تھی جس کی مالیت 2 کروڑ روپے تھی، 2006 میں لندن جانے سے پہلے حیدرعباس نے میرپور والی پراپرٹی بیچ کر اس رقم سے راولپنڈی کے رہائشی شجاع اقبال راجہ کیساتھ مل کر گلشن اقبال نامی ہاؤسنگ پراپرٹی کی بنیاد رکھی اس کے بعد سید حیدر عباس لندن چلے گئے

    Syed Haider Abbas

    سید حیدر عباس کے لندن جانے کے بعد شجاع اقبال راجہ نے حیدر عباس سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور پراپرٹی میں ہونے والے کسی مالی فوائد و نقصانات سے آگاہ نہیں کیا ، اس کے بعد راجہ شجاع اقبال نے رقم واپسی کی غرض سے سید حیدر عباس کو 12 دسمبر 2017 کو 25، 25 لاکھ کے دو چیک اور 1 کروڑ 30 لاکھ کا ایک چیک ادا کیا جو کہ کل رقم ا کروڑ 95 لاکھ بنتی ہے اور شجاع اقبال راجہ کو اختیار دیا کہ کوئی بھی چیک کیش نہ ہونے کی صورت میں سائل کو اختیار ہو گا کہ وہ فوجداری و دیوانی کاروائی کر سکے گا

    FIR Copy registered by Syed Haider Abbas

    اس کے بعد مورخہ 10 فروری 2018 کو 25 لاکھ کا چیک باؤنس ہو گیا جس پر حیدر عباس نے تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں ایف آئی آر درج کرو دی ، اس بعد 14 جون 2018 کو بالترتیب 40 لاکھ اور ایک کروڑ 30 لاکھ کے چیک بھی باؤںس ہو گئے جن کی ایف آئی آرز سید حیدر عباس نے تھانہ آر اے بازارراولپنڈی میں جمع کروا دی ، لیکن بد قسمتی سے پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی کیونکہ سید حیدر عباس کے تمام پیسے ہڑپ کرنے والے ملزمان موجودہ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے بھانجے ہیں اور سیاسی اثر و رسوخ کے باعث پولیس اور اس کے افسران بے بس ہیں

    Raja Basharta with his nephews raja shuja and raja shahid

    سید حیدر عباس نے اوورسیز کمیشن پنجاب سے لیکر پاکستان سیٹیزن پورٹل تک ہر جگہ اپنی آواز اٹھانے کی کوشش کی مگر اس آواز کو طاقت اور دولت کے زور سے دبا دیا گیا ، سی پی او راولپنڈی سے جب ملزمان کےخلاف کاروائی کا کہا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ راجہ بشارت ہمارے باس ہیں ہم ان کیخلاف آواز کیسے اٹھا سکتے ہیں
    سید حیدر عباس نے ہر اس دفتر میں درخواست دی جہاں انہیں لگا کہ ان کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے کسی جگہ بھی ان کی داد رسی نہیں کی گئی بلکہ الٹا زلیل و رسوا کیا گیا ، لیکن سید حیدر عباس ابھی تک پرامید ہیں کہ ان کی آواز میڈیا کے زریعے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچے گی اور کوئی حکومتی عہدیدار ان کی داد رسی کا سبب بنے گا ،

  • فکس اٹ کا صلاح الدین پربہیمانہ تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    فکس اٹ کا صلاح الدین پربہیمانہ تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    راولپنڈی :سماجی تنظیم فکس اٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام صلاح الدین کے بہیمانہ تشدد کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے شرکت کی. اس موقع پر ٹیم فکس اٹ کے چیف چوہدری محمد عمر, جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سلیمان, پبلک ایشو ریزالونگ سیکرٹری تبارک شاہ اور کور ممبر عدنان اسحاق نے خطاب کیا. مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب چہرے نہیں نظام بدلنے کی ضرورت ہے ,ہمیں اس بات کا انتظار ہے کہ کسی امیر گھرانے و حکومتی عہدیدار کے بچے پر پولیس تشدد کرے تاکہ پھر ان کو ہوش آئے ایک ہفتے میں 7 سے زائد پولیس تشدد واقعات ہوئے انہوں نے کہا کہ صلاح الدین کا جرم صرف یہی تھا کہ اس کا جرم پکڑا گیا تو اگر اس بات کو دیکھا جائے تو پاکستان میں کتنے ہی لوگوں کا جرم پکڑا جا چکا ہے لیکن وہ جیلوں میں سہولیات سے فائدے اٹھا رہے ہیں اور صلاح الدین چونکہ ایک غریب باپ کا بیٹا تھا اس لیے اس کو ناحق مار دیا گیا اور کسی حکومتی عہدیدار کو کوئی فرق نہیں پڑا انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور پولیس کے نظام میں بہتری لائے اور صلاح الدین کے والدین کو انصاف دیا جائے تاکہ کل کسی اور کا صلاح الدین پولیس کے تشدد کا نشانہ نہ بنے. اس موقع پر مظاہرین نے پلےکارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا اب چہرے نہیں نظام بدلو اور مظاہرین نے اس موقع پر پاکستان کے موجودہ پولیس نظام کے خلاف نعرے لگائے اور پاکستانی نظام کو منہ چڑھا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا

  • پاک فوج حکم کرے ہم تیار ہیں,تاجر رہنماء  شرجیل میرکا راولپنڈی کشمیر کانفرنس سے خطاب

    پاک فوج حکم کرے ہم تیار ہیں,تاجر رہنماء شرجیل میرکا راولپنڈی کشمیر کانفرنس سے خطاب

    راولپنڈی:کشمیر کمیٹی کے زیر اہتمام لیاقت باغ کے سامنے کشمیر کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر بھر سے بڑی تعداد میں طلباء, تاجر اور شہریوں نے شرکت کی, شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیر و پاکستان پرچم تھام رکھے تھے.کشمیر کانفرنس سے چوہدری عاصم چئیرمین کشمیر کمیٹی ,ثناء اللہ خان صدر کشمیر یوتھ ونگ راولپنڈی شرجیل میر صدر انجمن تاجران راولپنڈی ,محمد طاہر تاج رہنماء انجمن تاجران
    ,ضمیر ہاشمی صدر تاجران کالج روڈ,راجہ ابرار ملی لیبر ونگ راولپنڈی, فہیم رضا بٹ ٹکٹ ہولڈر ملی مسلم لیگ این اے 61 ودیگر نے خطاب کیا. شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر کے لئے ہم سب آخری خون کے قطرے تک لڑیں گے پاک فوج حکم کرے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں, تاجر, طلباء پر شہری 21 کروڑ پاکستانی پاکستان کے سپاہی ہیں,شہداء ہمارا افتخار ہیں۔ چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور تاریخ ساز باب ہے۔ پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا,کشمیر میں ہمارے بزرگ علی گیلانی, ڈاکٹر قاسم فکتو, یاسین ملک اور آسیہ اندرابی قید ہیں مودی تم جتنے لوگ قید کرو گے اتنے ابھریں گے .انہوں نے کہا کہ مودی کرفیو کھولے پھر دیکھے اس ک انجام کیسا ہوگا ,جو کہتے ہیں فلموں میں ہم گھس کر ماریں گے دنیا نے دیکھا 27 فروری کو ہم نے ان کو ہر محاذ پر ناکام کیا اور آج وہ اپنے بزدل پائلٹ کو تمغے دے رہے ہیں.اس موقع پر شرکاء نے پاک فوج اور شہدائے کشمیر کے حق میں نعرے لگائے.

  • راولپنڈی پولیس کا بم ناکارہ بنانے کے لئے عملی مشقوں کا مظاہرہ

    راولپنڈی پولیس کا بم ناکارہ بنانے کے لئے عملی مشقوں کا مظاہرہ

    راولپنڈی :راولپنڈی پولیس نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں بم ناکارہ بنانے کے لئے عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا، سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی عملی مشقوں کا خصوصی طور پر معائنہ کیا اس موقع پر سی پی او راولپنڈی کے ہمراہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل، ایس پی ہیڈ کوارٹر تیمور خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے نہات مہارت سے بم ناکارہ بنانے کا عملی مظاہرہ کیا، جس پر سی پی او راولپنڈی نے ان کی کارکردگی کو سراہا، راولپنڈی پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ میں ایک لیڈی اہلکار بھی شامل ہے جو کہ بم ناکارہ بنانے میں مہارت رکھتی ہے۔

  • راولپنڈی منشیات فروش گرفتار 8 کلو چرس برآمد

    راولپنڈی منشیات فروش گرفتار 8 کلو چرس برآمد

    ‏راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی،تھانہ نصیر آباد پولیس نے 2 منشیات فروشوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 8 کلو چرس اور 2 کلو افیون پکڑ لی،گرفتار ملزمان آصف اور ندیم کا تعلق بین الصوبائی منشیات سمگلروں کے گروہ سے ہے۔ ‏گروہ کے دیگر منشیات سمگلروں کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔ سی پی او فیصل رانا کی طرف سے بڑی مقدار میں منشیات پکڑنے پر ایس پی سید علی کو شاباش، منشیات فروشوں کے ساتھیوں اور دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی

  • نرسری کی چیکنگ کے لئے جانے والی افسر کو کتے نے کاٹ لیا مالک پولیس کی تحویل میں

    نرسری کی چیکنگ کے لئے جانے والی افسر کو کتے نے کاٹ لیا مالک پولیس کی تحویل میں

    راولپنڈی :‏سوشل میڈیا پر سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر کی وائرل ویڈیو کا معاملہ۔ڈاکٹر سائرہ خالد معمول کی چیکنگ پربگا سنڈل نرسری کو چیک کرنے گئی۔ جہاں پرملزم کے کتےنےکاٹ لیا۔ تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے درخواست موصول ہونے پرمقدمہ درج کیا اور نامزدملزم تیمور خان کوگرفتارکرکےپیش عدالت کیا گیا۔‏ترجمان راول پنڈی پولیس نے کہا کہ تفتیش کے تمام پہلو سے مدعیہ مقدمہ کو باور رکھا گیا۔ مدعیہ کی داد رسی کو ہر صورت یقینی بنا جا کر قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔ قانون کی بالا دستی، میرٹ اور شفافیت کا فروغ ہمارا ہدف ہے۔

  • دشمن ہم پر حملہ آور ہوسکتا ہے ،راجہ بشارت

    دشمن ہم پر حملہ آور ہوسکتا ہے ،راجہ بشارت

    پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ تفرقہ بازی پھیلانے والے علماء کو خطابات سے روکا جائے گا،فورتھ شیڈیول کی لسٹوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس ہوا، آئی جی پنجاب، ہوم سیکرٹری پنجاب،آر پی اوراولپنڈی،راولپنڈی ریجن کے ڈپٹی کمشنر اجلاس میں شرہک ہوئے، تمام مکاتب فکرکےعلما کرام اجلاس میں شریک رہے جنہوں نے تجاویز اور خدشات سے آگاہ کیا،

    کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان

    اجلاس کے بعد راجا بشارت نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ علما کرام کومحرم الحرام میں اتحادبین المسلمین کےسلسلے میں بلایا ہے،پورے پنجاب میں ہم نے علمائے کرام سے مشاورت کی ہے،ہمیں ماضی کے مقابلے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے،ہمارا دشمن کسی بھی درندگی کا مرتکب ہوسکتا ہے ،گزشتہ روز پوری قوم نے کشمیریوں سے مثالی یکجہتی کا اظہار کیا،بھارت نہیں چاہتا کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکلے،افواج پاکستان ملک کا بھرپور دفاع کررہی ہیں،

    شیو مندر سے مودی کو پیغام دے رہے ہیں…رمیش کمار کا جلسہ سے خطاب

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ تفرقہ بازی کی آڑ میں دشمن ہم پر حملہ آور ہوسکتا ہے ،مختلف شہروں میں وزراء کی بھی ذمے داریاں لگائی جائیں گی،تفرقہ بازی پھیلانے والے علماء کو خطابات سے روکا جائے گا،فورتھ شیڈیول کی لسٹوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے .

    مودی سری نگر میں مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، قریشی کا ہندو برادری کے جلسے سے خطاب

  • سکول کالجز میں آئس نشہ فروخت کرنے والا شخص راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا

    سکول کالجز میں آئس نشہ فروخت کرنے والا شخص راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا

    راولپنڈی :‏تھانہ روات پولیس نے نوجوان نسل کی زندگی تباہ کرنے والے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ملزم عدیل انجم سے 440 گرام چرس مختلف سائز کی پیکنگ میں برآمد ہوئی, ملزم تھانہ روات کے ملحقہ علاقوں اور بحریہ ٹاؤن کے اسکول اور کالجوں میں آئس اور چرس سپلائی کرتا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ‏‏ملزم سابقہ ریکارڈیافتہ ہے۔ جو کہ پہلے بھی سکولز وکالجز کو نشہ سپلائی کرنے کے جرم میں بھی گرفتار ہو کر چالان ہو چکا ہے۔ تھانہ روات پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم سے سورس آف سپلائی کے حصول کے لیے مزید انٹروگیشن جاری ہے۔

  • دوران خطاب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو کرنٹ لگ گیا

    دوران خطاب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو کرنٹ لگ گیا

    راولپنڈی :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد لال حویلی کے باہر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقد کئے گئے اجتماع سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران جب وہ اس جملے پر پہنچے تمہاری پوری نیتوں سے واقف ہیں تو انہیں کرنٹ لگ گیا اور ساتھ ہی انہوں نے تقریر روک کر کہا کرنٹ لگ گیا چلو کوئی بات نہیں میرا خیال ہے کرنٹ آگیا ہے جس سے سن کر شرکاء ہنس پڑے ساتھ ہی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرا خیال ہے مودی اس جلسے کو ناکام نہیں بنا سکتا.

  • راولپنڈی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب کہاں ہوگی اعلان کردیا گیا..

    راولپنڈی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب کہاں ہوگی اعلان کردیا گیا..

    راولپنڈی :وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جمعہ کے روز پونے بارہ سے ساڑھے بارہ تک کا وقت کشمیریوں کے نام کرنے کا اعلان کیا اور اس دوران ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی جائے گی اسی حوالے سے راولپنڈی میں ضلعی سطح پر تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوگی. ڈپٹی کمشنر راولپنڈی علی رندھاوا نے سماجی رابطہ کی سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سب 11:30 بجے کشمیر کے لئے نکلیں اس سلسلہ میں راولپنڈی میں تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوگی ,اس کے علاوہ دوسری بڑی تقریب لاک حویلی میں ہوگی جہاں 12 سے 12:30 تک کشمیریوں کے حق میں ترانے پڑھے جائیں گے اور 5 بجے تک تقریب جاری رہے گی جس کا اعلان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا .