Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • راولپنڈی گرجا گھروں کی سیکیورٹی تیز کردی گئی

    راولپنڈی گرجا گھروں کی سیکیورٹی تیز کردی گئی

    راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے گرجا گھروں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ ضلع بھر کے گرجا گھروں پر پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس خصوصی گشت ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز گرجا گھروں پر تعنیات ڈیوٹی کو وقتاََ فوقتاً چیک کر رہے ہیں۔ ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقے میں پیٹرولنگ ڈیوٹی کر رہے ہیں

  • مساجد کی سیکورٹی راولپنڈی پولیس متحرک

    مساجد کی سیکورٹی راولپنڈی پولیس متحرک

    راولپنڈی :‏راولپنڈی پولیس نے نماز تراویح کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ھیں۔ مساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس افسران و جوان الرٹ ہوکرڈیوٹی سرانجام دےرہےہیں،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اس دوران ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز پولیس ڈیوٹی چیک اور بریف کررے ھیں۔

  • مری پولیس خدمت سنٹر کا افتتاح کردیا گیا

    مری پولیس خدمت سنٹر کا افتتاح کردیا گیا

    راولپنڈی :مری مال روڈ پر خدمت مرکز کا افتتاح کردیا گیا,افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ مری آنے والے سیاحوں اور اہل مری کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت اپنا بھرپور کردار اداکررہی ہے وزیر اعظم عمران خان کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کئے اقدامات کے اثرات عوام کو پہنچنے شروع ہوگئے ہیں ۔
    ہم ہماری حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے اور پولیس اور عوام میں دوریاں ختم کرنے کیلئے یہ اقدامات کررہی ہے مری کے کاروبار کو اور سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے اس خدمت مرکز کے قیام کے بعد عوام اور سیاح ایک مثبت تبدیلی محسوس ہوگی اور اب حقیقی معنوں میں ریاست ماں کاکردار ادا کرتی نظر آئیگی اور معاشی و سیاسی تفریق کے بغیر خدمت کی جائیگی عوام اس سلسلہ میں کوئی بھی شکایت ہوتو ہم سے رابطہ کریں یہ خدمت مرکز بلاامتیازاو رسیاسی وابستگیوں سے بالا ہوکر خدمت کریگا،انہوںنے کہا کہ ہوٹل ایسوسی ایشن ،تاجران ، گائیڈز اور تمام کاروباری حلقوں سے ملکر مری کی سیاحت اور کاروبار کے فروغ کیلئے ضروری اقدامات کئے جائینگے،اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی میجر(ر) لطاسب ستی نے خطاب کرتے ہوئے پولیس کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہم کیلئے حکومت پنجاب کے تعاون کا یقین دلایا اور پولیس خدمت مرکز کے قیام کو خوش آئند قراردیا،سی پی اوراولپنڈی فیصل رانا اور ایس پی صدرمظہر نے پولیس خدمت کے حوالے سے بتایاکہ اس خدمت مرکزمیں ونڈونڈیو کے ذریعہ بروقت نو سہولیات عوام کو فراہم کی جارہی ہیں مستعد اور کوالیفائیڈ عملہ تعینات کیا گیا ہے جہاں لرننگ لائسنس ،لائسینس کی تجدید اور ڈپلکیٹ تین دن میں حاصل کی جاسکے گی ،بیرون ممالک میں جانے کیلئے کریکٹر سرٹفیکیٹ کاحصول بھی عوام کیلئے آسان بنادیا گیاہے جبکہ پورے پنجاب کا مکمل ڈیٹا یہاں دستیاب ہوگا سی پی او اور ایس پی کینٹ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مری میں گرمائی سیزن میں مزید پولیس نفری فراہم کی جائیگی اور پولیس خدمت مرکز میں ریکسیو 15 کی سہولت بھی فراہم ہوگی

  • روزہ دار کےلیے افطاری کا اہتمام کرنے والے خوش قسمت ہوتے ہیں, اظہار بخاری

    روزہ دار کےلیے افطاری کا اہتمام کرنے والے خوش قسمت ہوتے ہیں, اظہار بخاری

    راولپنڈی :پیر سید اظہار بخاری نے وقت افطار کی اہمیت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزہ دار کو افطار کروانے والے لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ خود کھانا عادت اور کھلانا عبادت ہے.وقت افطار روزہ دار کا روتا ہوا انداز اللہ کو بہت اچھا لگتا ہے, حضرت علی نے افطاری کے وقت دروازے پر دستک دینے والے مسافر کو ساراکچھ کھلا دیا اور خود پانی سے روزہ افطار کیا. انہوں نے کہا کہ روزہ دار کے لئے مخیر حضرات افطاری کا بندوبست کرتے ہیں اس لئے کہ اللہ کو راضی کرلیں لیکن اچھا ہوکہ وہ افطاری ان کے ساتھ کریں تاکہ غریب اور امیر کا فرق ختم ہوسکے.

  • پولیس نے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرلیا

    پولیس نے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرلیا

    راولپنڈی :تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا, باغی ٹی وی کو موصول تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے پابندی کے باوجود تھانہ مورگاہ کی حدود میں ظہور نامی شخص کھلے عام پٹرول فروخت کررہا تھا جس سے 15 لیٹر پٹرول اور پیمانے برآمد ہوئے پولیس نے پٹرول اور پیمانے قبضے میں لیکر ملزم پر مقدمہ درج کردیا

  • جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام برہان وانی کپ کا انعقاد, تقریب سے ڈاکٹر طارق سلیم کا خطاب

    جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام برہان وانی کپ کا انعقاد, تقریب سے ڈاکٹر طارق سلیم کا خطاب

    راولپنڈی :امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ عمران خان کی وفاقی اورعثمان بزدارکی پنجاب حکومت سابقہ بدترین حکومتوں کا تسلسل ہیں آئی ایم ایف سمیت پوری دنیا سے بھیک مانگتے والے ماموں چاچوں کونوازنے کیلئے نئے نئے عہدے پیداکرکے قومی خزانے کوچونا لگارہے ہیں،پنجاب حکومت کا اپنے اورپارٹی دفاع کیلئے 40ترجمان مقرر کرنا شرمناک اقدام ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اورعوامی خزانے کوشیرمادرنہ سمجھے۔ وزیرخارجہ،مقبوضہ کشمیراورپاکستان کولاشوں کے تحفے دینے والے ہندوستان کوملتانی سوہن حلوہ بھجوارہے ہیں ساڑھی اورآم کی پیٹیوں والی ن لیگ اور تحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں مودی سے محبت کرنے والے پاکستان کے حکمران بنے بیٹھے ہیں،جماعت اسلامی کشمیرکازکی مکمل پشتیانی جاری رکھے گی۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے حشمت علی کالج گراؤنڈ میں کشمیر کنگز اور جے آئی یوتھ کے اشتراک سے منعقد ہونے والی برہان وانی رمضان کرکٹ کپ کی تقریب اور عوامی افطارپروگرامات میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں صدرجے آئی یوتھ پاکستان زبیراحمدگوندل،صدرجے آئی یوتھ آزادجمو ں کشمیر،صدرجے آئی یوتھ پنجاب اویس اسلم مرزا،اطہرشیخ،قاضی شوکت محمود،ضیاء اللہ چوہان سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ برہان وانی رمضان کرکٹ کپ کے انعقاد سے دنیا میں کشمیر کے حوالے سے امن کا پیغام فروع پائے گااس کے ذریعے نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمی فراہم کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت بھارت نے کشمیر کے گراونڈز کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا ہے، ایک دن آئے گا کہ جب کشمیر کے گراونڈزبھی اسی طرح آباد ہوں گے

  • تحریک ختم نبوت میں جماعت اسلامی کا نمایاں کردار رہا ہے, رہنماء جماعت اسلامی

    تحریک ختم نبوت میں جماعت اسلامی کا نمایاں کردار رہا ہے, رہنماء جماعت اسلامی

    راولپنڈی :امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمدجواد،ضلعی سیکرٹری سیدامجدحسین شاہ اورصدرسیاسی ومشاورتی کونسل شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ تحریک ختم نبوت ﷺمیں جماعت اسلامی اوراسلامی جمعیت طلبہ کا نمایاں کرداررہا،سیدابوالاعلیٰ مودودیؒ کومسئلہ قادیانیت اور ختم نبوت ایشو پرسزائے موت تک سنائی گئی لیکن وہ ثابت قدم رہے،مئی 1974ء میں ربوہ اسٹیشن پراسلامی جمعیت طلبہ نے محمدعربی ﷺکی ناموس کی خاطراپنا خون پیش کیا اورقادیانیت واحمدیت کوللکارا،ملعون مرزا غلام احمدقادیانی اوراس کے حواریوں کواقلیت قرار دینے کے حوالے سے جمعیت کے نوجوانوں کے خون کی قربانی ایک بڑی تحریک کا باعث بنی جوپورے ملک میں پھیل گئی اوراس میں زندگی کے تمام طبقات نے اپنا کرداراداکیا اور بالآخرآئین پاکستان کے تحت قادیانی غیرمسلم قرارپائے۔جماعت اسلامی کے ذمہ داران نے کہاکہ آج پھرقادیانی فتنہ سراٹھا رہا ہے لیکن حکومت اس کے سدباب کیلئے موثراقدامات نہیں کررہی،قوم کوختم نبوت ﷺقوانین کے حوالے سے بدنیت حکمرانوں کے ہراقدام پر نظررکھنا ہوگی تاکہ کوئی شب خون نہ ماراجاسکے۔

  • یوم القدس ملی یکجہتی کونسل کل  ریلی نکالے گی

    یوم القدس ملی یکجہتی کونسل کل ریلی نکالے گی

    اسلام آباد :ملی یکجہتی کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام بیت المقدس کی آزادی اور فلسطین پر اسر ائیلی قبضے کے خلاف عظیم الشان القدس ریلی آج اسلام آباد میں ہو گی، ریلی کا آغاز طباق ہو ٹل بلیو ایر یا سے ہو گا ،ریلی سے ملی یکجہتی کو نسل کے رہنماءخطاب کر یں گے ،القدس ریلی کے انتظامات کا جا ئزہ اجلاس گذشتہ روز دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں منعقدہ ہو ا، جس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ، علامہ ڈاکٹر ثا قب اکبر ، ڈاکٹر شاہد اعظمی،محمد کاشف چوہدری اور دیگر دینی جماعتوں کے رہنماﺅں نے شر کت کی ۔

    اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ عالمی استعمارمسلمانوں کو شیعہ سنی میں تقسیم کرکے آپس میں لڑانے کی سازش کر رہا ہے ،مسلمانوں کااتحاداور یکجہتی ہی قبلہ اول کی آزادی کی ضامن ہے استعماری قوتیں مسلمانوں کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں تاکہ اسرائیل کا وجود دنیا میں باقی رہے ۔انھوں نے کہافلسطین ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے مو جو دہ حالات میں عمر فاروقؒ اور حیدر قرارؒ طرز کی قیادت ہو گی تو مسلمان متحد ہو سکیں گے، اگر فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ اسی طر ح بر قرار رہا تو دنیا میں امن خواب ہی رہے گا ،میاں محمد اسلم نے کہاجب تک اُمت مسلمہ میں وحدت نہیں ہو گی ہم قبلہ اول کو دشمن کے پنجے سے واگزار نہیں کروا سکیں گے ، پوری دنیا کے مظلوم مسلمانوں کی نظریں پاکستان پر ہیں کہ وہ ان کی مدد کرے ۔
    علامہ ثا قب اکبر نے کہا ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم عالمی مایوس کن حا لات میں اُمت مسلمہ کے لیے اُمید کی کر ن ہے، اُمت مسلمہ کی وحدت دشمن کے قلب وجگر پر وار کی مانند ہو تا ہے ،دشمن ہمیں انتشار کا شکار کر کے مغلوب کر نا چاہتا ہے ہمیں بحیثیت مسلمان مستقل طور پر یہ فیصلہ کر نا ہو گا کہ ہمیں آپس میں لڑ نے کی بجا ئے متحدہو کر دشمن سے لڑ نا ہے ،بانی پاکستان حضرت قائد اعظم نے اسر ائیل کی جا نب سے دوستی کے پیغام کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ مسلمان مرد وزن مر تو سکتے ہیں لیکن اسرائیل کے تسلط کو کبھی قبول نہیں کر سکتے ۔انھوں نے کہا امر یکہ اور بر طانیہ اسرائیل پر سے اپنا ہا تھ اُٹھا ئیں تو پھر دیکھا جا ئے گا کہ قبلہ اول کیسے آزاد نہیں ہو تا ۔

  • پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لیے گینگسٹر نے خودکشی کرلی

    پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لیے گینگسٹر نے خودکشی کرلی

    راولپنڈی : گینگسٹر یوسف عرف فوجی نے خود کشی کر لی۔راولپنڈی پولیس نے دعویٰ کیا کہ یوسف عرف فوجی نے پولیس کے ریڈ کے دوران گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کشی کی۔ باغی ٹی وی کے ذرائع نے بتایاکہ یوسف عرف فوجی نے اپنے ہی پستول سے دائیں کنپٹی ہر فائر کیا جس سے اسکی موت واقعہ ہوئی.ریڈ کے دوران پولیس کی جانب سے اے ایس پی آمنہ بیگ لیڈ کر رہی تھیں۔ ملزم نے گزشتہ دنوں چٹیاں ہٹیاں میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل تین کو زخمی کیا تھا۔ اے ایس پی آمنہ بیگ کو یوسف عرف فوجی کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔آمنہ بیگ نے ملزم کے دو دوستو کو گرفتار بھی کیا تھا ۔

  • ناجائز کرایہ وصول کرنے والوں کی شامت آگئی

    ناجائز کرایہ وصول کرنے والوں کی شامت آگئی

    راولپنڈی:ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے عید الفطر پر آبائی گھروں کوجانے والے مسافروں کو ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کے لیے کنٹرول روم قائم کر کے خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیئے ۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خالد یامین ستی کی خصوصی ہدایات پر مسافروں کو عید الفطر کے ایام میں ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹھوس اقدمات کر کے کنٹرول روم اور شکایات سیل کو ہمہ وقت فعال رکھنے کے لیے 31مئی سے 04جون جبکہ عید الفطر کے خاتمے بعد آبائی گھروں سے شہریوں کی واپسی کے دوران بھی خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ۔
    انہوں نے بتایا کہ زائد کرایوں کی وصولی روکنے اور اس بابت شکایات کے فوری اندراج کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کمپلینٹ سیل کا نمبر 051-9270011 بھی عوام الناس کے لیے مشتہر کیا ہے اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی مسافر بس /ویگن /کوسٹر یاکوچ وغیرہ کی جانب سے زائد کرایہ کی وصولی کی شکایت کمپلینٹ سیل میں کرائی جس پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے خصوصی اسکواڈ کی ٹیمیں شکایت کا ازالہ کریں گی اور زائد کرایوں کی وصولی میں ملوث ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔