Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • پولیس پر زیادتی کا الزام لگانے والی طالبہ نے یوٹرن لے لیا

    پولیس پر زیادتی کا الزام لگانے والی طالبہ نے یوٹرن لے لیا

    راولپنڈی میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کیس میں نیا موڑ آ گیا، طالبہ نے علاقہ مجسٹریٹ کو دوبارہ درخواست دی ہے جس میں کہا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد پولیس اہلکاروں کو نہیں جانتی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبہ نے عدالت میں اپنا بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے کی درخواست دائرکردی ہے. جس میں کہا گیا ہے کہ
    پولیس نے ملزمان کےنام ازخودہی ایف آئی آرمیں درج کیے،اپنا پہلا بیان این جی اوز،پولیس اوردیگرافراد کے دباؤ پر دیا ،طالبہ نے 164 کے تحت دوبارہ بیان کے لیے درخواست علاقہ مجسٹریٹ روات کو دی جس میں کہا گیا کہ میرے 24مئی کو دیے گئے بیان کو منسوخ تصور کیا جائے،اپنا بیان کسی دباو کے بغیر دوبارہ رکارڈ کروانا چاہتی ہوں، طالبہ نے مزید کہا کہ ایف آئی آرکےاندراج سے پہلے ملزمان کےنام نہیں جانتی تھی،ایف آئی آر میں نامزد ملزمان اس واقعہ میں ملوث نہیں ہیں .

    واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقہ روات میں ایک 22سالہ لڑکی کی جانب سے تھانہ روات میں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا جس میں کہا گیا کہ ان پولیس اہلکاروں نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے،لڑکی نے پولیس کی دی گئی درخواست میں موقف اختیا کیا ہے کہ کالے شیشوں والی گاڑی میں سوار پولیس اہلکاروں نے اسے ہاسٹل جاتے ہوئے گاڑی روک کر اغوا کیا۔ اسے گاڑی میں رات بھر گھماتے رہے اور ویران جگہ پر گاڑی میں ہی مبینہ زبردستی زیادتی کرتے رہے۔ ملزمان نے 30 ہزار روپے اور طلائی زیورات بھی چھین لیے .روات پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر چار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق 4ملزمان میں سے 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتار کیا گیا ہے. لڑکی سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے نام نصیر، راشد منہاس اور عظیم جب کہ عامر ان کا ساتھی ہے .

  • چکوال، تھانہ سٹی کے شہید اے ایس آئی کے قاتل رہا ہونے پر اہلخانہ کا دھرنا

    چکوال، تھانہ سٹی کے شہید اے ایس آئی کے قاتل رہا ہونے پر اہلخانہ کا دھرنا

    تھانہ سٹی چکوال کے شہید اے ایس آئی اختر خان کے قتل کی ناقص تفتیش اور ملزمان کے بری ہونے پر شہید کی بیوہ ،بچوں اور دیگر عزیز و اقارب نے سول سوسائٹی کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا جو ریسکیو 15سے شروع ہوا اور بھون چوک پر پہنچ کر احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کر گیا،

    مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے۔”مجرم سربازار ہیں اجلے لباس میں“،”سائیں اختر کے قاتلوں کی رہائی پولیس کے لیے سوالیہ نشان“،”کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں“، ”اختر ہم شرمندہ ہیں، تیرے قاتل زندہ ہیں“، ”میں کس کے ہاتھ پر اپنا لہو تلاش کروں“، ”کس سے پوچھوں میں سوال، کس نے انصاف جلال“، ”اختر کے قاتلو کیا بتاﺅ گے انصاف کتنے میں خریدا“،”پیارے ابو ہم شرمند ہ ہیں آپ کے خون کا بدلہ نہیں لے سکتے“وغیرہ کے نعروں نے جلوس کے شرکاءکو آبدیدہ کردیا۔بھون چوک میں اختر شہید کی اہلیہ نے مظاہرین سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران اس بات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا کہ دوسروں کو انصاف فراہم کروانے والے کے بیوی بچے آج اپنے لیے انصاف تلاش کر رہے ہیں۔اختر شہید کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی لیگل چکوال نے مقدمے کو جان بوجھ کا کمزور بنوایا اور ہمیں انصاف دلوانے میں دلچسپی نہیں لی۔ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈی ایس پی راجہ ناصر کو فوری طور پر یہاں سے فارغ کیاجائے اور اگر تفتیش نئے سرے سے ہو سکتی ہے تو وہ کروا کر ہمیں انصاف دلوایا جائے اورملزمان کو پھانسی کے تختے تک پہنچایا جائے۔اے ایس آئی اختر کی بیوہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی طرف سے کئے گئے تعاون پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہر موڑ پر ان کا ساتھ دیا،

    واضھ رہے کہ اے ایس آئی اخترشہید تھانہ سٹی تعیناتی کے دوران اسلام آباد تھانہ نون کے علاقے میں خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے گئے جس پر خطرناک اشتہاریوں نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کر دی تھی جس پر اے ایس آئی اختر شہید ہو گئے تھے مگر پولیس کی ناقص تفتیش کی وجہ سے مظلوم خاندان کو انصاف نہ مل سکا۔اور ملزمان کو شک کا فائدہ ملا ۔استغاثہ ملزمان کا جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا جس پر انہیں گزشتہ روز بری کر دیا گیاہے۔اے ایس آئی اختر شہید کے خاندان نے عہد کیا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہونے تک وہ خاموش نہیں رہیںگے۔

  • شمالی وزیرستان ،دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

    شمالی وزیرستان ،دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

    شمالی وزیرستان کے علاقے شوال ویلی میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک فوجی جوان شہید ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی‌آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال ویلی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ مکی گڑھ پر حملہ کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا. ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر 5 لاشیں ملی ہیں. پاک فوج کی پٹرولیگ کرنے والی ٹیم نے سیم نالے سے لاشیں نکالیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے.

  • پی ٹی ایم کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج نے رات کو اہم پیغام جاری کر دیا

    پی ٹی ایم کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج نے رات کو اہم پیغام جاری کر دیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ معصوم پی ٹی ایم کارکنوں کی حفاضت کرنے کی ضرورت ہے،.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ معصوم پی ٹی ایم کارکنوں کی حفاضت کرنے کی ضرورت ہے، صرف چند افراد اپنا غیر قانونی ایجنڈہ لے کر ریاست کے خلاف لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں. بہادر پاکستانی قبائلوں کی طویل عرصے سے قومی جدوجہد اور قربانیوں سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی بہادرقبائلیوں اور پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے .

    واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ شمالی وزیرستان کے میران شاہ علاقہ میں پاکستانی فوج کی خارکمر چیک پوسٹ پر حملہ پی ٹی ایم رہنما محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں مسلح کارندوں نے کیا. حملہ آور گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی رہائی کیلئے دبائو ڈالنا چاہتے تھے. اس دوران پی ٹی ایم کارندوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور حملہ کیا جس سے 5 پاکستانی فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں‌ 3 حملہ آور مارے گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں. مذکورہ واقعے کے بعد پی ٹی ایم رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ محسن داوڑ موقع سے فرار ہوگئے۔

  • ہاوسنگ سکیموں کا فراڈ،نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    ہاوسنگ سکیموں کا فراڈ،نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    نیب نے شہریوں سے کہا ہے کہ ہاوسنگ سکیموں‌ کے نام پر جن سے دھوکا ہوا وہ 14 جون تک نیب سے رابطہ کریں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے ہاوسنگ سکیموں کی جانب سے جن شہریوں کے ساتھ دھوکا ہوا اور ان کو لوٹا گیا ایسے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ نیب میں اپنی شکایات رجسٹرڈ کروائیں، نیب نے بالخصوص میاں وسیم المعروف لکی علی کی جانب سے دھوکہ دہی کے شکار افراد سے کہا ہے کہ وہ اپنی شکایات یا معاوضے کے دعوے نیب راولپنڈی کے پاس 14 جون تک جمع کرا دیں۔ لکی علی کے خلاف 13 ہائوسنگ سکیموں کے نام پر لوگوں سے پیسے جمع کرنے کے الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہیں. نیب نے متاثرین سے کہا ہے کہ وہ نیب پنڈی میں 14 جون تک رابطہ کریں او درخواست کے ہمراہ قومی شناختی کارڈ کی کاپی لازمی لگائیں

  • راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند رہے گی

    راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند رہے گی

    راولپنڈی :جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں چلنے والی میٹرو بس سروس 26 مئی سے 27 مئی تک بند رہے گی,باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق چینی نائب صدر کی پاکستان آمد کے موقع پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی طرف سے میٹرو بس سروس کو حکم دیا جس کو قبول کرتے ہوئے انہوں نے 26 سے 27 مئی تک میٹرو بس سروس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا, یاد رہے چینی نائب صدر تین روزہ دورے پر پاکستان تشریف لارہے ہیں جہاں وہ صدر پاکستان عارف علوی, عمران خان وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کریں گے اور مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے.

  • راولپنڈی پولیس کا بڑا کارنامہ, بچے کو والدین سے ملوا دیا

    راولپنڈی پولیس کا بڑا کارنامہ, بچے کو والدین سے ملوا دیا

    راولپنڈی :راولپنڈی پولیس نے رش میں کھو جانے والا بچہ والدین سے ملوا دیا,تھانہ کینٹ پولیس کو 3 سال کا بچہ سلیمان ملا جو کہ صدر بنک روڈ پر رش کی وجہ سے اپنے والدین سے بچھڑ گیا تھا,تھانہ کینٹ پولیس نے اس بچے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق کافی تگ و دو کے بعد تھانہ کینٹ پولیس نے بچے کے والدین کو تلاش کر کے بچہ ان کے حوالے کر دیا,بچے کے مل جانے پر بچے کے والد نے راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا ,ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ راولپنڈی پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہر وقت مدد کے لئے تیار ہے۔

  • سینئر صحافی منصور ستی کو قتل کی دھمکیاں نوٹس لے لیا گیا

    سینئر صحافی منصور ستی کو قتل کی دھمکیاں نوٹس لے لیا گیا

    راولپنڈی: جرنلسٹ منصور ستی کو دھمکی دینے کا معاملہ,سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر)محمد فیصل رانا نے اس معاملہ پر نوٹس لے لیا۔ سی پی او راولپنڈی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔ سی پی او راولپنڈی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو اس معاملہ کی انکوائری کر کے جلد رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق چند دن پہلے تھانہ نصیر آباد کے ایس ایچ او نے دنیا نیوز کے رپورٹر منصور ستی کو خبر لگانے پر قتل کرنے کی دھمکی دی, صحافتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر اس معاملہ پر سخت کارروائی نا کی گئی تو ہم بھر پور احتجاج کریں گے.

  • عالمی امن کیلئے پاک فوج کے کتنے جوان شہید ہو چکے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

    عالمی امن کیلئے پاک فوج کے کتنے جوان شہید ہو چکے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نےشہید نائیک نعیم رضا کیلیے یواین ایوارڈ دیاہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب تک156 پاکستانی عالمی امن واستحکام کے لیےجانیں قربان کرچکےہیں. نائیک نعیم رضا2018 میں اقوام متحدہ امن مشن کے قافلے پر حملے میں شہید ہوئے تھے.

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کانگو امن مشن میں شہید ہونیوالے نائیک نعیم رضا کیلیے اقوام متحدہ نے ایوارڈ دیا ہے. یاد رہے کہ یواین میڈل فرض کی ادائیگی میں جان قربان کرنےوالوں کو دیاجاتا ہے. پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا گزشتہ سال جنوری میں اقوام متحدہ کے کانگو مشن میں شہید ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرز نے پیس کیپرز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں انہیں‌ ایوارڈ دیا ہے جو پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے وصول کیا.

  • نیب نے زرداری اور بلاول کو ایک ہی دن طلب کر لیا

    نیب نے زرداری اور بلاول کو ایک ہی دن طلب کر لیا

    نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو 29 مئی کو طلب کر لیا، بلاول کو بھی نیب نے 29 مئی کو ہی طلب کیا ہوا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نیب راولپنڈی نے سابق صدرآصف زرداری کو 29 مئی کودوبارہ طلب کیا ہے .پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو پاورپروجیکٹ،غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں نیب نے طلب کیا ہے، زرداری کو نیب نے 29 مئی کو اولڈ نیب ہیڈکوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے .نیب نے اسی روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو بھی جے وی اوپل کیس میں طلب کر رکھا ہے .بلاول کو نیب نے 24 مئی کو بلایا تھا لیکن بلاول پیش نہ ہوئے اب نیب نے بلاول کو بھی 29 مئی کو ہی طلب کیا ہے.

    نیب پیشی کا نوٹس، بلاول کا وصول کرنے سے انکار