Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • حکومت کو کہنا چاہتی ہوں آپ نے ظلم کا ہر ضابطہ توڑا ہے، زرتاج گل

    حکومت کو کہنا چاہتی ہوں آپ نے ظلم کا ہر ضابطہ توڑا ہے، زرتاج گل

    راولپنڈی:پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ورکرز کے لیے پیغام دیا ہے کہ وہ قربانی کے لیے تیار رہیں-

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ ہمیں وکلاء کے ذریعے عدالت جانے کی اجازت ملی بانی نے ورکرز کے لئے پیغام دیا ہے کہ آپ کو قربانی کے لیے تیار رہنا ہے، بانی نے کہا جس معاشرے میں انصاف اور اخلاقیات ختم ہوجائے وہ معاشرے ختم ہوجاتے ہیں، ایٹم بم گرانے سے ختم نہیں ہوتے اور ہمارے معاشرے میں اخلاقیات بالکل ختم ہوچکی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خان کو گرانے کے لیے ان کی اہلیہ کو بے گناہ جیل میں رکھا ہوا ہے، بشریٰ بی بی جس سیل میں ہیں اس سیل کو تالے لگائے ہوئے ہیں انہیں ملاقات نہیں کرنے دیتے، بانی اور بشریٰ بی بی بے گناہ جیل میں بیٹھے ہیں،حکومت کو کہنا چاہتی ہوں آپ نے ظلم کا ہر ضابطہ توڑا ہے-

    زرتاج گل نے کہا کہ نواز شریف پاناما کے کیس میں تھے لیکن ان کی بیگم کو کوئی تکلیف نہیں دی گئی بشری بی بی غیر سیاسی خاتون ہیں اس کے باوجود ان کو ملنے نہیں دیا جاتا ان کو عید سے قبل رہا کرکے باہر نکالیں، یاسمین راشد، صنم جاوید، سینیٹر مشتاق کی اہلیہ کو باہر آنے دیں، خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کریں، فارم 47 کی حکومت عورتوں کی ہی دشمن ہے۔چ

  • شمالی وزیرستان :خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 14 خوارج ہلاک

    شمالی وزیرستان :خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 14 خوارج ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 14 خوارج مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جو فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پرکیاگیا، فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خوارج ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والےخوارج کے ٹھکانےکو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، علاقے سے مزید بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،تاکہ کسی بھی باقی ماندہ بھارتی ایجنٹ خارجی کو انجام تک پہنچایا جا سکے،سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ایسے تمام فتنوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

  • عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کیلئے پولیس ٹیم  اڈیالہ جیل پہنچ گئی

    عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کیلئے پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کے لیے پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے معاملے میں لاہور پولیس کی 12 رکنی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

    واضح رہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے پولیس ٹیم پہلے بھی 3 مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے رجوع کر چکی ہے ، جس میں عمران خان تحریری طور پر ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس : نیب نے لیگل ٹیم تشکیل دے دی

    جیل ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹس کرنے ہیں اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تفتیشی ٹیم اپنی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

    پاکستان امن اور تعمیری روابط کے لیے پرعزم ہے، دفتر خارجہ

  • ملزم کو جعلی مقابلے میں قتل کرنا توہین عدالت ہے

    ملزم کو جعلی مقابلے میں قتل کرنا توہین عدالت ہے

    انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نے کہا ہے کہ غیرضمانتی وارنٹ گرفتاری حاصل کر کے ملزم کو جعلی مقابلے میں قتل کرنا توہین عدالت ہے-

    روات پولیس نے ملزم واحد عرف واحدی کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، پولیس نے اے ٹی سی سے 20 مئی کو ملزم کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کیے تھے پولیس کے مطابق واحد عرف واحدی بھتہ خوری، منشیات فروشی، قتل اور اغواء کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا –

    انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نے جعلی پولیس مقابلے پر ایس ایچ او روات اور انوسٹی گیشن افسر صدر سرکل کو نوٹسز جاری کر دیئے،عدالت نے دونوں پولیس افسران کو 2 جون کو طلب کر لیا۔

    لیہ: یونیورسٹی آف لیہ میں بائیو اور ڈائیگناسٹک لیب کا افتتاح

    عدالتی نوٹس میں کہا گیا کہ عدالت کو معلوم ہوا ہے کہ آپ نے ملزم کو جعلی مقابلے میں ہلاک کیا ہے، ملزم کا جعلی انکاؤنٹر آپ، سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز کی ملی بھگت سے کیا گیا ہے، ملزم کا انکاؤنٹر ہی کرنا تھا تو یہ کام عدالت کا سہارا لیے بغیر کیا جا سکتا تھا، ملزم کے غیرضمانتی وارنٹ حاصل کر کے جعلی انکاؤنٹر کو قانونی رنگ دینے کی کوشش کی گئی-

    نوٹس میں کہا گیا کہ غیرضمانتی وارنٹ گرفتاری حاصل کر کے ملزم کو جعلی مقابلے میں قتل کرنا توہین عدالت ہے، کیوں نہ آپ اور آپ کے سینئرز کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے؟ بدقسمتی سے کسی بھی شہری کو جعلی مقابلے میں ہلاک کرنا روایت بن چکی ہے، ملزمان کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارنا عدالتی نظام پر طمانچہ ہے۔

    چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات

  • بشریٰ بی بی کا عدالت آنے سے انکار،جج برہم

    بشریٰ بی بی کا عدالت آنے سے انکار،جج برہم

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر عمران خان کو عدالت میں پیش کردیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی نے احتجاجاً کمرہ عدالت میں آنے سے انکار کردیا۔

    بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کےروبرو ہوئی،عمران خان کے وکلا اڈیالہ جیل پہنچے سینیٹرعلی ظفر،عثمان ریاض گل، چوہدری ظہیر عباس، گیٹ پانچ پہنچے، وکیل خالد یوسف چوہدری، نعیم پنجھوتھہ، علی اعجاز بٹر، تابش فاروق، سردار قدیر، مبشر مقصود اعوان بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ بشری بی بی نے بطور احتجاج کمرہ عدالت میں آنے سے انکار کردیا، عدا لت نے جیل حکام کو بشری بی بی کو لانے کی ہدایات جاری کیں۔

    چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات

    جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی نے عدالت آنے سے انکار کر دیا ہے ان کا موقف ہے کہ منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی اس لیے عدالت نہیں آؤں گی، عدالت نے کیس کی سماعت کیلئے ساڑھے تین گھنٹے تک انتظار کیا مگر بشری بی بی نہ آئیں جس کے سبب چار گواہوں کے بیان ریکارڈ نہ ہوسکے۔

    جج نے بشری بی بی کے عدالت نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ملزمہ کو ایک موقع دیا جا رہا ہے آئندہ سماعت پر نہ آئیں تو اس کیس میں ضمانت منسوخی کے احکامات جاری کردیئے جائیں گے۔

    پراسیکیوشن نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منسوخ کرنے پر اصرار کیا اسپیشل پراسیکوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے کہا کہ عدالت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بشری بی بی کے بغیر ہی کیس کی سماعت کو آگے بڑھائے۔

    ارشد ندیم کی کامیابی پر والدہ کا خصوصی پیغام

    عدالت نے بشری بی بی کو حاضری کا ایک موقع دیتے ہوئے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

    نعیم حیدر پنجوتھہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت تھی جس میں کچھ وکلا کو آنے کی اجازت ملی، کچھ وکلا کو نہیں جانے دیا گیا، آج سماعت میں کارروائی نہیں ہوسکی، بشری بی بی بطور احتجاج سما عت کا حصہ نہیں بنیں، بانی نے کہا ہے کہ حق ہمیشہ جیتتا ہے جھوٹ کی ہار ہوتی ہے۔

    نعیم حیدر نے کہا کہ اے ٹی سی اور دیگر ججز ملے ہوئے ہیں، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے نہیں لارہے، ایم این اے لطیف چترالی کو جس انداز میں سزا دی اب ڈی سیٹ کی طرف جائیں گے یہ لوگ ہمارے لوگوں کو سزائیں دے کر ڈس کوالیفائی کریں گے،
    اگر یاسمین راشد اور شاہ محمود آج پارٹی چھوڑ دیں تو انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔

    بھارتی فضائیہ کو تربیتی اور آپریشنل شعبوں میں شرمناک ناکامی کا سامنا

    انہوں ںے کہا کہ جسٹس منیر نے جو رول ادا کیا وہی رول ثاقب نثار نے کیا، جو الیکشن فراڈ ہوا اس کی اپیلیں اسی الیکشن کمشنر کے پاس جارہی ہیں جس نے چوری کی، 26 ویں ترمیم کے دو مقاصد ہیں الیکشن فراڈ بچایا جائے اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوسکے
    اب عدلیہ حکومتی عدلیہ بن چکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ساری پارٹی کو پیغام دیا اب گولیاں نہیں کھانی اب پُرامن احتجاج کرنا ہے، میں جیل سے احتجاج کو لیڈ کروں گا ہمارے تمام راستے بند ہوچکے ہیں، تحریک کا لائحہ عمل آئندہ آنے والے دنوں میں دوں گا، میں حقیقی آزادی کے لیے جیل میں ہوں، تمام پارٹی عہدے داروں کو پیغام بھیجا ہے جو پریشر برداشت نہیں کرسکتا وہ ہم سے الگ ہوجائے تمام اپوزیشن جماعتیں جو انسانی حقوق کے لیے کھڑی ہیں ان کو تحریک میں دعوت دیں گے، جو شامل نہیں ہونا چاہتا ہم پھر بھی احتجاج کریں گے، بانی نے اسمبلیوں کے حوا لے سے کوئی بات نہیں کی، اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی درخواست لائی جائے گی۔

    بھارت نے افغان شہریوں کیلئے ایک نیا ویزا سسٹم متعارف کرا دیا

  • عمران خان کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ،وکیل  نعیم  پنجوتھا

    عمران خان کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ،وکیل نعیم پنجوتھا

    راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا ہے کہ بانی کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔ عید سے قبل بانی کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں، بانی نے حتمی طور پر واضح کر دیا کہ ملک کی خاطر جیل یا پھر بات کرو، ڈیل کسی صورت نہیں ہوگی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی 3 سال قبل بانی کو آفر کی گئی کہ 3 سال چپ رہیں سب ٹھیک کر دیا جائے گا تو بانی کا جواب تھا کہ 3 سال نہیں، 3 منٹ چپ نہیں رہوں گا بانی نے 3 نکات ’بھارت کی جارحیت،دہشت گرد ی اور معاشی معاملات‘ پر مذاکرات کی ہامی بھری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم این اے کو بغیر ثبوت و شواہد اور ہمیں حتمی دلائل دیئے بغیر سزا دی گئی ہمارے 52 ارکان اسمبلی خلاف کیسز ہیں، انہیں سزا دینے کی سازش ہورہی ہےبانی نے دوٹوک جواب دیا ہے کہ کسی صورت نہیں جھکوں گا ہمیں انصاف فراہم نہ ہوا تو اس کی ذمہ دار عدلیہ ہوگی۔

    سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت بغیر عدالتی کارروائی ملتوی

    وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم کا مقصد فراڈ الیکشن کو تحفظ اور ہمیں سزا دینا تھا اب ہمیں 27 ویں آئینی ترمیم کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ترامیم جتنی مرضی کر لیں، جتنے مرضی ارکان اسمبلی و سینیٹر نااہل قرار دے دیں ہم نہیں جھکیں گے بانی چیئرمین کو جیل میں کہا گیا کہ 9مئی پر معافی مانگیں تو سب ٹھیک ہوگا بانی نے کہا 9 مئی کی فوٹیج لائیں جو ذمے دار نکلے سخت سزا دی جائےمعافی وہ مانگے جس نے 9 مئی کرایا ہے۔

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    وکیل نے بتایا کہ قائد حزب اختلاف کو بھی 62 اور 63 کا نوٹس دے دیا گیا ہے بانی کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے عید سے قبل بانی کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں، بانی نے حتمی طور پر واضح کر دیا کہ ملک کی خاطر جیل یا پھر بات کرو، ڈیل کسی صورت نہیں ہوگی۔

  • سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات  کی سماعت بغیر عدالتی کارروائی ملتوی

    سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت بغیر عدالتی کارروائی ملتوی

    راولپنڈی:سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ایک بار پھر بغیر عدالتی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں پراسیکیوٹر ظہیر علی شاہ، وکلائے صفائی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید عدالت پہنچے جب کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔

    دورانِ سماعت پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جن ملزمان کو چالان کی نقول نہیں ملیں، انہیں نقول دی جا رہی ہیں،بعد ازاں عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔

    وزیراعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    سکھر: بیٹی کی بازیابی کیلئے خواتین کا رات بھر قرآن اٹھا کر احتجاج

    اسرائیل کا سعودی وزیر خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

  • وزیر اعظم نے کامیاب حکمت عملی سے بھارت کو تنہا کردیا،  حنیف عباسی

    وزیر اعظم نے کامیاب حکمت عملی سے بھارت کو تنہا کردیا، حنیف عباسی

    راولپنڈی: رہنما مسلم لیگ ن اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر جس طرح دشمن پر ٹوٹ پڑے وہ دنیا نے دیکھا-

    راولپنڈی میں یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا کارکن اپنے لیڈر اور پارٹی کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہا ہے، مریم نواز نے ہمت کے ساتھ اپنے والد کے ساتھ جیلیں کاٹیں ، راولپنڈی میں ویمن چلڈرن اسپتا ل 10 ارب روپےکی لاگت سے جلد مکمل کریں گے جبکہ نالہ لئی ایکسپریس وے بھی مکمل کیا جائے گا۔

    حنیف عباسی نے کہا کہ فیلڈمارشل جنرل عاصم منیر کی وجہ سے پاکستان کا سر فخر سے بلندہوا، فیلڈ مارشل عاصم منیر جس طرح دشمن پر ٹوٹ پڑے وہ دنیا نے دیکھا، حالیہ صورت حال میں پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہوئی، یہاں ایک نسل پیدا ہوئی تھی جو کہتے تھے فوج کو اپنا کام نہیں کرنا آتا، دنیا نے دیکھا فوج نے اپنا کام کس کامیابی کے ساتھ کیا۔

    حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے جب حملہ کیا تو ان کےمیزائل اسٹوریج اور ملٹری انسٹالیشن تباہ ہوئیں، مودی نے ہندوستان کا دفاعی نظام تباہ اور ایکسپوز کردیا ہے وزیر اعظم نے کامیاب حکمت عملی سے بھارت کو تنہا کردیا، عالمی میڈیا آج پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کر رہی ہے۔

  • راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران بزرگ شہری جاں بحق

    راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران بزرگ شہری جاں بحق

    راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران بزرگ شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صادق آباد کی حدود میں پیش آیا، جہاں ایک موٹر سائیکل سوار ملزم نے خود کو پیاسا ظاہر کر کے بزرگ شہری کے ساتھ گھر میں داخل ہونے کی اجازت لی۔ملزم نے اندر جا کر اہلِ خانہ پر اسلحہ تان لیا اور لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہو گیا۔

    اہلِ علاقہ کے مطابق بزرگ شہری ڈکیتی کی اس واردات کے دوران شدید صدمے سے دل کا دورہ پڑنے پر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    برطانوی ایجنسی نے حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق منسٹر ٹولپ صدیق کو بڑا جھٹکا دے دیا

    وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی اہم ملاقات

    اسرائیلی فوج کا غزہ کے 77 فیصد رقبے پر قبضہ، اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ

    ارشد ندیم کو ایشیا کا بہترین ایتھلیٹ قرار، پاکستان کے لیے تاریخی اعزاز

  • اگر مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی تیار ہیں،علی امین گنڈاپور

    اگر مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی تیار ہیں،علی امین گنڈاپور

    راولپنڈی:وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی تیار ہیں-

    عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے دو ماہ کے بعد ملاقات کرنے کا موقع دیا گیا ہے حالاںکہ کورٹ کا آرڈر موجود ہے، عمران خان سے احتجاجی تحریک اور بجٹ کے معاملے پر بات ہوئی میں نے خیبرپختونخوا کے بجٹ کے معاملے میں عمران خان کو بریف کیا، میرا لیڈر مجھے ہدایات دے گا تو میں آگے عمل درآ مد کراؤں گا جبکہ بجٹ بھی آرہا ہے اگر یہ میری ملاقات نہیں کراتے تو ہم آئی ایم ایف سے شرائط کے معاملات میں حکومت کے سا تھ ہرگز نہیں بیٹھیں گے، یہ واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کیے ہیں۔

    انہوں ںے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بتائے گئے لوگوں سے ملاقات ہونی چاہیے، ہماری تحریک جاری رہے گی، ملاقات نہ کروائی تو ہم آئی ایم ایف کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے عمران خان نے کہا ہے کہ اندھیرا جب زیادہ ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے سویرا ہونے والا ہے، ڈنڈے کے زور پر ریاست نہیں چلاسکتے، اگر پاکستان کی سوچ نہیں ہے تو ہمارے لیڈر اور ہمیں پاکستان کی سوچ ہے، ہم جلد خان کو رہا کرائیں گے،ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا اس کی واپسی ہماری نہیں ملک کی ضرورت ہے۔

    افغانوں کو پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی ویزے دلوانے والے گینگ کے ارکان گرفتار

    علی مین نے کہا کہ آئین کے مطابق تقاضے پورے کیے جائیں جس کا جو کام ہے وہ اپنا کام کرے، عمران خان جب کوئی بات کہہ دیں تو وہی بیان پارٹی کا اور ہمارا بیان ہے ہم اس بیان کی تصدیق کرتے ہیں اور اسی پر عمل کرنے کے پابند ہیں، عدالت میں لگے ہمارے کیسز سنے جائیں، عمران خان پر بنائے گئے مقدمات جھوٹے ہیں انہیں سنا جائے کیسز عدالتوں میں لگائے جائیں اور عمران خان کو بر ی کیا جائے۔

    پاک بحریہ کی بحرین میں سالانہ میری ٹائم سیکیورٹی کانفرنس 2025 میں شرکت

    وزیراعلیٰ کے پی ںے کہا کہ مائیک اٹھا کر لوگوں پر تنقید کرنا آسان اور کام کرنا بہت مشکل ہے ہم سے پوچھیں، ہم نے احتجاج کیے مگر ہمیں روکا گیا اور آخر میں ہمیں گولیاں ماری گئیں، ہمارا مقصد اپنے کارکنوں کو شہید کرانا نہیں ہے ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اگر مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی تیار ہیں، ہماری بات چیت اور ڈیمانڈ آئین کے لیے ہے، ہماری جنگ جاری ہے ہم ہر صورت میں اپنے بانی کو رہا کرائیں گے، بانی پی ٹی آئی ڈٹے ہوئے ہیں اور انہوں ںے احتجاجی تحریک کے لیے مجھے دوبارہ ذمہ داری دے دی ہے۔

    وزیرِ خزانہ سےعالمی بینک کے وفد کی ملاقات

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری حکومت نے صوبے کا بجٹ ڈھائی سوارب روپے سرپلس کر دیا ہے۔ جب ہماری حکومت آئی تو تنخواہ کے پیسے بھی نہیں تھے، باتیں اور تنقید کرنا آسان، کام کرنامشکل ہوتا ہے، ہم نے اپنے صوبے میں فلاحی کام شروع کیے ہوئے ہیں بجٹ کیلئے 4 سے 6 لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے ریاست نے ہمارے خلاف طاقت کا استعمال کیا ، ہماری صرف ایک ڈیمانڈ ہے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔

    وزیرِ خزانہ سےعالمی بینک کے وفد کی ملاقات