Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 54 خوارج ہلاک

    پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 54 خوارج ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارجیوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے دراندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 54 خوارجیوں کو ہلاک کردیا، ہلاک خوارجیوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق یہ خوارج ”اپنے غیر ملکی آقاؤں“ کے اشارے پر پاکستا ن میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے لیے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔

    انوشکا اور ویرات کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لیے بڑا دن ہے، سیکیورٹی فورسز کو اس حملے کی بروقت اطلاع مل گئی تھی اور فورسز خوارجیوں کی دراندازی سے برقت آگاہ ہوگئیں تھی جس کے بعد حکمت عملی کے تحت انہیں تین اطراف سے گھیر کر 54 خوارجیوں کو ہلاک کیا گیا، یہ اب تک جہنم رسید ہونے والے خوارجیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

    لندن میں اسر ائیلی او ر بھارتیوں کا پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر حملہ

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معلومات کچھ دن سے تھیں کہ ان کے بیرونی آقا ان پر زور ڈال رہے تھے کہ یہ جلدازجلد پاکستان میں گھسیں اور وہاں کوئی ( دہشت گردانہ )سرگرمی انجام دیں، انہی معلومات کی بنیاد پر سرحدوں پر نگرانی اور چیکنگ سخت کردی گئی تھی۔

  • سندھ طاس معاہدہ نشانہ اور پہلگام واقعہ بہانہ ہے،حنیف عباسی

    سندھ طاس معاہدہ نشانہ اور پہلگام واقعہ بہانہ ہے،حنیف عباسی

    وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ نشانہ اور پہلگام واقعہ بہانہ ہے۔

    راولپنڈی میں وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری نے آج فلسطین سے اظہاریکجہتی کیا، ہندوستان دنیا کا سب سےبڑا دہشت گرد ملک ہے، ہندوستان نے کینیڈا میں بھی دہشت گردی کی،بھارت نے امریکا، برطانیہ، آسٹر یلیا میں سکھوں پربھی حملے کرائے۔

    حنیف عباسی نے کہا کہ بھارت نے امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا میں سکھوں پر حملے کرائے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ جانیں قربان کی، پاکستان میں دہشت گردی کے ہر واقعہ کے پیچھے بھارت ہے مودی سرکار نے بھارت کا بیڑا غرق کر دیا ہے، بھارتی عوام کو مودی سرکار سے ہوشیاررہنا چاہئے، 1500 سے زائد کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا گیا۔

    بھارتی آبی جارحیت ، بغیر اطلاع دریائے جہلم میں اچانک پانی چھوڑ دیا

    حنیف عباسی نے مزید کہا کہ جیلوں میں قید مسلمانوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا جا رہا ہے، بھارت نے 2014 میں بہار میں دھماکے کرائے، بھارت نے 2019 میں پلواما کا ڈرامہ رچایا، بھارتی پائلٹ ابھی نندن پاکستان میں گرفتار ہوا جعفر ایکسپریس پر حملہ ہوا تو بھارت نے پروپیگنڈا شروع کر دیا، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی املاک پر قبضے ہو رہے ہیں، سندھ طاس معاہدہ نشانہ اور پہلگام واقعہ بہانہ ہے۔

    ریاستی دہشت گردی میں اسرائیل اور بھارت پیش پیش ہیں،نعیم الرحمان

  • شنگھائی تعاون تنظیم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریجنل اینٹی ٹیررسٹ سٹرکچر کی  جنرل ساحر شمشاد مرزا سے  ملاقات

    شنگھائی تعاون تنظیم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریجنل اینٹی ٹیررسٹ سٹرکچر کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

    راولپنڈی: شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریجنل اینٹی ٹیررسٹ سٹرکچر (RATS) میجر جنرل الاربیک شارشیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے خطے میں سلامتی کی حرکیات اور انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزانے دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے کے لیے علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے SCO (RATS) کی کوششوں کا اعترا ف کیا اور علاقائی اور عالمی سطح پر پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا، معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

    مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے، عرفان صدیقی

    پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر سیف

    پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر سیف

  • گوجرخان: 7 سالہ کرسچن بچی کے قاتل کی پولیس حراست میں ہلاکت

    گوجرخان: 7 سالہ کرسچن بچی کے قاتل کی پولیس حراست میں ہلاکت

    گوجرخان (باغی ٹی وی، نامہ نگار شیخ ساجد قیوم) تھانہ مندرہ کے علاقے میں 7 سالہ کرسچن بچی کے قتل اور زیادتی کے ملزم سنیل مسیح کو پولیس حراست سے چھڑانے کی کوشش کے دوران اس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک کر دیا گیا۔ ملزم سنیل جو مقتولہ کا سگا ماموں تھا کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کو آلہ جرم کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا جب اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ اس فائرنگ کے دوران سنیل شدید زخمی ہوا اور ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

    تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم سنیل آئس کا عادی تھا اور مقتولہ کے گھر کے قریب رہتا تھا۔ اس نے ایسٹر کے روز بچی کو کھانے پینے کی اشیاء کا لالچ دے کر زیر تعمیر عمارت میں لے گیا، جہاں اس نے زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے شور مچانے پر ملزم نے قینچی سے اس کا گلا کاٹا، سر پر اینٹ سے وار کیا، اور گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ سفاک ملزم نے قتل کے بعد بھی بچی سے زیادتی کی۔

    واردات کے بعد ملزم گھر واپس آیا اور فیملی کے ساتھ بچی کی تلاش میں ملوث رہا۔ اس کی مشکوک حرکات پر پولیس نے تفتیش کی تو ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

    سی پی او سید خالد ہمدانی نے ملزم کی 24 گھنٹوں میں گرفتاری اور فائرنگ کے باوجود بہادری سے فرض کی ادائیگی پر اے ایس پی گوجرخان اور مندرہ پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں اور ان کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم ہلاک ہوا اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • علیمہ خان کے جیل حکام پر سنگین الزامات

    علیمہ خان کے جیل حکام پر سنگین الزامات

    عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہےعمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے اور فیملی و وکلا سے ملاقات میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے الزام لگایا کہ جیل حکام ملاقات نہ ہونے کا یہ بہانہ بنانے کے لیے پولیس کو جیل سے ڈیڑھ کلومیٹر پہلے ناکہ لگانے کی ہدایت دیتے ہیں تاکہ کہا جا سکے کہ کوئی ملاقات کے لیے آیا ہی نہیں، ہمیں سمجھ نہیں آتی عورتوں سے کیا خوف ہے؟ ہم تو صرف اپنے بھائی سے ملنے آئے ہیں اب ایک مہینہ ہو گیا، ہمیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا اگر وکلا اور فیملی کو روکا جائے گا تو وہ اپنے کیس کس سے ڈسکس کریں گے؟

    علیمہ خان نے واضح کیا کہ ان کے وکلا سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سلمان صفدر اور ظہیر عباس کیسز کی پیروی کر رہے ہیں، اور انہیں ملاقات کی اجازت نہ دینا ناانصافی ہے سپریم کورٹ کے حکم پر صرف بیرسٹر سلمان صفدر کو ملاقات کی اجازت ملی، لیکن چیف جسٹس کے حکم کے برعکس انہیں صرف 35 منٹ بعد ہی اٹھا دیا گیا، حالانکہ ایک گھنٹے کی اجازت دی گئی تھی۔

    پی ٹی آئی کو کرش کرنے کیلئے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا،عمران خان

    علیمہ خان نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ صرف ہم ملیں، اگر 100 لوگ بھی عمران خان سے ملاقات کریں تو کریں، لیکن ہمارے وکلا کو تو ملاقات کی اجازت دی جائے اگر ہمیں نہیں ملنے دیا جا رہا تو میری دو بہنوں کو بھیج دیں، وہ مجھ سے زیادہ ذہین ہیں، بانی کا پیغام ان کے ذریعے بھی آ جائے گا۔

    علیمہ خان نے کہا کہ وہ جیل کے باہر ہی بیٹھے رہیں گی اور واپس نہیں جائیں گی جب تک ملاقات نہ ہونے دی جائے انہوں نے الزام عائد کیا کہ جیل انتظامیہ جان بوجھ کر ان کے وکلا کو ریپلیس کرکے غیر متعلقہ افراد کو بھیجتی ہے تاکہ اصل قانونی ٹیم کو عمران خان سے رابطہ نہ ہو سکے۔

    اٹلانٹا سے شکاگو کی پرواز میں دوران پرواز جہاز کی چھت گر پڑی

  • پی ٹی آئی کو کرش کرنے کیلئے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا،عمران خان

    پی ٹی آئی کو کرش کرنے کیلئے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے بعد جو ہو رہا ہے اس پرلیگل کمیٹی، پارٹی قیادت چیف جسٹس کو خط لکھے گی، عدالت میں ہمارے کیسسز نہیں لگ رہے، بشری بی بی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

    ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 6 وکلا کے ناموں کی لسٹ دی گئی تھی، نعیم حیدر پنجھوتہ اور عثمان گل یہاں پہنچے تھے ان کی ملاقات ہوئی ہے، میں نے کہا میں باہر جاتا ہوں آپ نعیم پنجھوتہ کو ملاقات کے لئے بلا لیں، بانی کی صحت اچھی ہے، انہیں آگاہ کیا گیا کہ بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

    ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا 26ویں ترمیم کے بعد جو ہو رہا ہے اس پرلیگل کمیٹی، پارٹی قیادت چیف جسٹس کو خط لکھے گی، عدالت میں ہمارے کیسسز نہیں لگ رہے، بشری بی بی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے، پی ٹی آئی فیڈریشن کی جماعت جو پاکستان کو اکٹھا کر سکتی ہے –

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری،نرخ بلندتر ین سطح پر پہنچ گئے

    فیصل چوہدری نے کہا کہ قانونی امور پر عثمان گل اور فیصل ملک نے بانی کو بریفنگ دی ہے، ہماری بانی سے سیاسی امور پر بھی بات چیت ہوئی،ملاقا ت بانی کی فیملی کا آئینی حق ہے،کیوں اجازت نہیں دیتے۔

    بانی پی ٹی آئی نے سیاسی رفقاء سے ملاقات نہ کروانے، تین ہفتے قبل بچوں سے ملاقات ٹیلی فونک ملاقات کے حوالے سے بھی بات کی، عثمان گل نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا کہ توہین عدالت کی درخواست پر 28اپریل کو سماعت ہو گی۔

    مائنز اینڈ منرلز پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی اور سینئر لیڈر شپ آکر مجھے بریف کرے، مائنز اینڈ منرلز بل متنازع ہو چکا ہے، لہذا ضروری ہے کہ لوگوں کو اعتماد میں لیں، متنازع معاملات گڑ بڑ ہوں گے۔

    پہلے دن سے کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے،شرجیل انعام میمن

    افغانستان سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے تین سال لگا دیئے، ہم نے پہلے کہا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے افغانستان سے بات چیت کرکے انھیں اس میں شامل کرنا پڑے گا حکومت نے وقت کا ضیاع کیا جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، فوج کے جوان شہید ہوئے، ان چیزوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا، اس وقت بھی فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ نہیں آرہی زرمبادلہ کے بغیر ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی، انوسٹمنٹ تبھی آئے گی جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہو گی پی ٹی آئی کو کرش کرنے کے لیے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا، چاہے عدلیہ ہو، ایف آئی اے یا پولیس ہر ادارے کو تباہ کر دیا گیا۔

    سابق آسٹریلوی کرکٹر کو 4 سال قید کی سزا

  • راولپنڈی :7 سالہ بھانجی کےقتل اور زیادتی کیس کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    راولپنڈی :7 سالہ بھانجی کےقتل اور زیادتی کیس کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    راولپنڈی میں پولیس پر مبینہ حملے کے دوران بچی کے قتل اور زیادتی کے کیس میں گرفتار ملزم سنیل فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا، جب کہ اس کے ساتھی ملزمان فرار ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے مندرہ میں 7 سال کی بچی کےقتل اور زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ملزم کو حراست سےچھڑانے کےلیے اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پرفائرنگ کی جس دوران زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا جو اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا،پولیس نے فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل و زیادتی میں ملوث ملزم اس کا ماموں تھا، ملزم کو گزشتہ رات پولیس نے گرفتار کیا تھا جسے برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ملزمان نے فائرنگ کردی ملزم آئس کا نشہ کرتا تھا اور مقتولہ کے گھر کے قریب ہی رہتا تھا، ملزم بچی کو زیر تعمیر عمارت میں لےگیاجہاں اس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی-

    علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    پولیس کے مطابق بچی کے شور کرنے پر ملزم نے قینچی سے بچی کا گلا کاٹا اور سر پر اینٹ سے وار کیا اور ملزم نے قتل کے بعد بچی سے زیادتی کی، ملزم واردات کے بعد گھر آگیا اور فیملی کے ساتھ بچی کو تلاش کرتا رہا، ملزم کی مشکوک حرکات پر شامل تفتیش کیا تو اس نےاعتراف جرم کرلیا۔

    ہارون نور محمد: جنہیں مادر وطن کی محبت ایک بار پھر پاکستان لے آئی

  • گوجر خان: 7 سالہ بچی کا مبینہ ریپ کے بعد لرزہ خیز قتل

    گوجر خان: 7 سالہ بچی کا مبینہ ریپ کے بعد لرزہ خیز قتل

    گوجر خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار شیخ ساجد قیوم) پیر کے روز تھانہ مندرہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ ریپ کے بعد قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، جہاں اے ایس پی گوجر خان، ایس ایچ او مندرہ، اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

    ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تفتیش کی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

    ایس ایس پی انویسٹیگیشن کے مطابق، واقعے میں ملوث ملزم/ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا جا رہا ہے، جبکہ فرانزک شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں اور ملزم/ملزمان کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • گھر کے باہر کھیلنے والی سات سالہ بچی کی لاش زیر تعمیر مکان سے برآمد

    گھر کے باہر کھیلنے والی سات سالہ بچی کی لاش زیر تعمیر مکان سے برآمد

    راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی سات سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق،سی پی او سید خالد ہمدانی کا واقعے پر نوٹس، ایس پی گوجر خان سے رپورٹ طلب کرلی

    راولپنڈی میں گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی بچی کی پُراسرار ہلاکت ہوئی ہے،تھانہ مندرہ کے علاقے پانچ مرلہ اسکیم میں سات سالہ بچی پراسرار طور پر قتل ہوئی جس کی شناخت 7 سالہ شفق کے نام سے ہوئی،اہل خانہ کے مطابق بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جس کی لاش گھر کے قریب زیر تعمیر مکان سے ملی ہے۔ بچی کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔

    تھانہ مندرہ کے علاقہ سے 7 سالہ بچی کی نعش ملنے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نےنوٹس لے لیا،اے ایس پی گوجرخان سے رپورٹ طلب، واقعہ کی فوری تحقیقات اور ملزم/ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا،اے ایس پی گوجرخان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کئے جا رہے ہیں، بچی سہ پہر سے لاپتہ تھی، پولیس کو بچی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع رات 9/15 پر دی گئی،پولیس نے فوری طور پر فیملی کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش شروع کی، بچی کی نعش ایک زیر تعمیر گھر سے ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں وجہ موت کا حتمی تعین کیا جا سکے گا، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، واقعہ کے حقائق کو سامنے لایا جائے گا،

  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل

    پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل

    پی ٹی آئی رہنما اور چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو جہلم جیل منتقل کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز عالیہ حمزہ کو راولپنڈی کینٹ کے علاقہ چکلالہ اسکیم تھری نورانی محلہ سے بلا اجازت جلسہ کرنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا ۔عالیہ حمزہ کو وویمن پولیس اسٹیشن راولپنڈی بھیج دیا گی تھا جبکہ ا عالیہ حمزہ کو گزشتہ شب راولپنڈی گرفتار کرکے تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا، انہیں سول جج ممتاز ہنجرا نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوایا تھا، تاہم خواتین بیرک میں جگہ نہ ہونے کے باعث اڈیالہ جیل حکام نے عالیہ حمزہ کو لینے سے انکار کیا۔

    اڈیالہ جیل حکام کی معذرت کے بعد عالیہ حمزہ کو جہلم جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر دو ملزمان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

    سندھ سے سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے امیدوار فائنل

    پی ایس ایل 10: پشاور کا ملتان کو جیت کیلئے 228 رنز کا ہدف

    قیصر شریف فارغ، شکیل ترابی جماعت اسلامی کے ترجمان مقرر