Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • وکلا کی عدم موجودگی،عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار

    وکلا کی عدم موجودگی،عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پولی گراف (جھوٹ پکڑنے کا) ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق، لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاکہ عمران خان سے تفتیش کے دوران پولی گراف ٹیسٹ کیا جا سکے، تاہم انہوں نے اس پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی، جس میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم، انسپکٹر محمد ارحم، اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہر عابد ایوب بھی شامل تھے۔

    ذرائع کے مطابق، عمران خان نے اپنے وکلا کی غیر موجودگی میں پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کرتے ہوئے قانونی مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔ جیل حکام کی جانب سے انہیں سیل سے باہر بلایا گیا، تاہم وہ باہر نہ آئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ کا لائحہ عمل قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا۔

    ایئر چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع، شہداء و غازیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ

    عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

    برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل معطل کر دی

    وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق

  • بھارت خطے، خاص طور پر پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت خطے، خاص طور پر پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے بھارت خطے، خاص طور پر پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آر ٹی العربیہ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے چند منٹ بعد ہی بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا شروع کر دیا جب کہ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے دو دن بعد اعتراف کیا کہ تفتیش ابھی جاری ہےبغیر تفتیش اور شواہد کے الزامات لگا نا کہاں کی دانشمندی ہے؟-

    انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے دو ٹوک مؤقف اپنایا تھا کہ اگر کوئی ثبوت موجود ہے تو اسے کسی غیر جانبدار ادارے کے حوالے کیا جائے، پاکستان مکمل تعاون کے لیے تیار ہے، لیکن بھارت نے اس منطقی پیشکش کو رد کر دیا اور یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے ہماری مساجد پر میزائل داغے جن میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو شہید کیا گیا۔

    رافیل کی تباہی مغرب کے لیے وارننگ ہے،جرمن اخبار کا تجزیہ

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت دراصل پاکستان میں جاری دہشت گردی کا اصل سرپرست ہے، چاہے وہ خوارج ہوں یا بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ، افواجِ پاکستان کو ملک کی خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ کی جو مقدس ذمہ داری سونپی گئی ہے، وہ ہم نے پوری کی ہے اور ہر قیمت پر کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی رات بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا اور میزائل فائر کیے، جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 طیارے مار گرائے،قوم اور افواجِ پاکستان ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند متحد ہو گئیں، دشمن نے 9 اور 10 مئی کی شب مزید میزائل داغ کر ہمیں خوفزدہ کرنےکی کوشش کی،لیکن بھارت یہ بھول گیا کہ پاکستان کی قوم اور افواج نہ کبھی جھکتی ہیں،نہ جھکائی جا سکتی ہیں، 10 مئی کی صبح پاکستان نے نہایت ذمہ داری اور احتیاط سے صرف بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، اور ایک بھی شہری ہدف کو نقصا ن نہیں پہنچایا، انہوں نے اسے ایک مناسب، منصفانہ اور متوازن جواب قرار دیا۔

    بھارتی پائلٹ تربیت بھول گئے، ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارتی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے خود آ کر جنگ بندی کی درخواست کی، اور چونکہ ہم امن اور استحکام کے خواہاں ہیں، اس لیے ہم نے اس پیشکش کو قبول کیا،ہماری سفارتی کور نے انتہائی فہم و فراست اور غیر معمولی انداز میں عالمی برادری کو مؤثر انداز میں انگیج کیا ، ہم پرتشدد قوم نہیں بلکہ سنجیدہ قوم ہیں، اور ہماری پہلی ترجیح ہمیشہ امن رہی ہے،امریکہ جیسی بڑی اور سمجھدار طاقتیں بہتر انداز میں سمجھتی ہیں کہ پاکستان کے عوام کا جذبہ کیا ہے۔

    بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف سفارتی محاذ ، بلاول بھٹو کو وفد کی قیادت مل گئی

  • پشاور  کی کنگز کیخلاف ٹا س جیت کر فیلڈنگ

    پشاور کی کنگز کیخلاف ٹا س جیت کر فیلڈنگ

    پاکستان سپر لیگ کے 27 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کیخلاف ٹا س جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ اس پچ پر 170سے180رن تک روکنا کامیابی ہوگی وہ آج ون ڈاؤن پر بیٹنگ کریں گے پچ دیکھنے میں خشک لگ رہی ہے،لوگ مجھے دیکھنے اسٹیڈیم آتے تو خوشی ہوتی ہے۔

    کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح ایکشن دکھانے کیلئے مکمل تیار ہیں،پچ دیکھنے میں بہت ہی اچھی لگ رہی ہے۔

    پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹاپ پر ہے اور پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے، پشاور زلمی کو پلے آف تک رسائی کے لیے اپنے دونوں میچ جیتنے ہوں گے ،کراچی کنگز کے 8 میچوں کے بعد 10 اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 9 میچوں کے بعد 10 پوائنٹ ہیں،لاہور قلندرز کے 9 میچوں کے بعد 9 پوائنٹ ہیں جب کہ ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

    پشاور زلمی:

    محمد حارث (وکٹ کیپر)،صائم ایوب، بابر عظم (کپتان)، ٹوم کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، میکس برائنٹ، معاذ صداقت، لیوک ووڈ، احمد دانیال، عارف یعقوب، علی رضا

    کراچی کنگز:

    ڈیوڈ وارنر(کپتان)، بین میکڈرموٹ، جیمز ونس، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ۔

  • یوم تشکر کے موقع پر راولپنڈی کینٹ بورڈ کی پرچم کشائی تقریب

    یوم تشکر کے موقع پر راولپنڈی کینٹ بورڈ کی پرچم کشائی تقریب

    – یوم تشکر کے موقع پر راولپنڈی کینٹ بورڈ کی جانب سے ایک شاندار پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کینٹ بورڈ کے مختلف افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد معرکہ بنیان مرصوص میں پاکستان کی مسلح افواج کی کامیابیوں اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

    تقریب کی سربراہی حیدر شجاع، ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) راولپنڈی کینٹ بورڈ نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "ہم سب کو اپنے مسلح افواج پر فخر ہے اور ان کی قربانیوں کی بدولت ہی ہم اپنے وطن کی سلامتی اور خود مختاری کو برقرار رکھ سکے ہیں۔”تقریب کے دوران، ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ حاضرین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی سرحدوں کو دشمنوں سے محفوظ رکھے اور ملک کو امن و سکون عطا کرے۔

    اس موقع پر دفاعی ماہرین نے کہا کہ "پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پوری قوم اپنے مسلح افواج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے جذبے سے سرشار ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستان انشاءاللہ ہمیشہ محفوظ رہے گا کیونکہ اس کا دفاع مضبوط ہے اور دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا جائے گا۔”یوم تشکر کی اس تقریب میں راولپنڈی کینٹ بورڈ کے اہلکاروں، مقامی عوام اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی، اور اس تاریخی موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کو سلام پیش کیا۔آخر میں، پرچم کشائی کے بعد شرکاء نے قومی ترانہ پڑھا اور قومی یکجہتی کے عہد کا اعادہ کیا۔

  • بھارتی جارحیت میں زخمی  ہونیوالے پاک فوج کے 2 جوان  شہید

    بھارتی جارحیت میں زخمی ہونیوالے پاک فوج کے 2 جوان شہید

    راولپنڈی: بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 2 جوان دورانِ علاج شہید ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی جارحیت میں زخمی ہونے والے 2 زخمیوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پاک فوج کے جوان اسپتال میں زیرِ علاج تھے، پاک افواج کے شہدا کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے،بھارتی جار حیت کے نتیجے میں 78 جوان دورانِ ڈیوٹی زخمی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی عظیم قربانی ان کی جرات، فرض شناسی اور بےمثال حب الوطنی کی لازوال مثال ہے، پاکستان کی مسلح افواج، پوری قوم کے ساتھ مل کر ان عظیم شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں پاکستان کی مسلح افواج شہدا کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہیں اور زخمی ہونے والے تمام جوانوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں شہدا کی قربانی قوم کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہےگی اور آنے والی نسلوں کے لیے باعثِ فخر بنے گی۔

    پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،شرجیل میمن

    وزیراعظم کا آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ

    وزیراعظم کا آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ

  • آج ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ، بحریہ کے سینئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے

    آج ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ، بحریہ کے سینئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے

    ڈی جی آئی ایس پی آر، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسرا کے ہمراہ آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

    رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 7 بج کر 15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

    اہم پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کے پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی موجود ہوں گےپاک فوج کے افسران اپنی پریس کانفرنس میں آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے اہم تفصیلات پیش کریں گے۔

  • راولپنڈی ،ایک اور ڈرون مار گرایا،کل تین ڈرون پنڈی میں‌گرائے گئے

    راولپنڈی ،ایک اور ڈرون مار گرایا،کل تین ڈرون پنڈی میں‌گرائے گئے

    فوڈ سٹریٹ راولپنڈی میں بھارتی ڈرون گر گیا۔ ایک شخص زخمی ہو گیا، زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے ملحقہ فوڈ اسٹریٹ میں ڈرون گرا،ڈرون درخت سے ٹکرانے کے بعد ایک دکان کے اندر گرا،ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوا،ڈرون گرنے سے دکان کے شیشے اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحقیقات کا آغاز کر دیا

    علاوہ ازیں راولپنڈی رومی روڈ میں تیسرا ڈرون مارگرایا گیا۔ ڈرون ایک مقامی بنگلہ پر کریش کرگیا۔ریس کورس کے قریب بھی بھارتی ڈرون گرایا ہے،قانون نافذ کرنے والےاداروں کے اہلکاروں کی تحقیقات جاری ہیں،ڈرونز کافی دیر تک ہوا میں بھی پرواز کرتے رہے

    قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 12 ڈرون مختلف شہروں میں گرائے ہیں، ترجمان پاک فوج نے راولپنڈی میں بھی ڈرون گرانے کا بتایا تھا، لاہور میں ڈرون گرنے سے پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے ہیں، سندھ میں ایک شہری شہید، ایک زخمی ہوا ہے

  • ہمارا دشمن بزدل اور کم ظرف ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ہمارا دشمن بزدل اور کم ظرف ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب کب اور کیسے دینا ہے اس کے لیے وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔

    بھارتی حملے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا لیکن اس کی غلط فہمی کو دور کردیں گےبھارتی جارحیت کا جواب کب اور کیسے دینا ہے اس کے لیے وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے ہمارا دشمن بزدل اور کم ظرف ہے، بھارتی طیاروں کو تب گرایا گیا جب انہوں نے پاکستان پر حملہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا لیکن قوم کی بھرپور حمایت سے مسلح افواج نے دشمن کو چند لمحوں میں بھرپور جواب دیا پاک فوج نے بھارت کے 5 طیاروں کو گرایا جن میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایک سنحوئی طیارہ شامل ہے جبکہ 7 ڈرونز بھی مار گرائے بھارتی حملے کے وقت پاکستانی فضائی حدود میں 57 بین الاقوامی طیارے موجود تھے، بھارت نے کئی ملکوں کے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالابھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو نقصان پہنچایا اور ہائیڈرو پروجیکٹ کو نشانہ بنانا ناقابل قبول اور خطرناک ہے۔

  • پاک بھارت کشیدگی:راولپنڈی ڈویلمپنٹ اتھارٹی میں کنٹرول روم قائم

    پاک بھارت کشیدگی:راولپنڈی ڈویلمپنٹ اتھارٹی میں کنٹرول روم قائم

    راولپنڈی:بھارتی حملے کے بعد ہنگامی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی ڈویلمپنٹ اتھارٹی نے کنٹرول روم قائم کردیا۔

    ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کے مطابق کنٹرول روم کے ذریعے ہنگامی صورتحال میں بروقت اور موثر اقدامات کیے جا سکیں گے افسران اور اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ تمام عملے کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے آر ڈی اے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    بھارت کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارت کے 5 طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا، پاکستانی فضائیہ اور بری افواج نے کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا-

    مولانا فضل الرحمان کا بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل
    پاک بھارت کشیدگی

    22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہوگئے تھے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بغیر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا اور 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پانے والے دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے اعلان کیا تھا،پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکا بھارتی یکطرفہ اعلان مسترد کر دیا۔

    بھارت کا بزدلانہ حملہ ، پاکستا نی فضائی حدود میں57 بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں

  • پاکستان کے ریٹائرڈ فوجی اہلکار وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں

    پاکستان کے ریٹائرڈ فوجی اہلکار وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں

    راولپنڈی: ریٹائرڈ فوجی افسران نے خبردار کیا ہے کہ بھارت نے اگر کسی قسم کی جارحیت کی تو اسے بھرپور اور سخت جواب ملے گا۔

    راولپنڈی میں پاکستان آرمڈ سروسز بورڈ کے تحت ریٹائرڈ فوجی افسران نے پریس کانفرنس کی، جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، بھارتی جارحیت اور پاکستان کی دفاعی تیاریوں پر دوٹوک موقف اختیار کیا گیا، پریس کانفرنس میں تینوں مسلح افواج کے سابق سینیئر افسران نے شر کت کی۔

    میجر جنرل (ریٹائرڈ) جاوید اسلم نے کہا کہ وہ بیس لاکھ ریٹائرڈ فوجیوں کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ملک کی تینوں افواج کے ریٹائرڈ افسران ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن خود کیا اور اسی کو بنیاد بنا کر سندھ طا س معاہدے کو ختم کرنے کی کوشش کی جو ناقابل قبول ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت نے اگر کسی قسم کی جارحیت کی تو اسے بھرپور اور سخت جواب ملے گا۔

    جب چینی ججز کو ہمارے زیرالتواء مقدمات کی تعداد بتائی گئی تو وہ حیران رہ گئے،چیف جسٹس

    ایئر وائس مارشل (ریٹائرڈ) فہیم ارشد نے کہا کہ پاک فضائیہ ٹیکنالوجی اور مین پاور میں کسی سے کم نہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاک فضائیہ کی صلاحیت کا اعتراف اسرائیل جیسی طاقتیں بھی کرتی ہیں اور بھارت پاک فضائیہ کے جذبے کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

    میجر جنرل (ریٹائرڈ) خالد جعفری نے بھارتی بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن مکمل طور پر من گھڑت اور فیبریکیٹڈ ہے جو دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) زرین خان نےکہا کہ ایک لاکھ سے زائد تربیت یافتہ ریٹائرڈ فوجی اہلکار کشمیر میں موجود ہیں جو کسی بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں صف اول پر ہوں گے، بھارت کو کشمیری عوام پر مظالم بند کرنے چاہئیں۔

    پی این ایس سی کے بھارت جانیوالے کارگو کا رخ سنگاپور کی طرف موڑ دیاگیا

    بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) جمیل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ چاہے کولڈ اسٹارٹ ہو یا ہاٹ اسٹارٹ ہم ہر قسم کی صورتحال کے لیے تیار ہیں، بھارت جب آئے گا ہم بتائیں گے کہ وہ کب واپس جائے گامیجر (ریٹائرڈ) وسیم محمود نے کہا کہ ہمارے ایکس سروس مین کمان کی منتظر ہیں اور ابھی بھی کافی لوگوں کی چائے تیار ہےپاک فضائیہ نے بھارتی رافیل طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

    پریس کانفرنس کے اختتام پر تمام مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے ریٹائرڈ فوجی اہلکار وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    پاک بھارت کشیدگی: کئی بڑی ائیر لائنز کا پاکستان کی فضائی حدود سے گریز