Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • راولپنڈی :7 سالہ بھانجی کےقتل اور زیادتی کیس کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    راولپنڈی :7 سالہ بھانجی کےقتل اور زیادتی کیس کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    راولپنڈی میں پولیس پر مبینہ حملے کے دوران بچی کے قتل اور زیادتی کے کیس میں گرفتار ملزم سنیل فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا، جب کہ اس کے ساتھی ملزمان فرار ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے مندرہ میں 7 سال کی بچی کےقتل اور زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ملزم کو حراست سےچھڑانے کےلیے اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پرفائرنگ کی جس دوران زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا جو اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا،پولیس نے فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل و زیادتی میں ملوث ملزم اس کا ماموں تھا، ملزم کو گزشتہ رات پولیس نے گرفتار کیا تھا جسے برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ملزمان نے فائرنگ کردی ملزم آئس کا نشہ کرتا تھا اور مقتولہ کے گھر کے قریب ہی رہتا تھا، ملزم بچی کو زیر تعمیر عمارت میں لےگیاجہاں اس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی-

    علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    پولیس کے مطابق بچی کے شور کرنے پر ملزم نے قینچی سے بچی کا گلا کاٹا اور سر پر اینٹ سے وار کیا اور ملزم نے قتل کے بعد بچی سے زیادتی کی، ملزم واردات کے بعد گھر آگیا اور فیملی کے ساتھ بچی کو تلاش کرتا رہا، ملزم کی مشکوک حرکات پر شامل تفتیش کیا تو اس نےاعتراف جرم کرلیا۔

    ہارون نور محمد: جنہیں مادر وطن کی محبت ایک بار پھر پاکستان لے آئی

  • گوجر خان: 7 سالہ بچی کا مبینہ ریپ کے بعد لرزہ خیز قتل

    گوجر خان: 7 سالہ بچی کا مبینہ ریپ کے بعد لرزہ خیز قتل

    گوجر خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار شیخ ساجد قیوم) پیر کے روز تھانہ مندرہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ ریپ کے بعد قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، جہاں اے ایس پی گوجر خان، ایس ایچ او مندرہ، اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

    ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تفتیش کی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

    ایس ایس پی انویسٹیگیشن کے مطابق، واقعے میں ملوث ملزم/ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا جا رہا ہے، جبکہ فرانزک شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں اور ملزم/ملزمان کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • گھر کے باہر کھیلنے والی سات سالہ بچی کی لاش زیر تعمیر مکان سے برآمد

    گھر کے باہر کھیلنے والی سات سالہ بچی کی لاش زیر تعمیر مکان سے برآمد

    راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی سات سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق،سی پی او سید خالد ہمدانی کا واقعے پر نوٹس، ایس پی گوجر خان سے رپورٹ طلب کرلی

    راولپنڈی میں گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی بچی کی پُراسرار ہلاکت ہوئی ہے،تھانہ مندرہ کے علاقے پانچ مرلہ اسکیم میں سات سالہ بچی پراسرار طور پر قتل ہوئی جس کی شناخت 7 سالہ شفق کے نام سے ہوئی،اہل خانہ کے مطابق بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جس کی لاش گھر کے قریب زیر تعمیر مکان سے ملی ہے۔ بچی کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔

    تھانہ مندرہ کے علاقہ سے 7 سالہ بچی کی نعش ملنے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نےنوٹس لے لیا،اے ایس پی گوجرخان سے رپورٹ طلب، واقعہ کی فوری تحقیقات اور ملزم/ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا،اے ایس پی گوجرخان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کئے جا رہے ہیں، بچی سہ پہر سے لاپتہ تھی، پولیس کو بچی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع رات 9/15 پر دی گئی،پولیس نے فوری طور پر فیملی کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش شروع کی، بچی کی نعش ایک زیر تعمیر گھر سے ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں وجہ موت کا حتمی تعین کیا جا سکے گا، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، واقعہ کے حقائق کو سامنے لایا جائے گا،

  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل

    پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل

    پی ٹی آئی رہنما اور چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو جہلم جیل منتقل کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز عالیہ حمزہ کو راولپنڈی کینٹ کے علاقہ چکلالہ اسکیم تھری نورانی محلہ سے بلا اجازت جلسہ کرنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا ۔عالیہ حمزہ کو وویمن پولیس اسٹیشن راولپنڈی بھیج دیا گی تھا جبکہ ا عالیہ حمزہ کو گزشتہ شب راولپنڈی گرفتار کرکے تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا، انہیں سول جج ممتاز ہنجرا نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوایا تھا، تاہم خواتین بیرک میں جگہ نہ ہونے کے باعث اڈیالہ جیل حکام نے عالیہ حمزہ کو لینے سے انکار کیا۔

    اڈیالہ جیل حکام کی معذرت کے بعد عالیہ حمزہ کو جہلم جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر دو ملزمان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

    سندھ سے سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے امیدوار فائنل

    پی ایس ایل 10: پشاور کا ملتان کو جیت کیلئے 228 رنز کا ہدف

    قیصر شریف فارغ، شکیل ترابی جماعت اسلامی کے ترجمان مقرر

  • پی ایس ایل10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری

    پی ایس ایل10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری

    راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے نویں میچ میں پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے-

    پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان آج کا میچ راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے پشاور زلمی کی قیادت بابر اعطم ، ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں، میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔

    پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے وہ بریسول کی گیند پر بولڈ ہوئے، صائم ایوب کے بعد بابر اعظم بھی صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے پشاور زلمی کے 5 کے مجموعی اسکور پر 2 اہم کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

    پشاور زلمی نے 3 تبدیلیاں کرتے ہوئے عبدالصمد، لک ووڈ اور عارف یعقوب کو اسکواڈ میں شامل کیا جب کہ ملتان سلطانز نے دو تبدیلیاں کی ہیں عاقف جاوید اور ایشٹن ٹرنر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پشاور زلمی:

    بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچ اوون، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب، علی رضا شامل ہیں۔

    ملتان سلطانز :

    محمد رضوان (کپتان)، شائی ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، ایشٹن ٹرنر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عاکف جاوید اور عبید شاہ شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز اب تک کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہیں، دونوں ٹیموں نے 2،2 میچز کھیلے اور دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا پشاور زلمی کو پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 80 رنز سے شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 102 رنز کے بڑے مارجن سے ہرایا۔

    اسی طرح، ملتان سلطانز کو اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 4 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دی۔

  • راولپنڈی سے عالیہ حمزہ کی  گرفتاری کی اطلاعات

    راولپنڈی سے عالیہ حمزہ کی گرفتاری کی اطلاعات

    پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    پی ٹی آئی رہنماوں کے مطابق عالیہ حمزہ کو راولپنڈی کینٹ کے علاقہ چکلالہ اسکیم تھری نورانی محلہ سے بلا اجازت جلسہ کرنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا ۔ گرفتاری سے پہلے عالیہ حمزہ پولیس اہلکاروں کی منت سماجت کرتی رہیں کہ میں نے 10 منٹ بات کرنی ہے۔عالیہ حمزہ کو وویمن پولیس اسٹیشن راولپنڈی بھیج دیا گیا جبکہ عالیہ حمزہ کے ہمراہ شمیم آفتاب کو بھی گرفتار کیا گیا ۔پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ عالیہ حمزہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، انہیں اور کارکنان کو گرفتار کر کے تھانہ سول لائن راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا۔

    اس حوالے سےدوسرے رہنماوں نے بتایا کہ سول لائن پولیس نے پی ٹی آئی کے 2 کارکنان کو گرفتار کیا تھا، جس کو چھڑوانے کیلیے عالیہ حمزہ تھانے آئی تھیں۔ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ کو متعلقہ تھانے آمد پر انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا یا نہیں تاہم ابھی اس سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکی.

    ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کو روانہ کرنے کا سلسلہ جاری

    امریکہ نے ایک ہزار غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کیے

    گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال، کراچی چیمبر کا وزیراعظم سے مداخلت کا مطالبہ

    خیبر پختونخوا میں بارش اور ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

    علیمہ گالیاں دلوا رہی ، اب مزید چپ نہیں رہوں گا، شیرافضل مروت

  • ہمیں حراست میں لے جاکر یہ جہاں بھی چھوڑیں گے ہم واپس اڈیالہ کے باہر آئیں گے،علیمہ خان

    ہمیں حراست میں لے جاکر یہ جہاں بھی چھوڑیں گے ہم واپس اڈیالہ کے باہر آئیں گے،علیمہ خان

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر سمیت عمران خان کی 3 بہنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی : عمران خان کی بہنیں اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جارہے تھے کہ پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر انہیں روک لیا۔

    حراست میں لیے جانے سے پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پولیس سے بحث اور تکرار ہوئی۔پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 7 ا افراد کے وارنٹ گرفتاری دکھائے، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن قاسم خان کے وارنٹ گرفتاری دکھائے، پولیس نےاحمد خان بچھر،صاحبزادہ حامد رضا کے وارنٹ بھی دکھائے۔

    اڈیالہ جیل جانے پر اصرار کرنے اور واپس جانے سے انکار پر پولیس نے عمرایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر سمیت عمران خان کی 3 بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خانم کو حراست میں لے لیا اور انہیں قیدیوں کی وین میں ڈال دیا۔

    ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے آج ان کے گھر والوں کی ملاقات کا دن نہیں تھا اس کے باوجود ان کی بہنیں ملاقات کے لیے پہنچی تھیں۔

    اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کے حراست میں لیے جانے سے قبل علیمہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ عمران خان کو آئیسولیٹ کرنے کے لیے ہو رہا ہے،ان کے بچوں،فیملی اور ڈاکٹروں سے ملاقات بند کر دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل قوانین کے مطابق حق ہے کہ وہ اپنے وکلاء سے ملاقات کریں، پچھلی ملاقات میں سلمان صفدر اور بیرسٹر گوہر کو اندر جانےدیا ظہیر عباس چوہدری کو روک لیا گیا بانی پی ٹی آئی کے سارے حقوق لے لیے گئے ہیں،جنہوں نے بانی سے ملاقات کرنی ہے ان کو یہ بند کر رہے ہیں ہم کوئی غیر آئینی چیز نہیں کر رہے ہم یہاں پر پرامن بیٹھے ہیں یہ غیر آئینی کام کر رہے ہیں۔

    علیمہ خان نے کہا کہ یہ ہمیں جیل میں لے جائیں تو ٹھیک ہے اگر ہمیں کہیں چھوڑیں گے تو ہم واپس آ جائیں گے، جب تک بھائی سے ملاقات نہیں کراتے ہم نے اڈیالہ جیل کے باہر ہی رہنا ہے یا اڈیالہ جیل کے اندر جائیں گے یا باہر بیٹھیں گے انہوں نے اگر ہمیں کہیں بیابان میں چھوڑا تو پھر ہم واپس آئیں گے ورنہ پھر یہ جیل لے جائیں۔

  • قیدی سےملاقات،امریکی سفارتخانےکے ارکان اڈیالہ جیل  جا پہنچے

    قیدی سےملاقات،امریکی سفارتخانےکے ارکان اڈیالہ جیل جا پہنچے

    امریکی سفارت خانے کے وفد نے قیدی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا وفد میں خواتین سمیت تین افراد شامل تھے.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کےمطابق امریکی سفارت خانے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔ وفد میں مائیکل پیٹرک کے علاوہ دو خواتین بھی شامل تھیں۔امریکی سفارتخانے کے وفد کو جیل میں قید امریکی نژاد ظاہر ذاکر تک قونصلر رسائی دی گئی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں وفد کی قیدی سے ملاقات کرائی گئی۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد صرف امریکی شہری کی خیریت دریافت کرنا اور اس کو قانونی مدد فراہم کرنا تھا۔

    واضح رہے کہ خیال رہےکہ امریکی نژاد قیدی ظاہر جعفرسابق پاکستانی سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں عدالتی سزا کے بعد قید ہے۔نورمقدم قتل کیس میں ظاہر جعفر کو کورٹ نے ایک جرم میں عمر قید اور دیگر میں سزائے موت سنائی تھی جب کہ اپیل کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمرقید کو بھی سزائے موت میں تبدیل کردیا تھا۔

    مئیر کراچی کا ون وے کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا فیصلہ

    اسرائیل کا دورہ ،پاکستانی صحافیوں کیخلاف کاروائی کا امکان

    ٹرمپ انتظامیہ کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کا امکان

    کراچی والوں کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

    پی ایس ایل 10 ، یونائیٹڈ نے ملتان کو 47 رنز سے ہرا دیا

  • پی ایس ایل 10: سلطانز کا  یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10: سلطانز کا یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ایونٹ کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی،شہر میں شدید بارش کے باعث ٹاس تاخیر کیا گیا اور آفیشلز کی جانب سے میدان کی جانچ کرنے کے بعد ٹاس کا وقت 8 بجکر 15 منٹ جبکہ اننگز کی شروعات کا وقت 8 بجکر 45 منٹ طے کیا گیا۔ تاہم، تاخیر سے شروع ہونے کے باوجود اوورز میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔

    واضح رہے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے دونوں میچ جیت کر ٹیبل پر سرِ فہرست ہے جبکہ ملتان سلطانز اپنے پہلے میچ میں شکست کے بعد ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ:

    آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، حیدر علی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، نسیم شاہ، رائلے میریڈتھ

    ملتان سلطانز:

    محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، ڈیوڈ ولی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عبید شاہ، محمد حسنین

  • راولپنڈی میں کے ایف سی پر حملے کے بعد  پولیس تعینات

    راولپنڈی میں کے ایف سی پر حملے کے بعد پولیس تعینات

    غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان میں غیرملکی فاسٹ فوڈ چینز کی برانچز پر حملے کیے جا رہے ہیں راولپنڈی میں ایسے ہی ایک حملے کے بعد کے ایف سی کی برانچز پر پولیس نفری تعینات کردی گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور گالیاں دیتے رہے۔ حملے کے دوران اگرچہ برانچ میں موجود افراد یا اسٹاف کو تو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا لیکن چند فیملیز جو اس وقت ریسٹورنٹ میں کھانے سے لطف اندوز ہو رہی تھیں انہیں وہاں سے باہر نکال دیا گیا۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ کے 15 پر کال کرنے پر حملہ کرنے والے نوجوان فرار ہوگئے۔سوشل میڈیا پر آج ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے راولپنڈی میں موجود ’کے ایف سی‘ کی برانچ پر چند لوگوں نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں کو ہاتھ میں بیس بال کا ڈنڈا اٹھائے اور بازؤں پر فلسطینی پرچم باندھے دیکھا گیا۔

    دوسری جانب راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ پر واقعے کا مقدمہ فاسٹ فوڈ چین کے برانچ مینیجر کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا، جبکہ ملزمان کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔مقدمے کے مطابق ڈنڈا بردار 10 سے 12 افراد برانچ میں داخل ہوئے اور گالم گلوچ کی، ملزمان نے برانچ میں بیٹھے شہریوں سے بھی گالم گلوچ کی۔پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، انٹرنیشنل فوڈ چینز کی برانچز پر پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اس سے قبل پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہروں کراچی اور میرپور خاص میں فلسطین کے حق میں احتجاج کے دوران ’کے ایف سی‘ اور ’ڈومینوز‘ کی 4 برانچز پر حملہ اور لوٹ مار ہوئی تھی جس کے بعد 24 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ زیریں سندھ کے شہر میرپور خاص میں ’کے ایف سی‘ کی ایک برانچ کو مشتعل افراد کی جانب سے آگ لگا دی گئی تھی۔

    بھارتی فضائیہ کی اسکواڈرن لیڈر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، جنسی تشدد کا سلسلہ بے نقاب

    آخر کب۔۔؟ تحریر :عائشہ اسحاق

    امریکی یونیورسٹی ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے ڈٹ گئی، مطالبات مسترد

    ن لیگ کا عوامی رابطے بڑھانے کے لیے کیلیے لاہور سیکریٹریٹ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10 اسلام آباد کے ہاتھوں پشاور کو شکست