Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • ملاقات کیلئے آئے پی ٹی آئی  رہنماؤں کو عمران خان سے ملنے سے روک دیاگیا

    ملاقات کیلئے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملنے سے روک دیاگیا

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے قریب پولیس نے ناکے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو تحویل میں لے لیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی متحرک کارکن طیبہ راجہ کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارکنان جیل کے قریب موجود تھے تاہم پولیس نے کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا پولیس کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیے گئے افراد کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا جبکہ پی ٹی آئی کی جا نب سے اس اقدام کی مذمت کی گئی ہے-

    آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے عمران خان سے ملنے کے لیے بیرسٹر علی ظفر، عالیہ حمزہ، نادیہ خٹک، وکیل ڈاکٹر علی عمران، پی ٹی آئی خاتون ورکر رضیہ سلطانہ، وکیل ظفر عباس، وکیل حسنین سنبل، وکیل راجہ متین، عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گے۔

    وزیر داخلہ کا انسانی اسمگلرز کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم

    تاہم علیمہ خان کو اڈیالہ جیل سے کچھ فاصلے گورک پور کے مقام پر روک دیا گیا،جبکہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چودھری کو ملاقات سے روک دیا گیا، اڈیالہ جیل کے دونوں اطراف راولپنڈی پولیس کے ناکے ہیں،ان تینوں کو پیدل بھی جیل جانے نہیں دیا گیا، بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے ان کے فیملی ممبران اڈیالہ جیل پہنچ گئے ان میں فیملی ممبران میں مہرالنساء اور مبشرہ شیخ شامل ہیں، فیملی ممبران جیل حکام کی اجازت کے بعد اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوں گے۔

    جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخاب کا اعلان

    سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا کیوں ناکے لگائے گئے ہیں، ہماری آج ملاقات طے تھی نام بھی بھیجے گئے اس کے باوجود ناکے لگانا اور وکلاء کو ملاقات سے روکنا سمجھ سے بالا تر ہے۔

  • عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا

    عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا۔

    بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے انہیں اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا ٹاسک دے دیا عمران خان نے گنڈاپور کو خیبرپختونخوا حکومت اپنے طریقے سے چلانے کا بھی سگنل دیا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور، بیرسٹر سیف کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کانفرنس روم میں تقریبا اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی۔

    ذرائع کے مطابق گنڈا پوراور بیرسٹر سیف ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لئے قائل کرنے میں کامیاب ہوگئےجس کے بعد عمران خان نے گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا۔

    ملاقات کے دوران بانی چیئرمین نے علی امین خان گنڈاپور پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت میرے سب سے بااعتماد اور مجاہد کارکن کے پاس ہے خیبر پختونخوا حکومت اس وقت ریاست مدینہ کے طرز پر خدمات و سہولیات فراہم کررہی ہے، انتشاری ٹولہ چاہے اندر ہوں یا باہر کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں، بلکہ مذاکرات کے موقف کی مکمل تائید کی ملاقات میں افغان باشندوں کی باعزت واپسی کے فیصلے پر بھی بانی چیئرمین کو اعتماد میں لیا گیاعمران خان نے کہا اسپیکر بابر سلیم سواتی کا معاملہ خیبر پختونخوا کا اندرونی معاملہ ہے، علی امین حتمی فیصلہ خود کریں۔

    ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے گنڈا پور اوربیرسٹر سیف کو اسٹیبلشنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا اور ہدایت کی کہ کسی پیشرفت تک مذاکرات خفیہ رکھے جائیں۔

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں حکومتی امور، پارٹی رہنماؤں کے اختلافات اور کرپشن کی شکایات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی آج کی ملاقات گزشتہ روز کی گئی اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل ہے گزشتہ روز اعظم سواتی خصوصی پیغام لے کر اڈیالہ جیل گئے تھے، گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے مستعفی ہونے کا پیغام دیا تھا۔

  • علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

    علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

    راولپنڈی: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں حکومتی امور، پارٹی رہنماؤں کے اختلافات اور کرپشن کی شکایات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچےسابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل میں داخل ہوئے، عمران اور علی امین گنڈا پور کی ملاقات کانفرنس روم میں جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی آج کی ملاقات گزشتہ روز کی گئی اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل ہے،گزشتہ روز اعظم سواتی خصو صی پیغام لے کر اڈیالہ جیل گئے تھے۔ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے مستعفی ہونے کا پیغام دیا تھا۔

    سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بھی فرنچائز ٹیم کی مالک بن گئیں

    بڑھتے درجہ حرارت سے عام فرد کی دولت میں 40 فیصد تک کمی آسکتی ہے،ماہرین

    پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

  • عید کےروز عمران خان سےملاقات کیلئےکوئی جیل نہ پہنچا

    عید کےروز عمران خان سےملاقات کیلئےکوئی جیل نہ پہنچا

    بانی پی ٹی آئی عمران خان سے عید کے روز ملاقات کیلئے کوئی فیملی ممبر یا پارٹی رہنما ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی میں سے بھی کوئی اڈیالا جیل ملاقات کیلئے نہیں آیا۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان یا بشریٰ بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی نے عید کے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا، منگل کو فیملی اور وکلاء کی ملاقات طے شدہ ضابطے کے مطابق ہونی ہے۔واضح رہے کہ عید کے دوسرے روز فیملی اور وکلاء ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

    کراچی بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

    گورنر سندھ سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلزکی ملاقات ،عید کی مبارکباد

    کراچی میں عید کے روز فائرنگ، 2 شہری جاں بحق، تین زخمی

  • آرمی چیف کا عید الفطر پر وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

    آرمی چیف کا عید الفطر پر وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

    راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے عید الفطر کے موقع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید منائی، آرمی چیف نے عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی، آرمی چیف نے جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کی بے لوث خدمات اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ آپ کی وابستگی اور قربانیاں نہ صرف ہمارے وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں، پاکستان سے آپ کی گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہیں، انہوں نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وہ ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف ثابت قدم رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر لوگوں کی لائف کو تباہ کرنے والوں کا حل پیکا ایکٹ ہی ہے،رانا ثنااللہ

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ امن و استحکام کے قیام کے لیے ان کی جدوجہد ہی ہماری کامیابی کی بنیاد ہے،آرمی چیف کے دورے پر پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    کراچی: مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  • پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سکیورٹی پلان نافذ

    پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سکیورٹی پلان نافذ

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ممکنہ احتجاج کے پیش نطر اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے اڈیالہ جیل آنے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس قائم کر دی گئی ہیں، سکیورٹی پلان کے تحت 200کے قریب افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکار 3 شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے، ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی کی نگرانی کریں گےاڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے، سکیورٹی کیلئے ریزور فورس کی بھی مدد حاصل ہو گی جبکہ پولیس کو اینٹی رائٹ سامان سے بھی لیس کیا گیا ہے-

    صحافی فرحان ملک کو عدالتی تحویل میں لےکر جیل بھیجنےکا حکم

    اوکاڑہ اور ٹھٹھہ میں عید پر المناک حادثات، 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

    تعلقات میں نئی اُمنگ، 22اپریل کو اسحاق ڈار بنگلہ دیش کا تاریخی دورہ کریں گے

  • عمران خان کیلئے عیدالفطر کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

    عمران خان کیلئے عیدالفطر کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

    راولپنڈی:عید الفطر سے قبل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے بھجوائےگئے سامان میں عید پر پہننےکے لیے 4 نئےجوڑے، جوتے اور ویسٹ کوٹ شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی کےکپڑے جیل انتظامیہ کے حوالےکیےجائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دیا تھا عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر جیل حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئےکہا تھا کہ عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور عید سے قبل بانی پی ٹی آئی کی اپنے بچوں سے بات بھی کرائی جائے، عید مذہبی تہوار ہے، درخواست گزار کی بچوں سے فوری بات کرائی جائے۔

    میانمار میں زلزلے کے دوران ہلاکتیں 1600سے متجاوز، سیکڑوں تاحال لاپتہ

    انڈونیشیا، ملائشیا اور آسٹریلیا میں عید الفطر پیر کو،سعودی عرب میں حتمی فیصلے کا انتظار

    کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا

  • راولپنڈی کی مین سیوریج پائپ لائن میں دھماکا

    راولپنڈی کی مین سیوریج پائپ لائن میں دھماکا

    راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق خیابان سر سید میں زیر زمین سیوریج پائپ لائن میں دھماکا ہوا ، جس کے باعث سڑک میں شگاف پڑ گیا اورقریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا سیوریج لائن میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ زیر زمین سیوریج لائن میں تیسری بار دھماکا ہوا ہے، علاقے میں جوتےکی فیکٹری کے باعث سیوریج لائن میں گیس بھرجاتی ہے۔اہل علاقہ کے مطابق سیوریج لائن میں گزرنے والی گیس پائپ لائن بھی لیک ہے، سوئی گیس والوں کو کئی بار درخواست دی، شنوائی نہیں ہوئی۔

    بلاول بھٹو کا پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے کا فیصلہ

    حارث روف نے عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا

    حارث روف نے عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا

  • ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی،بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، علیمہ خان

    ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی،بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، علیمہ خان

    راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ہماری عدلیہ کا نظام بوسیدہ ہوچکا ہے، جعلی مقدمات میں گھسیٹا جارہا ہے، ہمیں کوئی ایک دفعہ آکے بتائے وہ بانی سے کیا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ آج جیل میں فیملی کی ملاقات کا دن ہے، بشریٰ بی بی کی فیملی کو ملاقات کا موقع دیا گیا لیکن ہم تینوں بہنوں کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ ڈھائی گھنٹے جیل کے اندر بٹھا کر رکھا گیا، بانی نے وکلا کو بتایا جیل انتظامیہ نے انہیں پیغام دیا ہے عید کی چھٹیوں میں ملاقات نہیں ہوگی، حامد خان اور عزیر بھنڈاری کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اگر عدالت میڈیا سے گفتگو پر وکلا کو پابند کرسکتی ہے تو فہرست کے مطابق ملاقات پر پابند کیوں نہیں کرسکتی۔

    زمین سے تقریباً 6,500 نوری سال کے فاصلے پر عجیب ساخت کامردہ ستارہ دریافت

    علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ہماری عدلیہ کا نظام بوسیدہ ہوچکا ہے، جعلی مقدمات میں گھسیٹا جارہا ہے، ہمیں کوئی ایک دفعہ آکے بتائے وہ بانی سے کیا چاہتے ہیں، ہم اپنے بھائی کو جانتے ہیں وہ بہت مضبوط ہے، بانی نے وکلا سے ملاقات میں بڑی تشویش کا اظہار کیا ہے اور بلوچستان کے معاملے پر بھی بانی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے وکلا کو بتایا ہے ہماری حکومت نے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کیے تھے، دہشت گردی کا واحد حل بات چیت ہے بانی پی ٹی آئی سے مرضی کے لوگوں کی ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں، جو لوگ بانی سے ملنا چاہتے ہیں ان کو نہیں ملنے دیتے۔

    جب پائلٹ اپنا پاسپورٹ لے جانا بھول گیا، مسافروں سمیت پرواز واپس لانی پڑی

    علیمہ خان نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں مجھے بتایا گیا سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار آپ ہیں، ہمیں جو وکیل بتاتے ہیں ہم اسی پر یقین کرتے ہیں انصاف تو عدالتوں اور ججوں نے دینا ہے، ججوں کو خیال کرنا چاہیے اسے عدلیہ بدنام ہوتی ہے، ہمارے ایک ہزار کے قریب لوگ 26 نومبر کے بعد جیلوں میں ہیں، لوگ جیلوں میں ذات کے لیےنہیں بلکہ پاکستان کے لیے ہیں، ایک عدالت ضمانت دیتی ہے دوسری عدالت دوسرے مقدمے میں بلاتی ہے، اپنے اسیروں کے لیے جو کچھ کرسکتے ہیں کریں گے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل رجسٹرار کے تبادلے

  • سی ٹی ڈی کی  کارروائی، تھانہ آئی نائن حملے میں ملوث 2 خطرناک دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، تھانہ آئی نائن حملے میں ملوث 2 خطرناک دہشتگرد گرفتار

    راولپنڈی مغل مارکیٹ کے قریب کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ آئی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی مغل مارکیٹ کے قریب سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ آئی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد حمزہ اور رومان کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار دہشت گرد راولپنڈی اور اسلام آباد میں حساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکے تھے اور افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے۔

    سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

    گرفتاری کے دوران دہشت گردوں سے دستی بم، بھاری مقدار میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز، وائر اور دیگر تخریبی سامان برآمد کیا گیا ہے،سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

    ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ چند ماہ قبل تھانہ آئی نائن پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ بھی انہوں نے کیا تھا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

    ٹویٹر کی بندش، چیئرمین پی ٹی اے عدالت کو مطمئن نہ کر سکے