Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • اداروں کے خلاف بے بنیاد معلومات سوشل میڈیا پوسٹ کرنے والا گرفتار

    اداروں کے خلاف بے بنیاد معلومات سوشل میڈیا پوسٹ کرنے والا گرفتار

    راولپنڈی پولیس نے اداروں کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹی معلومات سوشل میڈیا پر پھیلانے پر ملزم محمد ریحان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ کارروائی پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ (پیکا ایکٹ) کے تحت کی گئی، اور تھانہ وارث خان میں پہلا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    16 مارچ 2025 کو، تھانہ وارث خان کے اہلکاروں نے ایک رپورٹ درج کی جس میں یہ الزام عائد کیا گیا کہ ملزم محمد ریحان ولد محمد نعیم سکنہ رسول نگر صادق آباد راولپنڈی نے اپنی فیس بک اور ٹک ٹاک آئی ڈی کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان کے عسکری اداروں کے سربراہوں کے خلاف توہین آمیز اور نفرت انگیز مواد شیئر کیا۔یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب مستغیث شہزاد احمد اور ان کے ساتھی دلدار حسین کمیٹی چوک پر اپنے موبائل فون پر سوشل میڈیا استعمال کر رہے تھے، جہاں انھوں نے ملزم کی فیس بک پوسٹس اور ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھی۔ ان ویڈیوز میں حکومت پاکستان اور اس کے عسکری اداروں کے خلاف تضحیک آمیز مواد موجود تھا، جو واضح طور پر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت عوام میں حکومت کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش ظاہر کرتا تھا۔پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا موبائل فون ضبط کر لیا اور اس کے خلاف دفعہ 505 ت پ اور 20 پی ای سی اے ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،تھانہ وارث خان کے تفتیشی افسر محمد اویس افضل نے اس مقدمے کی رپورٹ تیار کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس قسم کی نفرت انگیز سرگرمیاں ملک کی امن و امان کے لیے خطرہ ہیں اور اس کا سختی سے سدباب کیا جائے گا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹی معلومات پر مبنی پوسٹ کی تھی، جس کی شکایت کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔ ان معلومات کی بنیاد پر پولیس نے تحقیقات کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم محمد ریحان کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی بھی قسم کی قانون شکنی اور منفی پروپیگنڈے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون کے مطابق ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو سوشل میڈیا پر جھوٹ یا منفی معلومات پھیلانے میں ملوث ہوں۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال احتیاط سے کریں اور کسی بھی قسم کی غلط یا منفی پروپیگنڈے پر مبنی مواد شیئر کرنے سے گریز کریں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی شہری نے مس انفارمیشن یا منفی مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں پیکا ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی جھوٹی یا اشتعال انگیز معلومات پھیلانا ایک سنگین جرم سمجھا جاتا ہے، اور اس پر قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔

    غزہ پراسرائیلی فضائی حملے،پاکستان کی مذمت،جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار

    رپورٹ پٹواری مفصل ہے.تحریر:مبشر حسن شاہ

  • میری اجازت کے   بغیر پارٹی قومی سلامتی کمیٹی  اجلاس شر کت نہیں کر سکتی،عمران خان

    میری اجازت کے بغیر پارٹی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس شر کت نہیں کر سکتی،عمران خان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان جیل میں ملاقاتوں، سہولیات کی بندش اور حکومتی رویے پر سخت اعتراضات اٹھادیئے-

    باغی ٹی وی :علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینوئیل کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو آدھا آدھا گھنٹہ فیملیز اور پھر آپس میں ملاقات کرنی چاہیئے، یہ مجموعی طور پر ڈیڑھ گھنٹہ کی ملاقات بنتی ہے لیکن کرائی 30 منٹ جاتی ہے، ہم نے احتجاجاً آج ملاقات 45 منٹ تک کی۔

    علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ انہیں اخبار نہیں مل رہا اور ٹی وی بھی بند ہے، وہ بے خبر تھے، ہم نے انہیں اے پی سی کے بارے میں بتایا تو بولے اسی لئے میرا اخبار اور ٹی وی بند کیا گیامیری اجازت کے بغیر پارٹی والے اس اے پی سی میں شر کت نہیں کر سکتے،بچوں سے بھی ان کی فون پر بات نہیں کروائی گئی، نہ ان کے ذاتی معالج سے ان کا طبی معائنہ کروایا گیا-
    راجن پور: 80 سالہ بزرگ کی 48 سالہ خاتون سے شادی

    علیمہ خان کے مطابق عدالت سے اجازت لے رکھی ہے کہ ڈاکٹر ثمینہ نیازی سے بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کا طبی معائنہ کروایا جائے، یہ ہر طریقے سے تنگ کر رہے ہیں، مشرف نے جب نواز شریف کو جیل میں ڈالا توکلثوم نواز کو جیل میں نہیں ڈالا تھا،لیکن بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اہلیہ کو جیل میں رکھا تاکہ ان پر دباؤ پڑ سکے۔

    علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ ملک کی یونٹی، آزادی، قانون کی حکمرانی اور ظلم کے خلاف کھڑا ہوں، اگر یہ ان چیزوں کے لئے مجھے جیل میں رکھیں گے تو میں تیار ہوں، اگر یہ سمجھتے ہیں ان کے ان حربوں سے میں ٹوٹ جاؤں گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، یہ جو مرضی کرلیں میں اپنے اصول سے نہیں ہٹوں گا۔

    سیالکوٹ:مریم نواز کی 10 ہزار روپے سکیم، 30 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے،فہد سعید

    علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے کیسز التواء میں رکھے، ملاقاتوں پر پابندی لگا رہے ہیں، اس وقت پاکستان میں کوئی قانون کام نہیں کر رہا ہے ، کس کی مرضی چل رہی ہے یہ آپ کو اور ہمیں پتہ ہے، سب کو پتہ ہے پاکستان بدل چکا ہے، ہم مضبوط کھڑے ہیں، ہم کبھی اللہ سے ناامید نہیں ہوئے، پاکستانیوں کو ملک اور اس کی سالمیت کے دعا کرنی چاہیئے۔

    علیمہ خان کےمطابق بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ پارٹی میری اجازت سےقومی سلامتی کمیٹی میں جائیگی،گراف نکال کردیکھیں دہشتگردی 2021 تک کم ہو گئی تھی اور 2022 میں پھر بڑھنا شروع ہوئی،بانی پی ٹی آئی نےکہا افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے، آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، آپ کیوں بلاوجہ مسلمان بھائیوں سے لڑائی مول لے رہے ہیں۔

    ڈسکہ بنک روڈ کا افتتاح، تعمیر نو کا کام شروع

  • بنوں کینٹ  حملے میں ہلاک مزید 3  دہشت گردوں کی شناخت

    بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3 دہشت گردوں کی شناخت

    بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3 افغان دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی: تفتیشی ذرائع کے مطابق پہلے ہی 2 افغان دہشت گردوں کی شناخت ہو چکی تھی ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کے مختلف اضلاع سے تھا ایک حملہ آور کی شناخت عبدالرزاق حجران کے نام سے ہوئی، جو افغانستان کے صوبہ پکتیا کے ضلع زرمت میں کالاگو بازار کا رہائشی تھا۔

    تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا کہ حملے میں افغان دہشت گرد انصار اللہ المعروف طیب بھی مارا گیا ذرائع کے مطابق انصار اللہ کا تعلق میدان وردگ سے تھا اور وہ خودکش حملہ آور تھا –

    شمالی وزیرستان: سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

    ہلاک دہشت گردوں میں ایک اور افغان عتیق اللہ صافی بھی شامل تھا، جو کابل کے علا قے پل چرخی کا رہائشی تھا عتیق اللہ نے عسکری تربیت کالعدم گل بہادرگروپ کے دہشت گردوں کی نگرانی میں حاصل کی تھی، حملےکے بعد کابل کی ایک مسجد میں عتیق اللہ صافی کے لیے دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی ہلاک دہشت گردکے قریبی رشتہ داروں میں ان کا بھائی فرزاد، عاشق اور شفیق صافی شامل ہیں۔

    اسامہ بن لادن کس بھارتی گلوکارہ کے مداح تھے،ان کے کمپیوٹر سے کیا نکلا؟

    تفتیشی ذرائع کےمطابق بنوں کینٹ حملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ حملے کے مزید حقائق اور نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جاسکے۔

    واضح ر ہےکہ بنوں کینٹ کی دیوار کے قریب 4 مارچ کو 2 خودکش حملے ہوئے تھے جس کی ذمہ داری کالعدم تنظیم گل بہادر گروپ نے قبول کی تھی، بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تمام 16 حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔

    پاکستان اور افغانستان میں مستقل فائربندی اور طورخم تجارتی گزرگاہ کو کھولنے پر اتفاق

  • گوجرخان: 14 سال بعد قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار

    گوجرخان: 14 سال بعد قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار

    گوجرخان ،باغی ٹی وی(نامہ نگارساجدقیوم)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 14 سال سے مفرور 302 قتل کے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع جہلم سید ذوالفقار گیلانی کی نگرانی میں پٹرولنگ پوسٹ چک میوں کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناصر جہانگیر اور ان کی ٹیم نے تھانہ گوجرخان راولپنڈی کے درج مقدمہ قتل کے اشتہاری مجرم ارشد محمود ولد محمد بشیر سکنہ گوجرخان کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

    ملزم ارشد محمود 14 سال قبل قتل کے ایک مقدمے میں نامزد تھا اور اس وقت سے فرار تھا۔ پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کے ایس ایس پی محمد بن اشرف نے اس کامیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

  • خیبرپختونخوا میں2  الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    خیبرپختونخوا میں2 الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    راولپنڈی: صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14-15 مارچ کو صوبہ خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ واقعا ت میں نو خوارج مارے گئے، خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے یہ اپریشن ضلع مہمند میں کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام کو مؤثر طریقے سے نشاںہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 خوارج کو جہنم میں بھیج دیا گیاشدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 جوان حوالدار محمد زاہد (عمر: 37 سال، ضلع ملاکنڈ کے رہائشی) اور سپاہی آفتاب علی شاہ (عمر: 26 سال، ضلع چترال کے رہائشی) نے بہادری سےلڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

    خیبرپختونخوا میں2 الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور واقعے میں جو جنرل ایریا مدی، ڈیرہ اسماعیل خان ضلع میں ہوا، سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، نتیجتاً 2 خوارج ہلاک ہوئے ہلاک ہونے والے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے خوارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن کی جا رہی ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    افغانستان کے وزیرداخلہ سراج حقانی عہدے سے مستعفی ہوگئے

  • تمام دہشتگردوں کی سرپرست بھارتی ایجنسی را ہے، وزیراعلٰی بلوچستان

    تمام دہشتگردوں کی سرپرست بھارتی ایجنسی را ہے، وزیراعلٰی بلوچستان

    راولپنڈی: وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے بلوچ روایات کو پامال کیا، ان دہشت گردوں کا بلوچ قوم سے کوئی تعلق نہیں-

    باغی ٹی وی: وزیراعلٰی بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے ہمراہ میڈیا کانفرنس کی جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات جاری کیں اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نےکہا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کی تفصیلات شیئر کریںگے، سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر سراہتے ہیں، بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کا دہشت گردی واقعہ ہوا۔

    سردار سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچ روایات میں اس طرح کے واقعات کو بری نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، دہشتگردوں نے بلوچ روایات کو پامال کیا، ان دہشت گردوں کا بلوچ قوم سے کوئی تعلق نہیں، دہشت گردی کی جنگ کا بلوچوں اور حقوق سے کوئی تعلق نہیں، ایسے واقعات پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، عالمی برادری نے سانحہ جعفر ایکسپریس کی مذمت کی جس پر شکر گزار ہیں۔

    پی آئی اے کی پرواز کا ’لاپتا پہیہ‘ کراچی ایئرپورٹ سے مل گیا

    وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورحکومت میں دہشتگردوں کو لا کر بسایا گیا، تمام دہشتگردوں کی سرپرست بھارتی ایجنسی را ہے، ان سب دہشتگردوں کی نانی ”را“ ہے، ہم نے ایک ریاست کی طرح اس دہشتگردی کیخلاف ردعمل دینا ہے، کیا صرف پاکستان میں مسنگ پرسنز ہیں؟ ہماری فورسز کے پاس دہشتگردوں کو ختم کرنے کی صلاحیت ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لاپتا افراد کو تلاش کرے۔

    دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا، عظمیٰ بخاری

    انہوں نے کہا کہ یہ ناراض بلوچ نہیں دہشتگرد ہیں، بلوچستان میں جیلوں سے ایسےعناصر کو پچھلی حکومت میں چھوڑا گیا، ان عناصر کو جیلوں سے چھوڑا گیا تو انہوں نے دوبارہ کیمپس قائم کر دیئے ہمیں بلوچستان کی زمینی حقیقت کو سمجھنا ہوگا دہشتگرد ہمارے ملک کو تقسیم کرناچاہتے ہیں میں نے کب کہا بلوچستان میں دودھ، شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں، لیکن اسکا مطلب خون خرابہ نہیں ہے۔

    وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

  • لیگل معاملات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کی ذمہ داری لگا دی

    لیگل معاملات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کی ذمہ داری لگا دی

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو بانی پی ٹی آئی کی اشد ضرورت ہے وہ باہر آئیں اور ملک کو سنبھالیں۔

    باغی ٹی وی: اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، ہم پچھلے ہفتے جو کتابیں عمران خان خان کیلئے لائے تھے، وہ نہیں پہنچائی گئیں، بانی پی ٹی آئی کتابیں، بچوں سے بات چیت اور سیاسی لوگوں سے ملاقات کا ہمیشہ کہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ اڈیالہ جیل کے اندر موجود کرنل صاحب نہیں ہونے دیتے، آج ان کے اصل وکلاء کو اندر نہیں جانے دیا گیا، القادر کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں جب سے ڈوگر کو لائے ہیں، ابھی تک بانی پی ٹی آئی کا کوئی کیس نہیں لگا۔

    ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

    علیمہ خان نے کہا کہ سب سے زیادہ امن ملک میں بانی پی ٹی آئی اپنے دور میں لے کر آئے تھے ملک میں اس وقت دہشتگردی بڑھ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں آپ کو سرمایہ کاری کے لئے دو چیزیں چاہیں، ایک قانون رول آف لاء اور پاکستان میں امن استحکام، جب پارٹی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز اڈیالہ کے باہر آئیں گے ہم بھی آئیں گے، ہمارے بھائی کو جب کتابیں نہیں ملیں گی۔

    سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

    علیمہ خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جائیں جن کا ان سے کام بھی ہو ہمارے بھائی کو ریلیف ملنا چاہیے،ہمیں روزہ لگا ہے تب بھی میں یہی کہوں گی، لیگل معاملات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کی ذمہ داری لگا دی ہے۔

  • نعیم حیدر پنجوتھہ نے عمران خان سے علیمہ خان کی شکایت کردی

    نعیم حیدر پنجوتھہ نے عمران خان سے علیمہ خان کی شکایت کردی

    راولپنڈی: بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے سخت رویے کی عمران خان سے شکایت کردی۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نے علیمہ خان کے سخت روئیے کی بانی کو شکایت کردی، بانی پی ٹی آئی نے تسلی سے نعیم حیدر کی بات شکایت کو سنا، عمران خان نے علیمہ خان کی سخت زبان کا نوٹس لیا ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کی وکلاء سے توں تکرار پر ناراضگی کا اظہار کیا، عمران خان نے یقین دلایا کہ آئندہ ملاقات پر وہ علیمہ خان کو وکلاء سے الجھنے پر منع کریں گے۔

    سیالکوٹ میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک

    واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان اور پی ٹی آئی وکلاء کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی تھی، علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے وکلاء پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں چارج شیٹ کر دیا، انہوں نے واضح کیا کہ بانی تحریک انصاف سے صرف وہی لوگ ملاقات کریں گے جنہیں کوئی باقاعدہ ذمہ داری سونپی گئی ہوعلیمہ خان نے وکلاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا آپ لوگوں نے کیا ڈرامہ لگا رکھا ہے؟ ہر شخص صرف ملاقات کے لیے جیل آ جاتا ہے۔

    خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں،حنا خواجہ کا ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنیوالوں کو جواب

  • علیمہ خان  پی ٹی آئی وکلاء  پر برس پڑیں

    علیمہ خان پی ٹی آئی وکلاء پر برس پڑیں

    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلاء اور بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق، علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے وکلاء پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں چارج شیٹ کر دیا، انہوں نے واضح کیا کہ بانی تحریک انصاف سے صرف وہی لوگ ملاقات کریں گے جنہیں کوئی باقاعدہ ذمہ داری سونپی گئی ہوعلیمہ خان نے وکلاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا آپ لوگوں نے کیا ڈرامہ لگا رکھا ہے؟ ہر شخص صرف ملاقات کے لیے جیل آ جاتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا بھائی اندر ہے، ہمیں اس سے محبت ہے، ہم اس کے لیے جان بھی دے سکتے ہیں، لیکن ہر وکیل کو عدا لت میں اضافی پٹیشن دائر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی پٹیشن دائر کرنے کا اختیار صرف سلمان اکرم راجہ اور سلمان صفدر کے پاس ہوگا۔

    اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

    اس موقع پر علیمہ خان نے وکلاء سے گلہ کیا کہ ان کے بھائی کی بچوں سے ٹیلی فون پر بات نہیں کرائی جا رہی اور نہ ہی انہیں جیل میں کتابیں فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے نعیم پنجوتھہ سے سخت سوالات کیے کہ وہ کس کس سے ملاقات کر رہے ہیں، اس پر نعیم پنجوتھہ نے جواب دیا، ’میں کسی سے نہیں ملا، جس سے ملا ہوں آپ بتائیں۔

    اس بات پر علیمہ خان مزید غصے میں آگئیں اور انہوں نے سخت لہجے میں نعیم پنجوتھہ کو خاموش ہونے کا کہا موقع پر موجود وکلاء فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے نعیم پنجوتھہ کو ایک طرف لے گئے تاکہ معاملہ مزید نہ بگڑے-

    بھارتی اداکارہ کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم

  • سوتیلے باپ نے 12 سالہ بیٹی کی 60 سالہ شخص سے شادی کرا دی

    سوتیلے باپ نے 12 سالہ بیٹی کی 60 سالہ شخص سے شادی کرا دی

    اٹک میں سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر رقم کے عوض 12 سال کی بیٹی کی 60 سال کے شخص سے شادی کروا دی۔

    پولیس کے مطابق اٹک کے علاقے حضرو کے گاؤں خگوانی میں کم عمر لڑکی کے مبینہ فروخت کے بعد نکاح کا واقعہ پیش آیا جہاں سوتیلے باپ نے12 سال کی لڑکی کی 60 سال کے شخص سے شادی کروائی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کم عمر لڑکی سے زبردستی شادی کرانے پر نکاح خواں سمیت 10 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ دولہا نعیم ، لڑکی کے سوتیلے باپ سمیت 9 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق نکاح رجسٹرار افتخار شاہ مٹھو فرارہوگیا۔ واقعے میں نکاح رجسٹرار نے نمبردار کے ساتھ مل کر 50 ہزار روپے لیے تھے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سے بوڑھے شخص کے نکاح کے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    کراچی میں نیگلیریا سے موت کا پہلا کیس رپورٹ

    سوچ عورت ایوارڈ .تحریر:عنبریں حسیب عنبر

    خواتین کے حقوق کے تحفظ میں لاپرواہی،ذمہ دار کون. تحریر : جان محمد رمضان