Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ

    راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ

    راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی،دفعہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر نافذ‌کی گئی-

    باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقا رچیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پولیس حکام کے علاوہ ضلعی افسران و انتظامی افسران نے شرکت کی۔

    ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر راولپنڈی میں 3 دن کے لیےدفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

    اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں ہر قسم کے عوامی جلسے جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، عوامی اجتماع سمیت دیگر تقریبات پر بھی تین دن کے لیے پابندی عائد رہے گی، پابندی کا اطلاق 8 سے 10 نومبر تک ہو گا۔

  • پی ٹی آئی  کا صوابی میں گرینڈ پارٹی جرگہ،  پنجاب حکومت بھی متحرک ہوگئی

    پی ٹی آئی کا صوابی میں گرینڈ پارٹی جرگہ، پنجاب حکومت بھی متحرک ہوگئی

    راولپنڈی: پی ٹی آئی کے صوابی میں گرینڈ پارٹی جرگے و جلسے کے معاملے میں راولپنڈی اور اٹک پولیس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس لاہور کی جانب سے چار اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت پنجاب کانسٹیبلری اور ہائی وے پیڑولنگ پولیس کی ڈیڑھ ہزار پولیس فورس کو آر پی او راولپنڈی کے حوالے کردیا گیا، سینٹرل پولیس آفس نے فورس کو آر پی او راولپنڈی کی ڈسپوزل دینے کا مراسلہ بھی جاری کردیا۔

    ڈی پی اٹک، چکوال، گجرات، منڈی بہاء الدین کو دو دو سو کی نفری کے ساتھ فوری طور پر راولپنڈی رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے جب کہ پنجاب کانسٹیبلری کی 5 سو اور پنجاب ہائی وے پیڑولنگ کی 2 سو نفری کو بھی راولپنڈی اور اٹک رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام ڈی پی اوز اور فورس آر پی او راولپنڈی کی صوابدید پر منحصر ہوگی، آر پی او یا ان کی جانب سے مجاز آفیسر فورس کی تعیناتی کرسکیں گے۔

    مراسلے کے مطابق تمام فورسز فسادات سے نمٹنے کے لیے ضروری آنسو گیس شیلز اور دیگر اینٹی رائیٹ آلات سے لیس ہوں گی، فیول اور فورس کی ٹرانسپورٹیشن، کھانے و رہائش کے انتظامات کی ذمہ داری بھی سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کے ذمے ہوگی۔

  • اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7روز کی توسیع

    اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7روز کی توسیع

    راولپنڈی: انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7روز کی توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی : انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 5 اکتوبر کو ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی،ٹیکسلا پولیس نے 2روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر اعظم سواتی کو عدالت پیش کیا تھا،پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی-

    اعظم سواتی نے کہا کہ ایک یا دو دن کے بجائے ایک ہی بار پولیس کو سات روزہ ریمانڈ دے دیں ،عدالت نے پولیس کی درخواست اور اعظم سواتی کی اس پیشکش پر ریمانڈ میں توسیع کی استدعا منظور کر لی، جج امجد علی شاہ نے اعظم سواتی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیش مکمل کرکے 13 نومبر کو دوبارہ پیش کرنےکا حکم دیا۔

    واضح رہے کہ اعظم سواتی کو دو دن قبل اٹک جیل سے رہا ہونے پر ٹیکسلا پولیس نے گرفتار کیا تھا-

  • سیکیورٹی فورسز کا  جنوبی وزیرستان میں آپریشن ،4 خوارج ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن ،4 خوارج ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، اس دوران 4 خوارج مارے گئے علاقے میں موجود ممکنہ دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں ہیں۔

    ملک بھر کی جیلوں کی صورتحال تشویشناک ہے،چیف جسٹس پاکستان

    پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ لانچ

    ننکانہ:ضلعی ہیڈکوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروس کا ماہانہ کارکردگی کاجائزہ اجلاس

  • 26ویں ترمیم (ن) اور (ش) کے گلے پڑے گی ،شیخ رشید

    26ویں ترمیم (ن) اور (ش) کے گلے پڑے گی ،شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں ترمیم کا جنازہ نکال دیا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی کی انسداددہشتگردی عدالت کے باہر میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،27 ویں ترمیم کے خلاف مولانا فضل الرحمان کال دیں گے تو ان کو لگ پتا جائے گا مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں ترمیم کا جنازہ نکالا ہے، یہ ترمیم (ن) اور (ش) کے گلے پڑے گی اور انہیں کچھ نہیں ملے گا،یہ جو خواب دیکھ رہے تھے سب چکنا چور ہو گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، شیخ رشید، عمر ایوب، زرتاج گل، راشد حفیظ، صداقت عباسی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی راشد حفیظ، صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور زرتاج گل کو چالان کی نقول تقسیم کی گئیں،8 نومبر کو آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف فردِ جرم کی کارروائی کی جائے گی۔ ملزمان پر 9 مئی کو توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی، اہم تنصیبات پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔

  • نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر)کا 76 واں یوم شہادت

    نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر)کا 76 واں یوم شہادت

    کوٹلی: نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر) کا 76 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی: نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کا چھہترواں یومِ شہادت آج پوری عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اوردعاؤں کے ساتھ کیا گیا،نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر) کے 76 ویں یومِ شہادت کے موقع پر عسکری قیادت نے خراج عقیدت پیش کیا۔

    23 اپریل 1922 کو کھنڈ ہار تحصیل مہندر پونچھ، آزادجموں وکشمیرمیں پیداہوئے ، وہ 1947 میں پاکستان واپس آئے اور سردار فتح محمد کریلوی کی”حیدری فورس”میں شامل ہوگئے، یکم جنوری 1948 میں حیدری فورس کو”شیرِریاستی بٹالین”کانام دے دیا گیا جب کہ ان کو ان کی قابلیت کےپیش نظر نائیک کا عہدہ بھی دیا۔

    موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان انتقال کر گئے

    نائیک سیف علی جنجوعہ نے1948کی کشمیر جنگ کے دوران بھارتی فوج کے لگاتار حملوں کے خلاف پیر کلیوہ پہاڑی کا بہادری سے دفاع کیاآپ کی جدوجہد اور قربانی اُن لوگوں کے لئے روشن مثال ہے، جو دفاعِ وطن کے لئے کوشاں ہیں، بِلا شُبہ نائیک سیف علی جنجوعہ کا یومِ شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے، پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں، پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

    موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان انتقال کر گئے

    اس موقع پر عسکری قیادت نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، ہم ان بہادر ہیروز کو نہیں بھولے جنہوں نے قوم کیلئے اپنی جانیں نچھاور کیں،کوٹلی آزادکشمیر میں شہید کے مزار پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں آزاد کشمیر رجمنٹ کے سینئر آفیسرز بریگیڈیئر محمد ہارون اور بریگیڈیئر عثمان علی نے شہید کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

    پی ٹی آئی کا ناروے کی ہم جنس پرستی کی حامی پارٹی سے رابطہ

  • پنڈی ٹیسٹ :پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 3 وکٹیں گر گئیں

    پنڈی ٹیسٹ :پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 3 وکٹیں گر گئیں

    راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے،انگلینڈ کے 8 بیٹرز نعمان خان اور ساجد خان کی بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے 241 رنز پر پویلین لوٹ گئے جبکہ انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 276 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی میں کھیلے جارہے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، زیک کرولی 29 اور اوپنر بین ڈکٹ 52 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، مڈل آرڈر بیٹر اولی پوپ 3، جو روٹ اور ہیری بروک 5، 5، کپتان بین اسٹوکس نے 12 رنز بنائے-

    انگلش ٹیم کیلئے 7ویں وکٹ کی شراکت میں گس اٹکنسن اور جیمی اسمتھ نے 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم اٹکنسن 39 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے بعدازاں 91 رنز بناکر جیمی اسمتھ بھی پویلین لوٹ گئے،اسپنر ساجد خان نے چار جب کہ نعمان علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اور زاہد محمود نے ایک پلئیر کو آؤٹ کیا-

    دوسری جانب راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز بنالیے-

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹاس ہر مرتبہ آپ کے حق میں نہیں جاتا، ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن ہم اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور تسلسل کے ساتھ پرفارمنس دکھانا چاہتے ہیں ہماری تیاری ہے اور اس کے مطابق کھیلیں گے، انگلینڈ کے خلاف کھیلنا اچھا تجربہ ہے۔

    انگلینڈ نے اپنی گزشتہ میچ میں شکست کھانے والی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ بولر بریڈن کارس اور میتھیو پوٹس کی جگہ گس ایٹکنسن اور اسپنر ریحان احمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان نے دوسرے میچ کی فاتح ٹیم کو برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شان مسعود (کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔

    انگلینڈ پلیئنگ الیون

    انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں بین اسٹوکس (کپتان)، زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، گس ایٹکنسن، ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، ابتدائی دونوں میچز ملتان میں کھیلے گئے تھے، پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی تھی۔

  • باجوڑ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن،2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارجی ہلاک

    باجوڑ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن،2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارجی ہلاک

    باجوڑ: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن، 9 خوارجی دہشت گردہلاک ہو گئے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا جہاں فورسز کو گزشتہ روز خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، آپریشن 23 اور 24 اکتوبر کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور خوراجی دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 9 خوارجی دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہلاک خوار جیو ں میں 2 خود کش بمبار اور ایک اہم خوارجی رہنما سعید المعروف قریشی استاد شامل ہے۔

    آزاد جموں و کشمیر کا 77 واں یوم تاسیس ملی جوش و خروش کے …

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے،خوارج سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے مزید کسی خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    کراچی: منشیات سپلائی کا نیٹ ورک بے نقاب، خاتون سمیت تین ملزم گرفتار

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع باجوڑ میں خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے فتنہ الخوارج کے 9 دھشتگردوں بشمول خود کش بمباروں اور دھشتگردوں کے سرغنہ کو جہنم واصل کیا.
    دھشتگردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. دھشتگردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے.

  • راولپنڈی: پاکستانی خاتون پولیس افسر کا عالمی اعزاز

    راولپنڈی: پاکستانی خاتون پولیس افسر کا عالمی اعزاز

    چیف ٹریفک آفیسر، راولپنڈی ایس پی بینش فاطمہ کا ایک اور اعزاز۔ ایس پی بینش فاطمہ کی قابلیت و صلاحیت کا عالمی سطح پر اعتراف۔ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) 2024کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ایوارڈ پولیس افسران کی قائدانہ صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ خدمات کا عالمی اعتراف ہے۔

    ایس پی بینش فاطمہ واحد پاکستانی خاتون افسر ہیں جنہوں نے ملک بھر کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ انہیں بوسٹن، امریکہ میں منعقدہ آئی اے سی پی کانفرنس کے دوران اس عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایس پی بینش فاطمہ نے اپنی محنت اور صلاحیتوں سے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستانی خواتین عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ایس پی بینش فاطمہ کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف پنجاب پولیس بلکہ پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ایسی باصلاحیت افسران مستقبل میں پولیس لیڈر شپ میں اہم کردار ادا کریں گی۔انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس دنیا بھر میں پولیس افسران کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے والی سب سے بڑی تنظیم ہے، اور ہر سال 40 سال سے کم عمر بہترین پولیس افسران کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا جاتا ہے

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

    بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد

    خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

  • اڈیالاجیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

    اڈیالاجیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

    راولپنڈی: اڈیالاجیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں جمع کرا دی-

    باغی ٹی وی : اڈیالاجیل انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بشریٰ بی بی کو خواتین وارڈ میں انتہائی محفوظ سیل میں رکھا گیا ہے اور جیل عملے کو سپرنٹنڈنٹ جیل کی اجازت کے بغیر بشریٰ بی بی کے سیل میں داخلے کی اجازت نہیں، بشریٰ بی بی کے ساتھ انتہائی پیشہ ورانہ تربیت یافتہ عملہ تعینات ہے، ان کیلئے خاتون میڈیکل افسر بھی تعینات ہے جب کہ ہولی فیملی اسپتال راو لپنڈی کے 6 سینئرڈاکٹرزکی ٹیم ہرہفتے ان کا طبی معائنہ کرتی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بشریٰ بی بی کیلئے ڈاکٹر 24 گھنٹے دستیاب رہتا ہے، ہر ہفتے اسلام آباد سے ماہر ڈاکٹرز بھی قیدیوں کے طبی معائنے کیلئے جیل کا دورہ کرتے ہیں، انہیں کو جیل مینوئل کے تحت تمام طبی و بنیادی سہولیات دستیاب ہیں، اڈیالہ جیل صوبے کی انتہائی حساس جیل ہے جس میں 8 ہزار قیدی ہیں جب کہ گنجائش صرف 3 ہزار کی ہے، جیل میں سیاسی قیدیوں سمیت ہائی پروفائل قیدی بھی قید ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی سورس رپورٹ پرپنجاب حکومت نے 25 اکتوبر تک ملاقاتوں پر پابندی لگائی ہے، ملاقاتوں پر پابندی سکیورٹی الرٹ کی وجہ سے عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے جیل کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے، سکیورٹی خدشات پر جیل میں ماک ایکسرسائز کی ہدایات بھی کی گئی ہیں، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے تعاون سے جیل میں فرضی مشقیں کی جارہی ہیں، ایمرجنسی سکیورٹی پلان کے باعث قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی ہے، ملاقاتوں پر پابندی ختم ہوتے ہی ایس او پیز کے تحت بشریٰ بی بی کی ملاقات کا اہتمام کیا جائے گا۔