باغی ٹی وی(اٹک سےملک امان شجاع کی رپورٹ)صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر نواب شاہ زین بگٹی نے تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک میں واقع بارانی ادارہ تحقیقات افزائش حیوانات خیری مورت کا تفصیلی دورہ کیا۔ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر مرتضی علی ٹیپو، ڈائریکٹر بارانی لائیو اسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ خیری مورت نے انہیں خوش آمدید کہا اور ادارے کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بریفنگ دی۔

تفصیلی بریفنگ کے دوران سابق وفاقی وزیر کو ادارے میں ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں اور اس کے مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ بتایا گیا کہ علاقہ پوٹھوہار وسیع و عریض رقبہ پر پھیلا ہوا ہے جہاں فصلات کی کاشت محدود ہے، لیکن غیر آباد رقبہ جات اور جنگلات پر گھاس، جڑی بوٹیاں اور درخت بڑے پیمانے پر موجود ہیں جو مویشیوں کے لیے بہترین چارہ فراہم کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس علاقے کے لوگ اپنے ذرائع معاش کا بڑا حصہ مال مویشیوں پر انحصار کرتے ہیں۔

نواب شاہ زین بگٹی نے دھنی نسل کی گائے کو پسند کیا اور ذاتی طور پر دھنی کیٹل فارم بنانے کی خواہش ظاہر کی تاکہ دھنی نسل اور مقامی جانوروں کی نسلوں کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جا سکے۔

سابق وفاقی وزیر نے خیری مورت انسٹیٹیوٹ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے کیٹل سیکشن، کیمل سیکشن اور شیپ گوٹ سیکشن میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی اور عملہ کی پیشہ ورانہ مہارت، جانوروں کی دیکھ بھال اور افسران کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے فارم پر ہونے والی تحقیقاتی سرگرمیوں کی تعریف کی اور دھنی نسل کی گائے، کیمل پوری اونٹ، سالٹ رینج کی بھیڑ اور مقامی ہیری بکریوں کو بہت پسند کیا۔
Category: راولپنڈی
-

اٹک:نواب شاہ زین بگٹی کا بارانی ادارہ خیری مورت کا دورہ، تحقیقی سرگرمیوں کی تعریف
-

سیاسی جماعتوں کو پولیٹیکل ڈائیلاگ کا آغاز کرنا چاہیے،شاہ محمود قریشی
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو پولیٹیکل ڈائیلاگ کا آغاز کرنا چاہیے،سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کا مشورہ میں نے دیا تھا۔
باغی ٹی وی : رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، 9 مئی کو راولپنڈی نہیں بلکہ کراچی میں تھا میں کہتا ہوں اے ٹی اے کی سیکشن 16 کے تحت 9 مئی پر میرا اور پراسیکیوشن کا حلف لیں، 40 سال سے عملی سیاست کر رہا ہوں کسی کے ایک ٹکے کا روادار نہیں، ڈیڑھ سال ہو گیا میری ضمانت کا فیصلہ نہیں ہو رہا ہے، میرٹ پر فیصلہ کر دیں، میں کوئی رعایت نہیں مانگ رہا ہوں –
ان کا کہنا تھا کہ پیر کو سلمان اکرم راجا مجھے ملنے کوٹ لکھپت جیل آئے تھے لیکن میں راولپنڈی میں تھا جس کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو سکی،پی ٹی آئی میں واحد سیاست دان ہوں جس نے بلدیاتی، صوبائی اور وفاقی سطح پر سیاست کی ہے اور میرا نکتہ نظر ہے کہ پارٹی میں مجھے بھی سنا جائے سیاست میں مشاورت ہوتی ہے اور یہ سنت بھی ہے، بانی پی ٹی آئی کو سول نافرمانی تحریک ملتوی کرنے کی تجویز دی تھی، حکومتی مطالبے پر ہم نے قدم اٹھا کر مذاکراتی کمیٹی بنا دی ہے اب حکومت بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کا آغاز کرے، ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا،سیاسی جماعتوں کو پولیٹیکل ڈائیلاگ کا آغاز کرنا چاہیے،جب مذاکرات کی بات ہو رہی ہے تو ہمیں بھی حکومت کو وقت دینا چاہیے، سول نافرمانی تحریک ملتوی کرنے کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے اورمذاکرات میں پیشرفت ہوئی تو یہ اچھی بات ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے جہاں روزانہ ہمارے فوجی بچے شہید ہو رہے ہیں، جو لمحہ فکریہ ہے بلوچستان میں جس طرح غیر ملکی ہاتھ شورش کو ہوا دے رہا ہے وہ بھی لمحہ فکریہ ہے، سیاسی استحکام کے بغیر کوئی پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا ملک میں اعتماد کافقدان ہے، ان چیلنجز کے پیش نظر سیاسی ڈائیلاگ شروع کیا جائے، میں نے بانی پی ٹی آئی سے گزارش کی تھی کہ حکومت کو وقت دیں تاکہ ان کی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائے گا۔
-

حکومت واپوزیشن عوامی مسائل پر توجہ دیں ،خالد مسعود سندھو
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن اپنی بقاء کی جنگ کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی افراتفری، انتشار اور دہشتگردی سے ملک پاکستان کو نجات مل سکےموجودہ حالات میں عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے مہنگائی اور بیروزگاری کے مسائل بڑھ رہے ہیں جن پر قابو پانے کیلئے تمام پارٹیوں کو باہمی سیاسی رنجشیں ختم کر کے مشترکہ طور پر فیصلے کرنے ہوں گے تعلیم یافتہ نوجوان نوکریوں کے حصول کیلئے دربدر ہو رہے ہیں بجلی اور گیس کے بلوں نے عوام کی روزمرہ زندگی مشکل میں ڈال دی ہے مرکزی مسلم لیگ ان حالات میں عوام کی خدمت کیلئے شانہ بشانہ ہے سستے سبزی بازار ، تندور اور دستر خوان لگا کر اپنا حصہ شامل کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی سیکریٹریٹ میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمرا ہ ضلعی صدر شہباز راجپوت ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری انجینئر مبین صدیقی، سینئر نائب صدر نثار خان، نائب صدر ملک شہریارکھوکھر، نائب صدرو عمر جنجوعہ، عبدالواحد، شیخ عبدالحنان ویگر بھی موجود تھےدریں اثناء نہوں نے ضلع راولپنڈی کی تنظیم کا باقاعدہ اعلان کی.ا پر یس کا نفرنس میں 16 دسمبر اے پی ایس واقعہ میں شہید ہونے والے بچوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی .خالد مسعود سندھو نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ جمہوریت، شخصی آزادی اور مساوات اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے ، سیاسی کردار کےذریعے پاکستان کے تمام طبقات میں اتحاد و یکجہتی کے لیے کوشاں ہیں، ہمارا منشور شہریوں کو تعلیم ، صحت ، روز گار اور انصاف کے بلا تفریق مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشش کرنا ہے۔
سرکاری اسپتالوں سے چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد
ماسکو،دھماکے میں جنرل اور انکا معاون ہلاک
شانگلہ: چکیسر میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید
-

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما انتقال کر گئے
راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین صدیق الفاروق انتقال کر گئے۔
باغی ٹی وی : صدیق الفاروق کے خاندانی ذرائع نے بھی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھےمرحوم لیگی رہنما کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
صدیق الفاروق سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری اورچیئرمین متروکہ وقف املاک بھی رہے، صدیق الفاروق نے 3 سال جیل بھی کاٹی جبکہ وہ ایک کتاب کے بھی مصنف تھے،صدیق الفاروق طویل عرصے تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہے، وہ سینئر صحافی اظہر ملک کے بڑے بھائی تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا مرحوم صدیق الفاروق کی پاکستان مسلم لیگ ن کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، صدیق الفاروق کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص اور زیرک سیاستدان سے محروم ہوگئی، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں۔
-

مری،پنجاب حکومت کیخلاف عوام سڑکوں پر،سیاسی جماعتیں بھی ایک ہو گئیں
مری لوئر ٹوپہ کے مقام پر متحدہ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام عوامی گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا،
جرگے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق اراکین اسمبلی، مرکزی انجمن تاجران، پیپلزپارٹی ،جے یو آئی ف اور دیگر سیاسی رہنما، اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔لوئر ٹوپہ میں منعقدہ عوامی گرینڈ جرگے میں شرکاء نے مال روڈ سے سیکشن فور کے خاتمے اور جھیکا گلی بازار سمیت ایکسپریس وے پر جاری آپریشن کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ تاجروں پر دہشت گردی کے مقدمات کو خارج کرنے اور مری کی تعمیر و ترقی کے لیے دی جانے والی رقم کو تعلیم، صحت اور پانی کی فراہمی پر خرچ کرنے کی تجاویز دی گئیں۔ جرگے کے دوران مرکزی انجمن تاجران کی کال پر علامتی شٹر ڈاؤن بھی کیا گیا، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز دفعہ 144 نافذکیا گیا تھا جس کے باوجود جرگے کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات رہی شرکاء کا تھا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
حکومت پنجاب کے "مری ڈیولپمنٹ پلان” کے خلاف مری لوئر ٹوپہ میں ہونے والے احتجاج میں سیاستدانوں، تاجروں اور عوام نے یک آواز ہو کر اس منصوبے کی شدید مخالفت کی۔ احتجاج میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، صداقت عباسی، پی ٹی آئی، پی پی، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔متحدہ ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام ہونے والے اس احتجاج میں مری کے عوام، تاجر اور سیاسی رہنما حکومت کے "مری ڈیولپمنٹ پلان” کو مسترد کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کا یہ منصوبہ عوامی مفادات کے خلاف ہے اور اسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی کیونکہ مری میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت عوام کو کسی بھی قسم کے غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات میں خاص طور پر جھیکا گلی بازار کی ری ماڈلنگ اور مال روڈ پر سیکشن فور کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
متحدہ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو اربوں روپے کا فنڈ صرف 3 کلو میٹر پر خرچ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مری اور کوٹلی ستیاں کے علاقے اب بھی پسماندگی کا شکار ہیں اور ان علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے فوری فنڈز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے اور مری و کوٹلی ستیاں کے عوام کی بہتری کے لیے وسائل مختص کرے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کا یہ منصوبہ عوامی مفاد کے بجائے ذاتی مفادات کا حامل ہے اور اسے فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مری کے عوام ترقی کے حق میں ہیں، مگر ان کی ترقی کے لیے حکومت کو عوام کی آواز سننی ہوگی اور انہیں ترجیح دینی ہوگی۔مری گرینڈ جرگے میں حکومت کے سوا تمام جماعتیں موجود ہیں، یہاں کے عوام اپنا حق مانگنے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ آپ کس قانون کے تحت لوگوں کی عمارتیں گرا رہے ہیں، کیا آپ نے جنگل کا قانون نافذ کر دیا ہے، میری سیاسی تاریخ میں کبھی مری میں دفعہ 144 نافذ نہیں کیا گیا، عوام کے نمائندے عوام میں ہوتے ہیں، آپ عوام کی بات سننے کو تیار نہیں،ہ مری کی انتظامیہ سے سوال کریں تو کہتے ہیں ہمیں اوپر سے آرڈر ہے جبکہ ہم نے کبھی 37 سالوں میں اوپر والوں کا حکم نہیں مانا،حکومت اپنا پلان ہماری عمارتیں گرا کر حاصل نہیں کرسکتی، ہمارے حقوق کا تخفظ نہیں ہوگا تو پھر حق لینا بھی جانتے ہیں، ہماری بدقسمتی ہے یہ حکومت آئینی ترمیم بھی رات کے اندھیروں میں کر رہی ہے۔
مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کو مری اور کوٹلی ستیاں کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ اس احتجاج نے علاقے میں ایک نئی سیاسی گرمجوشی پیدا کر دی ہے، اور حکومت کو سخت پیغام دیا ہے کہ عوامی مفاد کو نظر انداز کر کے کسی بھی منصوبے کو منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔
پاکستان ملی لیبر فیڈریشن ضلع لاہورکی باڈی کا اعلان
عوامی اعتماد بحال کرنے کیلیے ایمانداری سےکام کرنا ہو گا،ایس ایس پی محمد نوید
-

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 خوارج ہلاک،ایک جوان شہید
راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے میران شاہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں ہوا، فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے 3 خوارج کو ہلاک کردیا ، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد امین نے شہادت کو گلے لگا لیا۔
-

واہ کینٹ کتاب میلہ، اٹک کے ادیبوں کی نمایاں شرکت
اٹک (باغی ٹی وی رپورٹ)واہ کینٹ کتاب میلہ، اٹک کے ادیبوں کی نمایاں شرکت
تفصیل کے مطابق واہ کینٹ کے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے دو روزہ کتاب میلہ میں اٹک کے معروف ادیبوں اور شاعروں نے خصوصی شرکت کی۔ وفد میں سید مونس رضا، پروفیسر سید نصرت بخاری، طاہر اسیر، ڈاکٹر شجاع اختر اعوان، راجہ زاہد حسین اور محمد طاہر شامل تھے۔
کتاب میلہ میں این بی ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر مراد علی مہمند اور راجہ نور محمد نظامی نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ شعراء اور لکھاریوں نے اس موقع پر نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں کتاب بینی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
وفد نے بک اسٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اور منتخب کتب کی خریداری بھی کی، جبکہ راجہ نور محمد نظامی کے اسٹال پر قدیم مخطوطات اور نادر مطبوعات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔
اٹک کے ادیبوں نے کتاب میلہ کے شاندار انعقاد پر منتظمین کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات علم و ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
-

سروسز چیفس اور مسلح افواج کا سپاہی سوار محمد حسین شہید کی 53ویں برسی پر خراج عقیدت
راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور پاکستان کی مسلح افواج نے سپاہی سوار محمد حسین شہید ( نشان حیدر ) کی 53ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق1971 ءمیں آج کے دن ظفروال شکر گڑھ سیکٹر پر پاک، بھارت جنگ کے دوران سوار محمد حسین شہید نے بے مثال جرأت کا مظاہرہ کیا اور ایک بہادر سپاہی ہونے کا فرض نبھایا ،سوار محمد حسین نے دشمن کے ٹینکوں کی شناخت کی اور بغیر ریکائل رائفلز کے عملے کو ہدایت دے کر دشمن کے 16 ٹینکوں کو تباہ کرنے میں اپنا حصہ ڈالا، اس بہادری کے عمل کے دوران دشمن کی مشین گن کی گولی ان سینے پر اور فرض کی ادائیگی میں انہوں نے اپنی جان کی قربانی پیش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سوار محمد حسین شہید کی برسی مادر وطن کی خود مختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور عظیم قربانیوں کا لازوال ثبوت ہے آئیے ہم اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں کو عزت دیں اور ان سے تحریک لیں، جن کی بہادری اور قوم کے لیے لگن فخر کا باعث ہے پاکستان کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اپنے بہادر بیٹوں کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
-

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،دو خوارجی ہلاک ایک گرفتار
راولپنڈی: ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو خوارجی ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے گولیاں اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینٹائزڈ آپریشن شروع کر دیا ہے سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
-

مری میں برف باری،سیاحوں کے لئے ہدایات جاری
مری: مری اور اس کے اطراف میں گزشتہ روز سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں تک مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ یہ صورتحال سردیوں کے موسم میں شدت کا سبب بن رہی ہے، جس کے نتیجے میں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان نے پیر کو اپنے بیان میں کہا کہ بارش اور برفباری کے باعث مری اور گردونواح میں سڑکوں کی صورتحال پیچیدہ ہو سکتی ہے۔ تاہم، انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں پر نمک چھڑک کر برف کو پگھلانے کا عمل جاری ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے، عرفان علی کاٹھیا نے مری کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ "ہیوی مشینری کی مدد سے برف کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔” انہوں نے مزید کہا کہ مری میں سیاحوں کے لیے 13 فسیلیٹیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں تاکہ سیاحوں کو موسم کی صورتحال کے بارے میں درست معلومات فراہم کی جا سکیں۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے سیاحوں سے گزارش کی ہے کہ وہ موسم کی پیشگوئی کا جائزہ لے کر سفر کرنے کا فیصلہ کریں اور اگر حالات ناسازگار ہوں تو سفر کو ملتوی کریں۔ مری اور گلیات میں سیاحوں کی بڑی تعداد ہر سال برفباری کے دوران آتی ہے، لیکن موجودہ موسم میں محتاط رہنا ضروری ہے۔
اتوار کو مری، گلیات اور دیگر بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی، جس کے بعد موسم سرد ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، پاکستان کے بالائی علاقوں میں 14 دسمبر تک سردی کی لہر کا امکان ہے، جس میں پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر شامل ہیں۔ ان علاقوں میں دن کے درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔بلوچستان اور سندھ میں دن کے درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
7 سے 11 دسمبر تک چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، استور، غذر، گلگت، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، کوٹلی، حویلیاں اور باغ میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی توقع ہے، ساتھ ہی پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔
مری میں بارش اور برفباری کے پیش نظر انتظامیہ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ راستوں کی صفائی کا عمل جاری رکھا جائے، تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر کارروائی کی جا سکے۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر کے دوران گرم کپڑے، رسد اور ضروری سامان ساتھ لے کر چلیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محفوظ مقام پر وقت گزاریں۔مری میں موسم کی شدت کے پیش نظر حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے مکمل حفاظتی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں تاکہ سیاحوں اور مقامی افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔