Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • میجر شبیر شریف شہید کا 53واں یوم شہادت، سروسز چیفس اور افواج پاکستان کا خراج عقیدت

    میجر شبیر شریف شہید کا 53واں یوم شہادت، سروسز چیفس اور افواج پاکستان کا خراج عقیدت

    راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے میجر شبیر شریف شہید ( نشان حیدر )کے 53ویں یوم شہادت پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق 1971 ء کی جنگ کے دوران میجر شبیر شریف جنہیں 1965 کی جنگ میں ان کی بہادری کے لیے ستارۂ جرات سے بھی نوازا گیا تھا ، کو سلیمانکی ہیڈ ورکس کے قریب تزویراتی لحاظ سے انتہائی اہم اونچی جگہ کو محفوظ بنانے کا کام سونپا گیا تھا۔ 5/6 دسمبر کی رات، انہوں نے 4 جاٹ رجمنٹ کے کمپنی کمانڈر میجر نارائن سنگھ کو ختم کر کے بے مثال ہمت کا مظاہرہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 6 دسمبر کو انہوں نے دشمن کے بار بار ہونے والے جوابی حملوں کو بہادری سے پسپا کیا، انہوں نے آگے بڑھتے ہوئے ٹینکوں کو تباہ کیامقصد کو کامیابی سے حاصل کرنے اور پے در پے حملوں کے خلاف دفاع کرتے ہوئے میجر شبیر شریف شہید نے بھارتی ٹینک کے گولے کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجر شبیر شریف شہید کی غیر معمولی جرأت، غیر متزلزل لگن اور عظیم قربانی حب الوطنی اور عسکری مہارت کے اعلیٰ ترین نظریات کی مظہر ہے۔ انہوں نے تاریخ میں اپنی میراث کو اپنے خون سے نقش کیا اور مادر وطن کا زبردست مشکلات سے دفاع کیا، ایک شکرگزار قوم کے طور پر، ہم اپنے ان بہادر ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں لازو ا ل قربانیاں دیں ان کی ناقابل تسخیر روح نسلوں کو متاثر کرتی رہتی ہے، اور ان کی یاد تاریخ میں ہمیشہ کے لیے محفوظ رہتی ہے۔

  • خیبرپختونخوا   میں سیکیورٹی فورسز کے 2 علیحدہ آپریشنز ،8 خوارج ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 2 علیحدہ آپریشنز ،8 خوارج ہلاک

    راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے 2 علیحدہ آپریشنز میں مجموعی طور پر 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سراروغہ جنوبی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن میں 2 خوارج بشمول خارجی رہنما خان محمد عرف کھورے ہلاک ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے دوران 2 خوارج کو گرفتار بھی کیا گیاہلاک خارجی خان محمد عرف کھورے ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری سمیت دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھا، وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے خان محمد عرف کھورے کے سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر کر رکھی تھی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں بھی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے،علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • پاک فوج تمام اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ملک کی حفاظت کرتی رہےگی، آرمی چیف

    پاک فوج تمام اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ملک کی حفاظت کرتی رہےگی، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا-

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی،کانفرنس کےآغاز میں شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور اسلام آباد میں حالیہ پر تشدد مظاہرو ں میں جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

    فورم نے پاکستان کے امن و استحکام کے لیے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا،کانفرنس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی سلامتی و استحکام یقینی بنانے کے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیاکانفرنس کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج تمام اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ملک کی حفاظت کرتی رہےگی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کی جانب سے کہا گیا کہ یہ ضروری ہے کہ حکومت بے لگام غیر اخلاقی آزادی اظہارِ رائے کی آڑ میں زہر اُگلنے کے خلاف سخت قوانین بنائے اور عملدرآمد کرائےفورم کی جانب سے کہا گیا کہ ضروری ہے کہ حکومت جھوٹ اور معاشرتی تقسیم کا بیج بونے کے خاتمے کے لیے سخت قوانین وضوابط بنائے اور عمل درآمد کرائے۔

    فورم کی جانب سے کہا گیا کہ ذاتی مفادات کے لیے معصوم شہریوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے اور تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    فورم نے دہشت گردوں، بالخصوص فتنتہ الخوارج کے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے بے دریغ استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہمی ترقی اور فائدے کے حصول پر توجہ مرکوز کرنا دونوں پڑوسی اسلامی ممالک کے بہترین مفاد میں ہے، افغان عبوری حکومت کواپنی سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے واضح اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    کانفرنس میں دارالحکومت کی اہم سرکاری عمارتوں کو محفوظ بنانے کے لیے پاک فوج قانونی تعیناتی کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈ ے پر تشویش کا اظہار کیا گیاشرکا نے کہا کہ یہ پروپیگنڈہ بعض سیاسی عناصر کے مذموم عزائم کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے، پروپیگنڈے کا مقصد پاکستان کی عوام ، مسلح افواج اور اداروں کے درمیان دراڑ پیدا کرنا ہے کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ بیرونی عناصر کی مدد سے کیےگئے پروپیگنڈے کی ایسی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، ان شاء اللہ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے کشمیری عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی، کانفرنس کے شرکا نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں جاری مظالم کی پُر زور مذمت کے ساتھ غزہ میں جاری فوجی جارحیت کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی قانونی اقدامات کی بھی حمایت کی۔

    کانفرنس کے شرکا کو بیرونی اور اندرونی خطرات کے تناظر میں موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی، شرکا نے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا جامع تجزیہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے بلوچستان میں دہشت گردوں بالخصوص بی ایل اے مجید بریگیڈ کے خلاف آپریشن پر خصوصی توجہ دینے کے عزم کا اظہار کیا فورم نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کی ایما پر کام کرنے والے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو بے اثر کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

    فورم نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے غیور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام سماجی و اقتصادی ترقیاتی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا،فورم نے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے حکومتی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے اور دہشت گردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے میں حکومتی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

  • میجر محمد اکرم شہیدکی 53ویں برسی، سروسز چیفس اور مسلح افواج پاکستان کا خراج عقیدت

    میجر محمد اکرم شہیدکی 53ویں برسی، سروسز چیفس اور مسلح افواج پاکستان کا خراج عقیدت

    راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج پاکستان نے میجر محمد اکرم شہید( نشان حیدر) کی 53ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد اکرم شہید 19 مئی 1971 کو ہلی (مشرقی پاکستان) میں 4 فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کی کمانڈ کر رہے تھے، جہاں انہوں نے علاقے کا بہادری سے دفاع کیا اور دشمن کو پیش قدمی نہ کرنے دی بعد ازاں 03 دسمبر 1971 کو انہیں دشمن کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کا حکم دیا گیا اور انہوں نے پیش قدمی کرتے ہوئے دشمن کے 3 ٹینک تباہ کر دیئے دشمن سے لڑائی کے دوران میجر محمد اکرم شدید زخمی ہوئے اور 5 دسمبر 1971 کو شہادت کو گلے لگا لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد اکرم کی شہادت مادر وطن کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی جانب سے دی گئی غیر معمولی قربانیوں میں سے ایک قربانی یاد دلاتی ہےآئیے ان ہیروز کو یاد رکھیں جنہوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

  • عمران خان نے کہا میرے پاس اب بھی ایک آخری پتّہ ہے، ابھی استعمال نہیں ہوگا،علیمہ خان

    عمران خان نے کہا میرے پاس اب بھی ایک آخری پتّہ ہے، ابھی استعمال نہیں ہوگا،علیمہ خان

    راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس اب بھی ایک آخری پتہ موجود ہے لیکن وہ اس کے بارے میں کسی کو نہیں بتائیں گے۔

    باغی ٹی وی : عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور نورین خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی،ملاقات کے بعد علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان 24 نومبر کے بعد واقعات سے اس وقت تک بے خبر تھے جب تک پیر کے روز وکلا اور صحافیوں سے ان کی اڈیالہ جیل میں ملاقات نہیں ہوئی۔

    علیمہ خان کے مطابق عمران خان کو چالیس پچاس گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا جبکہ اخبارات اور پی ٹی وی کی رسائی بھی روک دی گئی تھی، انہوں نے جب عمران خان کو جب واقعات کے بارے میں بتایا توہ وہ کافی شاک میں تھے اور بار بار پوچھ رہے تھے یہ کیا کہہ رہے ہو۔

    علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی کہ اسپتالوں میں جا کر زخمیوں اور شہید ہونے والوں کو پتہ کیا جائے لیکن ہم نے بتایا کہ جب کوئی اسپتال جاتا ہے تو اسے اٹھا لیا جاتا ہے عمران خان نے کہاکہ سب سے پہلے ایف آئی آر محسن نقوی اور شہباز شریف کے خلاف درج کرائی جائے آپ نے اکبر بگٹی کے ساتھ جو کیا آپ کا خیال ہے کہ بندے کو ختم کر دیں اس کے بعد چین آجائے گا، آج تک بلوچستان میں اس چیز کو بھولا نہیں کیا گیا،ایک لاسٹ کارڈ ہے جو میرے پاس ہے جو کسی کو نہ بتاؤں گا نہ پتہ چلے گا، لیکن وہ میرے پاس ہے لیکن ابھی استعمال نہیں ہوگا۔ لیکن اس وقت جیسے سسٹم کہتا ہے ہم عدالتوں میں جائیں گے۔‘

    علیمہ خان نے بشریٰ بی بی سے متعلق سوالات کے جواب دیئے۔ انہوں نے بالخصوص اپنی اس ٹوئیٹ کے حوالے سے بات کی جس میں علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کے کنٹینر کی روشنی بند کرنے پر سوال اٹھایا تھا،میں نے کہا کہ کنٹینر کا جنریٹر خراب ہے اس لیے لوگوں کو کال دیں کہ آپ پیچھے چلے جائیں تاکہ لوگوں پر جو ظلم ہورہا تھا ان کی جانیں بچائی جا سکے۔

    علیمہ خان نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈی چوک پر بشریٰ بی بی نے احتجاجی شرکا کو لیڈ کیا اور سب کو ساتھ لے کر گئی ہیں، لیکن باقی قیادت کو بھی کنٹینر پر موجود ہونا چاہیے تھا، جب گولیاں چل رہی تھیں تو کنٹینرپر کھڑا کر کے انہیں بھی مارنا تھا کیا؟ کنٹینر پر کھڑا کرکے سب کو مروانا تھا-

  • توشہ خانہ 2 کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی  پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہوسکی

    توشہ خانہ 2 کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہوسکی

    راولپنڈی: توشہ خانہ 2 کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر جبکہ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی عدالت پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں۔

    وکیل سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ ملزمہ نئے درج ہونے والے مقدمات کی ضمانت حاصل کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ گئی ہیں، ملزمہ نے پشاور میں عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، عدالت مقدمہ کی سماعت پیر تک ملتوی کر دے یقین دہانی کراتے ہیں ملزمہ عدالت پیش ہو جائے گی۔

    اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذولفقار عباس نقوی نے وکیل صفائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں ہو رہی، ملزمہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں،بعدازاں عدالت نے عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 5 دسمبر جمعرات تک ملتوی کر دی۔

  • قوم کی حمایت سے مسلح افواج ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی،آرمی چیف

    قوم کی حمایت سے مسلح افواج ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی،آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی، مسلح افواج تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نارووال اور سیالکوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ ٹریننگ مشقوں کا معائنہ کیا جبکہ پاک فوج کے سربراہ کو مشق کے مقاصد اور انعقاد کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔
    ispr
    آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران آرمر، انفنٹری، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، آرمی ایوی ایشن اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل یونٹس سمیت مختلف یونٹس نے مربوط فائر پاور سمیت مختلف آپریشنز کیے، مشق میں الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں اور انفارمیشن آپریشنز کا بھی مظاہرہ کیا گیا، جس کا مقصد دشمن کے مواصلات میں خلل ڈالنے اور جدید میدان جنگ کے ماحول میں غلط معلومات پھیلانے کی حکمت عملیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
    ispr
    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فوجیوں کے ساتھ پورا دن میدان میں گزارا اور جوانوں کے تربیتی معیار، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کی،پاک فوج کے سپہ سالار نے دشمن کی طرف سے درپیش کسی بھی ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مستقل تیاریوں کو برقرار رکھنے کی اہم اہمیت پر زور دیا۔
    ispr
    آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، قوم کی حمایت کے ساتھ، تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، مسلح افواج مادر وطن کی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، ہر خطرے کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

    قبل ازیں مشق کے علاقے میں پہنچنے پر کمانڈر گوجرانوالہ کور اور انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

  • راولپنڈی: گندم کی کاشت کے اہداف پر اجلاس، انعامی پیکج کا اعلان

    راولپنڈی: گندم کی کاشت کے اہداف پر اجلاس، انعامی پیکج کا اعلان

    راولپنڈی (باغی ٹی وی رپورٹ) کمشنر آفس میں گندم کی فصل کی کاشت کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کی۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب میں گندم کی کاشت کے اہداف اور اس کے لیے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر زراعت نے بتایا کہ پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ راولپنڈی ڈویژن کو 14 لاکھ 91 ہزار ایکڑ کا ہدف دیا گیا تھا۔

    وزیر زراعت کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں گندم کی کاشت ہدف سے تجاوز کرتے ہوئے 15 لاکھ 3 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر ہو چکی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی انعامی پیکج کے بارے میں آگاہ کیا، جس کے تحت 1000 ٹریکٹرز اور 1000 لیزر لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی کسانوں کو مفت فراہم کیے جائیں گے۔ یہ اقدامات کسانوں کی سہولت اور گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 24 ارب روپے سے زائد کی ڈی اے پی کھاد خریدی جا چکی ہے۔ وزیر زراعت نے کہا کہ ڈی اے پی کے استعمال سے گندم کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ مزید برآں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کسان کارڈز کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کر دی ہے تاکہ زیادہ کسان اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

    وزیر زراعت نے اس بات پر زور دیا کہ گندم اگاؤ مہم میں محکمہ زراعت کو ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کا مکمل تعاون حاصل ہے، جو گندم کی کاشت کے اہداف حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ اجلاس میں کسانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور پیداوار میں مزید بہتری لانے کے لیے جاری اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

  • پی ٹی آئی احتجاج:مظاہرین نے برازیلی ساختہ آنسو گیس کے شیل پولیس پر برسائے

    پی ٹی آئی احتجاج:مظاہرین نے برازیلی ساختہ آنسو گیس کے شیل پولیس پر برسائے

    راولپنڈی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اٹک ڈاکٹر غیاث گل نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین نے برازیلی ساختہ آنسو گیس کے شیل پولیس پر برسائے،برازیلی ساختہ آنسو گیس کے شیلز پولیس کے پاس موجود شیلز سے 3 سے 4 گنا زیادہ تیز ہیں-

    باغی ٹی وی : راولپنڈی پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ برازیلی ساختہ آنسو گیس کے شیل پاکستان میں موجود ہی نہیں، وہ انہوں نے درآمد کئے،اٹک میں مظاہرین کا ایک شخص بھی زخمی نہیں ہوا، 26 نومبر کی رات کو پولیس پر فائرنگ کی گئی لیکن ہم نے جانفشانی سے معاملے کو سنبھالا۔

    ڈی پی او نے کہاکہ برازیلی ساختہ آنسو گیس کے شیلز پولیس کے پاس موجود شیلز سے 3 سے 4 گنا زیادہ تیز ہیں، مظاہرین کے ہینڈلرز پولیس کی وائرلیس فریکوئینسی متاثر کرتے رہے پتلون کے ساتھ تصویر بنا کر شہد ااور غازیوں کی تذلیل کی جارہی ہے، ہماری بدقسمتی ہے کہ آج ہم کس قدر اخلاقی گراوٹ کا شکار ہیں۔

    ڈی چوک احتجاج، عمران ، بشری کے وارنٹ جاری

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہاکہ گرفتار مظاہرین عسکری ونگ کے کارندے ہیں، ان لوگوں نے پولیس پر فائرنگ کی، گرفتار افراد میں سے 89 لوگ ایسے ہیں جن کا پاکستان میں کوئی ریکارڈ ہی نہیں، مظاہرین کی گاڑیوں میں موجود کین میں کیمیکل موجود تھا، اندازاً 8 فیصد لوگ مظاہرین میں ایسے تھے جو مظاہرین پر حملوں میں ملوث تھے۔

    انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین میں شامل عسکری سکواڈ کے نمائندے 500،500 کی ٹولیوں میں چل رہے تھے یہ لوگ 3 سے 4 منٹ میں پہاڑوں پر چڑھنے کی صلاحیت رکھتے تھےغازی بروتھا کے مقام پر جیٹ انجن کے ذریعے پولیس پر آنسو گیس چلائی گئی، پولیس مظاہرین کے خلاف مہلک طاقت کا استعمال نہیں کرسکتی پی ٹی آئی 3 بار احتجاج کرتے ہوئے اٹک میں آئی ہے اور 250 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا، ان اہلکاروں کی فیملیز ہیں، ہم کس کس کو جواب دیں گے۔

    جو سیکڑوں شہادتیں کہہ رہے ہیں ہم ان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر

  • جو سیکڑوں شہادتیں کہہ رہے ہیں ہم ان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر

    جو سیکڑوں شہادتیں کہہ رہے ہیں ہم ان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: پی ٹی آئی 26 نومبر کی رات ڈی چوک میں سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں اپنے سیکڑوں کارکنوں کے جاں بحق ہونے کے دعوے سے دستبردار ہوگئی اور صرف 12 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل کال کے بعد آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں اسلام آباد احتجاج واقعے پر بات ہوئی، ہم نے بانی کو مظاہرے پر معلومات فراہم کیں، اخبار اور ٹی وی کی سہولت نہ ہونے کے باعث بانی کو کوئی پتا نہیں تھا کہ اسلا م آباد میں 26 نومبر کو کیا ہوا ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو ورکرز باہر نکلےبانی پی ٹی آئی نےانہیں خراج تحسین پیش کیا، بانی کا پیغام ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ جائیں، پارلیمنٹ میں یہ معاملہ اٹھائیں اور احتجاج کریں، آگے کے لائحہ عمل کااعلان بانی پی ٹی آئی بعد میں کریں گے، آج ہم نے خان کو رینجرز، پولیس اور پی ٹی آئی کے شہداء کا بتایا، جس پر انھوں نے سب کی شہادت پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے، دھرنا اور مظاہرہ اسلا م آباد میں یا جہاں بھی ہو اس پر گولی نہیں چلانی چاہیے تھی، انھوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی، زخمیوں کی تیمار داری کا حکم دیا، بانی نے تمام کارکنوں اور لیڈرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

    بیرسٹر گوہر کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو پیغام دیا ہے اتحاد برقرار رکھو، مخالفین تفرقہ ڈال رہے ہیں، پارٹی کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ گولی کیوں چلائی گئی، جہاں بھی تھے گولی نہیں چلنی چاہیے تھی، گولی جس طرف سے بھی چلی جس نے بھی چلائی جیسے بھی چلی، اس کی مذمت کرتے ہیں۔

    بانی نے پنجاب کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بھی خراج تحسین پیش کیا، پنجاب کےایم این اے ،ایم پی اے مشکل دورسے گزر ےہیں،بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے سیکڑوں کارکنوں کی شہادت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم غیرذمہ دارانہ بیان نہیں دیں گے، ہماری صرف 12 شہادتیں ہوئی ہیں،، بانی پی ٹی آئی کو رینجرز، پولیس اور پی ٹی آئی کے 12 شہدا کا بتایا، جو سیکڑوں شہادتیں کہہ رہے ہیں ہم ان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں۔

    پاکستان اور سعودی عرب ، 56 کروڑ ڈالر کےمعاہدے حتمی مراحل میں داخل

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سےمتعلق غلط خبر چل رہی تھی، بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں بالکل ٹھیک ہیں، ڈی چوک آنا کوئی مقصد نہیں تھا اور نہ ہی ہر لیڈر کو کہا گیا تھا کہ سب ڈی چوک پہنچو، کسی بھی لیڈر کو اسی وقت ریلی کے ساتھ ڈی چوک آنے کا نہیں کہا گیا تھا، سب لوگ اپنی اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے، ایک دوسرے سے رابطے میں تھے، تفرقہ ڈالنے والے لوگ ڈی چوک کی بات کررہے ہیں۔

    بیرسٹر گوہر نے واقعے پر انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس نے گولی چلائی اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔