Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • بچی سے زیادتی کی کوشش، مجرم کو 12 سال قید

    بچی سے زیادتی کی کوشش، مجرم کو 12 سال قید

    راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے مجرم ذیشان علی کو 12 سال قید اور2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی دی گئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے سزا سنا دی،مجرم ذیشان علی کو 12 سال قید اور 02 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،مجرم کے خلاف تھانہ صدر واہ پولیس نے سال 2021 میں مقدمہ درج کیا تھا،ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، مجرم کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔

    سندھی ثقافت ملکی ثقافتی وراثت کا روشن باب ہے،ایاز صادق

    فوج کا پرتشدد ہجوم سے کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا، وزارت داخلہ

    سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخواہ میں کارروائیاں، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

  • اڈیالہ جیل  ذرائع کی عمران خان کی منتقلی کی  افواہوں کی تردید

    اڈیالہ جیل ذرائع کی عمران خان کی منتقلی کی افواہوں کی تردید

    راولپنڈی:اڈیالہ جیل ذرائع نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منتقلی سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں کی تردید کی ہے-

    باغی ٹی وی : جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں اور ان کی صحت بھی بالکل ٹھیک ہے، بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے عمران خان معمول کے مطابق اپنے سیل میں موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی کے سیل کو تھانہ نیو ٹاؤن کا حصہ قرار دیا گیا ہے، وہ 2 دسمبر تک تھانہ نیو ٹاؤن پولیس تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 28 ستمبر کے احتجاج کے مقدمے میں پولیس نے گرفتاری ڈالی ہے جیل اسپتال کے ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا روزانہ طبی معائنہ کرتے ہیں، عمران خان کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول نارمل ہے، وہ روزانہ دو بار ورزش کرتے ہیں، جیل مینول کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو تمام سہولیات دستیاب ہیں، ان کی صحت اور کھانے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، عمران خان کی سکیورٹی کیلئے عملہ ہر وقت تعینات رہتا ہے۔

    عمران ‏خان کی زندگی کو بشریٰ بی بی، گنڈا پور اور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے،فیصل واوڈا

    دوسری جانب سیاسی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی تک رسائی کا مطالبہ کردیا –

    پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران کان کی اڈیالا جیل سے منتقلی سے متعلق مشاورت کی گئی تاہم سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ عمران خان کی مبینہ اڈیالہ جیل سے کسی اور مقام پر منتقلی کا جائزہ لیا گیا، سابق وزیراعظم کی صحت وسلامتی نہایت حساس معاملہ ہے، قوم کے خدشات سنگین تر ہورہے ہیں۔

    تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی تک تک اہلِ خانہ، وکلا اور جماعت کے ذمہ داران کی رسائی بحال کی جائے، عوام میں پائے جانے والے خدشات کے ازالے کا اہتمام کیا جائے، کارکنان سے مصدّقہ اطلاعات پر ہی انحصار کریں عدالت عمران خان کی جیل میں سیکیورٹی کو ہر لحاظ سے فول پروف بنائے، کارکنان اور شہریوں کے خلاف درج سینکڑوں جھوٹے مقدمات کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

    یقین دلاتا ہوں عمران خان کی پوری حفاظت ہوگی، رانا ثنا اللہ

  • سیکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،مریم نواز

    سیکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا ، وزیرا علیٰ پنجاب نے پرتشدد احتجاج میں رینجرز اور پولیس کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کی فرض شناسی کی تعریف بھی کی، وزیراعلیٰ پنجاب کو زخمی اہلکاروں نے احتجاج کے دوران تشدد کے بارے میں بتایا-

    ایک زخمی اہلکار نے کہا کہ مظاہرین کے تشدد سے بیشتر پولیس اہلکاروں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں،مظاہرین کے بے رحمانہ تشدد سے اہلکار کی کھوپڑی بھی بری طرح متاثر ہوئی ،مظاہرین نے کیل والے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1862840678159360429

    اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ شرپسند جماعت پی ٹی آئی نے ملک کی ترقی روکنے کیلئے انتشار کا راستہ اپنایا، رینجرز اور پولیس اہلکار قوم کے بیٹے ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے،ریاستی اداروں، املاک اور سیکیورٹی اہلکاروں پرحملے قابل مذمت ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

  • 44ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن  کی تقریب،آرمی چیف کی شرکت

    44ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی تقریب،آرمی چیف کی شرکت

    راولپنڈی: 44ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن (PARA) کی تقریب آج آرمی مارکس مین شپ یونٹ (AMU) جہلم میں منعقد ہوئی۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھےمیگا شوٹنگ ایونٹ کا انعقاد 14 اکتوبر سے 28 نومبر 2024 تک کیا گیا،مقابلے میں آرمی، نیوی، ایئر فورس، سول آرمڈ فورسز بشمول رینجرز (سندھ اور پنجاب)، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن، لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری (LGSG) اور عام شہریوں کے 2000 سے زائد فائررز نے حصہ لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سی او ایس اور چیف آف دی ائیر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تقریب کے گیسٹ آف آنر تھے، انہوں نے ہر کیٹیگری میں ایوارڈ جیتنے والوں اور رنرز اپ کو ٹرافیز اور میڈلز سے نوازا، ا نٹر سروسز میچز میں پاکستان آرمی نے 3 مقابلے جیتے جن میں سی جے سی ایس سی، سی او اے ایس اور سی این ایس میچز شامل تھے جبکہ سی اے ایس مقابلہ پاک فضائیہ نے جیتا، پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر چیمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کر لی-


    آئی ایس پی آر کے مطابق ایف ٹی آر ٹیم ٹرافی لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز، ایچ آئی (ایم) کی قیادت میں پاک فوج نے جیتی، پریذیڈ نٹ کپ نیشنل چیلنج میچ کی ٹرافی پاک فوج کے نائیک وسیم احمد خان کو دی گئی، پاک فضائیہ نے پرائم منسٹر اسکلز ایٹ آرمز بگ بور نیشنل چیلنج جیت لیا پیرا فائرنگ میچز (انفنٹری سکواڈ) میں آزاد کشمیر رجمنٹ نے پہلا انعام حاصل کیا۔



    آئی ایس پی آر کے مطابق شوٹنگ کا اعلیٰ ترین اعزاز ’دی ماسٹر ایٹ آرمز‘ ٹرافی پنجاب رجمنٹ کے سپاہی آفتاب احمد کو دیا گیا، بیسٹ شاٹ میچ ٹرافی گروپ 2 اور گروپ 3 کیولری کے لانس دفادار محمد عمران اور ای ایم ای بٹالین کے حوالدار فتح اللہ خان کو دی گئی،شرکا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے،چیف آف آرمی سٹاف نےنشانہ بازوں کی اعلیٰ کاکردگی کو سراہا، شوٹنگ کی مہارت کو ایک پیشہ ور سپاہی کی پہچان قرار دیتے ہوئے، آرمی چیف نے کہا کہ "شوٹنگ میں مہارت حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کے مقاصد میں رہنا چاہیے”۔

    قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

  • ضلع خیبر   میں انٹیلیجنس بیسڈ  آپریشن، 4 خوارج ہلاک اور 3  زخمی

    ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج ہلاک اور 3 زخمی

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، سرغنہ سمیت 4 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق 27 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے باغ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیا،آپریشن کے دوران، فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے دوران 4 خوارج، بشمول ان کے سرغنہ باتور، ہلاک ہوگئے جبکہ 3 خوارج زخمی ہوئے، علاقے میں ممکنہ طور پر چھپے ہوئے دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • پی ٹی آئی احتجاج،60 غیرقانونی افغانی گرفتار،آر پی او راولپنڈی

    پی ٹی آئی احتجاج،60 غیرقانونی افغانی گرفتار،آر پی او راولپنڈی

    ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج سے جو افراد گرفتار ہوئے ان میں 60 غیر قانونی افغانی ہیں

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے آر پی اوبابر سرفراز کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان گرفتار کیے ہیں جس میں سے 64 افغانی اور ان 64 میں سے 60 غیر قانونی رہائشی ہیں ،راولپنڈی ریجن میں 32 مقدمات درج کئے ہیں، 1152 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 64 افغانی،جن میں‌سے 60 غیر قانونی ہے، مزید تحقیقات جاری ہے، ڈیٹا سامنے آئے گا تو پھر سامنے رکھیں گے،

    پولیس پر ڈائریکٹ فائرنگ کی گئی، مظاہرین ٹرینڈ تھے،آر پی او راولپنڈی
    تحریک انصاف کی جانب سے پولیس پر تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک ایس ایس پی اور 25 سے زائد پولیس اہلکار اس وقت شدید زخمی ہیں، جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہیںَ دو پولیس اہلکاروں کو گولیاں لگی ہیں، مظاہرین نے نہ صرف موٹروے پر آگ لگائی بلکہ اسکے ساتھ ساتھ 11 پولیس کی گاڑیاں بھی تباہ کیں،پولیس پر ڈائریکٹ فائرنگ کی گئی، مظاہرین ٹرینڈ تھے، پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، کوشش کی کوئی زخمی نہ ہو پائے، پورے پنڈی ضلع میں کوئی کارکن زخمی ہے ناں ہسپتال میں ایسا کچھ رپورٹ ہوا، 24 نومبر کو تحریک انصاف کے پر تشدد ہزاروں مظاہرین اٹک میں داخل ہوئے، پولیس نے نرمی اختیار کی مگر مظاہرین کی طرف سے انسو گیس کے شیل پھینکے گئے اور فائرنگ کی گئی،پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے پولیس پر براہ راست فائرنگ کی گئی،

    احتجاج سے گرفتار پی ٹی آئی شرپسند کھل کر بول پڑے،سب بتا دیا

    احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں

    مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار

    شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

    مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

    انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

    9 مئی سے کہیں بڑا 9 مئی ساتھ لئےخونخوار لشکر اسلام آباد پہنچا ہے،عرفان صدیقی

    پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے

    آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں،وزیر داخلہ

    اسلام آباد،تین رینجرز اہلکار شہید،سخت کاروائی کا اعلان

    عمران کے باہر آنے تک ہم نہیں رکیں گے،بشریٰ کا خطاب

    کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کا مظاہرین سے حلف

    میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان

  • اٹک میں پی ٹی آئی رہنماوں وکارکنان کےخلاف 7 مقدمات درج

    اٹک میں پی ٹی آئی رہنماوں وکارکنان کےخلاف 7 مقدمات درج

    اٹک کے 3 تھانوں میں پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کے خلاف 7 مقدمات درج کرلیے گئے. ب

    باغی ٹی وی کے مطابق اٹک کی تحصیل حضرو کی پولیس کی جانب سے درج کے گئے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 5 اراکین اسمبلی سمیت 15 ہزار نامعلوم کارکنان بھی شامل ہیں۔ 22 فوجداری دفعات کے تحت درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔تحریک انصاف کے کارکنان نے حملہ کر کے 78 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا جبکہ ملزمان مسلح اسلحہ سوٹے ڈنڈے ، غلیل اور پتھر اٹھائے ہوئے تھے اور ملزمان نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ملزمان نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر دہشت پھیلائی اور ریاست مخالف نعرہ بازی کی۔دوسری طرف سیالکوٹ میں بھی پی ٹی آئی کے 16 نامزد اور 10 نامعلوم کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے۔

    آئی جی اسلام آباد کے سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق

    بشری بی بی کا پریس کانفرنس،گنڈاپور کے ساتھ جانے سے گریز

    پی ٹی آئی پروپیگنڈےکو پمز اسپتال نے نقاب کردیا

    اوچ شریف: حساس مقامات کی ناقص سکیورٹی، شہری عدم تحفظ کا شکار

  • آرمی چیف سے چینی  سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

    آرمی چیف سے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وفد نے بھی ملاقات کی جس دوران باہمی اعتماد اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے بین الاقوامی اور علاقائی ماحول میں تبدیلیوں کے باوجود پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا، چینی جنرل ژانگ یوشیا کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی عسکری قیادت سے ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین تاریخی دوستی نے ہر مشکل وقت کا مقابلہ کیا ہے، یہ تاریخی شراکت داری مزید بڑھنے کے لیے تیار ہےجنرل ژانگ یوشیا نے اسٹریٹیجک پارٹنر شپ سے متعلق پاکستان کی ثابت قدمی کی تعریف کی جب کہ چینی سینٹرل ملٹری کمیشن نے انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف بھی کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ژانگ یوشیا نے پائیدار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چین کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

  • مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی وفد  عمران خان سے مشاورت کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گیا

    مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی وفد عمران خان سے مشاورت کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گیا

    راولپنڈی:حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا وفد بانی پی ٹی آئی سے مشاورت اور لائحہ عمل پر مشاورت کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ایاز صادق کے گھر پر مذاکرات اور پیشرفت کے بعد بیرسٹر گوہر ، شبلی فراز اور اسد قیصر اڈیالہ جیل پہنچے پی ٹی آئی وفد حکومت بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے بات اور احتجاج کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی تعین کرے گا، پی ٹی آئی رہنما حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد احتجاج کے حوالے سے عمران خان سے فیصلہ کن ہدایات لینے کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے وفد کی اڈیالہ جیل میں آج دوسری بار بانی چیئرمین سے ملاقات ہورہی ہے، اس سے قبل بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے ملاقات کی تھی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے حکومت کی جانب سے امیر مقام، ایاز صادق، محسن نقوی اور رانا ثنا اللہ مذاکرات میں شریک ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر مذاکرات کر رہے ہیں،یہ مذاکرات منسٹر انکلیو میں ہوئے-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد نہ آنے کی درخواست کی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیلاروس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کل اسلام آباد میں بزنس کانفرنس ہورہی ہے،پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑپر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی ہے، جس کو پی ٹی آئی نے مسترد کردیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری رہا کیا جائے پھر ہی بات آگے ہوسکتی ہے۔

  • راولپنڈی:سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ،فتنہ الخوارج کے 3 خطرناک دہشتگرد ہلاک 2 فرار

    راولپنڈی:سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ،فتنہ الخوارج کے 3 خطرناک دہشتگرد ہلاک 2 فرار

    راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا ،راولپنڈی چکری کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں فتنہ الخوارج کے 3 خطرناک نامعلوم دہشت گرد ہلاک اور 2 فرار ہوگئے –

    باغی ٹی وی: ترجمان سی ٹی ڈٰ کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی ، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ 2 فرار ہو گئے –

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں خودکش جیکٹ ،سیفٹی فیوز وائر ،رائفلیں ،آئی ای ڈی بم ، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا
    فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے،سی ٹی ڈی ٹیموں نے چکری کے قریب ناکہ بندی کرلی ،ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ،دہشت گرد راولپنڈی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے –