Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • پنڈی ٹیسٹ :پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 3 وکٹیں گر گئیں

    پنڈی ٹیسٹ :پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 3 وکٹیں گر گئیں

    راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے،انگلینڈ کے 8 بیٹرز نعمان خان اور ساجد خان کی بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے 241 رنز پر پویلین لوٹ گئے جبکہ انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 276 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی میں کھیلے جارہے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، زیک کرولی 29 اور اوپنر بین ڈکٹ 52 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، مڈل آرڈر بیٹر اولی پوپ 3، جو روٹ اور ہیری بروک 5، 5، کپتان بین اسٹوکس نے 12 رنز بنائے-

    انگلش ٹیم کیلئے 7ویں وکٹ کی شراکت میں گس اٹکنسن اور جیمی اسمتھ نے 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم اٹکنسن 39 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے بعدازاں 91 رنز بناکر جیمی اسمتھ بھی پویلین لوٹ گئے،اسپنر ساجد خان نے چار جب کہ نعمان علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اور زاہد محمود نے ایک پلئیر کو آؤٹ کیا-

    دوسری جانب راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز بنالیے-

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹاس ہر مرتبہ آپ کے حق میں نہیں جاتا، ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن ہم اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور تسلسل کے ساتھ پرفارمنس دکھانا چاہتے ہیں ہماری تیاری ہے اور اس کے مطابق کھیلیں گے، انگلینڈ کے خلاف کھیلنا اچھا تجربہ ہے۔

    انگلینڈ نے اپنی گزشتہ میچ میں شکست کھانے والی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ بولر بریڈن کارس اور میتھیو پوٹس کی جگہ گس ایٹکنسن اور اسپنر ریحان احمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان نے دوسرے میچ کی فاتح ٹیم کو برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شان مسعود (کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔

    انگلینڈ پلیئنگ الیون

    انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں بین اسٹوکس (کپتان)، زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، گس ایٹکنسن، ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، ابتدائی دونوں میچز ملتان میں کھیلے گئے تھے، پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی تھی۔

  • باجوڑ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن،2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارجی ہلاک

    باجوڑ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن،2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارجی ہلاک

    باجوڑ: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن، 9 خوارجی دہشت گردہلاک ہو گئے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا جہاں فورسز کو گزشتہ روز خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، آپریشن 23 اور 24 اکتوبر کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور خوراجی دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 9 خوارجی دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہلاک خوار جیو ں میں 2 خود کش بمبار اور ایک اہم خوارجی رہنما سعید المعروف قریشی استاد شامل ہے۔

    آزاد جموں و کشمیر کا 77 واں یوم تاسیس ملی جوش و خروش کے …

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے،خوارج سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے مزید کسی خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    کراچی: منشیات سپلائی کا نیٹ ورک بے نقاب، خاتون سمیت تین ملزم گرفتار

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع باجوڑ میں خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے فتنہ الخوارج کے 9 دھشتگردوں بشمول خود کش بمباروں اور دھشتگردوں کے سرغنہ کو جہنم واصل کیا.
    دھشتگردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. دھشتگردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے.

  • راولپنڈی: پاکستانی خاتون پولیس افسر کا عالمی اعزاز

    راولپنڈی: پاکستانی خاتون پولیس افسر کا عالمی اعزاز

    چیف ٹریفک آفیسر، راولپنڈی ایس پی بینش فاطمہ کا ایک اور اعزاز۔ ایس پی بینش فاطمہ کی قابلیت و صلاحیت کا عالمی سطح پر اعتراف۔ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) 2024کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ایوارڈ پولیس افسران کی قائدانہ صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ خدمات کا عالمی اعتراف ہے۔

    ایس پی بینش فاطمہ واحد پاکستانی خاتون افسر ہیں جنہوں نے ملک بھر کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ انہیں بوسٹن، امریکہ میں منعقدہ آئی اے سی پی کانفرنس کے دوران اس عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایس پی بینش فاطمہ نے اپنی محنت اور صلاحیتوں سے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستانی خواتین عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ایس پی بینش فاطمہ کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف پنجاب پولیس بلکہ پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ایسی باصلاحیت افسران مستقبل میں پولیس لیڈر شپ میں اہم کردار ادا کریں گی۔انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس دنیا بھر میں پولیس افسران کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے والی سب سے بڑی تنظیم ہے، اور ہر سال 40 سال سے کم عمر بہترین پولیس افسران کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا جاتا ہے

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

    بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد

    خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

  • اڈیالاجیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

    اڈیالاجیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

    راولپنڈی: اڈیالاجیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں جمع کرا دی-

    باغی ٹی وی : اڈیالاجیل انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بشریٰ بی بی کو خواتین وارڈ میں انتہائی محفوظ سیل میں رکھا گیا ہے اور جیل عملے کو سپرنٹنڈنٹ جیل کی اجازت کے بغیر بشریٰ بی بی کے سیل میں داخلے کی اجازت نہیں، بشریٰ بی بی کے ساتھ انتہائی پیشہ ورانہ تربیت یافتہ عملہ تعینات ہے، ان کیلئے خاتون میڈیکل افسر بھی تعینات ہے جب کہ ہولی فیملی اسپتال راو لپنڈی کے 6 سینئرڈاکٹرزکی ٹیم ہرہفتے ان کا طبی معائنہ کرتی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بشریٰ بی بی کیلئے ڈاکٹر 24 گھنٹے دستیاب رہتا ہے، ہر ہفتے اسلام آباد سے ماہر ڈاکٹرز بھی قیدیوں کے طبی معائنے کیلئے جیل کا دورہ کرتے ہیں، انہیں کو جیل مینوئل کے تحت تمام طبی و بنیادی سہولیات دستیاب ہیں، اڈیالہ جیل صوبے کی انتہائی حساس جیل ہے جس میں 8 ہزار قیدی ہیں جب کہ گنجائش صرف 3 ہزار کی ہے، جیل میں سیاسی قیدیوں سمیت ہائی پروفائل قیدی بھی قید ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی سورس رپورٹ پرپنجاب حکومت نے 25 اکتوبر تک ملاقاتوں پر پابندی لگائی ہے، ملاقاتوں پر پابندی سکیورٹی الرٹ کی وجہ سے عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے جیل کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے، سکیورٹی خدشات پر جیل میں ماک ایکسرسائز کی ہدایات بھی کی گئی ہیں، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے تعاون سے جیل میں فرضی مشقیں کی جارہی ہیں، ایمرجنسی سکیورٹی پلان کے باعث قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی ہے، ملاقاتوں پر پابندی ختم ہوتے ہی ایس او پیز کے تحت بشریٰ بی بی کی ملاقات کا اہتمام کیا جائے گا۔

  • عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، اڈیالہ جیل انتظامیہ

    عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، اڈیالہ جیل انتظامیہ

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے حکام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی خوراک، مطالعہ اور ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی جس میں اسد قیصر، علی ظفر، سلمان اکرم راجہ،حامد رضا اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان شامل تھے-

    ملاقات کے بعد خیبرپختوںخوا ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے45 منٹ کی ملاقات ہوئی، الحمداللہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، پانچ دن سے عمران خان سیل میں بجلی نہیں تھی، دو ہفتے سے انہیں کوئی اخبار نہیں ملا، بانی پی ٹی آئی کے حوصلے بلند ہیں، ان کے حقوق کا خیال رکھا جائے، انہیں دو ہفتے سے ٹی وی اور اخبار کی سہولت ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی سیاسی صورتحال سے آگاہ نہیں تھے،انہیں ہمشیرہ کی گرفتاری سے متعلق بھی بتایا۔

    پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کے مسودے پر تو ووٹ دے،بلاول

    تاہم اب اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی عمران خان کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس پر آفیشل مؤقف سامنے آگیا ہے۔

    اڈیالہ جیل کے حکام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی خوراک، مطالعہ اور ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کے سیل میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی ہوتی ہے، بی کلاس کے تحت بانی پی ٹی آئی کو اپنا کھانا الگ سے پکانے کے لیے قیدی کک فراہم کیا گیا ہے، پروفیشنل قیدی کک ان کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا ان کی مرضی سے تیار کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ناشتے میں کافی، چیہ سیڈ، چقندر کا جوس، چپاتی، دہی، بسکٹ اور کھجوریں استعمال کرتے ہیں، دوپہر کے کھانے میں کڑی پکوڑا، دیسی مرغی، دہی، چپاتی، سلاد، گرین ٹی، مٹن اور رات کو دلیہ، کوکونٹ، کوکونٹ جوس اور انگور وغیرہ کھاتے ہیں۔

    آئینی ترامیم،عمران خان نے مولانا فضل الرحمان سے مزید مشاورت کا کہہ دیا

    اڈیالہ جیل حکام نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے اور جیل میں متعین ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا دن میں تین مرتبہ معائنہ کرتے ہیں اور گزشتہ دو ہفتوں کے میڈیکل ٹیسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحت مند ہیں، دو روز قبل پمز اسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا۔

    اڈیالہ جیل حکام نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو روزانہ کی بنیاد پر اخبار فراہم کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی روزانہ دو گھنٹے ایکسرسائز کرتے ہیں، بی کلاس میں بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں، سوشل میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں،بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کی سرزنش

  • آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں،بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کی سرزنش

    آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں،بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کی سرزنش

    راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ہے-

    باغی ٹی وی :بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں اسد قیصر، علی ظفر، سلمان اکرم راجہ،حامد رضا اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان شامل تھے،جیل ذرائع کے مطابق وفد اڈایلہ پہنچا تو بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کی سرزنش کی۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں، مجھے جیل سے نکالنے کے پلان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے، میں نے کہا تھا کہ ایس سی او کے موقع پر احتجاج کرنا ہے، اس پر بھی عمل نہیں کیا گیا،میرے دیے گئے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آسکوں گا، بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماﺅں کی ملاقات ادھوری رہی۔

    آئینی ترامیم،عمران خان نے مولانا فضل الرحمان سے مزید مشاورت کا کہہ دیا

    ملاقات کے بعد خیبرپختوںخوا ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے45 منٹ کی ملاقات ہوئی، الحمداللہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، پانچ دن سے عمران خان سیل میں بجلی نہیں تھی، دو ہفتے سے انہیں کوئی اخبار نہیں ملا، بانی پی ٹی آئی کے حوصلے بلند ہیں، ان کے حقوق کا خیال رکھا جائے، انہیں دو ہفتے سے ٹی وی اور اخبار کی سہولت ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی سیاسی صورتحال سے آگاہ نہیں تھے،انہیں ہمشیرہ کی گرفتاری سے متعلق بھی بتایا۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کے کردارکی تعریف کی، بانی پی ٹی آئی سے مشاورت مکمل نہیں ہوسکی، انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے مشاورت جاری رکھنے کا کہا ہے، عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہم آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں کریں گے، پارلیمنٹ میں سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی ہے، مولانا فضل الرحمان بھی پارلیمنٹ میں ہمارا ساتھ دیں گےعلی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی کی سپورٹ حاصل ہے، امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ رہیں گے،کوشش ہوگی کہ پیر کو بانی چیئرمین سے دوبارہ ملاقات کریں۔

    پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کے مسودے پر تو ووٹ دے،بلاول

  • پی ٹی آئی احتجاج کی کال،راولپنڈی میں سیکورٹی سخت،میٹرو بند

    پی ٹی آئی احتجاج کی کال،راولپنڈی میں سیکورٹی سخت،میٹرو بند

    راولپنڈی پی ٹی آئی سے کی جانب سے ملک بھر میں آج احتجاج کی کال کا معاملہ،راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں 144 نافذ کی گئی ہے

    راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں اسکول کالج یونیورسٹیز بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔ مری روڈ ،کمیٹی چوک، لیاقت باغ، چاندنی چوک ،شمس آباد فیض آباد میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جلسے جلوس پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا گیا ہے،شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی گاڑیوں کی تلاش لی جا رہی ہے۔میٹرو بس سروس بھی جڑواں شہروں میں بند ہے،جڑواں شہروں میں سیکورٹی سخت کردی گئی. راولپنڈی پولیس کے 3 ہزار سے زائد اہلکار و افسران ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں،اسلام آباد میں 6 ہزار سے زائد اہلکار و افسران ڈیوٹی پر مامور جبکہ دیگر اداروں کی بھی معاونت حاصل کی جائےگی.

    راولپنڈی صدر اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک میٹروبس سروس مکمل طورپر معطل رہے گی،میٹروبس سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ایک لاکھ 25ہزار افراد میٹرو بس سروس استعمال کرتے ہیں، میٹرو بس سروس پانچ دن سے معطل ہے

    راولپنڈی،طلبا احتجاج، 112 طلبا پر مقدمہ درج

    ہر بچہ کہہ رہا تھا زیادتی ہوئی مگر کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں،سرکاری وکیل

    پنجاب کالج سوشل میڈیامہم،عمران ریاض،سمیع ابراہیم سمیت 36 افراد پر مقدمہ

    راولپنڈی،طلبا کا احتجاج، توڑ پھوڑ،پولیس کی شیلنگ

    مبینہ زیادتی ،طلبا کا احتجاج، آئی جی پنجاب کو عدالت نے کیا طلب

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل

    لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی ،مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور میں طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی: پنجاب حکومت کی ہائی پاور کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی، پولیس واقعہ سے انکاری،طلبا کا آج پھر احتجاج

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی بارے من گھڑت افواہ پھیلانے والا گرفتار

  • راولپنڈی،طلبا احتجاج، 112 طلبا پر مقدمہ درج

    راولپنڈی،طلبا احتجاج، 112 طلبا پر مقدمہ درج

    راولپنڈی پولیس نے احتجاج کرنے والے طلبا کے خلاف کاروائی کی ہے اور 112 طلبا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

    دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود طلبا نے احتجاج کیا، پولیس نے مقدمے میں 112 طلبا سمیت ایک ہزار سے زائد نامعلوم افراد کو نامزد کیا ہے،درج مقدمے کے مطابق طلبا کے احتجاج کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا، مظاہرین نے توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کی,سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ جلاؤ گھیراو کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، پولیس نے ہنگامے کے دوران 350 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا، سینئر افسران پر مشتمل 12 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر شر انگیزی پھیلانے والوں کی بھی شناخت کی جارہی ہے۔

    راولپنڈی ،طلبا احتجاج، ویڈیو،تصاویر سے شناخت،150 گرفتار
    ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی میں طلباء کی جانب سے احتجاج کا معاملہ، ویڈیو فوٹیجز اور تصاویر کے ذریعے طلباء کی شناخت کا عمل شروع، توڑ پھوڑ میں ملوث 150 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے آج صوبے بھر میں تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے،ترجمان فیڈرل بورڈ کے مطابق آج ایچ ایس ایس سی کے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں اور بیرون ملک کے طلبہ کے امتحانات بھی ملتوی ہوگئے ہیں جب کہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

    ہر بچہ کہہ رہا تھا زیادتی ہوئی مگر کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں،سرکاری وکیل

    پنجاب کالج سوشل میڈیامہم،عمران ریاض،سمیع ابراہیم سمیت 36 افراد پر مقدمہ

    راولپنڈی،طلبا کا احتجاج، توڑ پھوڑ،پولیس کی شیلنگ

    مبینہ زیادتی ،طلبا کا احتجاج، آئی جی پنجاب کو عدالت نے کیا طلب

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل

    لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی ،مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور میں طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی: پنجاب حکومت کی ہائی پاور کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی، پولیس واقعہ سے انکاری،طلبا کا آج پھر احتجاج

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی بارے من گھڑت افواہ پھیلانے والا گرفتار

  • راولپنڈی،طلبا کا احتجاج، توڑ پھوڑ،پولیس کی شیلنگ

    راولپنڈی،طلبا کا احتجاج، توڑ پھوڑ،پولیس کی شیلنگ

    راولپنڈی میں طلبا کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے

    مورگاہ راولپنڈی پنجاب کالج کے طلبا نے لاہور میں مبینہ زیادتی کیس کے حوالہ سے شدید احتجاج کیا، اس دوران روڈ بلاک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،سیکتھ روڈ پر حالات کشیدہ، طلباء نے کالج فرنیچر کو آگ لگا دی ،پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ،طلباء نے پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا،پولیس کی جانب سے طلبا کو منتشر کرنے ہیوی شیلنگ کی گئی،ہیوی شیلنگ کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،سیکتھ روڈ سے صدیقی چوک جانے والی سڑک کو مکمل طور پر بند کر دیاگیا ہے

    راولپنڈی ،طلبا احتجاج، ویڈیو،تصاویر سے شناخت،150 گرفتار
    ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی میں طلباء کی جانب سے احتجاج کا معاملہ، ویڈیو فوٹیجز اور تصاویر کے ذریعے طلباء کی شناخت کا عمل شروع، توڑ پھوڑ میں ملوث 150 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے

    ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور غیر مصدقہ خبر کے حوالے سے طلباء احتجاج کر رہے ہیں،راولپنڈی پولیس کی نفری شہر بھر میں مختلف مقامات پر تعینات ہے، راولپنڈی پولیس کسی بھی لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے، احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ یا قانون کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں، غیر قانونی افعال میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، تمام صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، احتجاج کے پیچھے کار فرما عناصر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، طلباء اس قوم کا مستقبل ہیں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، والدین سے التماس ہے کہ اپنے بچوں کو غیر قانونی سرگرمی سے دور رکھیں، قانونی کارروائی کی صورت میں بچوں کا مستقبل تباہ ہو سکتا ہے،

    مبینہ زیادتی ،طلبا کا احتجاج، آئی جی پنجاب کو عدالت نے کیا طلب

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل

    لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی ،مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور میں طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی: پنجاب حکومت کی ہائی پاور کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی، پولیس واقعہ سے انکاری،طلبا کا آج پھر احتجاج

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی بارے من گھڑت افواہ پھیلانے والا گرفتار

  • گوجر خان: شادی کا کھانا کھانے سے باراتی بیمار، 37 افراد ہسپتال منتقل

    گوجر خان: شادی کا کھانا کھانے سے باراتی بیمار، 37 افراد ہسپتال منتقل

    گوجر خان (باغی ٹی وی،نامہ نگارشیخ ساجدقیوم) شادی کا کھانا کھانے سے باراتی بیمار، 37 افراد ہسپتال منتقل

    تفصیلات کے مطابق گوجر خان کے نواحی قصبے آہیر میں ولیمے کے کھانے سے متعدد باراتی بیمار ہو گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد نے گزشتہ روز ولیمے کا کھانا کھایا تھا، جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہونے لگی۔

    37 مریضوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجر خان منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال نے بتایا کہ مریض گذشتہ روز صبح سے ہسپتال پہنچنا شروع ہوئے ہیں اور ہسپتال انتظامیہ ان کا علاج معالجہ یقینی بنا رہی ہے۔

    تاحال واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم شبہ ہے کہ کھانے میں شامل کسی شے کے خراب ہونے کی وجہ سے باراتی بیمار ہوئے۔ انتظامیہ نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔