Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • سیکیورٹی فورسز  کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 3 خوارج ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 3 خوارج ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 21 اور 22 نومبر کو 2 کارروائیاں کرتے ہوئے 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باڑہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جہاں دوران کارروائی خوارجی حق یار آفریدی اور گلاجان کو ہلاک کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت دیکھی گئی، خوارج کا گروہ پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک خوارجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر افغان حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا کہتا رہا ہے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پورا کرے گی، پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے اپنی سرزمین کا دہشت گردی کےلیے استعمال روکنے کا مطالبہ کردیا،سیکیورٹی فورسز اپنی سرحد محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔

  • اٹک: بلال فارمیسی کی فوارہ چوک پر نئی برانچ کا افتتاح

    اٹک: بلال فارمیسی کی فوارہ چوک پر نئی برانچ کا افتتاح

    اٹک (باغی ٹی وی رپورٹ)اٹک میں بلال فارمیسی کی نئی برانچ فوارہ چوک پر کھولی گئی، جس کی افتتاحی تقریب میں مرکزی جامع مسجد کے خطیب مفتی مسعود صاحب نے خصوصی دعائیہ کلمات ادا کیے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ رزق حلال عین عبادت ہے اور سچا و ایماندار تاجر دنیا و آخرت میں کامیاب ہوتا ہے۔ مفتی مسعود نے مزید کہا کہ اگر تاجر یہ نیت کرے کہ وہ رزق حلال کمائے گا اور اس کے ذریعے اللہ کی مخلوق کی خدمت کرے گا، تو یہ ایک دینی عمل بن جاتا ہے۔

    اس موقع پر کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر شیخ محمد عدنان صدیقی، شیخ بابر صدیقی، شیخ محمد بلال صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔ شیخ محمد عدنان صدیقی نے کہا کہ بلال فارمیسی کی نئی برانچ عوام کے اعتماد پر پوری اترے گی اور یہاں ادویات، سرجیکل آئٹمز اور معیاری کاسمیٹکس کی مکمل ورائٹی دستیاب ہوگی۔

    افتتاحی تقریب میں اٹک کے عوامی و سماجی حلقوں اور کیمسٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی رہنماؤں نے صدیقی برادران کو بلال فارمیسی کی نئی برانچ کے قیام پر مبارکباد پیش کی۔

  • پاکستان اور چین کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا

    پاکستان اور چین کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا

    راولپنڈی: پاکستان اور چین کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقوں واریر VIII کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں آغاز ہوگیا-

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تربیتی فوجی شقوں پاک چین مشترکہ مشق واریر VIII کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی ہیں، انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تین ہفتے طویل مشقیں، سالانہ منعقد کی جانے والی دو طرفہ مشقوں کے سلسلے کی آٹھویں مشق ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور تاریخی فوجی تعلقات اور آہنی بھائیوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت دینا ہے کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے مشترکہ تربیتی فوجی مشقوں میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی-

  • گوجر خان: سوئی گیس دھماکے کا زخمی اور ٹرین حادثے میں نوجوان جاں بحق

    گوجر خان: سوئی گیس دھماکے کا زخمی اور ٹرین حادثے میں نوجوان جاں بحق

    گوجر خان (باغی ٹی وی،نامہ نگار شیخ ساجد قیوم) بدھ کی صبح راولپنڈی سے لاہور جانے والی تیز رفتار ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ کر 18 سالہ نوجوان تجمل حسین ولد نذر حسین، جو وارڈ نمبر 15 کا رہائشی تھا، موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اس حادثے نے علاقے میں غم کی لہر دوڑا دی۔

    دوسری جانب منگل کی صبح کوٹ سیداں گوجر خان میں سوئی گیس دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا سید پرویز شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ یہ واقعہ بھی علاقے میں خوف اور افسوس کا باعث بن گیا۔

  • بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا  کہا ہے،علیمہ خان

    بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا کہا ہے،علیمہ خان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا ہی کہا ہے،انہوں نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹرگوہر کو مذاکرات کی اجازت دی ہے

    باغی ٹی وی: اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھاکہ آج بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹرگوہر کو مذاکرات کی اجازت دی ہے، انہوں نے دونوں رہنماؤں کواپنے مطالبات پرمذاکرات کی اجازت دی ہے بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کی اجازت مانگی ہے، 24 نومبر پاکستان کیلئے اہم دن ہے، 8فروری کی طرح 24 نومبر کو بھی نکلیں۔

    علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ہمارا احتجاج پرُامن ہوگا، مینڈیٹ کی واپسی، کارکنوں، رہنماؤں کی رہائی اورجمہوریت کی بحالی کیلئے مذاکرات کاکہاگیا اور جمعرات تک کا وقت دیا ہے،چوری شدہ مینڈیٹ واپس ہوتاہےتو 24 نومبرکا احتجاج جشن میں تبدیل ہوجائےگا، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا ہی کہا ہے، حکومت تو خود کہتی ہے اس کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، حکومت والے تو ٹی وی پرکہہ رہےہیں ہمارےہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔

    انہو ں نے کہا کہ جب جماعتوں نےکہہ دیا ہمارےہاتھ میں کچھ نہیں پھرانہیں سےمذاکرات کریں گےجن کے ہاتھ میں ہے، بانی پی ٹی آئی نے یہی کہا ہے پریکٹیکل چیز ہے اور حالات بھی اس وقت یہی ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنماؤں نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال پر کھل کر اختلاف کردیا پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پنجاب کے رہنماؤں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اراکین نے شکوے کیے کہ پشاور میں ہونے والا اجلاس پنجاب کا تھا مگر پنجاب کے رہنماؤں کو نظر انداز کیا گیا، علی امین گنڈا پور نے حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کو پنجاب کے حوالے بات ہی نہیں کرنے دی۔

    ارکان نے شکوہ کیا کہ پنجاب میں کیا مشکلات ہیں، احتجاج کے حوالے سے پلاننگ پر کوئی بات چیت نہیں کی گئی، کارکنوں اکٹھا کرکے اسلام آباد لے جانے میں مشکلات ہیں، پنجاب میں کرایہ پر گاڑیاں ہی نہیں مل رہیں جب کہ ٹرانسپورٹرز بھی گاڑی دینے کو تیار نہیں ہیں،احتجاج کے حوالے سے پنجاب کے رہنماؤں سے مشاورت کی جاتی تو بہتر ہوتا۔

  • راولپنڈی،کار سوار ملزمان کی پولیس پر فائرنگ

    راولپنڈی،کار سوار ملزمان کی پولیس پر فائرنگ

    راولپنڈی،نصیر آباد کے علاقہ میں کار سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی

    فائرنگ کے دوران ہاؤس رابری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،چند روز قبل ویسٹریج کے علاقہ سے چھینی گئی ہنڈا سٹی کار و موبائل فون اور پسٹل برآمد کر لیا گیا،گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی جو مختلف تھانوں میں ہاؤس رابری کے مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری ہے، پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے،ڈاکؤوں کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے مسروقہ گاڑی کی برآمدگی اور ملزم کو گرفتار کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ڈی ایس پی کینٹ اور نصیر آباد پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،

  • اے این ایف کی کارروائیاں،37 کلو گرام منشیات برآمد

    اے این ایف کی کارروائیاں،37 کلو گرام منشیات برآمد

    راولپنڈی:اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اسی سلسلے میں 11 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 ملزمان کو گرفتار کرکے 42 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 37 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی-

    باغی ٹی وی : ترجمان کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 90 گرام چرس برآمد کرلی، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے،ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار 2 ملزمان سے 4.100 کلو گرام چرس اور ایک کلو گرام افیون برآمد ہوئی،مظفر گڑھ روڈ ملتان کے قریب ملزم سے 465 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

    وزیر آباد روڈ سیالکوٹ میں ملزم سے ایک کلو گرام افیون اور 100 گرام آئس برآمد کرلی گئی، ڈی جی خان میں سخی سرور روڈ کے قریب ملزم سےایک کلو گرام آئس برآمد ہوئی،سرگودھا میں یونیورسٹی روڈ کےقریب 2 ملزمان سے 5 کلو چرس برآمد کرلی گئی گجرا ت میں شا ہین چوک کے قریب ٹرک میں چھپائی گئی 3.6 کلو گرام چرس اور ایک کلو آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    مانسہرہ میں جی ٹی روڈ پر کار کے خفیہ خانوں سے 8 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اسی طرح برہان انٹرچینج اٹک کے قریب 2 ملزمان سے مجموعی طور پر 4.400 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، مانسہرہ میں ہوٹل کے قریب ایک اور کارروائی کے دوران گاڑی سے 7 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، پشاور میں حیات آباد کے قریب لاوارث کار سے ایک کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

    تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

  • گوجر خان: موٹر سائیکل حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

    گوجر خان: موٹر سائیکل حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

    گوجر خان (باغی ٹی وی، شیخ ساجد قیوم) اتوار کی شب گوجر خان جی ٹی روڈ پر تحصیل آفس کے سامنے دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے آپس میں تصادم کے نتیجے میں جھنڈا گوجر خان کے رہائشی 43 سالہ سبزی فروش غلام دستگیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 15 سالہ مرزا حماد علی، جو نگائیل گوجر خان کے رہائشی تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس المناک حادثے میں ایک اور نوجوان معین شدید زخمی ہوا۔

    حادثہ جی ٹی روڈ پر این ایچ اے کے ایک غیر محفوظ یوٹرن کے باعث پیش آیا، جہاں کوئی حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے خطرناک صورتِ حال پیدا ہوئی۔ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجر خان منتقل کیا گیا۔ شہری حلقوں نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یوٹرن پر حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے مزید حادثات سے بچا جا سکے۔

  • قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملہ، 7 جوان شہید،جوابی فائرنگ میں6 دہشتگردہلاک  4 زخمی

    قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملہ، 7 جوان شہید،جوابی فائرنگ میں6 دہشتگردہلاک 4 زخمی

    راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 7 جوان شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قلات کے علاقے شاہ مردان میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر 15 اور 16 نومبر کی درمیانی رات حملے کی کوشش کی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگردہلاک ہوگئے جبکہ 4 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 بہادر جوان شہید ہوگئے،علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں ہماراعزم مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • عمران خان کو  بنی گالہ منتقل کرکے مذاکرات کیے جائیں، فیصل چوہدری

    عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرکے مذاکرات کیے جائیں، فیصل چوہدری

    پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے بنی گالہ منتقل کرکے مذاکرات کا مطالبہ کردیا۔

    انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے نکال کر بنی گالا میں رکھ کر مذاکرات کیئے جائیں، یہ ملک کے مستقبل اور جمہوریت، قانون کی حکمرانی کیلئے ضروری ہے۔ شاہ محمود قریشی کا پیغام ہے وہ بانی پی ٹی ائی کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کارکنان اور رہنماؤں کو پرامن احتجاج کی درخواست کی ہے۔ یاسمین راشد، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری، محمود الرشید سمیت ہمارے بہت سے لیڈرز سیاسی مقدمات میں اندر ہیں، وقت آگیا ہے کہ ان سب کو ریلیز کیا جائے، حکومت کی جانب سے صبح سے لیکر شام تک جھوٹ بولنے کا تسلسل ہے اسکو ختم کیا جائے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ جعلی مقدمات بنانے پر نیب حکام فی الفور استعفی دیں، ان سب کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے، عمران خان بڑا لیڈر ہے اسے سیاست میں حصہ لینے دیا جائے یہ انکا بنیادی حق ہے۔قبل ازیں شاہ محمود قریشی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کیلئے لاہور جیل سے راولپنڈی لایا گیا۔ عدالتی اجازت ملنے پر بیٹی مہر بانو، بیٹے زین قریشی اور وکیل بیرسٹر عقیل بخاری نے ان سے ملاقات کی۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لئے 25 نومبر دوبارہ پیش کرنے کا حکم کا حکم دے دیا، سماعت کے بعد پولیس شاہ محمود کو لیکر واپس لاہور روانہ ہوگئی۔زین قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 24 نومبر کال بہت اہم ہے شاہ محمود قریشی کا حکم ہے سب باہر نکلیں، چھبیسویں ترمیم سے آئین پر ضرب لگا کر ججز اختیارات سلب کئے گئے ہیں۔ فتویٰ جاری ہوگیا وی پی این حرام ہے، وی پی این وزیر اعظم ادارے سب استعمال کر رہے ہیں، یہ ملک کو پتہ نہیں کہاں تک لے جانا چاہتے ہیں، آزاد عدلیہ قانونی حکمرانی چوری مینڈیٹ بحالی کیلئے قوم کو باہر نکلے۔

    بھارتی بیٹر کا چھکا، گیند خاتون کے منہ پر جا لگی

    حکومت کی صوبوں میں انکم ٹیکس لگانے کی یقین دہانی

    منی لانڈرنگ کیس،پرویز الٰہی ذاتی حیثیت میں طلب

    سندھ پبلک کمیشن کی 100 سے زائد اسامیوں پر بھرتیاں رک گئیں