Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان پر فرد جرم تیسری بار ٹل گئی

    جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان پر فرد جرم تیسری بار ٹل گئی

    سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جاری ہے، تاہم بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر پر فرد جرم تیسری بار بھی ٹل گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو شیخ رشید احمد، امجد خان نیازی، عمر تنویر بٹ، واثق قیوم، میجر طاہر صادق، عمر ایوب و دیگر کے وکلا نے اپنے دلائل دیے۔اس موقع پر پراسیکیوٹرز نے وکالت ناموں کے بغیر دلائل دینے پر اعتراض کرتے ہوئے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ صرف وہی وکلا دلائل دیں جنہوں نے وکالت نامے داخل کروا رکھے ہیں۔ پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ مقدمے میں نامزد 102 ملزمان کے وکلا کے وکالت نامے ہی نہیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ملزمان کے کیسز کی پیروی کے لیے اسٹیٹ کونسل مقرر کرے۔علاوہ ازیں شیریں مزاری اور شکیل نیازی و دیگر کے وکلا نے بھی اپنے دلائل مکمل کرلیے، جس کے بعد پراسیکیوشن کی جانب سے دلائل دیے گئے۔عدالت نے سرکاری وکلا کو شیخ رشید، شیریں مزاری، امجد نیازی و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر آج ہی دلائل دینے کا حکم دیا جب کہ پیش ہونے والے تمام ملزمان کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔بعد ازاں عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیش نہ ہونے والے ملزمان کو چالان کی اضافی نقول تقسیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔ آئندہ تاریخ پر سرکاری وکلا بریت کی درخواستوں پر جوابی دلائل دیں گے۔سماعت سے قبل عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بھی لاہور سے طلب کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھی فرد جرم کے لیے عدالت نے طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔واضح رہے کہ آج ہونے والی سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام 125 ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان تھا۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرد جرم عائد کیے جانے کی کارروائی کے لیے آج میں آیا ہوں۔ عدالت میں پیش ہوا ہوں، پچھلی دفعہ بھی پیش ہوا تھا۔ 24 نومبر کے حوالے سے ہماری تیاریاں جاری ہیں، احتجاج کریں گے اور ضرور کریں گے۔

    آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف جارحانہ آغاز

    قلات میں دہشت گردوں کا حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید

    برطانیہ سے آئے شخص کے قتل میں بیوی ملوث نکلی

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے شاہ محمود کو عدالت پہنچا دیا گیا

  • بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے تمام معاملے کا قصور وار آئی سی سی ہے،محمد عامر

    بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے تمام معاملے کا قصور وار آئی سی سی ہے،محمد عامر

    فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ۔

    نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عامر خا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے آنے سے انکار کے بعد اس تمام معاملے کا قصور وار آئی سی سی ہے ، انہوں نے سارا معاملہ خراب کر دیاہے،اگر آئی سی سی کو پتا تھا کہ بھارت نے نہیں آنا تو آپ کو کلیئر کردینا چاہیے تھا،-

    آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پر کپتان محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو کریڈٹ دینا چاہیے، ہم نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرایاہے اور یہ کوئی آسان کام نہیں تھا، یہ ایک نئی لیڈرشپ تھی، جب آپ بڑے فیصلے لیتے ہیں تو اس طرح کے نتائج بھی آتے ہیں۔

    عامر خان نے کہا کہ ہم کرکٹ بھی بہت اچھی کھیلے ، یہ نہیں کہہ سکتے تھے کہ ان کے ٹاپ کلاس کے پلیئرز میچ کھیلے ، ہم نے ان کو ون سائیڈڈ میچ میں ہرایا، ہمیں آگے بھی ایسے ہی بڑھتے رہنا ہے ، آگے اور بھی سیریز ہیں ، اسی طرح پلاننگ سے سیریز کھیلنا ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ میں تو کہتا رہاہوں کہ رضوان کو کہیں موقع نہیں دیا، آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں رضوان نے یہ نہیں سوچا کہ پارٹ ٹائم بولر کے تین چار اوور نکلوا دوں، اس نے کہا کہ مارنا ہے تو میرے بڑے بولرز کو مارو، رضوان نے اٹیکنگ کرکٹ کھیلی ، اس کی لیڈرشپ میں بہت فرق تھا ۔

  • راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ   کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیاب

    راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیاب

    راولپنڈی: کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ 6 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی۔

    باغی ٹی وی : کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ 6 کے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر27 پولنگ اسٹیشن میں 6 ہزار 293 ووٹ پول ہوسکے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی طارق راجپوت نے 2011 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔

    ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جبران حیدر نے 1329 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار پیر زادہ ذیشان علی نے 1284 ووٹ لیے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے عدیل اعظم بٹ نے 900، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ملک عبدالرؤف نے 705 ووٹ، آزاد امیدواروں اعجاز احمد نے 39، طیب افتخار نے 6 اور ذیشان نے 9 ووٹ حاصل کیے،ریٹرنگ آفیسر ایڈیشنل سی آئی او کنٹونمنٹ بورڈ حیدر شجاع نے نتائج مرتب کیے، جہاں پولنگ کی شرح کم رہی اور مجموعی طور پر36 ہزار 534 میں 6 ہزار 293 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

    واضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ راولپندی کے وارڈ 6 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ممبر کنٹونمنٹ ملک منصور افسر کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی، ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری، ملک ابرار احمد، رکن صوبائی اسمبلی ملک منصور افسر، پی ٹی آئی کے زیاد خلیق کیانی، بہروز بشارت راجا اور احمد ناصر راجا نے پولنگ اسٹیشننز کے دورے کیے۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج ہلاک،6 زخمی

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج ہلاک،6 زخمی

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں 9 نومبر کو سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 خوارج کو ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے،وزیراعظم شہبازشریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا،ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ خوارج سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں کسی بھی باقی خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپر یشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے، انہوں نے 6 خارجیوں کو ہلاک اور 6 کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کی تعریف کی، کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والوں کے خاتمے کے لیے قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔

    صدر آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں خوارج کے خلاف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے انہوں نے کامیاب کارروائی میں 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل اور 6 کو زخمی کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعر یف کی،صدرِ مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ 6 خوارجی دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،قوم کو بہادر سیکیورٹی فورسز پر ناز ہے، دہشت گردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے، قوم کی حمایت سے دہشتگردوں کا صفایا کریں گے۔

  • راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ

    راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ

    راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی،دفعہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر نافذ‌کی گئی-

    باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقا رچیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پولیس حکام کے علاوہ ضلعی افسران و انتظامی افسران نے شرکت کی۔

    ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر راولپنڈی میں 3 دن کے لیےدفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

    اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں ہر قسم کے عوامی جلسے جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، عوامی اجتماع سمیت دیگر تقریبات پر بھی تین دن کے لیے پابندی عائد رہے گی، پابندی کا اطلاق 8 سے 10 نومبر تک ہو گا۔

  • پی ٹی آئی  کا صوابی میں گرینڈ پارٹی جرگہ،  پنجاب حکومت بھی متحرک ہوگئی

    پی ٹی آئی کا صوابی میں گرینڈ پارٹی جرگہ، پنجاب حکومت بھی متحرک ہوگئی

    راولپنڈی: پی ٹی آئی کے صوابی میں گرینڈ پارٹی جرگے و جلسے کے معاملے میں راولپنڈی اور اٹک پولیس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس لاہور کی جانب سے چار اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت پنجاب کانسٹیبلری اور ہائی وے پیڑولنگ پولیس کی ڈیڑھ ہزار پولیس فورس کو آر پی او راولپنڈی کے حوالے کردیا گیا، سینٹرل پولیس آفس نے فورس کو آر پی او راولپنڈی کی ڈسپوزل دینے کا مراسلہ بھی جاری کردیا۔

    ڈی پی اٹک، چکوال، گجرات، منڈی بہاء الدین کو دو دو سو کی نفری کے ساتھ فوری طور پر راولپنڈی رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے جب کہ پنجاب کانسٹیبلری کی 5 سو اور پنجاب ہائی وے پیڑولنگ کی 2 سو نفری کو بھی راولپنڈی اور اٹک رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام ڈی پی اوز اور فورس آر پی او راولپنڈی کی صوابدید پر منحصر ہوگی، آر پی او یا ان کی جانب سے مجاز آفیسر فورس کی تعیناتی کرسکیں گے۔

    مراسلے کے مطابق تمام فورسز فسادات سے نمٹنے کے لیے ضروری آنسو گیس شیلز اور دیگر اینٹی رائیٹ آلات سے لیس ہوں گی، فیول اور فورس کی ٹرانسپورٹیشن، کھانے و رہائش کے انتظامات کی ذمہ داری بھی سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کے ذمے ہوگی۔

  • اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7روز کی توسیع

    اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7روز کی توسیع

    راولپنڈی: انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7روز کی توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی : انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 5 اکتوبر کو ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی،ٹیکسلا پولیس نے 2روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر اعظم سواتی کو عدالت پیش کیا تھا،پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی-

    اعظم سواتی نے کہا کہ ایک یا دو دن کے بجائے ایک ہی بار پولیس کو سات روزہ ریمانڈ دے دیں ،عدالت نے پولیس کی درخواست اور اعظم سواتی کی اس پیشکش پر ریمانڈ میں توسیع کی استدعا منظور کر لی، جج امجد علی شاہ نے اعظم سواتی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیش مکمل کرکے 13 نومبر کو دوبارہ پیش کرنےکا حکم دیا۔

    واضح رہے کہ اعظم سواتی کو دو دن قبل اٹک جیل سے رہا ہونے پر ٹیکسلا پولیس نے گرفتار کیا تھا-

  • سیکیورٹی فورسز کا  جنوبی وزیرستان میں آپریشن ،4 خوارج ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن ،4 خوارج ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، اس دوران 4 خوارج مارے گئے علاقے میں موجود ممکنہ دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں ہیں۔

    ملک بھر کی جیلوں کی صورتحال تشویشناک ہے،چیف جسٹس پاکستان

    پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ لانچ

    ننکانہ:ضلعی ہیڈکوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروس کا ماہانہ کارکردگی کاجائزہ اجلاس

  • 26ویں ترمیم (ن) اور (ش) کے گلے پڑے گی ،شیخ رشید

    26ویں ترمیم (ن) اور (ش) کے گلے پڑے گی ،شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں ترمیم کا جنازہ نکال دیا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی کی انسداددہشتگردی عدالت کے باہر میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،27 ویں ترمیم کے خلاف مولانا فضل الرحمان کال دیں گے تو ان کو لگ پتا جائے گا مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں ترمیم کا جنازہ نکالا ہے، یہ ترمیم (ن) اور (ش) کے گلے پڑے گی اور انہیں کچھ نہیں ملے گا،یہ جو خواب دیکھ رہے تھے سب چکنا چور ہو گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، شیخ رشید، عمر ایوب، زرتاج گل، راشد حفیظ، صداقت عباسی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی راشد حفیظ، صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور زرتاج گل کو چالان کی نقول تقسیم کی گئیں،8 نومبر کو آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف فردِ جرم کی کارروائی کی جائے گی۔ ملزمان پر 9 مئی کو توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی، اہم تنصیبات پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔

  • نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر)کا 76 واں یوم شہادت

    نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر)کا 76 واں یوم شہادت

    کوٹلی: نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر) کا 76 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی: نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کا چھہترواں یومِ شہادت آج پوری عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اوردعاؤں کے ساتھ کیا گیا،نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر) کے 76 ویں یومِ شہادت کے موقع پر عسکری قیادت نے خراج عقیدت پیش کیا۔

    23 اپریل 1922 کو کھنڈ ہار تحصیل مہندر پونچھ، آزادجموں وکشمیرمیں پیداہوئے ، وہ 1947 میں پاکستان واپس آئے اور سردار فتح محمد کریلوی کی”حیدری فورس”میں شامل ہوگئے، یکم جنوری 1948 میں حیدری فورس کو”شیرِریاستی بٹالین”کانام دے دیا گیا جب کہ ان کو ان کی قابلیت کےپیش نظر نائیک کا عہدہ بھی دیا۔

    موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان انتقال کر گئے

    نائیک سیف علی جنجوعہ نے1948کی کشمیر جنگ کے دوران بھارتی فوج کے لگاتار حملوں کے خلاف پیر کلیوہ پہاڑی کا بہادری سے دفاع کیاآپ کی جدوجہد اور قربانی اُن لوگوں کے لئے روشن مثال ہے، جو دفاعِ وطن کے لئے کوشاں ہیں، بِلا شُبہ نائیک سیف علی جنجوعہ کا یومِ شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے، پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں، پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

    موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان انتقال کر گئے

    اس موقع پر عسکری قیادت نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، ہم ان بہادر ہیروز کو نہیں بھولے جنہوں نے قوم کیلئے اپنی جانیں نچھاور کیں،کوٹلی آزادکشمیر میں شہید کے مزار پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں آزاد کشمیر رجمنٹ کے سینئر آفیسرز بریگیڈیئر محمد ہارون اور بریگیڈیئر عثمان علی نے شہید کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

    پی ٹی آئی کا ناروے کی ہم جنس پرستی کی حامی پارٹی سے رابطہ