Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر  لاپتہ،ایسوسی ایشن کا وزیراعظم  اور وزیر اعلی پنجا ب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر لاپتہ،ایسوسی ایشن کا وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجا ب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    راولپنڈی: نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر کی گرفتاری پر نانبائی ایسوسی ایشنز کی ملک بھر کے تندور بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راولپنڈی اور اسلام آباد کی نان بائی ایسوسی ایشنز نے حکومت پنجاب کے روٹی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں بند کمروں میں بیٹھ کر روٹی کی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔

    جنرل سیکرٹری نانبائی ایسوسی ایشن خورشید قریشی نے کہا پنجاب حکومت نے روٹی نان کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا اس پر نانبائی ایسوسی ایشن نے صدر شفیق قریشی کی صدرات میں اجلاس بلایا تو رات گیارہ بجے انہیں گرفتار کیا گیا، اگر عہدیداران کو رات تک رہا نہ کیا گیا تو کل احتجاج کریں گے، اور ملک بھر کے تندور بند کردیں گے، ہم کسی نمائندے کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے تاجر کے تحفظ کی قسم کھائی ہے ، وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب اس واقعہ کا نوٹس لیں جبر کے ہتھکنڈوں کے ساتھ قیمتیں نافذ نہیں ہوتی نانبائیوں کے چولہوں کا خیال رکھا جائے۔

    خیبر پختونخوا حکومت کا روٹی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    12سالہ بچے سے بدفعلی کرنیوالا نجی اکیڈمی کا ٹیچر گرفتار

    انگلینڈ کے لیجنڈری اسپنر78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

  • گوجرخان :تھانہ مندرہ کے علاقہ میں  والد پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

    گوجرخان :تھانہ مندرہ کے علاقہ میں والد پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

    گوجرخان ،باغی ٹی وی(نامہ نگار شیخ ساجد قیوم) تھانہ مندرہ کے علاقہ میں باپ پر تشدد کرنے والا گرفتار کر لیا گیا

    مدعی مقدمہ نے درخواست گذاری کہ میرے بیٹے خاقان شوکت نے مجھ پر تشدد کیا اور گھر سے نکالنا چاہتا ہے،

    مندرہ پولیس نے شہری کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم خاقان شوکت کو گرفتار کرلیا

    ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، والدجیسی عظیم ہستی سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے.

  • گوجرخان: شادی سے چند گھنٹے قبل نوجوان کار حادثہ میں جاں بحق

    گوجرخان: شادی سے چند گھنٹے قبل نوجوان کار حادثہ میں جاں بحق

    گوجرخان باغی ٹی وی (نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) شادی سے چند گھنٹے قبل نوجوان کار حادثہ میں جاں بحق

    تھانہ جاتلی کے علاقہ دولتالہ موڑ پر کار حادثہ میں نوجوان جاں بحق 3زخمی ہوگئے ، حادثہ اتوار کی شب رونما ہوا۔

    جاں بحق نوجوان چوہدری خاور ولد چوہدری منصور ساکن دوکھوہا کی پیر کے روز شادی تھی.لیکن شادی سے چند گھنٹے قبل حادثہ کاشکار ہوکر خالق حقیقی سے جا ملا،

    یوں خوشیوں بھر گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا،

  • وزیر اعلیٰ پنجاب  برستی بارش میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری پہنچ گئیں

    وزیر اعلیٰ پنجاب برستی بارش میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری پہنچ گئیں

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برستی بارش میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری پہنچ گئیں

    گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری کی اساتذہ اور طالبات وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دیکھ کر خوش گوار حیرت میں مبتلاہو گئیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طالبات سے پڑھائی اور دیگر امور کے بارے میں دریافت کیا ، وزیراعلیٰ نے طالبات کو مخاطب کر کے کہا کہ کہاں سے آتی ہیں ۔ کوئی مسئلہ یا ضرورت ہے تو بتائیں ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچیوں سے اظہار شفقت کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایک بازوسے معذور بچی کی علاج کرانے کا حکم دیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سکول کے انتظامات کو سراہا،چیف سیکرٹری زاہد آختر زمان بھی ہمراہ تھے.

    مری کی ڈویلپمنٹ کیلئے جامع پلان طلب،مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر پلاسٹک پر پابندی کا حکم
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں مری کے مسائل، ضروریات اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے مری کی ڈویلپمنٹ کے لئے جامع پلان طلب کر لیااور مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر پلاسٹک پر پابندی کا حکم دیا۔اجلاس میں مری میں سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنانے کیلئے سائٹ اورمری میں انٹری کیلئے گاڑیوں کو پرمٹ کارڈ ایشو کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔مری کے لئے دریا جہلم سے پانی لانے کے لئے واٹر سپلائی سکیم کی اصولی منظوری دی گئی اورموجودہ واٹر سکیم کی بحالی اور فلٹریشن کا منصوبہ بھی طلب کرلیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے مری میں پارکنگ کے لئے کیبل کار اور جدید ٹرام چلانے کے اقدامات کی ہدایت کی۔مری میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگانے پر غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر بلڈنگ میں پارکنگ کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی اورغیر قانونی عمارتیں کی نشاندہی کرکے فوری طور پر گرانے کا حکم دیا۔نیو مری قائم کرنے کے کوٹلی ستیاں اور دیگر علاقوں میں متبادل سیاحتی مقامات میں ڈویلپمنٹ کیا جائے گا۔مری میں موٹر وے کی طرز پر صاف ستھرے ٹائلٹ بنائے جائیں گے۔اجلاس میں مری کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔مری میں تجاوزات کے خاتمے کا حتمی پلان پیش کیاگیااور منظوری دیدی گئی۔مری میں بس سٹینڈ کو فنکشنل کرنے اور غیر قانونی اڈے بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا،مری کی سڑکوں کو ون وے بنانے اور کشادگی کی منظوری بھی دی گئی۔مری کی سڑکوں پر گڑھے ختم کرنے اور گلیوں بازاروں کو بحال کیا جائے گا۔جھیکا گلی چوک کی وسعت کا بھی جائزہ لیا گیا۔قائد مسلم لیگ (ن)محمد نواز شریف نے کہا کہ مری کنکریٹ کا جنگل بن چکا ہے۔تعمیراتی معیار مدنظر نہیں رکھا گیا۔ لینڈ سلائڈنگ پوائنٹس پر ہوٹلوں۔عمارتوں کی تعمیر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ماضی میں پیسے کمانا مقصد رہا،تاریخی عمارتوں کا قدیمی حسن تباہ کر دیا گیا۔سیاحتی مقامات بد انتظامی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف کو مری میں غیر قانونی عمارتیں ہٹانے پر شاباش دیتا ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بھدے سٹرکچر مری کے قدرتی حسن کو مسخ کررہے ہیں۔عوام کی زندگی کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے۔ ایم پی اے بلال ستی،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، کمشنر عامر خٹک، ڈپٹی کمشنر ظہیر شیرازی، آر پی او اور دیگر حکام موجود تھے جبکہ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، ایم این اے اسامہ اشفاق سرور نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عید پر اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ مری چلی گئی تھیں، انہوں نے عید کے ایام مری میں گزارے،

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    وزیر اعلی مریم نواز کا کسانوں کے لئے عید کا بڑا تحفہ

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

  • راولپنڈی:سانحہ 9 مئی میں بے گناہ لوگوں کو خدا اور رسول کیلئے معاف کیا جائے،شیخ رشید

    راولپنڈی:سانحہ 9 مئی میں بے گناہ لوگوں کو خدا اور رسول کیلئے معاف کیا جائے،شیخ رشید

    راولپنڈی(باغی ٹی وی)سانحہ 9 مئی میں بے گناہ لوگوں کو خدا اور رسول کیلئے معاف کیا جائے،سانحہ 9 مئی میں جن لوگوں نے جرم کیا ان کا ٹرائل کیا جائے،فارم 45 اور 47 والوں کو بھی مبارک باد دیتا ہوں: شیخ رشید

    راولپنڈی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ نے چاہا تو ملک کے حالات بہتر ہوجائیں گے، دعا ہے اللہ ملک کے معاشی اور اقتصادی حالات بہتر کرے۔

    انہوں نے کہا کہ میں ہارا ہوا ہوں، زیادہ تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا، مجھے امید ہے پاکستان مسائل سے جلد باہر نکلے گا اور میں فارم 45 اور 47 والوں کو بھی مبارک باد دیتا ہوں

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی میں بے گناہ لوگوں کو خدا اور رسول کیلئے معاف کیا جائے، سانحہ 9 مئی میں جن لوگوں نے جرم کیا ان کا ٹرائل کیا جائے۔

  • آرمی چیف کاشمالی وزیرستان کا دورہ، اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید منائی

    آرمی چیف کاشمالی وزیرستان کا دورہ، اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید منائی

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان میں اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید الفطر منائی اور عید کی مبارکباد دی۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میرانشاہ اور سپن وام کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید کی نماز پڑھی اور عید منائی، آرمی چیف نے جوانوں کے ہمراہ پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں اور جوانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی، قوم کے لیے ان کے غیر متزلزل جذبے اور خدمات کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور موجودہ سکیورٹی کی صورتحال اور پاک افغان سرحد کے ساتھ سرحدی حفاظتی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے قربانیوں سے حاصل امن کی حفاظت کےلیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ بھاری قربانیوں سے حاصل امن کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے،شہدا کی قربانیوں کے بدولت ضم شدہ اضلاع اور خیبر پختونخوا میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے محفوظ ماحول فراہم ہوا، قوم کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر غیر متزلزل توجہ مرکوز رکھیں،ساتھ ہی آرمی چیف نے امن و استحکام کےلیے فارمیشن کے کردار کو سراہا-

    عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

    غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی ،ٹرمپ کے حمایتی بھی بول اٹھے

    ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات،ملکی سلامتی و خوشحالی کیلیے دعائیں

  • جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز  کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

    ر اولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا ،جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا،ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُر عزم ہیں۔

  • گوجرخان :اعتکاف میں بیٹھا نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

    گوجرخان :اعتکاف میں بیٹھا نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

    گوجرخان باغی ٹی وی (نامہ نگارشیخ ساجد قیوم ) اعتکاف میں بیٹھا نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

    تفصیل کے مطابق ستائسویں شب اعتکاف میں بیٹھا 27سالہ نوجوان جامع مسجد القاسم جھنڈا گوجرخان میں حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملا

    نوجوان معتکف زاہد خان حیات سر روڈ گوجرخان میں نان بائی کا کام کرتا تھا، متوفی جھنڈا گوجرخان کارہائشی تھا،

  • ڈی آئی خان  اور  پنجگور  میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز  میں 12 دہشتگرد ہلاک

    ڈی آئی خان اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 12 دہشتگرد ہلاک

    ر اولپنڈی: شمالی وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ، ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں بھی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے پنجگور میں بھی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ برآمد ہوا۔

  • شاہراہ قراقرم پر امدادی کاموں میں مصرو ف پاک  فو ج کی ٹیم حادثے کا شکار

    شاہراہ قراقرم پر امدادی کاموں میں مصرو ف پاک فو ج کی ٹیم حادثے کا شکار

    شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند روڈ کی بحالی کے کام کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے پاک فوج کے نائب صوبیدار خالد شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی :آئی ایس پی آر کے مطابق شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی بحالی کے لئے کلئیرنس آپریشن کیا جا رہا تھا، شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند روڈ کی بحالی کے کام کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے پاک فوج کے نائب صوبیدار خالد شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہ پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت بند ہو گئی تھی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان لوگوں کی مدد اور امدادی کاموں میں مصروف تھے، اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کلیئرنس کا کام شروع کیا تھا لیکن کلیئرنس آپریشن کے دوران ہی لینڈ سلائیڈ کے سبب نائب صوبیدار خالد شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے، پاک فوج تمام تر مشکلات کے باوجود قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں ۔